وحدت نیوز(کواردو) صوبائی وزیر زراعت و پارلیمانی لیڈر مجلس وحدت مسلمین گلگت بلتستان محمد کاظم میثم نے صوبائی صدر مجلس وحدت مسلمین مجاھد ملت آغا علی رضوی کے ہمراہ دورہ کواردو کے موقع پر کواردو کھر میں عمائدین و نوجوانان کھر سے ملاقات کی۔اس موقع پر کھر اور کواردو کے جملہِ مسائل اور مختلف ایشوز پر گفتگو ہوئی۔کواردو روڈ کے حوالے سے اب تک کی پیشرفت اور حلقے میں جاری دیگر ترقیاتی سکیموں کے حوالے سے عمائدین کو آگاہ کیا۔
انہوں نے کہا کہ کواردو روڈ ٹینڈر کے بعد ایک ٹھیکدار گروہ کورٹ میں جانے کی وجہ سے وقتی تعطل کا شکار ہوا ہے اس حوالے سے کسی بھی قسم کے غلط پروپیگنڈے کا شکار ہونے کی ضرورت نہیں ہے انشاء کواردو روڈ بنا کر دم لیں گے۔
انہوں نے مزید کہا کہ پی ڈی ایم کے حکومت کی وجہ سے کواردو پل جو کہ پی ایس ڈی پی کی سکیم میں شامل ہونا تھا اور پیجو روڈ وہ بھی پی ایس ڈی پی سے اپرو نہیں ہو سکا جس کا پورے علاقے کو نقصان اٹھانا پڑا۔انشاء اللہ آنے والے وقتوں میں نئی حکومت ہماری اتحادی پاکستان تحریک انصاف کی آئے گی تو کواردو آر سی سی پل اور پیجو روڈ سکیم کو بھی منظور کرنے کی کوشش کریں گے۔