وحدت نیوز(لاہور)20جمادی الثانی یوم ولادت دختر رسول سیدہ فاطمۃ الزہراء سلام اللہ علیہا کو پاکستان میں یوم خواتین کے طور پر منایا جائے۔ یہ مطالبہ مجلس وحدت مسلمین کی رہنما اوررکن پنجاب اسمبلی سیدہ زہرا نقوی نے پنجاب اسمبلی میں پیش کردہ قرارداد میں کیا۔
تفصیلات کے مطابق رکن پنجاب اسمبلی سیدہ زہرانقوی نے پنجاب اسمبلی میں قرار داد پیش کی ہے کہ اسلام کے نام پر بننے والے اس ملک پاکستان میں 20 جمادی الثانی یوم ولادت خاتون جنت ، دختر رسول ؐ حضرت فاطمہ زہرا سلام اللہ کو یوم مادر کے طور پر منایا جائے۔
قرار داد میں مزید کہا گیاہے کہ سیدۃالنساءالعالمین حضرت فاطمہ زہراؑ کی سیرت عالمین کے لیئے مشعل راہ ہے۔بی بیؑ کی زندگی ایک مثالی بیٹی ، ایک مثالی ماں ، ایک مثالی زوجہ کی حیثیت سے نا فقط مسلمانوں بلکہ پوری انسانیت کیلئےاسوہ حسنہ ہے ۔ لہٰذا اس مقدس کی متفقہ رائے ہے کہ حضرت فاطمہ زہراؑ کی یوم ولادت کو یوم مادر کے عنوان سے منانے کا رواج عام کیا جائے ۔