The Latest
وحدت نیوز (لاہور) وفاقی وزیر پانی و بجلی خواجہ آصف کے نجی ٹیلی ویژن کے پروگرام میں دیئے گئے انٹرویو پر بات کرتے ہوئے مجلس و حدت مسلمین کے مرکزی سیکرٹری امور سیاسیات سید اسد عباس نقوی نے کہاہے کہ حکومتی وزیروں نے اپنی نااہلی اور غلط پالیسیوں کے سبب ملکی معیشت کو کافی نقصان پہنچایا ہے، انہوں نے کہا کہ وفاقی وزیر کا یہ کہنا کہ ہم بجلی کے معاملے میں عوام کے ساتھ کاروبار کر رہے ہیں وہ قابل مذمت ہے۔ سید اسد عباس نقوی کا کہنا ہے کہ لوڈشیدنگ کے خاتمے کے جھوٹے وعدوں پر ووٹ لینے والی حکومت کا جھوٹ عوام کے سامنے واضح ہو چکا ہے،انہوں نے کہا کہ چھ ماہ میں لوڈ شیڈنگ ختم کرنے کے وعدے کر کے سادہ لوح عوام کو گمرہ کیا گیا، حکومت نے جتنے بھی پروجیکٹس شروع کیئے وہ کرپشن کی نظر ہو گئے نندی پور سکینڈل کیخلاف کاروائی نہ ہونا کرپشن کیخلاف اقدامات کرنے والے اداروں کی ناکامی ہے، انہوں نے کہا عوام اب بیدار ہو چکی ہے اور پاناماکرپشن کیس میں پھنسے حکمرانوں کے جھوٹ عوام پرعیاں ہو چکے ہیں،سید اسد عباس نقوی نے کہا کہ اگر حکمران بجلی چوورں کو نہیں پکڑ سکتے تو اپنی وزارتوں سے استعفیٰ کیوں نہیںدیتے ،اپنی نا اہلی کی سزا غریب عوام کو کیوں دی جا رہی ہے،دنیا بھر میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں نمایاں کمی کے باوجود ملک میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں بڑھا کر اپنی عیاشیوں کے لئے عوام کا استحصال کیا جا رہا ہے۔
وحدت نیوز (سہیون شریف) وادی مہران سندھ کی پہچان اور معروف صوفی بزرگ حضرت لال شہباز قلندر ؒ کی درگاہ کے حوالے سے شہرت یافتہ سیہون شریف کے جید عالم دین اور پرنسپل دانشگاہ امام علی رضا ؑ علامہ طاہر حسین نجفی نے باقائدہ طور پر مجلس وحدت مسلمین میں شمولیت کا اعلان کردیا ہے ، تفصیلات کے مطابق مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکریٹری جنرل علامہ راجہ ناصرعباس جعفری کی مزار شریف حضرت لال شہباز قلندر ؒ پر حاضری کے بعد ان سے اپنے مدرسے میں ملاقات کے دوران علامہ طاہر حسین نجفی نے ایم ڈبلیوایم میں شمولیت کا اعلان کیا ، اس موقع پرانہوں نے کہاکہ قائد وحدت علامہ راجہ ناصرعباس جعفری اور مجلس وحدت مسلمین کی وطن عزیز میں شیعہ سنی وحدت اور مکتب تشیع و مظلومین پاکستان کے حقوق کی جدوجہد سے متاثر ہو کر ایم ڈبلیوایم میں شمولیت کا فیصلہ کیا ہے ، ایم ڈبلیوایم نے مشکل وقت میں ملت جعفریہ کو اپنے پیروں پر کھڑا کیا اور اسے اس کے غصب شدہ حقوق کی جانب متوجہ کیا ، انشاءاللہ مکتب اہلبیت ؑ کی خدمت کیلئے علامہ راجہ ناصرعباس جعفری کے شانہ بشانہ میدان میں حاضر رہوں گا، اس موقع پر ایم ڈبلیوایم صوبہ سندھ کے سیکریٹری جنرل علامہ مقصودڈومکی ڈومکی ،ایم ڈبلیوایم گلگت بلتستان کے صوبائی سیکریٹری جنرل علامہ آغا سید علی رضوی،صوبائی رہنما آغا منور جعفری اور ایم ڈبلیوایم ضلع مٹیاری کے سیکریٹری جنرل مولانا اختر حسین شریعتی سمیت دیگر بھی موجود تھے، جنہوں نے علامہ طاہر حسین نجفی کو ایم ڈبلیوایم میں شمولیت پر مبارک باد دی اور ان کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
وحدت نیوز (اسلام آباد) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نےشہداد کوٹ پریس کلب میں تحفظ پاکستان و بیداری امت کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ملک و قوم کے دفاع کے لیے بیدار رہنا انتہائی ضروری ہے۔اسی بیداری کا درس شاعر مشرق علامہ محمد اقبال نے اپنی شاعری کے ذریعے پوری قوم کو دیا۔سامراجی و طاغوتی طاقتوں کے خلاف امام خمینی ایک تحریک بن کر منظر عام پر آئے اورجابرشہنشاہیت کے خلاف کلمہ حق ادا کرکے حقیقی اسلام کا عملی نمونہ پیش کیا۔اسی فکر کے پیروکار آج نائجیریا سے یمن اورلبنان سے شام تک فرعونی طاقتوں کے خلاف مضبوط آواز بن کر ابھر رہے ہیں، اس موقع پر مجلس وحدت مسلمین صوبہ سندھ کے سیکریٹری جنرل علامہ مقصودڈومکی ، گلگت بلتستان کے صوبائی سیکریٹری جنرل علامہ آغاسید علی رضوی اور پریس کلب کے صدر حافظ عاشق نے بھی خطاب کیا۔
علامہ راجہ ناصرعباس جعفری نے مزید کہاکہ اس ملک کے حکمرانوں کو وطن عزیز سے زیادہ اپنے سرمائے کی فکر ہے۔غریب عوام پر ٹیکسوں کے بے تحاشہ بوجھ ڈال کر سٹیل اور شوگر کی ذاتی ملیں مضبوط کی جا رہی ہیں۔جمہوریت کے نام پر ملک میں جمہوری اقدار کا خون کیا جا رہا ہے۔حکمرانوں کا ہدف اقتدار کو اپنی اولاد کی طرف منتقل کر کے اپنی بادشاہت کو قائم رکھنا ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کی حفاظت کی ذمہ داری ریاستی اداروں اور پاک فوج کی ہے۔کسی اور عسکری قوت یا لشکر کو مسلح سرگرمیوں کی اجازت دینا قومی سلامتی کے منافی اور ملک و قوم کے لیے سنگین خطرے کا باعث بن سکتا ہے۔اس ملک کو سب سے بڑا خطرہ تکفیری قوتوں سے ہیں جنہوں نے مذہب کے نام پر قتل و غارت کا بازار گرم کر رکھا ہے۔ماضی میں اس فکر کے پیروکار قیام پاکستان کے مخالف تھے اور قائد اعظم محمد علی جناح کو برملا کافر قرار دیتے رہے۔یہود و نصاری کے ان ایجنٹوں سے چھٹکارا حاصل کر کے ارض پاک کو امن کا گہوارہ بنایا جا سکتا ہے۔انہوں نے کہا کہ مادر وطن پاکستان ہمیں اپنی زندگی سے زیادہ عزیز ہے۔کوئی بھی قوت جو وطن عزیز کے مفاد کے منافی سرگرمیوں میں مصروف ہے ہماری اس سے کھلی دشمنی ہے۔