علامہ مقصودڈومکی کی پیپلز پارٹی بلوچستان کے صوبائی صدرمیر صادق عمرانی سے ملاقات

22 July 2015

وحدت نیوز(کوئٹہ)مجلس وحدت مسلمین بلوچستان کے سر براہ علامہ مقصود علی ڈومکی نے پیپلز پارٹی بلوچستان کے صوبائی صدر میر محمد صادق عمرانی سے ملاقات کی ۔ ملاقات میں ملکی و صوبائی سیاسی صورتحال اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس موقعہ پر گفتگو کرتے ہوئے علامہ مقصود علی ڈومکی نے کہا کہ بلوچستان میں جاری دھشت گردی کے پیچھے را، موساد ، سی آئی اے اور آل سعود کا ہاتھ ہے۔ جبکہ فرقہ وارانہ اختلافات کو ہوا دینے والے بھی انہی کے آلہ کار ہیں۔ رہبر مسلمین اور حضرت آیۃاللہ سیستانی اتحاد بین المسلمین کے عظیم داعی ہیں۔ انہوں نے رہبر معظم کے تاریخی فتویٰ کی تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ ہم پیغمبر اسلام ﷺ کے اصحاب باوفاؓ، اور مقدسات اہل سنت کی توہین کو جائز نہیں سمجھتے۔

انہوں نے میر صادق عمرانی کو بتایا کہ سندہ میں پیپلز پارٹی کی صوبائی حکومت ملت جعفریہ اور وارثان شہداء سے کئے گئے ۲۲ نکاتی معاہدے پر عمل در آمد نہیں کررہی ہے لہٰذا وہ اس سلسلے میں اپنا کردار ادا کرکے پیپلز پارٹی سندہ کے صدر قائم علی شاہ سے بات کریں کہ سندہ حکومت عہد شکنی سے اجتناب کرے ورنہ ہم احتجاجی تحریک چلائیں گے۔ اس موقعہ پر میر محمد صادق عمرانی نے بلوچستان میں جاری شیعہ کلنگ پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پیپلز پارٹی فرقہ وارانہ تعصبات ، نفرتوں اور دھشت گردی کا مکمل خاتمہ چاہتی ہے۔ اس سے قبل بھی چیئرمین بلاول بھٹو کی ہدایت پر میں دھشت گردی کا شکار اہل تشیع کے پاس حاضر ہوا ہوں۔ دھشت گردی کا ایک سبب ریاستی اداروں کا غٰیر سنجیدہ رویہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ وہ سندہ حکومت سے ۲۲ نکاتی معاہدے پر عمل درآمد سے متعلق وزیر اعلیٰ سندہ سے بات کریں گے۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree