نئی پود کو ہر میدان میں لیڈ کرنے کی ضرورت ہے جس کی صلاحیت ہمارے جوانوں میں بدرجہ اتم موجود ہے، صوبائی وزیر کاظم میثم

19 December 2022

وحدت نیوز(سکردو) وزیر زراعت گلگت بلتستان و صوبائی رہنما مجلس وحدت مسلمین کاظم میثم  نے سکردو میں جاری کرکٹ ٹورنامنٹ کے فائنل میچ میں بحیثیت مہمان خصوصی شرکت کی اور کھلاڑیوں میں گھل مل گئے۔ انہوں نے نوجوانوں کو تعلیم کو ترجیح اول پر رکھنے کے بعد صحت مندانہ سرگرمیوں کو جاری رکھنے اور کھیل کے میدان کو امن محبت اور اتحاد و یگانگت کی آماجگاہ بنانے کی تلقین کی۔

 انہوں نے جسمانی وزرش دور حاضر میں ایک صحت مند دماغ کے لیے ناگزیر قرار دی۔ انہوں نے کہا کہ سوشل میڈیا اور سکرین نے نوجوانوں کو لہو لعب میں مبتلا کرنے کے ساتھ سٹریس انزائٹی اور دیگر نفسیاتی و اخلاقی برائیوں میں مبتلا کر دیا ہے جس کے سبب منشیات کے استعمال میں اضافے کا باعث بن رہا ہے۔

 انہوں نے مزید کہا کہ نوجوانان صحت مندانہ سرگرمیوں کو جاری و ساری رکھیں۔ کھیلوں کے فروغ کے لیے حکومت کی کاوشیں چل رہی ہیں اور نوجوان جہاں بلائیں انکی خدمت کے حاضر ہو جائیں گے۔ نئی پود کو ہر میدان میں لیڈ کرنے کی ضرورت ہے جس کی صلاحیت ہمارے جوانوں میں بدرجہ اتم موجود ہے۔میچ میں آمد پر انتظامیہ اور کھلاڑیوں نے وزیر زراعت کا شکریہ ادا کیا۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree