وحدت نیوز(قم) مجلس وحدت مسلمین قم کے سیکرٹری سیاسیات عاشق حسین آئی آر نے ایم ڈبلیوایم قم کی کابینہ کے اجلاس کو گلگت بلتستان کے انتخابات کے حوالے سے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا ہے کہ گلگت بلتستان کی دیندار اور باشعور عوام نے انتخابات میں ایم ڈبلیو ایم کو ہی ووٹ دئیے ہیں جس پر ہم ان کا شکریہ ادا کرتے ہیں۔لیکن نون لیگ نے دھونس اور دھاندلی کی بنیاد پر اقتدار پر قبضہ کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ نون لیگ یہ معلوم ہونا چاہیے کہ دھاندلی سے حاصل کی گئی فتح در اصل خود بدترین شکست ہے۔انہوں نے کہا کہ نون لیگ کی طرف سے کی جانے والی دھاندلی نے نون لیگ اور اس کے اتحادیوں کو عوام میں مزید متنفر بنادیاہے جبکہ دیانت داری اور اصول پرستی نے عوام کو ایم ڈبلیو ایم کے اور زیادہ قریب کردیاہے۔