وحدت نیوز (کوئٹہ) مجلس وحدت مسلمین کےرکن شوریٰ عالی اور سابق وزیر قانون آغا سید محمد رضا کی کوششوں سے کوئٹہ قرنطینہ سینٹر میں داخل زائرین کے اہل خانہ کیلئے PDMAکی جانب سے راشن کو بندوبست کیا گیا ہےجوکہ آج زائرین کے اہل خانہ میں تقسیم کیاجائے گا۔راش کا یہ ٹرک کل رات تقریباً ایک بجے آغا رضا صاحب دیگر پارٹی کارکنان کے ہمراہ وصول کیا۔ واضح رہے کہ یہ راشن بیگز ان زائرین کے اہل خانہ میں تقسیم کیا جائے گاجنہوں نے اپنے قومی شناختی کارڈ کی کاپی آغا رضا کے پاس جمع کروائی ہیں، زائرین کے مسائل کو حل کرنے کے حوالے سے حکومت بلوچستان، آغا رضا صاحب سابقہ وزیر قانون و رکن شوریٰ عالی مجلس وحدت مسلمین پاکستان کیساتھ مسلسل رابطے میں ہیں اور ممکنہ اقدام کرنے کے حوالے سے کوششیں جاری ہیں۔