مغربی استعمار آزادی رائے کے نام پر گھنائونی حرکتیں کرکے مسلمانوں کے جذبات کو مجروح کررہاہے، علامہ شفقت شیرازی

29 August 2018

وحدت نیوز(قم) ڈیڑھ ارب مسلمانوں کے دلوں کی دھڑکن روکنے کا گھٹیا منصوبہ خاک میں مل جائے گا ، نبی مکرم ﷺ کی شان میں کو ئی گستاخی برداشت کی تھی نہ کریں گے ، مسلمانوں کی رگوں میں محبت رسول ﷺ لہو کی طرح رواں دواں رہے گی ،ایک بار پھرمغربی استعمارآزادی رائے کے نام پر گھنائونے کھیل کے لئے میدان میں اتر کر مسلمانوں کے جذبات مجروح کرنے کی مذموم سازش تیار کر رہا ہے جسے دنیا وآخرت میں رسوائی کے سوا کچھ ہاتھ نہ آئے گا ، ان خیالات کا اظہار مجلس وحدت مسلمین پاکستان مرکزی سیکریٹری امور خارجہ ڈاکٹر علامہ سید شفقت شیرازی نے ہالینڈ میں گستاخانہ خاکوں کی تیاری اور نمائش کے خدشات سے متعلق گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔

 انہوں نے اس بات کی تاکید کی کہ مسلمانوں کے جذبات کی ترجمانی حکومت وقت کی بھی ذمہ داری ہےمگر علمی طبقہ اس سازش کو تمام جہات سے رد کرتے ہوئے اپنے خطبات ،محافل اور نجی محفلوں کے ساتھ ساتھ اجتماعی پروگراموں میں برملا اظہار کرے کہ نبی مکرم ﷺ کی ذات اقدس ہماری جان ، مال ،عزت و آبرو سے بڑھ کر ہے اور ناموس محمدی ﷺ کے لئے کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کیاجائے گا ۔

ڈاکٹر علامہ سیدشفقت شیرازی نے اس بات پرزور دیا کہ یورپی یونین ، اقوام متحدہ اوردیگر ممالک ایسے قوانین وضع کریں اور اسے عملی جامہ پہنائیں کہ مسلمانوں کے مقدسات پرکبھی بھی ، کسی جگہ ،کسی بھی اندازمیں چاہے آزادی اظہار کا لبادہ ہو یا کوئی مخصوص انداز بالخصوص نبی مکرم ﷺکی ذات اقدس پرآنچ نہ آنے پائے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستانی پارلیمنٹ میں اس سے متعلق قرارداد پاس ہونا خوش آئند امر ہے لیکن اس پرفوری طورپرعملی کام ہوناحالات اوروقت کی اشد ضرورت ہے آخرمیں ڈاکٹر صاحب نے اس بات کی خواہش کا اظہار کیا کہ تمام مسلمانوں کواجتماعی طور پر رسالتمآب ﷺ کے حوالے سے اپنی محبت کااظہار کر کے دشمن اسلام کی سازش کو ناکام بنانا چاہیے۔  



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree