The Latest
وحدت نیوز (اسلام آباد) خیرالعمل ویلفیئر اینڈ ڈویلپمنٹ ٹرسٹ پاکستان کی ایگزیکٹو باڈی کا اجلاس چیئرمین علامہ سید باقر عباس زیدی کی صدارت میں مرکزی آفس اسلام آباد میں منعقد ہوا، اجلاس میں علامہ سید باقر زیدی ص (چیئرمین ) وڈیو لنک پر،سید مسرت کاظمی ایڈمن انچارج، سید حسن کاظمی سیکرٹری فلاح و بہبود سینٹرل پنجاب، تہور عباس سیکرٹری فلاح و بہبود کے۔پی۔کے، الفت عالم سیکرٹری فلاح و بہبود سندھ، نور حسن سیکرٹری فلاح و بہبود بلوچستان، علی حیدر سیکرٹری فلاح و بہبود گلگت بلتستان، سید عاطف ہمدانی سیکرٹری فلاح و بہبود آزاد کشمیر نے شرکت کی۔
اجلاس کا آغاز چیئرمین خیرالعمل ٹرسٹ علامہ سیدباقر عباس زیدی نے تلاوت قرآن پاک سے کی،علامہ باقر زیدی نے تمام شرکاء کو خوش آمدید کہتے ہوئے تمام سیکرٹری فلاح و بہبود کو اپنی زمہ داریاں سنبھالنے اور خیرالعمل ایگزیکٹو ٹیم کا حصہ بننے پر مبارکباد پیش کی۔انہوں نے شرکاء کو خیرالعمل ٹرسٹ کے اغراض و مقاصد، شعبہ جات اور ان کی فعالیت سے آگاہ کیا، انہوں نے کہا کہ خیرالعمل نے تین سال کی قلیل مدت میں گراں قدر خدمات سرانجام دی ہیں۔
انہوں نے کہا کہ خیرالعمل انشاءاللہ مسقبل میں بھی خدمت انسانی کو اپنا فرض اولین سمجھتے ہوئے فلاحی کاموں کو زور و شور سے جاری رکھیں گے. اب ہمارا زیادہ فوکس یتیموں کی کفالت، تعلیم اور صحت پر ہو گااور اس کے ساتھ ساتھ گورنمنٹ اور پرائیویٹ سماجی بہبود کے اداروں کے ساتھ اپنے روابط کو مزید بہتر بنایا جائے گا،اس مقصد کے لیے بہت جلد سمینار بھی منعقد کیے جائیں گے۔
اجلاس میںفیصلہ کیا گیا کہ خیرالعمل کی طرف سے تعمیر شدہ فلاحی مراکز کو اور زیادہ منظم اور فعال بنایا جائے گا،ڈونرز سے رابطہ اور زیادہ مستحکم بنایا جائے گا اور نئے ڈونرز بھی بنانے جائیں گے، موثر اور فوری رابطے کے لیے ایگزیکٹو باڈی کے ممبران کے لیے Whatsup Group بنا دیا گیا ہے، ایگزیکٹو باڈی کا اجلاس ماہانہ کی بنیاد پر Video link کے ذریعے اور ہر تین ماہ بعد مرکزی آفس میں منعقد ہوگا، تمام صوبائی سیکرٹری فلاح و بہبود اپنے اپنے صوبے کے فلاحی پروگرامات و سفارشات 25 فروری تک مرکز کو ارسال کر دیں گے، خیرالعمل کا مرکزی آفس تمام صوبوں کو تعمیر شدہ اور زیر تعمیر پراجیکٹس کی تفصیلات وغیرہ صوبائی سیکرٹری فلاح و بہبود کو ای میل کرے گا، عوام الناس تک خیرالعمل کی کارکردگی کو پہنچانے کے لیے خیرالعمل ٹرسٹ کی ویب سائٹ کو جلد از جلد لانچ کیا جائے گا اور فیس بک پیج کو باقاعدگی سے اپ ڈیٹ کیا جائے گا، صوبائی سیکرٹری فلاح و بہبود جلد از جلد اپنے صوبوں میں ریجنل باڈی کا قیام عمل میں لائیں گے. ( ریجنل باڈی اس صوبے کے تمام ضلعی سیکرٹری فلاح و بہبود پر مشتمل ہوتی ہے)،میٹنگ کا اختتام دعاء امام زمانہ علیہ السلام سے ہوا۔
وحدت نیوز(اسلام آباد) مجلس وحدت مسلمین شعبہ تعلیم کی جانب سے پہلی ٹیچر ٹرینگ ورکشاپ کا انعقاد18,19 فروری 2017 ء کو اسلام آباد میں کیا جارہا ہے۔ جس کے پہلے مرحلے میں صوبہ خیبر پختونخواہ کے اساتذہ شرکت کر رہے ہیں۔ اس پروگرام میں قائداعظم یونیورسٹی، اسلامک انٹر نیشنل یونیورسٹی، نمل یونیورسٹی، بیکن ہائوس سکول اور دیگر بین الاقوامی معیارات کے حامل اداروں کے معروف اساتذہ لیکچر دیں گئے۔ ورکشاپ میں ٹیچر ٹرینگ حکمت عملی کے رویوں کی مدیریت، سوالات کے طریقے ، ٹائم منجمنٹ ، معیاری ٹیچنگ کے اصول، لیکچر کی تیاری، تعلیم و تربیت ، ہمارانظام تعلیم، مجلس وحدت مسلمین کا سفر خدمت و ہدایت کا سفر جیسے اہم موضوعات پر گفتگو کی جائے گی۔پروگرام کے انتظامات مکمل کر دیئے گئے ہیں اور انشاء اللہ یہ ورکشاپ پورے ملک میں اساتذہ کی بنیادی ضروریات کو پورا کرتے ہوئے انھیں آپس میں مربوط کرنے کا بہترین ذریعہ ثابت ہو گی۔
وحدت نیوز (مظفرآباد) ایم ڈبلیو ایم ضلع مظفرآباد کی شوری کااجلاس مظفرآباد میں منعقد ہوااجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ریاستی سیکرٹری جنرل علامہ سید تصور حسین نقوی الجوادی نے کہا کہایم ڈبلیو ایم کی صالح ،بہادر اور شجاع قیادت کی بدولت آج پورے دیس میں تشیع کی عظمت رفتہ بحال ہورہی ہے،علامہ راجہ ناصر عباس جیسی مقاوم وشجاع قیادت جنہوں نے ملت کے حقوق کی خاطر اپنی جان کوخطرے میں ڈال کر بھوک ہڑتال کی اور دوستوں عزیزوں علماء وقائدین کے بھرپور تقاضے کے باوجود نہ صرف بھوک ہڑتال کوجاری رکھا بلکہ ہمیشہ اس عزم کا اعادہ کیا کہ ملت کے حقوق کے حصول کے لئے وہ کسی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے لیکن جب مرجع نے خط لکھا تو چونکہ ہم نظام مرجعیت کے ماننے والے ہیں اور زمان غیبت میں مرجع کا حکم واجب الاطاعت ہے تو بھوک ہڑتال ختم کی لیکن پھر بھی آج تک قائدعزیز چین سے نہیں بیٹھے سیکرٹری جنرل علامہ سید تصور حسین نقوی الجوادی نے کہا کہ ہم اللہ کا شکر اداکرتے ہیں کہ اس نے ہمیں قائد وحدت جیسی شخصیت کے ساتھ کام کرنے کاموقع میسر رکھا ہے مجلس کے کارکنان سے یہ کہنا ضروری سمجھتا ہوں کہ تقوی اختیار کریں اپنے امور اللہ کے سپرد کردیں اور امام وقت کے ظہور کی زمینہ سازی کے لئے ہمہ وقت کوشاں رہیں ہمارے گھروں کے دروزے امام وقت کے لئے ہروقت کھلے رہنے چاہیں اور گھروں کا ماھول اس طرح کا ہوجائے کہ کوئی چیز ایسی نہ ہو جو امام زمان ؑ کے لئے تکلیف کاباعث ہو۔
علامہ سید تصور حسین نقوی الجوادی نے مزید کہا کہ ہم اپنے تمام درد ملت کے حامل بھائیوں اور بہنوں سے تقاضہ کرتے ہیں ،کہ آئیے ظلم کا راستہ روکنے ،ظالم کی کلائی مروڑنے ،ملت کے وقار کی سربلندی ،مکتب کی شوکت و عزت کی خاطر ہم سب ملکر اپنے الہی، قومی و سیاسی پلیٹ فارم کو مضبوط سے مضبوط تر بنائیں تاکہ کوئی ستمگر ملت کے حقوق پر شب خون نہ مار سکے۔یقینا آج ایم ڈبلیو ایم ملک کے چاروں صوبوں، ریاست آزاد جموں و کشمیر اور گلگت بلتستان کے غیور عوام کے دلوں کی دھڑکن اور امیدوں کا مرکز بن چکی ہے۔ ایم ڈبلیو ایم ملت کے افتخار کا باعث بن چکی ہے۔انشاء اللہ اس سفر میں ہم کبھی بھی تھکے ہیں نہ تھکیں گے۔جھکے ہیں نہ جھکیں گے کے مصداق اپنے قائدین کی رہنمائی میں آگے بڑھتے رہیں گے اور قائد شہید علامہ عارف حسین الحسینی کے خوابوں کی تعبیر کے لیئے ہمارا یہ کارواں جاری رہے گا۔ ملک بھر کی طرح آزاد کشمیر میں تنظیمی سفر کامیابی سے جاری ہے۔ہمیں اپنے دوستوں ،بزرگوں اور جانثار کارکنان کا ہمیشہ ساتھ چاہیے ہو گا۔
وحدت نیوز (کوئٹہ) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی رہنما علامہ ہاشم موسوی , صوبائی سیکرٹری جنرل علامہ برکت علی بلوچ، ممبر صوبائی اسمبلی آغا رضا، صوبائی ڈپٹی سیکریٹری جنرل کیپٹن حسرت علی ہزارہ، ڈویژنل سیکرٹری جنرل سید عباس علی، علامہ ولایت جعفری، سیکریٹری روابط کربلائی رجب علی، ضلعی سیکرٹری جنرل جعفر علی جعفری , حاجی فدا حسین ہزارہ،حاجی کریم , حاجی توحیدی، حاجی عمران علی ہزارہ،کربلائی سرور علی , ضیاءالدین،رشید علی طوری، حاجی ناصر علی و دیگر نے اپنے مشترکہ بیان میں لاہور اور کوئٹہ میں دھماکوں کی مزمت کرتے ہوئے اس کے نتیجے میں بے گناہ شہریوں کے شہید اور زخمی ہونے پر شدید غم وغصہ کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ یہ سانحات حکومت کی غفلت اور بد نیتی کا نتیجہ ہے جب تک پنجاب حکومت اور دہشت گرد تنظیموں کی پارٹنرشپ ختم نہیں کی جاتی دہشتگردی کا خاتمہ ممکن نہیں ہے علامہ ہاشم موسوی نے کہا کہ تھریٹ ہونے کے باوجود پنجاب حکومت نے پر امن احتجاج کرنے والوں کو سیکیورٹی فراہم نہیں کی اور نہتے عوام کو دہشتگردوں کے رحم وکرم پر چھوڑ دیا گیا جو پنجاب حکومت کی مجرمانہ غفلت کی نشاندہی کرتی ہے ایم ڈبلیو ایم کے مرکزی رہنما و ممبر صوبائی اسمبلی آغا رضا نے واقعے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ ن لیگ اور پنجاب حکومت کے خلاف جب بھی کوئی احتجاج ہو تو کوئی نہ کوئی سانحہ ضرور رونما ہو جاتا ہے پنجاب دہشتگردوں کا محفوظ گڑھ بن چکا جب بھی پنجاب میں آپریشن کی بات ہوتی ہے تو نوازشریف اور شھباز شریف سیخ پا ہو جاتے ہیں اور واویلا کر کے آپریشن روک دیتے ہیں پنجاب بھر میں دہشتگردوں کے خلاف آپریشن لازمی ہوچکا ہے دہشتگردی کے خلاف جنگ اسوقت تک نہیں جیتی جا سکتی جب تک پنجاب حکومت اور دہشتگردوں کا گٹھ جوڑ ختم نہیں کیا جاتا ۔ لاہور کے افسوسناک سانحے نے ڈی آئی جی شھید مبین احمد اور ایس ایس پی شھید زاہد محمود گوندل جیسے سپوت ہم سے چھین لئے وزیر اعلی پنجاب شہباز شریف یا حکومت کا کوئی زمہ دار مظاہرین کے مسائل کی بروقت شنوائی کر لیتا تو یہ افسوسناک سانحہ رونما نہ ہوتا ۔حیرت کی بات ہے کہ مزاکرات کے لیے پنجاب حکومت کے کسی زمہ دار کی بجائے ڈی آئی جی ٹریفک مبین احمد شھید کو بھیجا گیا جس کا ان معاملات سے کوئی سروکار نہیں تھا، بیان کے آخر میں تمام ایم ڈبلیو ایم کے تمام زمہ داران نے لاہور و سانحہ کوئٹہ کے تمام شہداء کے ایصال ثواب اور زخمیوں کی صحتیابی کے لئے دعا خیر کرتے ہوئے لواحقین سے یکجہتی کا اظہار کیا .
وحدت نیوز(سکردو) مجلس وحدت مسلمین پاکستان گلگت بلتستان کے سیکرٹری جنرل آغا علی رضوی نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ لاہور میں پیش آنے والے واقعے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ لاہور کے قلب میں پیش آنے والا افسوسناک واقعے کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے۔ عوام کو تحفظ فراہم کرنے والے اداروں بلخصوص پولیس کے اعلی افسران کی شہادت نہایت افسوسناک ہے۔ وفاقی اور پنجاب حکومت کی دہشتگردوں کے خلاف ناکافی پالیسی اور انکے لیے نرم گوشہ رکھنے کی وجہ سے دہشتگرد وں کے حوصلے بڑھ رہے ہیں۔ پنجاب اسمبلی کے سامنے ہونے والے حملے نے حکومتی دعوں کی قلعی کھول کے رکھ دی ہے۔ غم کی اس افسوسناک گھڑی میں عوام قانون نافذ کرنے والے اداروں کے شانہ بشانہ ہے اور دہشتگردوں کے خلاف متحد ہے۔ انہوں نے وزیراعلی گلگت بلتستان کے ایک غیر ذمہ دارانہ اور غیر جمہوری بیان کے ردعمل میں کہا کہ نام نہاد صوبے کے بے اختیارسربراہ کا لہجہ آمرانہ بن چکا ہے۔ انہیں غلط بیانی کی بجائے اس حقیت کو تسلیم کرلینی چاہیے جس کے معترف جی بی کا ہر فرد ہے کہ گلگت بلتستان میں امن قائم کرنے میں سب سے بڑا کردار عوامی ایکشن کمیٹی نے ادا کیا ہے اور یہی جماعت ایکشن کمیٹی کی مخالفت میں کھڑی تھی۔ اگر ڈنڈے کے زورپر امن و امان قائم ہو سکتا ہے تو پورے پاکستان میں اس جادوی چھڑی کو کیوں نیام میں ڈالا ہوا ہے۔ اس بات سے انکار ممکن نہیںکہ جی بی میں ڈنڈے کا زور حقوق مانگنے والوں کے خلاف استعمال کیا جا رہا ہے۔
وحدت نیوز (مظفرآباد) مجلس وحدت مسلمین ضلع مظفرآباد کی شوری کا بھرپور اجلاس،سابق سیکرٹری جنرل مولانا سید مجاہدحسین کاظمی عہدے سے سبکدوش،سید ارسلان آفتاب بخاری کثرت رائے سے ضلعی سیکرٹری جنرل منتخب،تفصیلات کے مطابق مجلس وحدت مسلمین ضلع مظفرآباد کی شوری کا اجلاس گزشتہ روز ریاستی سیکرٹریٹ مظفرآباد میں منعقد ہوا جس میں ضلع بھر سے شوری کے ممبران نے بڑی تعداد میں شرکت کی،اجلا س میں ریاستی سیکرٹری جنرل مجلس وحدت مسلمین علامہ سید تصور حسین نقوی الجوادی ،ڈپٹی سیکرٹری جنرل علامہ طالب حسین ہمدانی،سیکرٹری تنظیم سازی سید حسین سبزواری،سیکرٹری مالیات مولانا حمید حسین نقوی ،سیکرٹری روابط مولانا زاہد حسین کاظمی بھی خصوصی طور پر شریک ہوئے، سابق سیکرٹری جنرل مولانا سید مجاہدحسین کاظمی نے سابقہ عرصہ کی کارکردگی رپورٹ پیش کی اور اپنی کابینہ وشوری کے تعاون پر شکریہ کے ساتھ عہدے سے سبکدوش ہوگے ،علامہ طالب حسین ہمدانی،سید حسین سبزواری اور سید حمید حسین نقوی پر مشتمل انتخابی کمیٹی نے نئے سیکرٹری جنرل کے انتخاب کروائے جس کے نتیجے میں سید ارسلان آفتاب بخاری کثرت رائے سے سیکرٹری جنرل منتخب ہوگے ، ریاستی سیکرٹری جنرل مجلس وحدت مسلمین علامہ سید تصور حسین نقوی الجوادی نے سید ارسلان آفتاب بخاری سے ان کے عہدے کا حلف لیا،اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے علامہ سید تصور حسین نقوی الجوادی نے کہا کہ مجلس وحدت مسلمین مظلوموں اور محروموں کی آواز ہے قائد شہید مظلوم علامہ سید عارف حسین الحسینی کے ویژن کے مطابق مجلس وحدت مسلمین ہر ظالم کے خلاف اور ہر مظلوم کی حامی ہے،مجلس ہر طرح کے ظلم دہشتگردی لاقانونیت اور کرپشن کے خلاف آوازاٹھانے کو اپنا فریضہ سمجھتی ہے،آزادکشمیر امن وامان کے حوالے سے نسبتاپرامن خطہ ہے اس کے امن سے کھیلنے کی کسی کو اجازت نہیں دی جاسکتی اس موقع پر نومنتخب سیکرٹری جنر ل سید ارسلان آفتاب بخاری نے مختصر خطاب میں کہا کہ علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کی عدی المثال قیادت اور علامہ سید تصور حسین نقوی الجوادی کی رہنمائی میں کاروان وحدت کو آگے بڑھانے اور ملت کے حقوق کے تحفظ اور اتحاد بین المسلمین کے لئے وہ اپنی ٹیم کے ساتھ ملکر قیادت کے ویژن کے مطابق بھر کام کریں گے ،اجلاس سید سید عجب حسین نقوی،سید بشیر نقوی،سید سرور شاہ کاظمی،سید علی افسر شاہ بخاری،قاسم علی مغل،عابد علی قریشی،تجمل حسین کاظمی،سجاد حسین کاظمی،سید مہربان شاہ،امجد علی حیدری،وصی وقار نقوی،نزاکت حسین بخاری،اشتیاق ہمدانی،کرامت حسین ،اشرف علی اور دیگر رہنماوں نے بھی خطاب کیا۔
وحدت نیوز (اسلام آباد) 14 فروری بحرین کا یوم آزادی پر ملت مظلوم بحرین کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لئے مجلس وحدت مسلمین کے مرکزی سیکرٹریٹ میں ایک نشست کا اہتمام کیا گیا جس میں مرکزی رابطہ سیکرٹری ملک اقرار حسین ، علامہ شیخ علی شیر انصاری ، برادر مدثر کاظمی اور سنٹر ل سیکرٹریٹ کے دیگر اسٹاف ممبران نے شرکت کی،معاون مرکزی سیکرٹری تنظیم علامہ اصغر عسکری نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اس زمانے میں دو طاقتوں کا ٹکرائو ہے ایک طرف ظہور کی قوتیں ہیں جن کا ایمان و عقیدہ ہے کہ منجی عالم بشریت ظہور فرمائیں گےاور عادلانہ نظام کا قیام کریں گے دوسری طرف ضد ظہور طاقتیں اور استعماری طاقتیں ہیں۔
ہماری خوش قسمتی ہے کہ ہم نے اپنے زمانے مقاومت اور ظہور کی قوتوں کی کامیابی دیکھی ہے اور خدا نے ہمیں آیۃ العظمیٰ سید علی خامنہ ای کی شکل میں ایک بابصیرت رہبر عطا فرمایا ہے،انھوں نے کہا دو چیزیں ہماری طاقت کا راز ہیں ایک مکتب اہل بیت علیھم السلام کی نورانی تعلیمات اور دوسرا امام خامنہ ای کی بابصیرت قیادت، مرکزی سیکرٹری روابط ملک اقرار حسین نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ مرکزی سیکرٹریٹ کے ذمہ داران اس طرح کی تمام مناسبات پر پروگرام رکھیں تا کہ فکری و نظریاتی حوالے سے دوستان استفادہ کر سکیں۔ مرکزی سیکرٹری روابط نے نشست کے منعقد کرنے پر دوستوں کی حوصلہ افزائی کی۔
وحدت نیوز (کوئٹہ) مجلس وحدت مسلمین پاکستان ضلع کوئٹہ کے ضلعی سکریٹری جنرل جعفر علی جعفری نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ تعلیم سب کی ضرورت ہے اور اس کے بغیر ترقی ممکن نہیں اسکی اہمیت سے سب آگاہ ہے لیکن اس کا ہزارہ ٹاؤن روڈ کی بندش سے کوئی تعلق نہیں ہے تعلیم کی آڑ میں ایک بڑی قوم اور پانچ چھ لاکھ کی آبادی کو ڈسٹرب کرنا کوئی دانشمندانہ فیصلہ نہیں ہے اس سے امن وامان ، ر فت وآمد ، روزگار ،کاروبار اور ایک بڑی آبادی کو محصور کرکے انہیں خطرات سے دوچار کرنے جیسے مسائل جنم لیں گے. سردار بہادر خان وومن یونیورسٹی کو اگر ضرورت ہے تو وہ متبادل راستہ دینے اور پانچ چھ لاکھ افرادکے نقشے پر پاس شدہ چالیس سال سے زیر استعمال روڈ پر قبضہ کرنے کی بجائے اپنی خالی پڑی ہوئی زمینوں پر اپنی تعمیرات کریں گورنر صاحب یونیورسٹی کو سیاسی مقاصد کے لیے استعمال نہ کریں. اس کے علاوہ طالبات کی رفت آمد کے لیے انڈر پاس بھی بنایا جا سکتا ہے . اسکے باوجود گورنر صاحب کی جانب سے ہزارہ ٹاؤن روڈ کی بندش کا فیصلہ سمجھ سے بالاتر ہے یہ ایک غیر ضروری اور غیر زمہ دارانہ فیصلہ ہے،گورنر صاحب کی شخصیت اور سیاسی بیک راؤنڈ کو دیکھتے ہوئے ان سے یہ توقع نہیں ہے۔ ہزارہ ٹاؤن روڈ کی بندش کے حوالے سے مجلس وحدت مسلمین کے مرکزی رہنما ممبر صوبائی اسمبلی آغا رضا نے اسمبلی فلور پر بھی اپنا احتجاج ریکارڈ کروایا اور عوام کی نمائندگی کرتے ہوئے عوامی تحفظات کو پیش کیا لیکن معزز ایوان سے بھی کوئی خاطر خواہ پیشرفت نظر نہیں آئی اگر عوامی مسائل ایوانوں میں حل نہ ہو تو لوگ مجبور ہو کر احتجاج کے لیے روڑوں پر نکل آتے ہیں اس وقت پھر حکومت کو ایوان کی عزت کا خیال آتا ہے. معزز ایوان اس سلسلے میں اپنا کردار ادا کریں اورامید ہے کہ گورنر بلوچستان بھی عوام کے مسائل و مشکلات کو مد نظر رکھتے ہوئے اپنے اس فیصلے پر نظر ثانی کرتے ہوئے اپنا فیصلہ واپس لیں گے. اور پی کے میپ میں موجود ہزارہ ممبران اپنے پارٹی عمائدین تک بھی روڈ کی بندش کا معاملہ پہنچا کر مسئلہ حل کرنے کی کوشش کریں۔
وحدت نیوز (سکھر) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کی صوبائی شوریٰ کا اہم اجلاس صوبائی سیکریٹری جنرل علامہ مقصودعلی ڈومکی کی زیر صدارت سکھر میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں مرکزی ڈپٹی سیکریٹری جنرل علامہ سید احمد اقبال رضوی، مرکزی ترجمان علامہ مختار احمد امامی، سیکریٹری سیاسیات سید اسد نقوی اور سیکریٹری تنظیم برادرسید مہدی عابدی نے خصوصی طور پر شرکت کی۔
اس موقع پر اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے علامہ سید احمد اقبال رضوی نے کہا کہ رہبر معظم کے فرمان کے مطابق تنظیم فقط دو اہداف کے لئے ہونی چاہئے ہدایت اور خدمت،مجلس وحدت مسلمین کے کارکن خدمت انسانیت کو اپنا شعار قرار دیں اور اپنی اصلاح اور معاشرے کی ہدایت کو اپنا بنیادی فریضہ سمجھیں ۔ اسلام نے ہمیں اس راہ میں صبر و استقامت کا درس دیا ہے، صبر استقامت اور نصرت الٰہی پر ایمان، اہل حق کی کامیابی کا سبب ہے۔ اجلاس میں برادر سید اسد نقوی نے مجلس کی سیاسی حکمت عملی اور آیندہ انتخابات سے متعلق پالیسی سے اراکین شوریٰ کو آگاہ کیا۔
اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے علامہ مقصودعلی ڈومکی نے کہا کہ تعلیم و تربیت اور قوم کو سیاسی طور پر مضبوط کرتے ہوئے مجلس کو پارلیمانی جماعت بنانا ہمارے مستقبل کے پروگرام کا حصہ ہے۔ 26 فروری کو ضلع خیرپور میں سندہ سطح کا عوامی اجتماع بعنوان عظمت زہراء ؑ کانفرنس منعقد ہوگا۔ سندہ سطح پردھشت گردی کے خلاف موثر الائنس تشکیل دیا جائے گا جو دھشت گردی، کرپشن کے خلاف اور عوامی مسائل کے حل کے لئے اپنا بھرپورکردار ادا کرے گا۔ جبکہ 5 مارچ کو سندہ بھر کی شیعہ شخصیات کا مشاورتی اجلاس بلایا جائے گا ۔
وحدت نیوز (مانیٹرنگ ڈیسک) حزب اللہ لبنان کے سربراہ سید حسن نصر اللہ نے قوم سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہم شام میں جنگ بندی اور خونریزی روکنے کی بھر پور حمایت کرتے ہیں، حلب کی فتح شامی عوام، حکومت اور ان کے حامیوں کی فتح ہے۔ ٹرمپ نے امریکہ کا بھیانک، مجرمانہ اور نسل پرستانہ چہرہ دنیا کے سامنے پیش کردیا۔حزب اللہ لبنان کے سربراہ سید حسن نصر اللہ نے قوم سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہم شام میں جنگ بندی اور خونریزی روکنے کی بھر پور حمایت کرتے ہیں، حلب کی فتح شامی عوام، حکومت اور ان کے حامیوں کی فتح ہے۔سید حسن نصر اللہ نے حزب اللہ کی مرکزی کونسل کے رکن شیخ حسین عبید کی یاد میں منعقد ہونے والی ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جب میں نے شیخ عبید کی موت کی خبر سنی تو میرے اندر عجیب کیفیت طاری ہوگئی لیکن موت ایک حقیقت ہے موت کا مزہ ہر انسان کو چکھنا ہے ہمارا موت سے روزانہ کا رابطہ ہے لیکن پھر بھی ہم موت سے غافل ہیں۔
حزب اللہ لبنان کے سربراہ نے حزب اللہ کے خلاف دشمنوں کےغلط اور بے بنیاد پروپیگنڈے کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ حزب اللہ شام میں جنگ بندی کے حق میں ہم شام میں ایسی جنگ بندی کے حق میں ہیں جو شامی حکومت اور عوام کو قبول ہو۔ انھوں نے کہا کہ ہم شام میں خونریزی کے خلاف ہیں ہم شام میں جنگ بندی کی حمایت کرتے ہیں ۔
ہم نے شام میں شامی حکومت کی حمایت اور شامی عوام کا دفاع کیا۔ کیونکہ شام پر 80 ممالک کے دہشت گردوں نے ملکر حملہ کیا جس کی وجہ سے ہم شامی عوام کا دفاع کرنے پر مجبور ہوگئے ۔ ہم شامی حکومت کی درخواست پر شام میں داخل ہوئے ہماری تمام سرگرمیاں شامی عوام، حکومت اور فوج کے ساتھ تعاون پر مبنی ہیں ۔ ہم دہشت گردی کے خلاف ہیں۔ شامی حکومت نے اسرائیل کے خلاف مختلف جنگوں ميں ہماری حمایت کی اور اسو قت ہم ان کی حمایت کررہے ہیں۔
انھوں نے کہا کہ حلب کی آزادی کے بعد دہشت گردوں کے حوصلے پست ہوگئے ہیں لہذا مذاکرات اور جنگ بندی کے آثار نمایاں ہوگئے ہیں ۔ دہشت گردوں کے حامی ممالک نے بھی دہشت گردوں کی حمایت میں کافی کمی کردی ہے۔
انھوں نے کہا کہ شامی مہاجرین کے سلسلے میں ہمیں غفلت نہیں کرنی چاہیے ان کے ساتھ ہمارا تعاون جاری رہنا چاہیے انھیں اسو قت ہماری امداد کی ضرورت ہے لہذا لبنانی حکومت کو مہاجرین کے مسئلہ کو شامی حکومت کے ساتھ ملکر حل کرنا چاہیے اور ہمیں شامی مہاجرین کو ان کے گھر اور ان کے شہر تک عزت اور آبرو کے ساتھ ہمراہی کرنی چاہیے۔
سید حسن نصر اللہ نے امریکہ کے نئے صدر کے اقدامات کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ ڈونلڈ ٹرمپ نے امریکہ کے چھپے ہوئے منحوس اور مکروہ چہرے کو دنیا کے سامنے پیش کردیا ہے ٹرمپ نے امریکہ کی نسل پرستانہ پالیسیوں کو برملا کیا ہے۔ حزب اللہ لبنان کے سربراہ نے کہا کہ ہمیں وائٹ ہاؤس میں ایک احمق شخص کے پہنچنے پربڑی خوشی ہوئی ہے جس نے امریکہ کے بھیانک اور مجرمانہ چہرے کو دنیا کے سامنے نمایاں کردیا ہے۔
سید حسن نصر اللہ نے کہا کہ ٹرمپ کسی مسلمان بچے کے ایمان کو بھی سلب نہیں کرسکتا ٹرمپ سے پہلے بھی امریکی صدور نے ہمارے خلاف اقتصادی پابندیاں عائد کیں۔ سعودی عرب کی حمایت میں یمن کے نہتے عوام پر جنگ مسلط کی شام اور عراق میں تباہی پھیلائی ۔ ٹرمپ اس سے زیادہ کچھ نہیں کرسکتا کیونکہ اسے خود امریکہ میں بڑی مشکلات کا سامنا ہے ہم ٹرمپ کا شکریہ ادا کرتے ہیں کہ اس نے امریکہ کا حقیقی چہرہ دنیا کے سامنے پیش کردیا۔