The Latest
وحدت نیوز(حیدرآباد)مجلس وحدت مسلمین پاکستان حیدرآباد نے تحریک انصاف کے حیدرآباد سے انتخابی امیدواروں کی حمایت کا اعلان کر دیا۔ مجلس وحدت مسلمین ضلع حیدرآباد کے رہنما اور این اے 219 کے امیدوار سید وقار حسین زیدی نے ہفتے کو پی ٹی آئی کے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 219 کے امیدوار ڈاکٹر مستنصر باللہ اور این اے 220 کے امیدوار فیصل مغل ایڈوکیٹ کے ساتھ حیدرآباد پریس کلب میں پریس کانفرنس کی۔
سید وقار زیدی نے کہا کہ مجلس وحدت مسلمین حیدرآباد نے علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کی ہدایت پر پی ٹی آئی کے امیدواروں کی حمایت کرتے ہوئے ان کے حق میں دستبرداری کا اعلان کیا ہے۔ پی ٹی آئی کے امیدوار ڈاکٹر مستنصر باللہ نے کہا کہ ہم مجلس وحدت مسلمین کی قیادت کے بے حد مشکور ہیں جنہوں نے ہمارا ساتھ دیا، انشا اللہ 8 فروری ہماری کامیابی کا دن ثابت ہوگا۔
وحدت نیوز(شکارپور)مجلس وحدت مسلمین کے نامزد امیدوار برائے قومی اسمبلی حلقہ این اے 193 شکارپور اور پاکستان تحریک انصاف کے حمایت یافتہ امیدوار علامہ مقصود علی ڈومکی نے کہا ہے کہ مجلس وحدت مسلمین نے اقتدار میں نہ ہوتے ہوئے بھی عوام کی خدمت کی ہے۔ عوام ایم ڈبلیو ایم کے نمائندوں کو ووٹ دے۔ یہ بات انہوں نے حلقہ این اے 193 شکار پور کی گاؤں قادر بخش وگن میں کارنر میٹنگ کے موقع پر گاؤں کے معززین سے گفتگو کرتے ہوئے کہی۔ علامہ مقصود ڈومکی نے گاؤں قادر بخش وگن میں سید معشوق علی شاہ کی اوطاق پر کارنر میٹنگ میں شرکت کی۔
اس موقع پر مجلس وحدت مسلمین کے نامزد امیدوار علامہ مقصود علی ڈومکی نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آپ نے ماضی میں ہمیشہ پیپلزپارٹی اور دیگر جماعتوں کو ووٹ دیا ہے، پہلی بار مظلوموں اور غریبوں کی خدمت کے لئے مجلس وحدت مسلمین نے مجھے آپ کے حلقے این اے 193 شکارپور پر ٹکٹ دیا ہے۔ آپ اس بار اس خادم پر اعتماد کرکے ووٹ دیں۔ انکا کہنا تھا کہ عوام کی خدمت کے جذبے سے الیکشن میں حصہ لیا ہے۔ جب ہم اقتدار میں نہیں تھے تب بھی ہم نے عوام کی خدمت کی ہے۔ اس موقع پر سید معشوق علی شاہ نے کہا کہ ووٹ مجلس وحدت مسلمین کے امیدوار علامہ مقصود علی ڈومکی کی امانت ہے۔ 8 فروری کو خیمے پر مہر لگا کر کامیاب کریں گے۔
وحدت نیوز(ڈیرہ غازی خان)مجلس وحدت مسلمین جنوبی پنجاب کے صوبائی صدر علامہ سید اقتدار حسین نقوی نے وفد کے ہمراہ ڈیرہ غازیخان میں پاکستان تحریک انصاف کے حمایت یافتہ آزاد اُمیدوار این اے 186سردار محی الدین کھوسہ اور مہر سجاد حسین چھینہ سے ملاقات کی۔
ملاقات میں مجلس وحدت مسلمین جنوبی پنجاب کے صوبائی سیکرٹری سیاسیات سید وسیم عباس زیدی، صوبائی رہنما سید دلاور زیدی بھی موجود تھے۔
ایم ڈبلیو ایم رہنمائوں نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف کے ساتھ کھڑے ہیں، قائد وحدت علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کے حکم پر 8فروری کو ووٹ پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ اُمیدوار کو دیں گے۔
وحدت نیوز(مظفرگڑھ)مجلس وحدت مسلمین جنوبی پنجاب کے صوبائی صدر علامہ اقتدار حسین نقوی کی ضلع مظفرگڑھ میں تحریک انصاف کے امیدوار پی پی 268 جام یونس سے ملاقات، ملاقات میں ایم ڈبلیو ایم کے صوبائی صدر کا کہنا تھا کہ 8 فروری کوایم ڈبلیو ایم کے تمام کارکنان تحریک انصاف کو وٹ دیں گے، انشاء اللہ آٹھ فروری کا سورج پاکستان تحریک انصاف اور عمران خان کی کامیابی کی نوید لے کر اُبھرے گا۔ اس موقع پر صوبائی سیکرٹری تنظیم سازی سید دلاور زیدی اور ضلعی صدر شفقت کاظمی بھی موجود تھے۔
وحدت نیوز(لیہ)مجلس وحدت مسلمین جنوبی پنجاب کے صوبائی صدر علامہ اقتدار حسین نقوی نے وفد کے ہمراہ لیہ میں پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور حمایت یافتہ اُمیدوار برائے ممبر قومی اسمبلی سردار شہاب الدین خان سیہڑ اور اُمیدوار ممبر صوبائی اسمبلی اصغر گجر سے ملاقات کی۔
ملاقات کے موقع پر صوبائی رہنما سید دلاور زیدی، صوبائی رہنما صفدر حسین خان، ضلعی صدر لیہ ساجد حسین گشکوری اور دیگر موجود تھے۔ صوبائی صدر علامہ اقتدار حسین نقوی نے ملاقات میں کہا کہ قائد وحدت علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کے حکم پہ پورے پاکستان کی طرح لیہ میں بھی مجلس وحدت مسلمین کے کارکنان تحریک انصاف کے نامزد امیداورں کو ووٹ دیں گے۔
وحدت نیوز(کوئٹہ)مجلس وحدت مسلمین کے صوبائی رہنماء و امیدوار پی بی 42 علامہ علی حسنین حسینی نے کہا ہے اسمبلی میں نمائندگی حاصل کرنے کے بعد ہماری جدوجہد تیز ہوگی۔ تعلیم اور اقتصادی مواقع کے فروغ سے بلوچستان کے مسائل کو حل کرنا چاہتے ہیں۔ ماضی کی حکومتوں نے ان پر توجہ نہیں دی۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے مجلس وحدت مسلمین بلوچستان کے صوبائی سیکرٹریٹ میں نوجوانوں کے وفد سے ملاقات کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ نااہل امیدواروں کے انتخاب سے بلوچستان کے عوام کی مشکلات میں فقط اضافہ ہی ہوا ہے۔ اپنے اصل فرائض سرانجام دینے کے بجائے ماضی کے حکمرانوں نے سڑکیں اور عمارتیں تعمیر کرنے کو ترجیح دی۔ عوام روز بہ روز مشکلات میں گرفتار ہوتے گئے، جبکہ حکمران ذاتی مفادات حاصل کرنے میں مصروف رہیں۔ انکا کہنا تھا کہ قابل، دیانتدار اور امانت دار افراد کو اسمبلی میں عوام کی نمائندگی کرنی چاہئے۔ اس صورت میں ہم اس بھنور سے نجات حاصل کر سکتے ہیں، جس میں نااہل حکمرانوں نے ہمیں پھنسایا ہے۔ عوام سوچ سمجھ کر اپنے نمائندوں کا انتخاب کرے۔
علامہ علی حسنین نے کہا کہ ہم چاہتے ہیں کہ قوم کے شعور میں اضافہ ہو اور ہر فرد کو اسکا بنیادی حق ملے۔ بنیادی حقوق سے محرومی کی صورت میں ہم ترقی نہیں کر سکتے ہیں۔ حکمرانوں نے عام عوام کے حقوق کے لئے کام نہیں کیا ہے۔ انکا کہنا تھا کہ بلوچستان کی اسمبلی میں تعلیم اور اقتصادی مواقع کے لئے آواز بلند ہونی چاہئے تھی۔ تعلیم اور بہتر اقتصاد بلوچستان میں مقیم ہر شہری کا حق ہے۔ جس کے حصول کے لئے مجلس وحدت مسلمین اور قوم کے نمائندے جدوجہد کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ نوجوانوں کو اعلیٰ اور بہترین تعلیم کے مواقع فراہم کرنا ہماری ترجیحات میں شامل ہیں۔ ہمارا وژن ہے کہ بلوچستان تعلیم کے میدان میں کسی صوبے سے پیچھے نہ رہے۔ ہماری قوم اور نوجوانوں میں کسی چیز کی کمی نہیں ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ قوم کو مجلس وحدت مسلمین کے سربراہ علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کی قیادت پر مکمل اعتماد ہے۔ پاکستانی قوم کے لئے ہماری کوششیں اور کامیابیاں روز روشن کی طرح واضح ہے۔ اسمبلی میں نمائندگی حاصل کرنے کے بعد ہماری جدوجہد تیز ہوگی۔ انہوں نے اس موقع پر نوجوانوں سے اپیل کی کہ وہ مجلس وحدت مسلمین کا پیغام عوام تک پہنچائے۔
وحدت نیوز(شکارپور)مجلس وحدت مسلمین پکستان کے نامزد امیدوار برائے قومی اسمبلی حلقہ این اے 193 شکارپور اور پاکستان تحریک انصاف کے حمایت یافتہ امیدوار علامہ مقصود علی ڈومکی کی والس آباد بڈو میں کارنرمیٹنگ میں شرکت ۔والس آباد بڈو میں معززین اور نوجوانوں نے علامہ مقصود علی ڈومکی کی حمایت کر د ی ۔
مجلس وحدت مسلمین عوامی جماعت ہے ہم نے ہمیشہ عوام کی خدمت کی اس بار الیکشن میں حصہ لیا ہے امید ہے 8 فروری کو ٹھپہ خیمہ پر لگا کر ظالموں کو شکست دیں گے، مقصود علی ڈومکی ۔
تفصیلات کے مطابق مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے نامزد امیدوار برائے قومی اسمبلی حلقہ این اے 193 شکارپور اور پاکستان تحریک انصاف کے حمایت یافتہ امیدوار علامہ مقصود علی ڈومکی اپنے حلقے این اے 193 کے مختلف علاقوں میں انتخابی کارنرمیٹنگ کا انعقاد، یوسی والس آباد بڈو میں علامہ مقصود علی ڈومکی کی کارنر میٹنگ رکھی گئی جس میں این اے 193 شکارپور کے نامزد امیدوار علامہ مقصود علی ڈومکی نے شرکت کی سندھ ثقافت اجرک کا تحفہ پیش کیا گیا۔
اس موقع پر علامہ مقصود علی ڈومکی نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سالوں سے پاکستان پر قبضہ حکمرانوں نے ہمیشہ لوٹ مار کی ہے اس بار مجلس وحدت مسلمین نے ملک بھر میں تحریک انصاف کے ساتھ اپنے امیدوار کھڑے کیئے ہیں شکارپور کے قومی اسمبلی حلقہ این اے 193 شکارپور پر مجھے نامزد کیا گیا 8فروری کو ٹھپہ خیمہ پر لگا کر کامیاب بنائیں گے۔
وحدت نیوز(کوئٹہ)مرکزی دفتر مجلس وحدت مسلمین ہزارہ ٹاون کے میں برادران شیر داغ کے سربراہوں کی آمد۔برادران شیر داغ کے سربراہان محترم حاجی عنایت، محترم بوستان، محترمآغائی قربانی ، محترم کربلائی جان علی، محترم آغائی جعفری،محترم جناب سلطان، محترم جمعہ خان، محترم غلام نبی ، محترم عنایت ، محترم بابے عاشور ، محترم کربلائی عوض علی کونسلر ، محترم کربلائی غلام نے اپنے اپنے چندہ برادران کی نمائندگی میں مجلس وحدت مسلمین کے نامزد اُمیدوار برائے صوبائی اسمبلی پی بی 40 سید عباس آغا و نامزد اُمیدوار برائے قومی اسمبلی این اے 262 جعفر علی جعفری کی بھر پور حمایت کا اعلان کیا اور ہر قسم کی تعاون یقین دہانی کی۔
وحدت نیوز(اصفہان) ایم ڈبلیو ایم شعبہ اصفہان کی مجلس شورای کے ممبران کی اہم میٹنگ کا انعقاد،تفصیلات کے مطابق2فروری بروز جمعہ نماز خانہ حکیمیہ ہاسٹل میں مجلس وحدت مسلمین شعبہ اصفھان کی مجلس شورای کے ممبران کی ایک اہم نشست منعقد ہوئی۔ اس نشست میں شعبہ کے مربوط مسائل زیر بحث رہے اور نئی کابینہ کی تشکیل کے لئے مشاورت کی گئی۔اس کے ساتھ مجلس وحدت مسلمین شعبہ اصفھان کے مسئول برادر سید محسن رضا نقوی نے تمام شورای ممبران کی پیش نھادات اور مشوروں کو سراہا اور شرکت کرنے والوں کا خصوصی شکریہ ادا کیا۔ اجلاس کی صدارت صدر مجلس وحدت مسلمین شعبہ اصفہان نے کی۔نشست کا اختتام دعائیہ کلمات سے کیا گیا۔
وحدت نیوز(اسلام آباد) چیئرمین مجلس وحدت مسلمین پاکستان علامہ راجہ ناصرعباس جعفری حفظہ اللہ نے سابق وزیر اعظم اور بانی چیئرمین تحریک انصاف عمران خان اور ان کی اہلیہ محترمہ کے نکاح کے حوالے سے خلاف قرآن وشریعت عدالتی فیصلے پر شدید تنقید کرتے ہوئے اسے پاکستان کی عدالتی تاریخ کا بدترین فیصلہ قرار دے دیا۔
علامہ راجہ ناصرعباس جعفری نے اپنے xایکس اکاؤنٹ سے قرآن شریعت کے مطابق اس بدترین عدالتی فیصلے کی دھجیاں اڑا کررکھ دی ہیںجسے پوری قوم کی جانب سے جرات مندانہ اور مدلل موقف قرار دیا جارہا ہے اور دیگرتمام مکاتب فکر کے علمائے کرام سے بھی علامہ راجہ ناصرعباس جعفری کی اتباءو پیروی کرتے ہوئے قوانین الہیٰ سے متصادم اس فیصلے کے خلاف آواز بلند کرنے کا مطالبہ کیا جارہا ہے ۔
علامہ راجہ ناصرعباس جعفری کا مکمل پیغام درج ذیل ہے ۔
انا للہ وانا الیہ راجعون
قانون و انصاف کے نام پر اخلاقی ، سیاسی، سماجی اقدار اور شرعی احکامات کی جس انداز میں تضحیک کی جا رہی ہے پاکستان کی تاریخ میں اس کی کوئی مثال موجود نہیں۔انا کی تسکین کے لیے کسی خاندان کی عزت کو پامال کرنا کہاں کا انصاف ہے ؟ شرعی احکامات کی من پسند توضیح کرنے والوں کی دنیا و آخرت میں رسوائی ہے۔۔عدلیہ کا باوقار تشخص اس کے منصفانہ فیصلوں سے مشروط ہے۔اگر عدالتوں کے فیصلوں میں انصاف کی بجائے سفاکیت جھلکتی رہی تو عوام کا اس نظام سے اعتماد مکمل طور پر اٹھ جائے گا۔
اَلنَّبِىُّ اَوْلٰى بِالْمُؤْمِنِيْنَ مِنْ اَنْفُسِهِـمْ. سورہ احزاب ایت 6
،،نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم مسلمانوں کی جانوں کے ان سے زیادہ مالک ہیں،،
دین اسلام میں نکاح کی تنسیخ کا اختیار صرف نبی کریم ختمی مرتبت حضرت محمد صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو حاصل ہے۔ شرائط کے قواعد و ضوابط کےمطابق کیا جانے والا نکاح جج کے فیصلے سے منسوخ نہیں ہو سکتا۔جج کے پاس ایسے زوجہ اور شوہر کو جدا کرنے کا کوئی اختیار نہیں جو شرعی نکاح کے بعد راضی خوشی رہ رہے ہوں۔عورت نے خود تسلیم کیا ہو کہ عدت کی مدت پوری کرنے کے بعد نکاح ہوا تو پھر جج کے فیصلے کی کوئی اخلاقی، قانونی اور شرعی حیثیت باقی نہیں رہتی۔