وحدت نیوز (اسلام آباد) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے فلاحی شعبے خیرالعمل ویلفیئر اینڈ ڈیولپمنٹ ٹرسٹ کے زیر اہتمام عالمی یوم کینسر کے موقع پر مختلف شہروں میں آگہی سیمینار ، ورکشاپس اور واک کا انعقاد کیا گیا جس میں ماہر ڈاکٹرز نے عوام کو کینسرسے متعلق معلومات فراہم کیں اور کینسر سے بچاوکیلئے احتیاطی تدابیر سے آگاہ کیا، اس حوالے سے ضلع شکارپور ، ٹنڈومحمد خان، مٹیاری اور ٹنڈوالہیارمیں تقریب منعقد کی گئیں ،خیرالعمل ویلفیئر اینڈ ڈیولپمنٹ ٹرسٹ ضلع ٹنڈو محمد خان کی جانب سے عالمی کینسر ڈے منایا گیااس سلسلے میں شہر کے مختلف اسپتالوں میں آگہی ورکشاپس کا انعقاد کیا گیا جس میں سابقہ سیکریٹری فلاح و بہبود سجاد علی ڈومکی،فیاض علی،ڈاکٹر اشوک کمار،ڈاکٹر مصطفی اور دیگر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم اپنے معاشرے میں کینسر جیسے موذی مرض سے تو واقف ہیں لیکن کینسر جیسے موذی مرض کے پھیلاؤ کی وجہ سے واقف نہیں اسوقت کینسر بڑی تیزی سے پھیلتا جا رہا ہے جسکی وجہ خصوصاً تمباکو نوشی اور نشہ آور چیزوں کا استعمال کرنا ہے جس سے منہ کا کینسر پیٹ،گلے اور ہونٹوں کا کینسر عام پایا جاتا ہے جس میں شامل خون کا کینسر اور چھاتی کا کینسر اگر آپ معاشرے کو اس موذی مرض سے پاک صاف دیکھنا چاہتے ہیں تو ایسی چیزوں سے پرہیز کریں جوکہ کینسر کا باعث بنتی ہیں۔
خیرالعمل ویلفیئر اینڈ ڈیولپمنٹ ٹرسٹ ضلع شکارپور کی جانب سے لکھی غلام شاھ میں عالمی کینسر ڈے کے موقع پر آگہی سیمینار کا انعقاد کیا گیا جس میں ضلع شکارپور کے ماہر ڈاکٹرز اور لکھی کے معززین نے خطاب کیا اور شرکاءکوآگاہی دی جس میں ڈاکٹر مشتاق احمد صاحب ڈاکٹر محمد حنیف عباسی ڈاکٹر آفتاب احمد میمن لالا کاظم علی خان صیف اللہ میمن نذیر احمد میمن اور دوسرے معززین نےلوگوں کو کینسر کے موذی مرض سے بچنے کے لیے احتیاطی تدابیر بتائی اس سیمینارمیں شہر کے معززین نےکہا ایسے فلاحی کام جاری رہنے چاہئیں اورعوام کی خدمت کا سلسلہ بھی جاری رہنا چاہئے، خیر العمل ویلفیئر ٹرسٹ کی کاوش لائق تحسین ہے۔خیرالعمل ویلفیئر اینڈ ڈیولپمنٹ ٹرسٹ ضلع ٹنڈو الہیار کی جانب سے عالمی کینسر ڈے کے موقع پر عوام الناس میں آگاہی حفاظتی تدابیر اور بچاو کے حوالے سے سول ہسپتال ٹنڈوالہیار میں واک کا اہتمام کیا گیا جس میں ایم ایس تعلقہ ہسپتال ڈاکٹر غلام معین الدین ،پیرا میڈیکل اسٹاف ، ضلعی سیکرٹری جنرل مجلس وحدت مسلمین زوار غلام رسول لاشاری اور تعلقہ سیکرٹری جنرل لیاقت علی کمبوہ سمیت شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی ۔خیرالعمل ویلفیئر اینڈ ڈیولپمنٹ ٹرسٹ ضلع مٹیاری کے زیر اہتمام ہالا سٹی میں ورلڈ کینسرڈے کے موقع پر آگہی نشست کا انعقاد کیاگیاجس میں ماہر ڈاکٹرز نے شرکت کی، اس موقع پر ایم ڈبلیوایم صوبہ سندھ کے ڈپٹی سیکریٹری جنرل علامہ دوست علی سعیدی بھی موجود تھے۔