وحدت نیوز(کراچی) مجلسِ وحدت مسلمین شعبہ خواتین کراچی کی جانب سے شعبہ خواتین کراچی کےتین اضلاع کا اجلاس منعقد ہوا جسمیں ضلع غربی ،ضلع وسطی اور ضلع شرقی کی ذمہ داران نے شرکت کی،اجلاس میں مرکزی سیکریٹری جنرل شعبہ خواتین محترمہ زہرانقوی اور مرکزی سیکریٹری امور تنظیم سازی مہدی عابدی نے خصوصی طور پر شرکت کی اور ضلعی ذمہ داران سے مختلف موضوعات پر خطاب کیا، محترمہ زہرانقوی نے مسئلہ فلسطین پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ فلسطین امتِ اسلامی کا سب سے اہم ترین مسئلہ ہےاور تمام اسلامی ممالک پہ فلسطین اور مسجدِ اقصٰی کے لئے آوازِ حق بلند کرنا ایک فرض کی حیثیت رکھتا ہے، یہ دوشمن کی ناکامی کا ثبوت ہے کہ دشمن خود ساختہ دعٰوی کرنے لگا ہے جو سراسر بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی ہے اور اقوامِ متحدہ کی قراردادوں کے منافی ہے۔انشاء اللہ ہم بحیثیتِ مکتبِ تشیع پاکستان ہر فورم پر قبلہ اول کی مکمل آزادی تک استعمار کے خلاف آوازِ حق بلند کرتے رہیں گے۔
سید مہدی عابدی نے ملکی اور بین الاقوامی سیاسی صورتحال کے پس منظر میں ملتِ تشیع پاکستان کے کرادار کے حوالے سےتفصیلی گفتگو کی، انہوں نے انتہائی مفصل انداز میں ملکی اور بین الاقوامی حالات وواقعات،مسجدِ اقصٰی بیت المقدس کی تحریک سے لے کر شام اور عراق سے داعش کی شکست اور پھر انخلا اور دنیائے تشیع کے کردارپر روشنی ڈالی اور ملکی سیاسی صورتحال ، واقعات و حالات کے پس منظر میں حاضرین کی جانب سے پوچھے جانے والے مختلف سوالات کے بھی تفصیلی جوابات دئیے۔
اجلاس کے اختتام پر شعبہ خواتین کراچی کے حوالے سے آنے والی تینوں اضلاع کی مسؤلین سے تنظیمی و فلاحی امور کے حوالے سے بھی بات چیت کی گئی اور مستقبل قریب کے مختلف پروگرامز ترتیب دئے، بلخصوص شعبہ خواتین ضلع وسطی کے زیرِ انتظام بیتِ زہرہ ع کی نمائندہ مسؤلین سےخصوصی ملاقات کی اور بیت زہرہ ع کی کارگردگی کےحوالے سے تین ماہ کی رپورٹ طلب کی ، اسکے علاوہ بیتِ زہرہ ع میں آئندہ آنے والے دنوں میں آغاز کئے جانے والے مختلف فلاحی پروجیکٹز کے حوالے سے گفتگو کی ، بعد ازاں ضلع غربی میں شعبہ خواتین کی جانب سے سردیوں کے پیشِ نظر گرم کپڑے اور سردیوں کا دیگر ضروری سامان ضلع غربی کی ذمہ داران کے حوالے کیا گیاتاکہ خواتین کو بروقت سامانِ ضرورت مہیا کیا جاسکے۔