وحدت نیوز(کوئٹہ) مجلس وحدت مسلمین کوئٹہ ڈویڑن کے میڈیا سیل سے جاری شدہ بیان میں سابق وزیر قانون آغا رضا نے کہاہے کہ اعلیٰ تعلیم کو فروغ دینا حکومت کی ذمہ داری ہے، ہم تعلیم کے اعتبار سے مشکلات سے دوچار ہیں، حکومت شعبہ تعلیم میں ترقی کیلئے مزید کام کریں۔ کسی بھی ملک و قوم کی ترقی کیلئے تعلیم ضروری ہے اسکے بغیر ترقی ممکن نہیں۔ تعلیم سے محرومی جہالت اور پسماندگی کے اصل اسباب ہیں ۔ تعلیم کے ذریعے نہ صرف قومیں اپنا معیار زندگی بناتی ہیں بلکہ ملک و معاشرے کیلئے بہترین تعلیم افرادی قوت بھی فراہم کرتی ہے اور یہی قوت زندگی کے مختلف شعبوں میں مثبت کردار ادا کرتی ہے۔ تعلیم یافتہ افراد ملت کا سرمایہ ہیں۔
انہوں نے کہاکہ انہیں لوگوں سے ملک و قوم کو ترقی کے نئے راستے ملتے ہیں اور یہی وہ لوگ ہیں جنہیں کسی طور نظر انداز نہیں کیا جا سکتا۔ بیان میں مزید کہا گیا کہ اسکولوں کے نئے سال کا آغاز ہو رہا ہے۔ بچوں میںحصول علم کی امنگیں بے تحاشا ہیں اور وہ اپنے مقصد تک پہنچنے کیلئے بے تاب ہیں۔ چھٹیوں کے دوران بھی ان بچوں کا مقصد اپنے وقت سے صحیح استفادہ کرتے ہوئے اپنی قابلیت کو نکھارنے میں مصروف عمل رہے۔ تعلیم بچوں کی ذہنی و فکری تربیت کا ایک ذریعہ ہے، والدین کی ذمہ داری بنتی ہے کہ سکول کے علاوہ بھی اپنے بچوں کی تربیت کیلئے مختلف سرگرمیوں میں انہیں مشغول رکھیں۔ بیان میں کہا گیا کہ اس بات میں کوئی شک نہیں کہ تعلیم ہی ترقی کے راستیں ہموارکرتا ہے اور ہمیں ان راستوں پر گامزن کرتا ہے۔ تعلیم وہ واحد چیز ہے جسکی اہمیت سے کوئی بھی شخص انکار نہیں کر سکتااور یہی چیز کسی شخص کی تربیت اور شخصیت کی تکمیل کا راستہ ہے جسے حاصل کرکے ہم ترقی کی سڑھیوںپر چڑھ سکتے ہیں۔ بیان کے آخر میں کہا گیا کہ بچوں کو چاہئے کہ تعلیم سے اپنی محبت کبھی ختم نہ ہونے دے اور حصول علم کے اس شمع کو کبھی بجنے نہ دے اور اپنی تعلیم پر توجہ دیتے ہوئے ہمیں ایک سنہرا پاکستان بنا کر دیکھائیں ۔