عید کے موقع پر کورکمانڈربلوچستان ناصرجنجوعہ کی ایم ڈبلیوایم کے ایم پی اے آغا رضا کے گھرآمد،شہداءکیلئے فاتحہ خوانی

21 July 2015

وحدت نیوز (کوئٹہ) کمانڈر سدرن کمانڈ لیفٹیننٹ جنرل ناصر خان جنجوعہ کا اپنے وفد کے ساتھ مجلس وحدت مسلمین کے  ممبربلوچستان اسمبلی آغا رضا سے عید ملنے ان کے رہائش گاہ میں تشریف لائے، اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے گذشتہ شب ہزارہ ٹاؤن کے علاقے میں خودکش بمبار کی ناکام کارروائی پر جنرل ناصر خان جنجوعہ نے شہید طالب حسین کو خراج عقیدت پیش کیا۔ انکا کہنا تھا کہ شہید طالب حسین نے عید کے موقع پر بزدل دہشتگردوں کی کارروائی کو ناکام بناتے ہوئے قیمتی انسانوں کی جانوں کو ضائع ہونے سے بچایا ہے، جسکی جتنی تعریف کی جائے کم ہے۔ دہشتگردوں کو جڑ سے اُکھاڑ پھیکنے کیلئے پاک فوج کے ہمراہ پوری پاکستانی قوم شانہ بشانہ کھڑی ہے۔ کوئٹہ سمیت پاکستان کو جلد دہشتگردی کی لعنت سے نجات دلائینگے۔

دریں اثناء ایم ڈبلیو ایم کے رکن بلوچستان اسمبلی سید محمد رضا نے جنرل ناصر خان جنجوعہ کا انکی رہائشگاہ آمد پر شکریہ ادا کرتے ہوئے عیدالفطر کو شُہداء کی یاد میں مناتے ہوئے انتہائی مبارکباد پیش کی،اس موقع پر آغا رضا اور جنرل ناصرکے درمیان بلوچستان کی امن وامان کی مخدوش صورتحال بالخصوص شیعہ نسل کشی کے حوالےسے تفصیلی گفتگو ہوئی آغا رضا نے انہیں شیعہ ہزارہ قوم کے خدشات اور غم وغصے سے بھی آگاہ کیا، جنرل ناصرجنجوعہ نے بلوچستان میں شیعہ ہزارہ قوم پر پہ در پہ حملوں کو پاکستان کی سلامتی کے لیئے تباہ کن قرار دیا انہو ں نے کہا کہ بلوچستان میں موجود آخری دہشت گرد کے خاتمے تک پاک فوج چین سے نہیں بیٹھے گی۔

 اس موقع پر ہزارہ قوم کے معزین ائیر کموڈور شوکت حیدر، مظفر علی چنگیزی ، سید داود آغا ، عامر علی چنگیزی ،ابراہیم ہزارہ، قیوم علی چنگیزی،حاجی کریم ، پروفیسر تاج فیض، طاہر نظری ،ڈاکڑ محمد جمعہ ، آغا محسن ،آغائے توحیدی اور علماء کرام میں آغائے علی حسنین وجدانی اور شیخ ولایت حسین جعفری تشریف فرما تھے،جنرل ناصر خان جنجوعہ  فرداً فرداً معززین سے گلے ملے اور عیدالفطر کی مبارک باد دی، آخر میں پاکستان کی سلامتی ، دشمنوں کی نابودی اور شہدا کی ایصال ثواب کے لیےفاتحہ خوانی بھی کی گئی۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree