وحدت نیوز(سکردو)وزیر زراعت گلگت بلتستان کاظم میثم نے کہا ہے کہ مذاکرات کی بھرپور کامیابی اور دیرینہ مسئلہ خالصہ سرکار پر حکومتی فیصلہ سامنے آنے کے بعد بعض لوگ پروپیگنڈہ پھیلا کر عوام میں تشویش پیدا کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ ان سب کے لیے گزارش ہے کہ خالصہ والی زمین کو گورنمنٹ لینڈ کہہ کر گورنمنٹ نے قابض نہیں ہونا بلکہ ایک قانون کے تحت حصہ رسیدی کرکے مقامی باشندوں میں ہی تقسیم کرنا ہے۔
انہوں نے کہا کہ اس تقسیم کا طریقہ کار طے کرنے کے لیے اے پی سی اور تمام سٹیک ہولڈرز کو بلایا جائے گا۔ پھر مشاورت ہوگی اور بعد میں طریقہ کار کا حتمی فیصلہ ہوگا۔ ان کا کہنا تھا کہ خالصہ کے لفظ کو حذف کرنے کا فیصلہ کئی ماہ پہلے ہوا ہے۔ اسکا مطلب یہ نہیں کہ وہ زمینیں گورنمنٹ کو دینے کا فیصلہ ہوا ہو۔