وحدت نیوز(راولپنڈی) مجلس وحدت مسلمین شعبہ خواتین کی جانب سے امام بارگاہ باب الحوائج راولپنڈی میں 2روزہ مہدیؑ برحق عج ورکشاپ منعقد کی گئی ۔جس میں مرکزی ، صوبہ سندھ و صوبہ پنجاب کی مسئولین نے بھرپور شرکت کی جبکہ پنجاب بھر سے مختلف اضلاع سے خواہران نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔مہدیؑ برحق عج تربیتی ورکشاپ کا پہلے روز کا آغاز تلاوت قرآن اور دعائے توسل سے گیا۔جس کے بعد آغا سید شبیر بخاری نے شہید عارف حسین الحسینی کی سیرت اور افکار کے حوالے سے بیان کرتے ہوئے کہاکہ شہید قائد علامہ عارف وہ ہستی ہیں جنھوں نے سرزمین پاکستان میں وحدت کے فروغ کے لیے بہت کوششیں کی اور فلسفہ عزاداری کو فروغ دینے میں کلیدی کردار ادا کیاشہید علامہ سید عارف حسین الحسینی پاکستان میں اتحاد بین المسلمین کے بانی تھے۔ آپ فکر امام خمینی کے خالص اور سچے پیرو تھے اسی لیئے شہید عارف حسین الحسینی پاکستان کو عالمی استعمار کے چنگل سے آزادی دلوانا چاہتے تھے۔
مولانا سید اسد شیرازی نے دعائے کمیل پڑھی۔دعائے کمیل کے بعد جشن ولادت امام رضا ع منعقد کیا گیا جس میں خواہران نے بارگاہ امام رضا میں ہدیہ منقبت پیش کیں۔دوسرے روز مہدیؑ برحق ورکشاپ کا آغاز دعا سلامتی امام زمانہ سے کیا گیا جس کہ بعد سب سے پہلے مرکزی میڈیا سیکرٹری خواہر ثناءجمیل عابدی نے الہی تنظیم کے رضا کی خصوصیات کے عنوان پرملٹی میڈیا پر یزنٹیشن پیس کی جسکے بعد مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل خواہر بنین زہرا نے مہدیؑ بر حق کانفرنس کے انتظامی و اجرائی امور کے حوالے سے بریفنگ دی۔ جس کے بعد باجماعت نماز ظہرین ادا کی گئی۔
مجلس وحدت مسلمین شعبہ خواتین پاکستان کی مرکزی سیکرٹری جنرل خانم زہرا نقوی نے حزب اللہی خواتین کی خصوصات کے عنوان پر نہایت بہترین درس دیا۔ آپ کا کہنا تھا کہ حزب اللہ آج ملت تشیع کی طاقت ہے آج استعماری قواتیں اس سے خوف ذدہ ہیںکیونکہ حزب اللہ کے جوانوں کی تر بیت کرنے والی خواتین نے راہ کربلا کا انتخاب کر لیا ہے اور وہ تمام خصوصیات جو حضرت رہرا اپنی کنیزوں میں دیکھنا چاہتی ہیں انکو اپنا لیا ہے جن خصوصیات میں سب سے نمایا خصوصیت عشق خدا ہے کہ ہر کام فقظ قرب خدا کی نیت سے ،اپنے کردار اور زبان کی حفاظت ،زہد وتقویٰ،عشق اہل بیت ؑ،صبر واستقامت سے آزمائشوں اور مشکلات کا مقابلہ کرتے رہناہیں۔ان حزب اللہی خواتین کی آغوش میں پروارش پانے والے نوجوانوں میں جو ہم ایثار و فداکاری دیکھتے ہیںیہ جذبہ انکے اندر جو انکی ماوں نے ڈالا آخر یہ کہا ںسے سیکھایا کربلا سے حضرت ثانی زہرا ؑسے تو اگر ہمیں بھی دشمن سے مقابلہ کرنا ہے تو پہلے خود کو کربلاکے قریب کرنا ہوگا جیسے حزب اللہ کے خواتین نے کیا ہے۔
جامعہ بعثت کی پرنسپل و مرکزی سیکرٹری تنظیم سازی فاضلہ قم خانم معصومہ مہدی نے تقویٰ الہی نے عنوان پر درس دیا۔خانم معصومہ نے تقوی ٰالہی کے حوالے سے قرآن کی ایک آیات تلاوت فرمائی اگر تم تقوٰی الٰہی اختیار کرو گے تو وہ تمہیں حق و باطل میں فرق کرنے کی صلاحیت عطا کردے گا"، "فرقان" وہ طاقت اور بصیرت ہے جو حق و باطل کی شناخت کا باعث بنتی ہے تاکہ انسان گمراہ نہ ہوجائے، خانم معصومہ مہدی نے کہا کہ یہ وہی نکتہ ہے جو حضرت امام جواد (علیہ السلام) کی حدیث میں بیان ہوا ہے: یعنی اگر کوئی چیز عقل سے چھپی رہ گئی اور عقلی ہدایت سے متقی انسان بہرہ مند نہ ہوپایا تو تقو یٰ کی طاقت اس کی مدد کرے گی اور اگر زندگی کے راستے میں، بصیرت کی آنکھ کمزور ہوگئی تو تقویٰ کا نور راستہ دکھائے گااللہ تعالی متقی لوگوں کو ثواب عطا فرماتا ہے۔ بندہ کی حفاظت کرنا اور اسے غلطی کرنے سے بچالینا، ان ثوابوں میں سے ہے جو دنیا میں متقی لوگوں کو دیا جاتا ہے۔ لہذا اگر تقویٰ بصیرت افروز ہے تو اس کے فروغ سے بہرہ مند ہونا چاہیے۔بعض اوقات ایسے افراد دیکھنے میں آتے ہیں جو علمی میدان میں بہت زبردست ہوتے ہیں اور دوسرے لوگوں سے بہت آگے آگے رہتے ہیں، لیکن یہی لوگ زندگی کے مسائل میں اور جس راستے کو انہوں نے انتخاب کرنا ہوتا ہے، اس میں سرگرداں اور حیرت زدہ ہوتے ہیں۔ ایسے موقع پر واضح ہوجاتا ہے کہ صرف عقل ہی کافی نہیں بلکہ اس کے ساتھ اللہ کی خاص رہنمائی کی بھی ضرورت ہے جو تقویٰ کی بنیاد پر انسان کو نصیب ہوتی ہے۔
نماز مغربین با جماعت مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل علامہ احمد اقبال کی امامت ادا کی گئی جسکے بعد آغا احمد اقبال نے الہی تنظیم کے معاشرے پر اثرات کے عنوان پر مفصل درس دیتے ہو کہا کہ کیسی بھی معاشرے میں الہی تنظیم اگر موجود نا ہو تو معاشرہ بے راہ روی اور غیر تربیت یافتہ ہو جائے کسی ظالم کے خلاف کوئی صدائے احتجاج بلند کرنے والا موجود نا رہے طاغوت کو للکارنے والا نا رہے تو بس معلوم ہوا کہ ایک الہی تنظیم اس گروہ کو کہتے ہیں جوسوئے ہوئے لوگوں کو جگائے اور جو مظلوم کر دیئے گئے ہیں مصتضفین ہیں انکے حقوق کی بقاءکے لیے میدان عمل میں ہر لمحہ موجود رہیں اور یہ ہی مجلس وحدت مسلمین کا بھی بنیادی مقصد ہے۔آغا احمد اقبال کے بعد مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری تربیت آغا عجاز بہشتی نے معران انسانیت کے عنوان پر درس دیا۔
آخر میں مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی رہنماعلامہ حسن ظفر نقوی نے حالات حاضرہ اور امام مہدی برحق کانفرنس کی اہمیت بیان کرتے ہوئے کہا کہ مجلس وحدت مسلمین شہید قائدعلامہ عارف حسین الحسینی کے مشن پر گامزن ہے۔اس جماعت نے ہمیشہ اتحاد و اخوت کا عملی مظاہرہ کیا ہے۔یہ جماعت مظلومین کی حمایت کا علم لے کر میدان میں نکلی ہے۔مظلوم کا تعلق چاہے جس مذہب مسلک یا جماعت سے ہو ہم نے ہمیشہ اس کی حمایت کی ہے۔یہی درس اہل بیت ؑاطہار علیہم السلام ہے۔انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ نون سے ہمارا اختلاف اصولی اور ملک وقوم سے محبت کی بنیاد پر ہے۔قوم کا سرمایہ لوٹنے والوں کی طرف دوستی کا ہاتھ بڑھانے والے مفاد پرست اور موقع شناس اور کاروباری ذہنیت کے لوگ ہیں جن کا مقصد مفادات کا حصول ہے۔ایسے لوگوں کو ملک و قوم کے نقصان سے کوئی غرض نہیں۔ہم ہر اس شخص اور جماعت کے مخالف ہیں جو ریاست اور قومی مفادات پر ذاتی و گروہی مفادات کو مقدم رکھے۔ہمارا موقف دوٹوک اور واضح ہے۔ہمارے تعاون اور تعلق کی بنیاد حب الوطنی ہے۔ملک لوٹنے والوں سے پوری قوم بیزار ہے۔مہدیؑ برحق کانفرنس مذہبی ان طاقتوں کا عظیم الشان اجتماع ثابت ہو گی جوارض پاکستان کی سالمیت و استحکام کے لیے مصروف عمل ہیں۔
ورکشاپ کے اختتام پر مجلس وحدت مسلمین شعبہ خواتین پاکستان کی مرکزی کابینہ کی راولپنڈی ڈویژن کے ساتھ امام مہدی ؑ برحق کانفرنس کے انتظامی امور کے حوالے سے اہم میٹنگ ہوئی جسمیں خاص کر سیکورٹی ایشوز کو بہتر بنانے کے حوالے سے تبدلہ خیال کیا گیا اور دیگر انتظامی امور کو بہتر بنانے کے لیے کمیٹیاں تشکیل دی گئی ۔ ورکشاپ کے اختتام پر راولپنڈی کی سیکرٹری جنرل خواہر قندیل نے تمام شرکاءسے ورکشاپ میں بھرپور شرکت کرنے پر شکریہ ادا کیا۔