وحدت نیوز(شکارپور) خیرالعمل ویلفیئر اینڈ ڈیولپمنٹ ٹرسٹ شعبہ فلاح بھبود مجلس وحدت مسلمین ضلع شکارپور کی جانب سے لکھی غلام شاھ میں عالمی کینسر ڈے کے موقع پر آگہی سیمینار کا انعقاد کیا گیا جس میں ضلع شکارپور کے ماہر ڈاکٹرز اور لکھی کے معززین نے خطاب کیا اور شرکاءکوآگاہی دی جس میں ڈاکٹر مشتاق احمد صاحب ڈاکٹر محمد حنیف عباسی ڈاکٹر آفتاب احمد میمن لالا کاظم علی خان صیف اللہ میمن نذیر احمد میمن اور دوسرے معززین نےلوگوں کو کینسر کے موذی مرض سے بچنے کے لیے احتیاطی تدابیر بتائی اس سیمینارمیں شہر کے معززین نےکہا ایسے فلاحی کام جاری رہنے چاہئیں اورعوام کی خدمت کا سلسلہ بھی جاری رہنا چاہئے، خیر العمل ویلفیئر ٹرسٹ کی کاوش لائق تحسین ہے۔