The Latest
وحدت نیوز (کراچی) مجلس وحدت مسلمین پاکستان صوبہ سندھ و دعا کمیٹی سولجر بازار کے زیر اہتمام محفل شاہ خراسان روڈ پر منعقدہ ھفتہ وار دعائے توسل و مجلس ایام فاطمیہ بسلسلہ شھادت خاتون جنت بی بی فاطمتہ الزہرا سلام اللہ علیہما میں ماتمی انجمنوں کے نمائندوں اور مومنین و خواتین نے شرکت کی ،دعا کی تلاوت مولانا نعیم الحسن نے رقت آمیز مصائب بی بی فاطمہ ؑ پڑھے ،بعد ختم دعا ایم ڈبلیو ایم کراچی کے رہنما علامہ سجاد شبیر رضوی نے مجلس عزا سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حضرت فاطمہ سلام اللہ علیہما کی زندگی بہترین نمونہ عمل ہے، بی بی کی یوم شھادت یعنی ایام فاطمیہ کو عاشوراء کی طرح پورے پاکستان میں مجلس عزا و جلوس عزا برپا کرنا چا ئیے،دختررسول ﷺکی مظلومیت کوآشکارکرنےکیلئےایام فاطمیہ کوعاشوراکی طرح منانے کی ضرورت ہے، ختم مجلس مشہورِ نوحہ خواں طاہر رضا زیدی نے نوحہ خوانی و ماتم داری بھی کی گئی ،اس موقع پر صوبائی رہنما ناصر حسینی، کراچی ڈویژن کے ڈپٹی سکریٹری جنرل علامہ مبشر حسن ، محمد سیعد ، عقیل احمد ، ودیگر شخصیات بھی موجود تھی ایم ڈبلیو ایم گلگت بلتستان کے سکریٹری جنرل علامہ آغا علی رضوی کی والدہ ، بلوچستان کے صوبائی وزیر قانون آغا محمد رضا کی ہمشیرہ اور سید اسرار گیلانی کے والد کی قضاء الہی سے رحلت پر انکے عزیز و خانوادہ کی خدمت میں تعزیت و تسلیت پیش کرتے ہوئے مرحومین کے ایصال ثواب کیلئے فاتحہ خوانی کی گئی ،اور شیعہ مسنگ پرسنز و سماجی رہنما ممتاز رضوی کی بازیابی کیلئے خصوصی دعا کی گئی۔
وحدت نیوز (لاہور) سیکرٹری جنرل مجلس وحدت مسلمین ضلع لاہور علامہ حسن ہمدانی کی کابینہ اراکین کے ہمراہ سمن آباد ٹاون کے عمائدین سے ملاقات ہوئی، جس میں تنظیمی امور پر گفتگو کی گئی، برادر آصف چشتی کوآرگنائزرسمن آباد ٹاون یونٹ نامزدکردیاگیا، 26 جنوری کو برادر آصف چشتی کابینہ سمیت حلف اٹھائینگے،سمن آباد ٹاون میں یونٹ سازی مہم کو فروری کے آخر تک مکمل کرنے کا ٹاسک بھی نو منتخب برادر آصف چشتی کو دیا گیا ہے۔
وحدت نیوز (کراچی) مجلس وحدت مسلمین کراچی ڈویژن کے وفدکی ڈویژنل سیکریٹری جنرل علامہ محمد صادق جعفری کی زیر قیادت مقامی اسپتال میں زیر علاج قائد حزب اختلاف گلگت بلتستان اسمبلی اور رہنما اسلامی تحریک پاکستان کیپٹن (ر) محمد شفیع خان کی عیادت ، ایم ڈبلیوایم کے وفدمیں ڈویژنل پولیٹیکل سیکریٹری میر تقی ظفراور ضلع شرقی کے آرگنائزعلامہ احسان دانش بھی شامل تھے، ایم ڈبلیوایم کے رہنماوں نے کیپٹن(ر) شفیع کی احوال پرسی کی اور ان کی جلد مکمل صحت یابی کی دعا کی، کیپٹن (ر) نے شفیع نے ایم ڈبلیوایم کے رہنماوں کو اپنی طبیعت سے آگاہ کیااور ان کی آمدپر شکریہ اداکیا، ایم ڈبلیوایم کراچی ڈویژن کے سیکریٹری جنرل علامہ صادق جعفری نے ملت جعفریہ سے اپوزیشن لیڈر گلگت بلتستان اسمبلی کیپٹن(ر) محمد شفیع کی شفاءیابی کیلئے خصوصی دعاکی اپیل بھی کی ہے ۔
وحدت نیوز(اسلام آباد/آن لائن) حساس اداروں نے آئی ایٹ امام بارگاہ پر حملے کے ملزمان کو گرفتار کرلیا ، ملزمان نے دوران تفتیش قتل بچیوں کے اغوا ، ڈکیتی سمیت سنگین نوعیت کی وارداتوں کا انکشاف کیا ہے ۔ باوثوق ذرائع کے مطابق گرفتار ملزمان کی گرفتاری کو تاحال خفیہ رکھا گیا ہے اور اسلام آباد کی ایک ٹیم آئندہ دو روز میں ملزمان سے تفتیش کیلئے لاہور جائے گی ۔ ملزمان کا پنجاب اور اسلام آباد میں ایک وسیع نیٹ ورک ہے ۔
ذرائع کا مزید کہنا تھا کہ اس وسیع نیٹ ورک کی کڑیاں ڈاکٹر شاہد مسعود کے انکشافات سے ملتی جلتی ہے ملزمان کو انسداد دہشتگردی ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی ) سی آئی ڈی اسلام آباد اور سابق آئی جی سپیشل برانچ اسلام آباد کیپٹن ریٹائرڈ الیاس کہ آئی ٹی کے حوالے سے مہارت بھی رکھتے ہیں پر مشتمل ٹیم نے حساس اداروں کے تعاون سے گرفتار کیا ہے اس حوالے سے ذرائع کا مزید کہنا تھا کہ پنجاب میں اس منظم نیٹ ورک کے پیچھے سیاسی شخصیات کے ساتھ پڑوسی ممالک کی انٹیلی جنس کابھی ہاتھ ہے جس کا مقصد پاکستان میں فرقہ واریت پر فسادات برپا کرنا تھا ذرائع کا مزید کہنا تھا کہ اس نیٹ ورک میں ملوث ملزمان کے ابتدائی تفتیش میں اسلام آباد سے ڈپٹی سپرٹینڈنٹ نادرا کی بچی کو اغواء کرنے کے واقعہ سے اسلام آباد میں قتل ڈکیتی اور دوران ڈکٹی ریپ کے حوالے سے انکشافات کرتے ہوئے متعدد وارداتوں کا بھی اعتراف کیا ہے اس حوالے سے ذرائع کامزید کہنا تھا کہ اس نیٹ ورک میں موجود کچھ جرائم پیشہ افراد کا تعلق کالعدم تنظیم تحریک طالبان سے بھی ہے اور ملزمان وفاقی دارالحکومت میں واردات کے بعد پنجاب میں واردات کرتے اور پھر سندھ اور دیگر صوبوں کو نشانہ بناتے ہوئے بلوچستان کے پی کے کے سرحدی علاقوں سے افغانستان بھاگ جاتے تھے ۔
ذرائع کا مزید کہنا تھا کہ اس نیٹ ورک میں کچھ ایسے افغان باشندے بھی ملوث ہیں جن کو تھانہ سبزی منڈی اسلام آباد کے عقب میں واقع کچی بستی کو مسمار کئے جانے کے بعد اس نیٹ ورک کی جانب سے باغی بنانے کیلئے ان کو افغانستان بھیجا گیا اور وہ وہاں سے ٹریننگ کے بعد واپس آئے اور گرفتار کرلئے گئے واضح رہے کہ ستائیس نومبر دو ہزار سترہ کی شام اسلام آباد کے تھانہ آئی نائن کی حدود میں واقع سیکٹر آئی ایٹ میں فائرنگ کرکے موٹر سائیکل سوار فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے تھے پولیس کے ذمہ دار افسر نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا کہ آئی ایٹ امام بارگاہ واقع کے بعد ابتدائی تفتیش میں یہ بات سامنے آئی تھی کہ حملہ آوروں کا تعلق کسی اہل سنت جماعت سے نہیں ہے شیعہ سنی فسادات پھیلانے کیلئے امریکہ سے آئے ہوئے وکیل ( سابق لیگل ایڈوائزرایم ڈبلیوایم سید ین زیدی ایڈووکیٹ ) کو نشانہ بنا کر راولپنڈی راجہ بازار واقعہ کو ہوا دینے کی کوشش کی گئی۔
پولیس افسر کا مزید کہنا تھا کہ ابتدائی تفتیش میں ملزمان کی جانب سے حملے میں استعمال کئے گئے ہتھیاروں کے استعمال نے تفتیش کار رخ تبدیل کیا کیونکہ ماضی میں شیعہ سنی فسادات پھیلانے والوں کی جانب سے ایسے ہتھیار کبھی استعمال نہیں کئے گئے پولیس افسر کا مزید کہنا تھا کہ آئی ایٹ واقعہ میں انٹیلی جنس بیورو آئی بی کا اہلکار بھی جان کی بازی ہار گیا لیکن ا س میں پلاننگ کے تحت امریکہ سے اپنی بیٹی کے گھر آنے والے وکیل ( سابق لیگل ایڈوائزرایم ڈبلیوایم سید ین زیدی ایڈووکیٹ ) کو نشانہ بنایا گیا کیونکہ وہ اہم کیس کی پیروی کررہے تھے اسلام آباد میں آئی ایٹ واقعہ کے ملزمان کی گرفتاری اور حوالگی کے حوالے سے حال ہی میں انسپکٹر جنرل آف پولیس سلطان اعظم تیموری کی جانب سے بات کرنے سے گریز کیا گیا۔
بعد ازاں سی آئی اے ہوم سائیڈ یونٹ کے انچارج انسپکٹر ملک عبدالرحمان جو کہ آئی ایٹ واقعہ کے مقدمہ نمبر 391 کی تفتیش کررہے ہیں اور ان کو انسداد دہشتگردی کی دفعات شامل کئے جانے کی وجہ سے سی آئی ڈی کی معاونت بھی حاصل تھی نے آن لائن کے استفسار پر موقف اختیار کیا کہ ایسی اطلاعات ان کے پاس نہیں ہیں کیا آپ ئندہ دو روز میں لاہور آئی ایٹ مقدمے کی تفتیش کے حوالے سے جاری ہیں میں لاہور جارہا ہوں لیکن کسی اور مقدمے کی تفتیش کیلئے جاری ہوں میرے پاس قتل کے چار مقدمات زیر تفتیش ہیں واقعہ کے بعد سے اب تک ہر دو دن بعد اس حوالے سے سپیشل برانچ میں میٹنگ ہوئی تھی اب کیوں نہیں ہورہی کے سوال پر پولیس افسر نے کوئی تسلی بخش جواب نہیں دے سکے۔
وحدت نیوز (کوئٹہ) مجلس وحدت مسلمین کے رہنمااور صوبائی وزیر قانون وپارلیمانی امور بلوچستان سید محمد رضا رضوی (آغارضا) کی ہمشیرہ بی بی زہراکے انتقال پر وزیراعلیٰ بلوچستان میرعبد القدوس بزنجو کی دیگر صوبائی وزراءکے ہمراہ آغا رضا سے ملاقات ہمشیرہ کی رحلت پر تعزیت کا اظہاراور فاتحہ خوانی، تفصیلات کے مطابق وزیر اعلیٰ بلوچستان میر عبد القدوس بزنجو نے نچاری امام بارگاہ علمدارروڈ کوئٹہ میں مجلس وحدت مسلمین کے رہنما اور صوبائی وزیر قانون وپارلیمانی امور بلوچستان آغا سید محمد رضا سے ملاقات کی اور ان کی ہمشیرہ محترمہ کے اچانک انتقال پر تعزیت کا اظہار کیا اس موقع پر صوبائی وزیر داخلہ میر سرفراز بگٹی، عاصم کرد گیلو، منظور کاکڑودیگر صوبائی وزراء بھی ان کے ہمراہ تھے، وزیر اعلیٰ ودیگر شخصیات نے آغا رضا کی ہمشیرہ کی مغفرت کی دعا اور فاتحہ خوانی بھی کی، آغا رضا نے معزز مہمانان گرامی کا تعزیت کیلئے تشریف آوری پر شکریہ کا اظہار کیا۔
وحدت نیوز (اسلام آباد) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی ترجمان علامہ مختار امامی نے کہا ہے ایم ڈبلیو ایم جمہوریت پسند جماعت ہے، ارض پاک پر جمہوری نظام کے علاوہ کسی بھی نظام کی قطعاََ حمایت نہیں کی جا سکتی،آئین پاکستان اور جمہوریت کی پاسداری کے ساتھ ساتھ بدعنوانی کی مخالفت ہمارا منشور ہے،وطن عزیز کے استحکام کے لیے ضروری ہے کہ آئین پاکستان کے مطابق نیک اور صالح لوگوں کے ہاتھوں میں اقتدار سونپا جائے،کرپٹ افراد کا اقتدار پر قابض رہنا غیر آئینی ہے،انہوں نے کہا کہ اپوزیشن جماعتوں سمیت ملک کی تمام سیاسی و مذہبی جماعتوں سے ہم رابطے میں ہیں،ملک سے کرپشن کے خاتمے کے لیے کام کرنے والی جماعتوں کو ہماری بھرپور تائید حاصل رہے گی،موجودہ حکومت نے قوم کو سوائے کرپشن اور دہشت گردی کے کچھ بھی نہیں دیا،کالعدم جماعتوں کے سربراہوں اور حکومتی وزرا کے رابطے نیشنل ایکشن پلان کو ناکام بنانے کی کوشش میں ثابت ہوئے۔
ان کا مزید کہنا تھاکہ نااہل نواز شریف مبہم بیانات کے ذریعے ریاستی اداروں کے خلاف عوام کے دلوں میں شکوک پیدا کرنا چاہتے ہیں،اپنے خلاف سازش کا راگ الاپنے کی بجائے واضح انداز میں قوم کو آگاہ کریں کہ ان کے خلاف کون سازش کر رہا ہے،انہوں نے کہا کہ نواز شریف کے خلاف سازش نہیں ہو رہی بلکہ ان پر عائد الزامات اپنے ثبوتوں کے ساتھ منظر عام پر آچکے تھے جسے وہ سازش قرار دے رہے ہیں،ماضی میں جب بھی کبھی حکمران ٹولے کی کرپشن کے خلاف کسی نے بات کی تو کہا گیا کہ جمہوریت کو خطرہ ہے،اب وزرات عظمی چھیننے جانے پے کہا جا رہا ہے کہ پاکستان کو پیچھے دھکیلا جا رہا ہے،انہوں نے کہا کہ نہ تو حکمران پارٹی جمہوریت ہے اور نہ ہی نواز شریف پاکستان ہیں،قوم باشعور ہو چکی ہے اور سیاسی نعروں کو اچھی طرح سمجھتی ہے،انہوں نے کہا کہ پورے پاکستان کی نظریں سپریم کورٹ کی طرف تھیں جہاں سے پاکستان کو انصاف ملا،اعلی عدلیہ کا فیصلہ یقیناًمنصفانہ ہو تھا۔
وحدت نیوز (اسلام آباد) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے رکن مرکزی شوریٰ عالی اور صوبائی وزیر قانون بلوچستان سید محمد رضا رضوی (آغارضا) کی ہمشیرہ محترمہ بی بی زہرا بنت سید محمد شاہ قضائے الہٰی سے کوئٹہ میں انتقال فرماگئیں، مرکزی سیکریٹریٹ سے جاری مشترکہ بیان میں مرحومہ کے انتقال پر مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکریٹری جنرل علامہ راجہ ناصرعباس جعفری سمیت دیگر مرکزی وصوبائی قائدین کااظہار افسوس، آغارضا اور دیگر پسماندگان سے تعزیت کااظہار، تفصیلات کے مطابق ایم ڈبلیوایم کے رہنما اور صوبائی وزیر قانون وپارلیمانی امور آغاسید محمد رضا کی ہمشیرہ محترمہ بی بی زہرا بنت سید محمد شاہ مختصرعلالت کے بعد جہان فانی سے کوچ کرگئیں، مرحومہ ایک ہفتے قبل فالج کے حملے کے باعث شدید بیمار تھیں اور مقامی اسپتال میں زیر علاج تھیں جہاں وہ جانبر نا ہوسکیں اور داعی اجل کو لبیک کہہ گئیں، مرحومہ کی نماز جنازہ اور تدفین ہزارہ قبرستان میں انجام پزیر ہوئی ، نماز جنازہ آغا شیخ رفیعی کی زیر اقتداءکی گئی جس میں آئی جی ایف سی سمیت اعلیٰ عسکری وسول حکام ، قبائلی عمائدین اور ایم ڈبلیوایم کے مرکزی رہنما علامہ سید ہاشم موسوی ، ایم ڈبلیوایم بلوچستان کے صوبائی سیکریٹری جنرل علامہ برکت مطہری اور دیگر سیاسی وسماجی شخصیات نے شرکت کی۔
مرحومہ بی بی زہرا بنت سید محمد شاہ کے انتقال پر مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکریٹری جنرل علامہ راجہ ناصرعباس جعفری، علامہ سید احمد اقبال رضوی، علامہ مختارامامی، علامہ اعجاز بہشتی، علامہ شفقت شیرازی، علامہ باقرعباس زیدی، علامہ ہاشم موسوی ، علامہ ڈاکٹر محمد یونس، علامہ عبدالخالق اسدی،ناصرشیرازی، اسدعباس نقوی، مہدی عابدی، علی احمر زیدی، نثارفیضی، ملک اقرار حسین ، علامہ برکت مطہری، علامہ مبارک موسوی، علامہ مقصودڈومکی، علامہ آغاسید علی رضوی، علامہ اقتدار حسین نقوی، علامہ اقبال بہشتی، علامہ تصور حسین جوادی ودیگر نے آغا سید محمد رضااور دیگر پسماندگان سے دلی رنج وغم اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہاہے کہ خدا وند متعال مرحومہ کو جوار جناب سیدہ فاطمتہ الزہراؑ میں محشور فرمائےاور ان کے تمام لواحقین کو صبر جمیل عنایت فرمائے ، دکھ کی اس گھڑی میں ایم ڈبلیوایم مرحومہ کے اہل خانہ کے غم میں برابر کی شریک ہے۔
وحدت نیوز(لکھی غلام شاہ ) شہدائے شکارپور کی تیسری برسی کے سلسلے میں وارثان شہداء کمیٹی کے زیر اہتمام تحصیل لکھی غلام شاہ کے مختلف قصبوں کا دورہ کیا گیا۔ چک ، عبدو، کھاہی، وزیر آباد اور ماکا میں مومنین کے اجتماعات سے خطاب کرتے ہوئے وارثان شہداء کمیٹی کے چیئرمین اور مجلس وحدت مسلمین سندھ کے سیکریٹری جنرل علامہ مقصودعلی ڈومکی نے کہا ہے کہ شہداء قوم کے محسن ہیں اور زندہ قومیں اپنے محسنوں کو یاد رکھتی ہیں۔ شہدائے راہ حق سے تجدید عہد کرتے ہوئے ہم یہ بتانا چاہتے ہیں کہ ہم شہداء کے مشن کو پایہ تکمیل تک پہنچائیں گے۔ عظمت شہداء کانفرنس کے تاریخی اجتماع کا یہ پیغام ہوگا کہ ہم شہداء کے مشن اور مقصد کو فراموش ہونے نہیں دیں گے۔ اس عظیم اجتماع کے موقع پرسندہ کے حکمرانوں سے قوم اور وارثان شہداء یہ سوال کریں گے کہ تین سال گذر گئے مگر آج تک سندہ حکومت کے وعدے وفا نہیں ہوئے کیوں؟
انہوں نے کہا کہ برسی شہداء کے موقع پر 29 جنوری کو پیدل قافلے نکلیں گے جو شہدائے ملت جعفریہ کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لئے مرکزی پروگرام میں شریک ہوں گے۔ برسی کی مرکزی تقریب سے قائد وحدت علامہ راجہ ناصر عباس جعفری، استاد العلماء علامہ حیدر علی جوادی، علامہ محمد امین شہیدی، معروف نوحہ خوان علی صفدر، آئی ایس او اور اصغریہ آرگنائزیشن کے مرکزی رہنما شریک ہوں گے۔
وحدت نیوز (سکردو) مجلس وحدت مسلمین پاکستان گلگت بلتستان کے سیکرٹری جنرل و چیئرمین عوامی ایکشن کمیٹی بلتستان آغا علی رضوی نے اپنے ایک بیان میں اپنی والدہ محترمہ کی وفات پر تعزیت کا اظہار کرنے والوں کا مشترکہ طور پر شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ گذشتہ دنوں میری والدہ محترمہ کے سانحہ ارتحال کا صدمہ مجھے برداشت کرنا پڑا جو کہ یقیناً انتہائی تکلیف دہ لمحات اور سخت امتحان ہے۔ امتحان کے اس موقع پر رب کی رضا کے آگے سر تسلم خم کرنا خدا کے بندوں پر فرض ہے۔ سب کو ایک دن اپنے رب کی طرف لوٹ کر جانا ہے۔ دکھ کی اس گھڑی میں اندرون ملک اور بیرون ملک سے بہت سارے احباب نے دعاوں میں یاد کیا، ہماری ہمت بڑھائی، میری والدہ مرحومہ کے ایصال ثواب کے لئے فاتحہ خوانی کی، مجلس ترحیم کا انعقاد کیا اور قرآن خوانی کی پرنور محفلوں کا انعقاد کیا۔ میں ان سب کا دل کی گہرائیوں سے شکریہ ادا کرتا ہوں۔
انہوں نے کہا کہ میں خصوصی طور پر نجف اشرف میں زحمت اٹھانے والے علماء و طلباء، قم اور مشہد کے علماء و طلباء، پاکستان کے علماء، علاقے کے تمام علماء و جوانان، طلباء تنظیمیں، صحافی برادری، مذہبی و سیاسی جماعتوں کے رہنماء، تمام مکاتب فکر کے علماء، سوشل میڈیا گروپس، بالخصوص جی بی تھنکرز فورم کے ممبران، سوشل میڈیا پر مغفرت کی دعا اور فاتحہ خوانی کی اپیل کرنے والے دوست احباب، تنظیمی کارکنان، عوامی ایکشن کمیٹی کے ممبران، انجمن تاجران کے ممبران، خطے کی باعفت ماوں بہنوں، عوام، دنیا بھر سے تعزیتی پیغام بھیجنے، غم کی اس گھڑی میں شامل ہونے اور مختلف انداز میں خدمات سرانجام دینے والے تمام احباب کاشکریہ ادا کرتا ہوں۔ آپ سب سے ایک بار پھر اپنی والدہ مرحومہ کے ایصال ثواب کے لیے فاتحہ خوانی کی گزارش کرتا ہوں، خدا آپ سب کو جزائے خیر عطا فرما۔
وحدت نیوز(اسلام آباد) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے افغانستان کے دارالحکومت کابل میں خودکش حملے کے نتیجے میں پچانوے سے زائد قیمتی جانوں کے ضیاع پر گہرے افسوس کا اظہار کیا ہے۔ واقعہ کی شدید مذمت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کے ان واقعات کے پیچھے پاکستان اور افغانستان کے مشترکہ دشمنوں کا ہاتھ ہے۔ امریکہ، اسرائیل اور بھارت خطے کے مسلم ممالک کو عدم استحکام کا شکار کرنے کے لئے اپنی سازشوں میں مصروف ہیں۔ پاکستان اور افغانستان دونوں ممالک کو دہشت گردی کے خطرات کا سامنا ہے۔ قومی و ملکی سلامتی جیسے حساس امور میں ہمیں مشترکہ جدوجہد کرنا ہوں گی۔ دشمنوں کی سازشوں کا شکار ہو کر ایک دوسرے پر الزام تراشی کی بجائے ان عناصر کا تعاقب کرنا زیادہ ضروری ہے، جو دوستی کا لبادہ اوڑھ کر ہمارے دشمن کا کردار ادا کر رہے ہیں۔
علامہ ناصر عباس نے کہا کہ عالمی دہشت گرد تنظیم داعش عراق و شام سے فرار ہونے کے بعد افغانستان میں پناہ گاہیں ڈھونڈ رہی ہے۔ اسے افغانستان میں قدم جمانے کا موقع دینے کا مقصد اس خطے پر عالمی قوتوں کو لشکر کشی کے لئے جواز فراہم کرنا ہے۔ افغانستان اور پاکستان کو مل کر ایسے عناصر کے خلاف مربوط و منظم پالیسی طے کرنا ہوگی۔ دونوں ممالک کی سالمیت و بقاء باہمی اتحاد میں مضمر ہے۔ انہوں نے کہا کہ خطے کے مسلم ممالک کا اتحاد ان عالمی قوتوں کی شکست تصور ہوگی، جو ہمیں دست و گریباں دیکھنے کی خواہاں ہیں۔ پاکستان کو گذشتہ تین دہائیوں سے بدترین دہشت گردی کا سامنا رہا ہے۔ پاکستان میں دہشت گردی کے مختلف واقعات میں بھارت کے ملوث ہونے کے واضح شواہد موجود ہیں۔ افغانستان میں دہشت گردی کی حالیہ کارروائی بھی انہیں قوتوں کی کارستانی ہے۔ انہوں نے شہداء کی بلندی درجات اور ان کے خاندانوں سے ہمدردی کا اظہار بھی کیا۔