گوادر کا شغر روٹ سے متعلق سیاسی اور سماجی تنظیموں کے موقف کی بھر پور حمایت کرتے ہیں، آغارضا

05 May 2015

وحدت نیوز (کوئٹہ) مجلس وحدت مسلمین کے میڈیا سیل سے جاری شدہ بیان میں ایم ڈبلیوایم کےرکن بلوچستان اسمبلی سید محمدرضا رضوی نے کہا ہے کہ گوادر کا شغر روٹ سے متعلق سیاسی اور سماجی تنظیموں کے موقف کی بھر پور حمایت کرتے ہیں چینی صدر کے دورے پاکستان کے دوران 45 ارب ڈالر کے 51 معاہدوں پر دستخط ہوئے جن میں گوادر پورٹ سے متعلق معاہدہ بھی شامل ہے وفاقی و پنجاب حکومت بد نیتی کی بنیاد پر اس منصوبے کو نئے روٹ کے مطابق بنایا جا رہا ہے جسکی مذمت کرتے ہیں ، چین سے ہونے والے معاہدوں میں صرف پنجاب کے مفادات کا خیال رکھا گیا ہے ان معاہدوں میں چھوٹے صوبوں فاٹا اور گلگت بلتستان کو مکمل طور پر نظر انداز کر دیا گیا ہے مرکز اور پنجاب نے فیصلہ کر لیا ہے کہ گوادر کاشغر روٹ بلوچستان اور خیبر پختون خواں کی بجائے پنجاب سے گزرے گا وفاقی حکومت نے ہمیشہ بلوچستان کے عوام کے ساتھ زیادتیاں کی ہیں اس طرح کے غلط اقدامات سے مسائل پیدا ہونگے معاہدہ کرنے سے پہلے پاکستان کے جغرافیائی مفادات کو مد نظر رکھنا چاہئے چونکہ سرمایہ کاری بلو چستان سے ہو رہی ہے اس لئے کسی بھی منصوبہ بندی میں بلوچستان کے تمام سیاسی جماعتوں اور عوام کو اعتماد میں لیا جائے۔ بلوچستان کے عوام کے نظریں اس طرف مرکوز ہیں کہ چین کی طرف سے پاکستان کے ساتھ معاہدات اور دوسرے تعاون میں بلوچستان کا حصہ کتنا ہوگا یہ بہت بڑا مسئلہ ہے مگر میڈیا خاص طور پر الیکٹرونک میڈیا نے اسے بالکل نظر انداز کر دیا ہے میڈیا اس مسئلے کو اجاگر کرے۔ اس ملک کی چار اکائیاں ہیں چاروں کو ایک جیسی اہمیت دی جائے گوادر بلوچستان کا حصہ ہے اور ترقی کا سب سے زیادہ حق بھی بلوچستان کو ملنا چاہئے اٹھارہویں ترمیم کے بعد بلوچستان کو پورٹ پر اختیار دینے کا پورا حق ہے۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree