ناموس صحابہ کا واویلہ کرنے والے آج اصحاب پیغمبر ﷺ کے مزار اور جسدِ خاکی کی توہین پر خاموش کیوں! علامہ مبارک موسوی

04 مئی 2013

lahoreوحدت نیوز (لاہور ) مجلس وحدت مسلمین لاہور اور امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان لاہور ڈویڑن کے زیراہتمام پریس کلب کے سامنے شام میں شدت پسندوں کی جانب سے صحابی رسول حضرت حجر بن عدی الکندی (رض) کے مزار کو

مسمار کرکے ان کے جسد مطہر کی بے حرمتی پر احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔ مظاہرے میں شہریوں کی بڑی تعداد شریک ہوئی۔ احتجاجی مظاہرے کی قیادت مجلس وحدت مسلمین کے مرکزی رہنماؤں علامہ سید مبارک علی موسوی، علامہ ابوذر مہدوی، علامہ عبدالخالق اسدی نے کی۔

مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے علامہ ابوذر مہدوی نے کہا آج عالم اسلام اْس معتبر اور جلیل القدر صحابی رسول (رض) کی بے حرمتی پر سراپا احتجاج ہے، شام میں اصل جنگ اسرائیل، امریکہ اْسکے اتحادی اور عالم اسلام کے درمیان ہے۔ انہوں نے کہا کہ مقدس ہستیوں کی قبروں کو مسمار کرکے اْن کی لاشوں کی بے حرمتی کوئی مسلمان نہیں کرسکتا، یقیناً یہ یہود و نصاریٰ کا کام ہے جو مخصوص ایجنڈے کے تحت اسلام کے خلاف سازشوں میں مصروف ہیں۔ علامہ ابوذر مہدوی کا کہنا تھا کہ یہود و نصاریٰ اس جنگ کو نام نہاد اسلامی جہاد کا نام دے کر مسلمانوں کو آپس میں دست وگریبان کرنے کے درپے ہیں، لیکن خطے میں ایسی طاقتیں اللہ کی ذات نے رکھی ہیں جو ان کے مذموم عزائم کو خاک میں ملا دیں گی۔

علامہ مبارک علی موسوی نے کہا اصحاب کے نام پر واویلا کرنیوالے اسلام کے ٹھیکیدار آج اس تاریخ کی بدترین توہین صحابہ پر خاموش کیوں ہیں؟ مغربی استعمار اس وقت شام میں وہ کام کر رہا ہے جس سے عالم اسلام کی رسوائی اور اسلامی اصولوں کے منافی اقدامات کو اسلامی روایات بنا کر ایک نیا اسلام متعارف کروایا جا رہا ہے، انشاء اللہ خطے کے غیور مسلمان کبھی اس سازش کو کامیاب نہیں ہونے دیں گے اور غیر اسلامی، غیر انسانی فعل سرانجام دے کر مسلمانوں کو جاتے جاتے بدنام کرنے کی مذموم کوشش کرکے اپنے استعماری آقاؤں کے ایجنڈے کی تکمیل کیلئے سرگرم ہیں، جو انشاء اللہ کبھی کامیاب نہیں ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ ہم اس واقعے کی شدید مذمت کرتے ہیں اور عرب ممالک جو کہ ان جنگجوؤں کے خیرخواہ ہیں، اْن سے بھی مطالبہ کرتے ہیں کہ اسلام کے نام پر اسرائیل اور امریکی مفادات کو جہاد کا نام دے کر اسلام کو بدنام کرنے سے باز رہیں۔

احتجاجی مظاہرے سے خطاب میں مجلس وحدت مسلمین پنجاب کے سیکرٹری جنرل علامہ عبدالخالق اسدی نے شام میں شدت پسندوں کی جانب سے کئے گئے اس المناک واقعے پر شدید مذمت کرتے ہوئے کہا اسرائیل اور امریکی پالتو کتوں کو مجاہدین کا نام دے کر اسلام کو بدنام کیا جا رہا ہے، اقوام متحدہ اس جرم میں برابر کا شریک ہے۔ انہوں نے کہا کہ عالم اسلام آج سراپا احتجاج ہے، دنیا میں جہاں جہاں دہشت گردی کے واقعات ہو رہے ہیں اس کے پیچھے امریکہ، اسرائیل اور اس کے حواری ہیں۔ او آئی سی اِس واقعے کا فوری نوٹس لے کر ان جاہل قوتوں کی حمایت کرنے والے عرب ممالک سے جواب طلب کریں، بصورت دیگر اس کے سنگین نتائج برآمد ہونگے۔ احتجاجی مظاہرے سے علامہ حسن ہمدانی، علامہ امتیاز کاظمی، علامہ مہدی حسن کاظمی، سید اسد عباس نقوی، مرکزی سیکرٹری اطلاعات آئی ایس او پاکستان سید زین زیدی نے بھی خطاب کیا اور اس دل سوز واقعے کی شدید مذمت کی۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree