وحدت نیوز (کوئٹہ) مجلس وحدت مسلمین کوئٹہ ڈویژن کے میڈیا سیل سے جاری کردہ بیان میںایم ڈبلیوایم کوئٹہ ڈویژن کے سیکریٹری جنرل اور سابق کونسلر کربلائی رجب علی نے کہا ہے کہ اتحاد بین المسلمین کو فروغ دیتے ہوئے کہا ہے کہ ہماری جماعت نے ہمیشہ اتحاد و اتفاق کیلئے کام کیا ہے۔اسلام ہمیں آپس میں ہم آہنگی اور یکجہتی کا درس دیتا ہے، ہم نے ہر کام میں اسلامی اقدار کو مد نظر رکھا اور ہمیشہ اتحاد کا مظاہرہ کرتے ہوئے بغیر کسی مذہبی یا قومی تفرقے کے عوام کی خدمت کی ہے، عوام اس بات سے آگاہ ہیں کہ ان کیلئے جتنا ہمارے لئے ممکن تھا ہم نے کام کیا ہے، ہر میدان میں آواز بلند کی اور ہم نے صرف نعروںسے کام لینے کے بجائے عملاً لوگوں کی خدمت کی ۔
انہوں نے مجلس وحدت مسلمین کے دستور کی وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ ایمان، اتحاد اور بھائی چارگی ہمارے مقاصد ہیں۔ ہمارے اندر کبھی بھی لسانی، مذہبی یا قومی بنیاد پر کارکنوں میں تفریق نہیں پایا گیا ، ہماری کوشش رہی ہے کہ تمام اقوام کو یک نگاہ سے دیکھیں کیونکہ ہمارا شعار ہی امت مسلمہ میں وحدت پیدا کرنا ہے ۔ خدمت ہمارا نصب العین ہے اور ہم عوام کی خدمت کیلئے ہی سیاست کے میدان میں اترے ہیں۔
بیان کے آخر میں کہا گیا کہ ہم سمجھتے ہیں کہ کوئی بھی قوم صرف اسی وقت ترقی کر سکتی ہے جب ان میں اتحاد، آپس میں ہم آہنگی اور بھائی چارے کا ماحول پیدا ہوجائے اور ایسا ماحول پیدا کرنے کیلئے ہر فرد کو اپنا کردار ادا کرنا ہوگا. اور ہم اپنے با شعور عوام سے امید رکھتے ہیں کہ وہ ہمارے ساتھ مل کر اتحاد بین المسلمین کو فروغ دیتے ہوئے وطن عزیزمیں محبت ، اتحاد اور بھائی چارگی کوعملی جامعہ پہنانے میں اقدام کریں گے ۔