The Latest

mwmislamabad0102راولپنڈی میں سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے ایم ڈبلیوایم کے مرکزی سیکرٹری سیاسیات نے کہا کہ آ ج سے پہلے تمام سیاسی جماعتوں نے شیعہ قوم کو فٹبال سمجھا ہوا تھا ایک پارٹی ٹھوکر مارتی تو دوسرے کے ہاں چلی جاتی اور جب دوسرا ٹھوکر مارتا تو آگے لیکن اب معاملہ ایسا نہیں ہے۔
اسلام آباد کی سیاسی ٹیم قابل تحسین ہے جنہوں نے شب وروز محنت کرکے راولپنڈی اسلام آباد کے خواص کو اکٹھا کیا۔ ہم پاکستان میں رہتے ہیں کسی جزیرے میں نہیں ، جو شخص دنیا کے معاملات اور حالات وواقعات پر نگاہ رکھتا ہے وہ اس بات سے بخوبی آگاہ ہے کہ پاکستان میں تشیع کیوں نشانہ بنایا جارہا ہے، آج جو سسٹم انسانیت اور مستضعفین کو ختم کرنے کی کوشش کررہا ہے اگر اُس کے مقابلے میں کوئی سینہ سپر ہے تو وہ ولایت کے پیرو ہیں اور امام کے سچے عاشق وسپاہی ہیں۔ان خیالات کا اظہار اُنہوں نے راولپنڈی میں مجلس وحدت مسلمین (شعبہ سیاسیات)ضلع راولپنڈی کے زیراہتمام ’’قومی سیاست میں تشیع کاکردار ‘‘کے عنوان سے منعقد سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کیا

sintejaffrمجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ ناصر عباس جعفری، علامہ امین شہیدی، علامہ حسن ظفر نقوی، علامہ محتار امامی، علامہ صادق رضا تقوی، علامہ حیدر عباس، علامہ علی انور، اصغر زیدی اور دیگر رہنماؤں نے پروفیسر سبط جعفر زیدی کی شہادت پر دلی افسوس اور رنج کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کے عوام ایک محب وطن، مبلغ علم، شاعر اہلبیت (ع) اور ایک شفیق اور مہربان انسان سے محروم ہوگئے ہیں۔ یہ ملت جعفریہ کیلئے بہت بڑا نقصان ہے جس کا ازالہ شاید ہی کبھی ممکن ہو۔ شہید نے اپنی پوری زندگی مدح سرائی اہلبیت (ع) اور ملت جعفریہ کی سربلندی اور ترویج علم کیلئے وقف کر رکھی تھی۔ ان رہنماوں نے پشاور سیشن کورٹ کے سینئر وکیل ظہیر عباس نقوی کی دہشتگردوں کے ہاتھوں شہادت کی بھی شدید مذمت کی اور کہا کہ انکا قتل دراصل انصاف کا قتل ہے۔ ان خیالات کا اظہار انھوں نے وحدت سیکریٹریٹ میں منعقدہ تعزیتی اجلاس کے بعد جاری اپنے مشترکہ مذمتی بیان میں کیا۔

mwmsinhhayderabadمجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکریٹری جنرل علامہ راجہ ناصر عباس جعفری وحدت ہاؤس حیدرآباد میں 24 مارچ کو حیدرآباد بائی پاس پر منعقد کی جانے والی ’’قرآن و اہلبیت (ع) کانفرنس‘‘ کی مناسبت سے پریس کانفرنس سے خطاب کررہے ہیں۔ اس موقع پر ان کے ہمراہ مرکزی سیکریٹری امور خارجہ علامہ شفقت شیرازی، صوبائی سیکریٹری جنرل علامہ مختار امامی اور ضلعی سیکریٹری جنرل علامہ امداد علی نسیمی بھی موجود ہیں۔
سربراہ مجلس وحدت مسلمین پاکستان جو کہ گذشتہ کئی دنوں سے وادی سندھ میں موجود ہیں نے سندھ میں مختلف علاقوں کے دورے کے ساتھ ساتھ وہاں پر چوبیس مارچ کو ہونے والی عظیم الشان کانفرنس کے حوالے سے کئے جانے والے انتظامات کو بھی قریب سے دیکھ رہے ہیں واضح رہے

mwm.cebint and shuraaaliمجلس وحدت مسلمین کے اعلٰی اختیارتی ادارے شوریٰ عالی نے مجلس وحدت مسلمین پاکستان کو اپنی شناخت کے ساتھ الیکشن میں بھرپور انداز میں حصہ لینے کا اختیار دیدیا ہے۔ کراچی میں ہونے والے شوریٰ عالی اور مرکزی کابینہ کے مشترکہ اجلاس میں سیاسی شعبے کو یہ اختیار دیدیا گیا ہے کہ وہ جہاں بھی تمام تقاضوں کو پورا ہوتے ہوئے دیکھے، وہاں پر اپنے انتخابی نشان کے ساتھ الیکشن کیلئے امیدوار کھڑے کرسکتا ہے۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ مجلس وحدت مسلمین کا سیاسی شعبہ ہر جہت سے اپنی سفارشات تیار کرنے اور اس پر عمل کرنے میں آزاد ہے، سیاسی شعبہ شوریٰ عالی اور مجلس وحدت مسلمین کی طرف سے متعین کئے گئے سیاسی کردار کو پیش نظر رکھتے ہوئے جہاں جس حلقے میں چاہیے وہاں جماعت کے سیاسی کردار کو ادا کریگا۔ اجلاس میں ایک کمیٹی بھی تشکیل دیدی گئی جو سیکرٹری سیاسیات کی معاونت کریگی اور کسی بھی ہنگامی صورتحال میں یہ کمیٹی شوریٰ عالی کے بی ہاف پر فیصلہ سازی میں سیاسی شعبہ کو گائیڈ لائن فراہم کرنے میں اپنا کردار ادا کریگی۔

mwmkpksabilمجلس وحدت مسلمین خیبر پختونخوا کے سیکرٹری جنرل علامہ سبیل حسن مظاہری نے کہا ہے کہ دشمن ہمیں امام علی (ع) کا شیعہ ہونے کے جرم میں قتل کر رہا ہے، پشاور میں جاری ٹارگٹ کلنگ پر قابو پانے کیلئے یہاں کے تشیع کو متحد ہونا ہوگا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے وحدت ہاوس پشاور میں تنظیمی کارکنوں کیساتھ ایک تربیتی نشست سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ مجلس وحدت مسلمین تشیع میں بیداری اور وحدت کیلئے کوشاں ہے، اور اس حوالے سے روز بروز کامیابیاں مل رہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ دشمن ہمیں امام علی (ع) کا شیعہ ہونے کے جرم میں قتل کر رہا ہے، اس کو اس سے کوئی سروکار نہیں کہ قتل ہونے والا کسی تنظیم، انجمن یا ماتمی سنگت سے تعلق رکھتا ہے، بلکہ وہ صرف ہمیں لبیک یاحسین (ع) کا نعرہ لگانے کے جرم میں ہماری قتل و غارت گری کر رہا ہے۔ لہذا ہم ان وابستگیوں سے بالاتر ہوکر صرف وحدت اور بیداری کے ذریعے دشمن کی سازشوں کو ناکام بنا سکتے ہیں۔
علامہ سبیل حسن مظاہری نے نوجوانوں سے مخاطب ہوئے کہا کہ ملت کے جوان ہمارا سرمایہ ہیں، جوانوں کے کندھوں پر بہت اہم ذمہ داریاں عائد ہوتی ہیں۔ لہذا وہ بیدار رہیں۔ پشاور کے حالات پر روشنی ڈالتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ پشاور کے تشیع ٹارگٹ کلنگ کے آئے روز پیش آنے والے واقعات سے پریشان ہیں۔ تاہم دشمن جان لے کہ وہ شہادتوں سے ہمیں ڈرا نہیں سکتا، ہمارے جوانوں کے حوصلے ان شہادتوں سے بلند ہوتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ٹارگٹ کلنگ پر قابو پانے کیلئے پشاور کے مومنین منظم اور ایک دوسرے کیساتھ رابطے میں رہیں۔ اس قتل و غارت گری پر اتحاد و وحدت سے ہی قابو پایا جاسکتا ہے۔

nasirsherazipolitical021مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری سیاسیات سید ناصر عباس شیرازی نے کہا ہے کہ ہر وہ منصوبہ جو پاکستان کی ترقی کے لیے ناگزیر ہوگا، غیر ملکی دبائو کو خاطر میں نہ لاتے ہوئے اُسے عملی شکل دینا ضروری ہے۔ گوادر پورٹ چائنہ کو دینا اور اُس کے ذریعے سے اُس کی آپریشنل صلاحیتوں کو بڑھانا یہ بلوچستان کی ترقی اور علاقے کے امن کے لیے انتہائی ضروری ہے۔ جب کہ دوسری طرف پاک ایران گیس پائپ لائن پاکستان کے موجودہ توانائی کے بحران کے خاتمے کے لیے ناگزیر ہے۔ یہ بات انہوں نے ڈیرہ اسماعیل خان سے آزاد اُمیدوار خادم حسین سے ملاقات کرتے ہوئے کہی۔

صوبائی سیکرٹریٹ لاہور سے جاری پریس ریلیز کے مطابق سید ناصر عباس شیرازی کا مزید کہنا تھا کہ وہ تمام قوتیں جو ان دونوں منصوبوں کی راہ میں رُکاوٹ بننے کی کوشش کر رہی ہیں، وہ دراصل امریکی مفاد کے لیے کام کر رہی ہیں۔

mwm.gilgit012شیعہ علماء کونسل گلگت ڈویژن کے صوبائی سیکرٹریٹ گلگت میں ایس یو سی اور مجلس وحدت مسلمین گلگت بلتستان کے سینئر عہدیداران اور دیگر ملی تنظیموں آئی ایس او، جے ایس او، جعفریہ یوتھ، آئی او اور سبیل آرگنائزیشن کے کارکنان کا ایک اہم اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس کی صدارت علامہ شیخ مرزہ علی نگری صدر شیعہ علماء کونسل گلگت ڈویژن نے کی، جبکہ ایم ڈبلیو ایم گلگت بلتستان کے سیکرٹری جنرل مولانا شیخ نیئر عباس مصطفوی نے ایم ڈبلیو ایم کے وفد کی قیادت کی۔ اجلاس میں ملت جعفریہ گلگت بلتستان کو درپیش مشکلات اور مسائل پر سیر حاصل گفتگو کی گئی اور اس بات کی متفقہ طور پر تائید کی گئی کہ تمام تر ملی مسائل و مشکلات کا واحد حل ہمارے داخلی اتحاد میں مضمر ہے اور اب وقت آچکا ہے کہ ہم تمام تر شخصی، گروہی اور تنظیمی وابستگیوں سے بالاتر ہو کر اپنے حقوق کیلئے ملکر عملی جدوجہد کا آغاز کریں اور ماضی کے تلخ تجربات سے سبق حاصل کرتے ہوئے’’ گذشتہ را صلوات آئندہ را احتیاط ‘‘ کے تحت ازسر نو متحد ہو کر کام کا آغاز کریں۔
اس موقع پر متفقہ طور پر شیعہ علماء کونسل اور مجلس وحدت مسلمین کے عہدیدران نے اپنے اپنے علیحدہ تشخص اور پالیسی کو برقرار رکھتے ہوئے قومی معاملات میں ایک ٹائٹل ’’امامیہ سپریم کونسل گلگت بلتستان‘‘ کی تاسیس کا اصولی فیصلہ کیا اور اعلان کیا گیا کہ دونوں جماعتیں دیگر ملی تنظیموں کے اشتراک سے اسی پلیٹ فارم کے تحت تشیع گلگت بلتستان کے حقوق کی جدوجہد کرینگی۔ اسلام ٹائمز  نامی ویب سائیڈسے گفتگو کرتے ہوئے امامیہ سپریم کونسل گلگت بلتستان کے کوارڈینیٹر برادر شمشاد حسین نے بتایا کہ کونسل میں دو اراکین ایس یو سی، ایم ڈبلیو ایم، آئی ایس او، جے ایس او، جعفریہ یوتھ، سبیل رضاکار اسکاوٹس اور آئی او سے ہونگے اور یہ چودہ رکنی کمیٹی ہی کونسل کے معاملات علماء کرام کی زیر نگرانی چلائے گئی۔ دوسری جانب مختلف اہل تشیع کے زرائع ابلاغ اس مشترکہ کاوش کو ایک مبارک قدم کے طور پر لے رہے ہیں 

mwmkhawateen.quettaایم ڈ بلیو ایم بلوچستان کی صوبائی و ضلعی شوریٰ کا مشترکہ اجلاس. مختلف سیاسی امور پر تبادلہ خیال اور تنظیم سازی کے عمل کو تیز کرنے کی ہدایات. مجلس وحدت المسلمین بلوچستان شعبہ خواتین کا صوبائی و ذیلی شوریٰ کا مشترکہ اجلاس امام بارگاہ خاتم النبیاء سولہ ایکڑ میں ایم ڈبلیو ایم شعبہ خواتین کوئٹہ کی جنرل سیکرٹری خانم کنیز زہرا کی زیر صدارت منعقد ہوا۔جس میں ایم ڈبلیو ایم شعبہ خواتین کی مرکزی سیکرٹری جنرل خانم سکینہ مہدوی،ایم ڈبلیو ایم سیکرٹری شعبہ تربیت و شعبہ خواتین جناب علامہ ابوزر مہدوی اور ایم ڈبلیو ایم سیکرٹری شعبہ خواتین جناب علامہ سید ہاشم موسوی نے خصوصی شرکت کی۔اجلاس کا باقاعدہ آغاز تلاوت قرآن پاک سے کیا گیا۔اجلاس میں خصوصی طور پر تنظیم سازی کے عمل کو مزید تیز تر کرنے کیلئے ہدایات دی گئی اور مستقبل کیلئے لائحہ عمل تیار کیا گیا۔اجلاس کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے ایم ڈبلیو ایم شعبہ خواتین کی مرکزی سیکرٹری جنرل خانم سکینہ مہدوی نے کہا ہمارے شہدائے کوئٹہ نے ہماری دیرینہ آرزو پوری کر دی۔کئی سالوں سے ہمارا خون ناحق بہایا جا رہا تھا کبھی میڈیا نے آواز نہیں اْٹھائی مگر شہداء کے خون نے اپنی تاثیردِکھائی ہر صاحب درد کے دل پر دستک دی اْن کو ایک علم کے تلے اِکھٹا کر دیاتمام مِلت تشیع کو ایک لڑی میں پِرو دیا۔یہ ایک عظیم کارنامہ ہے جس کیلئے علماء سالوں سے کوششیں کر رہے تھے۔شہداء نے آپ کو ثمر دے دیا،آپ نے اْس ثمر کا ذائقہ بھی چکھ لیا اور اْس کا بہترین نتیجہ بھی دیکھ لیا قوم کی یکجہتی کی صورت میں، اب جب تک ایک رہو گے دشمن سرنِگو رہے گاورنہ تسبیح کے دانوں کی طرح بِکھر کر اپنی بقاء تک کھو دوگے۔بعد ازیں ایم ڈبلیو ایم بلوچستان کے صوبائی جنرل سیکرٹری جناب سید ہاشم موسوی نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا۔ہمیں عرصہ دراز سے زیر کرنے کی کوششیں کی جا رہی ہیں مگر ہم نے اپنی قوم کو غلام نہیں بنانا۔ہم نے پاکستان کے قیام میں اہم کردار ادا کیا ہے۔ہم پاکستان کے مفید شہری ہیں اور رہے گے ہم حکومت کے خلاف نہیں مگر اپنے حقوق لینا جانتے ہیں۔ہماری بہنوں نے زینبی کردار ادا کیا ہے اور ہر مشکل گھڑی میں ہمارے شانہ بشانہ رہی ہیں۔ہم جس سفر پر گامزن ہوئے ہیں اْس میں بہت سی دشواریاں پیش آئے گی جس کیلئے صبر و استقامت کی ضرورت ہے۔تندروی اختیار ہرگز نہیں کرنا۔حکمت سے کام لینا ہے۔انشاء اللہ کامیابی ہمارے قدم چومے گی۔اس موقعے پر ایم ڈبلیو ایم سیکرٹری شعبہ تربیت و شعبہ خواتین جناب ابوزر مہدوی نے کہا۔زندگی کسی سوچ کے تابع ہونی چاہئے۔جس طرح ایک ماں بیٹی کی شادی کے وقت سوچتی ہے لائحہ عمل تیار کرتی ہے۔اْسی طرح دین کے بارے میں بھی سوچناہے مگر ہمارے اندر سوچ کا فقدان ہے۔معصومؑ فرماتے ہیں۔ایک گھڑی کی سوچ ۷۰ سال کی عبادت سے بہتر ہے۔میدان خالی نہیں رکھنا،بیداری کا ثبوت دینا ہے۔اختلاف کو اتحاد میں بدلنا ہے اِسی میں دہشتگردوں کی شکست ہے اور ہمیں نہ صرف دہشتگردوں کو شکست دینا ہے بلکہ دہشتگردی کا ساتھ دینے والوں کو بھی شکست دینا ہے۔رہبر کی آواز پر لبیک کہنا ہے اور سازشوں کو ناکام بنانا ہے۔

sadiqtaqvipress10کمشنر کراچی صدر مملکت کے منہ بولے بھائی اویس مظفر عرف ٹپی کے نام کا استعمال کر کے انہیں بدنام نہ کریں۔ مجلس وحدت مسلمین شہدائے عباس ٹاون اور زخمیوں کو جلد معاوضہ ادا کرنے کا مطالبہ کرتی ہے۔ کمشنر کراچی اپنے ایجنڈے کو واضح کریں۔ ان خیالات کا اظہار مجلس وحدت مسلمین پاکستان کراچی کے سیکرٹری جنرل مولانا سید صادق رضا تقوی نے تنظیم کے ہنگامی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ ہمارا مقصد صرف اور صرف شہدائے عباس ٹاون کے لواحقین کو ان کا حق دلوانا ہے جبکہ اس راستے میں کمشنر کراچی مسلسل رکاوٹیں کھڑی کر رہے ہیں۔ مولانا سید صادق رضا تقوی نے کمشنر کراچی ہاشم رضا کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ اگر ان کا کوئی اور ایجنڈا ہے تو وہ واضح کریں اور اگر وہ چاہتے ہیں وزیراعلیٰ، گورنر سندھ یا کسی لسانی سیاسی گروہ سمیت کسی بھی مذہبی شخصیت، عالم دین یا اسکالر سے امدادی چیک کو تقسیم کروانا چاہتے ہیں تو مجلس وحدت مسلمین کو اس بات پر کوئی اعتراض نہیں۔ مجلس وحدت مسلمین کا مقصد صرف اور صرف سانحہ عباس ٹاون میں شہید ہونے والے سنی شیعہ افراد کے ورثاء اور زخمیوں سمیت دیگر متاثرین کو فی الفور ریلیف کی عملی یقین دہانی ہے۔

allama raja allamasajidعلامہ راجہ ناصر عباس جعفری سربراہ مجلس وحدت مسلمین پاکستان نے علامہ سید ساجد علی نقوی سربراہ تحریک اسلامی پاکستان و شیعہ علماکونسل کو شہید کپٹین عباس رضوی کی شہادت پر ان کی رہائش گاہ پر تعزیت پیش کی شہید کپیٹن عباس رضوی جوکہ علامہ ساجد نقوی کے بھائی کے داماد تھے گذشتہ دنوں اورگزئی ایجنسی میں وطن دشمن عناصر اور دہشگردوں کے ہاتھوں اپنے فرائض کو ادا کرتے ہوئے شہید ہوئے تھے شہید رضوی کی نماز جنازہ پنڈی میں علامہ سید ساجد علی نقوی کی اقتدامیں ادا کردی گئی جس میں علمائے کرام اور پاک فوج سمیت عوام کی ایک بڑی تعداد نے شرکت کی۔

مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree