وحدت نیوز (قم) عزاداری سید الشہداؑ کو محدود کرنے کی کوشش کرنے کی کوئی سازش کامیاب نہیں ہونے دینگے۔عزاداری سید الشہدا ؑ منانا ملت پاکستان کا آئینی و جمہوری حق ہے۔حکومت اپنی سعودی و امریکی آقاوں کو خوش کرنے کے لئے ملت ِ پاکستان کے آئینی حقوق کو سبوتاژ کرنے سے باز رہے۔ان خیالات کا اظہار مجلس وحدت مسلمین قم کے سیکرٹری اطلاعات آگا نذرحافی نے ایم ڈبلیو ایم قم کے عزاداری کے حوالے سے ایک اجلاس میں کیا،انہوں نے کہا کہ اگر حکومت سے اپنی اسلام اور پاکستان دشمن پالیسیوں کو ترک نہ کیا اورعزاداری سید الشہداؑ کی مخالفت سے باز نہ آئی تو وہ بین الاقوامی سطح پر آواز اٹھائیں گے۔