The Latest
مجلس وحدت مسلمین کی طرف سے ملک بھر میں محرم الحرام میں شہید ہونے والے اور بالخصوص ڈھوک سیداں راولپنڈی کے شہداء کے چہلم کے سلسلہ میں تیرہ جنوری کو لیاقت باغ راولپنڈی ہونے والے اجتماع کو کامیاب بنانے کیلئے رابطہ مہم عروج پر پہنچ چکی ہے۔ راولپنڈی اسلام آباد کے مسئولین کا مختلف تنظیموں، ماتمی تنظیموں، سنگتوں، ذاکرین اور عمائدین سے ملاقاتوں کا سلسلہ جاری ہے۔ عوامی سطح پر شہداء کے چہلم کے بڑے اجتماع کے اعلان کو بیحد پذیرائی مل رہی ہے۔ ایم ڈبلیو ایم ضلع اسلام آباد کے سیکرٹری جنرل مولانا فخر علوی کے مطابق، دونوں شہروں کے مختلف علاقوں میں رابطہ مہم جاری ہے اس حوالے سے جڑواں شہروں میں تشہیری مہم بھی عروج پر پہنچ گئی ہے۔
مولانا فخر علوی نے بتایا کہ جڑواں شہروں کے چوراہوں اور مختلف جہگوں پر بینرز اور پینافلکس آویزاں کر دیئے گئے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ انشاءاللہ پروگرام میں ہزاروں عزادار شریک ہوکر شہداء محرم کو خراج تحسین پیش کریں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ ہماری کوشش ہے کہ تمام ملی تنظیموں کو دعوت جائے اور انہیں شرکت پر آمادہ کیا جائے۔ ہم سمجھتے ہیں کہ یہ کسی ایک تنظیم کا اجتماع نہیں ہے بلکہ عزاداری سید الشہداء علیہ السلام کے ان جاں نثاروں کیلئے یہ اجتماع منعقد کیا جا رہا ہے، جنہوں نے اپنی جانیں قربان کرکے شہداء کربلاء سے اپنے عہد کو نبھایا۔ ان کا کہنا تھا کہ دعوتی عمل کو تیز کر دیا گیا ہے اور عوام کی طرف بھی بیحد سراہا جا رہا ہے، ہمیں امید ہے کہ اس پروگرام میں ہزاروں لوگ شریک ہوں گے۔
شیعہ علماء کونسل کے رہنماء سید ثناء الحق ترمذی جھنگ کے قریب ٹریفک حادثہ میں جاں بحق ہوگئے۔ ذرائع کے مطابق سید ثناء الحق ترمذی اپنی گاڑی میں سوار کہیں جا رہے تھے کہ گوجرہ موڑ جھنگ کے قریب ان کی گاڑی مخالف سمت سے آنے والے ٹرالر سے ٹکرا گئی، جس کے نتیجے میں وہ شدید زخمی ہوگئے، انہیں فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا، تاہم وہ جانبر نہ ہوسکے اور خالق حقیقی سے جا ملے۔ ثناء الحق ترمذی کی میت کو گھر منتقل کر دیا گیا۔ اس ناگہانی موت پر ضلع جھنگ کی ملت تشیع میں شدید غم کی لہر دوڑ گئی۔ ’’اسلام ٹائمز‘‘ کیساتھ بات چیت کرتے ہوئے مجلس وحدت مسلمین ضلع جھنگ کے سیکرٹری جنرل علامہ اظہر کاظمی نے سید ثناء الحق ترمذی کی وفات پر انتہائی افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ان کی ملت کیلئے قربانیاں کسی سے ڈھکی چھپی نہیں۔ ثناءالحق ترمذی ایک عظیم انسان تھے، ان کی وفات سے ملت تشیع ایک مخلص رہنماء سے محروم ہوگئی ہے۔
مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے ایک وفد نے صوبائی اسمبلی کے حلقہ پی پی26کے ضمنی انتخابات میں منتخب ہونے والے رکن پنجاب اسمبلی چوہدری خادم حسین سے ملاقات کی ، وفد میں ایم ڈبلیو ایم کے مرکزی سیکرٹری روابط ملک اقرار حسین ، رکن شوریٰ نظارت راجہ مظہر علی خان ، ایم ڈبلیو ایم جہلم کے ضلعی سیکرٹری جنرل مولانا راجہ محسن علی کے علاوہ ماتمی و عزادار تنظیموں کے نمائندگان شامل تھے ، وفد نے چوہدری خادم حسین کی ضمنی انتخابات میں کامیابی کا خیر مقدم کرتے ہو ئے اس توقع کا اظہار کیا کہ کہ وہ صوبائی ایوان میں عوام بالخصوص ملت تشیع کے حقوق کے لیے موثر آواز بلند کریں گے ، چوہدری خادم حسین نے ضمنی انتخابات میں تعاون کرنے ایم ڈبلیو ایم اور ملت تشیع کی دیگر تنظیموں کا شکریہ ادا کیا اور یقین دہانی کرائی کہ وہ انشاء اللہ ان کی توقعات پر پورا اتریں گے ۔ ملاقات کے دوران ایم ڈبلیو ایم کے مرکزی سیکرٹری روابط ملک اقرار حسین نے مسلم لیگ (ن) کے مرکزی قائدین کی پالیسیوں اور ان کے کالعدم تنظیموں سے روابط کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے ملت تشیع کی جانب سے تحفظات کا اظہار کیا،چوہدری خادم حسین نے کہا کہ وہ بہت جلد اس ضمن میں مسلم لیگ (ن) کی مرکزی قیادت سے بات کریں گے۔ واضح رہے مرکزی سیکرٹری روابط کی تجویز پر ملک دلدار حسین علوی کو ضلع جہلم پولیٹکل کواڈنیٹر منتخب کیا گیا، ملاقات کے دوران باہم دلچسپی کے دیگر امور پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا
پولیس اور حساس ادارے ملت جعفریہ کے خلاف بد نیتی پر مبنی مقدمات بنانے کاسلسلہ فوری بند کر دیں۔حکومت سند ھ مساجد و امام بارگاہوں پر حملہ کرنے والے دہشتگردوں کو گرفتار کرے اور قرار واقعی سزا دے۔ مولانا صادق رضا تقوی
کراچی (پ ر) حکومت سند ھ مساجد و امام بارگاہوں پر حملہ کرنے والے دہشتگردوں کو گرفتار کرے اور قرار واقعی سزا دے۔ان خیالات کا اظہار مجلس وحدت مسلمین پاکستان کراچیکے سیکرٹری جنرل مولانا صادق رض اتقوی اصغر زیدی ۔اور آصف صفوی نے شہر کراچی میں کالعدم دہشت گرد گروہ کی جانب سے مسجد و امام بارگاہ شاہ کاظمین نیو کراچی اورمسجد و امام بارگاہ حسینی مشن شاہ فیصل کالونی پر حملہ کرنے والے دہشتگردوں کا چہرہ بے نقاب کرے اور ان کو گرفتار کر کے قانونی کاروئی کرئے ۔
مجلس وحدت مسلمین پاکستان کراچی کے سیکرٹری جنرل مولانا صادق رضا تقوی کاکہنا تھا کہ گذشتہ روز نیو کراچی میں کالعدم دہشت گرد تکفیری گروہ کے دہشت گردوں نے مسجد و امام بارگاہ پر حملہ کیا اور گولیاں چلائیں جبکہ بدھ کے روز ایک مرتبہ پھر کالعدم دہشت گرد تکفیری گروہ کے دہشت گردوں نے شاہ فیصل کالونی میں واقع مسجد و امام بارگاہ حسینی مشن پر دہشت گردانہ حملہ کیا اور مسجد و امام بارگاہ پر اندھا دھند فائرنگ کی۔ان کاکہنا تھا کہ مساجد و امام بارگاہوں پر تکفیری دہشت گردوں کے حملوں نے واضح کر دیا ہے کہ وہ عالمی استعماری قوتوں امریکہ اور اسرائیل کی ایماء پر پاکستان بھر میں مسلمانوں کو دہشت گردی کا نشانہ بنا رہے ہیں۔
مولانا صادق رضا تقوی نے چار روز قبل گرفتار کئے جانے والے پانچ بے گناہ شیعہ نوجوانوں کی فی الفور رہائی کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ ایک طرف ریاستی ادارے ناصبی تکفیری کالعدم دہشت گرد گروہوں کی سرپرستی کر رہے ہیں اور دوسری جانب شیعہ نوجوانوں کو بلا جواز گھروں سے اغوا کر کے جھوٹے اور من گھڑت مقدمات میں ملوث کرنے کی گھناؤنی سازشیں کی جا رہی ہیں۔صادق تقوی کاکہنا تھا کہ پانچ شیعہ نوجوانوں میں سے چار سگے بھائی ہیں جن کو چار روز قبل ان کی رہائش گاہ سے اغوا کر لیا گیا تھا جبکہ پانچویں شیعہ نوجوان کو بھی آفس سے گھر آتے ہوئے تین روز قبل گرفتار کیا گیا تاہم متعصب پولیس انتظامیہ اور حساس اداروں میں موجود کالعدم دہشت گرد گروہوں کے سرپرست شیعہ نوجوانوں کو بلا جواز اور جھوٹے مقدمات میں پھنسانے کی سازش کر ہے ہیں۔انہوں نے متنبہ کیا کہ اگر بے گناہ شیعہ نوجوانوں کو فی الفور رہا نہ کیا گیا تو حکومتی ایوانوں تک پہنچنے سے ہمیں کوئی نہیں روک سکتا اور ملت جعفریہ اپنے حقوق اور دفاع کے لئے راست اقدامات کرنے سے گریز نہیں کرے گی۔
مجلس وحدت مسلمین پاکستان نے تیرہ جنوری کو شہدائے محرم الحرام کے چہلم کو شان و شوکت کے ساتھ منانے کے لئے رابط مہم کو تیز تر کردیا ہے
اسی سلسلے میں آج علامہ اصغر عسکری ڈپٹی سیکرٹری جنرل پنجاب ،اقرار حسین مرکزی سیکرٹری روابط اور ذوالفقار اسدی سیکرٹری تنظیم سازی پنجاب نے چکوال کا مشترکہ دورہ کیا
چکوال مہاجرین میں وفد نے مجلس وحدت مسلمین ضلع چکوال کی کابینہ اور عمائدین شہر سے ملاقات کی اور تیرہ جنوری کو لیاقت باغ راوالپنڈی میں منعقد ہونے والے عظیم الشان چہلم شہدائے محرم الحرام کے سلسلے میں دعوت دی اور صلح مشور کیا جبکہ دوسری جانب وفدنے تلہ گنگ میں بھی وفد نے عمائدین شہر خاص کر تنظیم امام زمانہ ع کے کارکنوں سے ملاقات کی اور انہیں اس عظیم الشان چہلم میں شرکت کی دعوت دی
مجلس وحدت مسلمین پاکستان کراچی ڈویژن کے سیکرٹری جنرل مولانا صادق رضا تقوی نے یوم ولادت قائد اعظم محمد علی جناح کے موقع پر اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ قائد اعظم کی فکر روح اسلام زندہ رکھنا موجودہ دور میں ناگزیر ہے۔ کیونکہ انکی فکر روح اسلام کے مطابق تھی اور وہ صرف ایک مخصوص دور تک نہیں بلکہ ہر دور کے لئے ہے۔ انہوں نے کہا کہ آج بھی جب ہم قائد اعظم کے افکار پر نظر ڈالتے ہیں تو ہمیں غفلت کی نیند اور غلامی سے نجات کا درس ملتا ہے لیکن آج حالات بالکل اس کے بر عکس ہیں۔ کیونکہ آج کا حکمران غلامی کی زنجیروں میں جکڑا ہوا ہے۔ انہوں نے کہا کہ جس طرح اقبال کا خواب شرمندہ تعبیر کیا گیا تھا اگر آج دو قومی نظریے پر عمل کیا جائے تو مملکت خداداد کو موجودہ بحرانوں سے نکالا جا سکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ یوم ولادت کی مناسبت سے ڈسٹرکٹ اور یونٹس میں ''قائد اعظم کا پاکستان'' کے عنوان سے پروگرام کا انعقاد کیا جائے گا۔
مولانا صادق رضا تقوی کا کہنا تھا قائداعظم ایک نڈر، بے باک اور اصول پسند سیاستدان تھے۔ انہوں نے اپنی زندگی مسلمان قوم کی ترقی اور فلاح و بہبود کے لئے وقف کردی تھی۔ قائداعظم ایک عہدساز شخصیت کے حامل تھے، جن کا نام رہتی دنیا تک باقی رہے گا۔ ان کا شمار دنیا کے عظیم سیاستدانوں میں ہوتا ہے۔ اگر آج کا سیاستدان واقعاً پاکستان کو ترقی کی منازل کی طرف لے کر جانا چاہتا ہے تو اْسے قائداعظم کے بتائے ہوئے اصولوں پر عمل کرنا ہوگا۔ انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان حاصل کرنے کا مقصد یہ تھا کہ مسلمان اپنے مذہب و عقیدہ کے مطابق آزادی سے زندگی گزار سکیں، جہاں پر عدل، انصاف، اخوت اور مساوات کا بول بالا ہو مگر آج کا پاکستان اس سے یکسر مختلف ہے۔ یہاں پر کرپشن، عدم تحفظ، بددیانتی اور استحصال کا راج ہے
حکومت امن و امان کی صورتحال فوری طور پر بحال کرے، موجودہ ملکی حالات میں ملک میں کئی بنگلا دیش جنم لے سکتے ہیں، مجلس وحدت مسلمین 24 مارچ کو حیدرآباد میں عظیم الشان جلسہ عام منعقد کرے گی۔ یہ بات مجلس وحدت مسلمین کے مرکزی جنرل سیکریٹری علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے پریس کلب ٹنڈو محمد خان میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہی۔واضح رہے کہ علامہ راجہ ناصر عباس جعفری گذشتہ دوہفتوں سے وادی مہران کے دورے پر ہیں
انہوں نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اس وقت ملک میں اہل تشیع افراد کو ٹارگٹ کرکے قتل کیا جارہا ہے اور حکومت امن و امان کی صورتحال کو برقرار رکھنے میں بری طرح ناکام ہوچکی ہے، اگر موجودہ حکومت حالات کنٹرول نہ کرسکی تو ملک میں کئی بنگلا دیش جنم لے سکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اہل تشیع افراد کی ایک بہت بڑی تعداد پیپلز پارٹی کو ووٹ دیتی تھی لیکن آئندہ انتخابات میں اہل تشیع اپنے ووٹ کا استعمال سوچ سمجھ کر کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ چیف آف آرمی اسٹاف ملک کے سپاہ سالار ہیں لیکن وہ ملک میں ہونے والی دہشت گردی کی روک تھام کیلئے اپنا کردار ادا نہیں کر رہے ہیں، بلوچستان کے حالات انتہائی خراب ہیں، وزیر اعلیٰ بلوچستان کو چاہیے کہ وہ فوری طور پر مستعفی ہوجائیں۔
مجلس وحدت مسلمین بلتستان کے سیکرٹری جنرل اور معروف عالم دین و سماجی رہنما علامہ سید علی رضوی نے صحافیوں کے ساتھ گلگت کی صورتحال پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ صرف گلگت میں آپریشن کرنا کو کوئی فائدہ نہیں وفاقی وزیر داخلہ خود اس بات کا اعتراف کرچکے ہیں کہ دیامر میں دہشگردوں کے ٹرینگ کیمپ موجود ہیں اور دہشتگردوں کی پیداوار دیامر سے ہوتی ہے لہذا سب سے پہلے آپریشن دیامر میں ہونا چاہیے اور اس کے بعد گلگت میں بھی آپریشن ہونا چاہیے ۔
انہوں نے کہا کہ انتظامیہ کو مکمل پتہ ہے کہ دہشت گرد کہا ں کہاں رہتے ہیں ،آپریشن سے پہلے اعلانات کرکے دہشت گردوں کو بھاگنے کا موقع فراہم کیا جارہا ہے ۔
ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ اس بات پر کوئی شک نہیں کہ قیام امن کے لئے تمام جماعتوں کو مل بیٹھنے کی ضرورت ہے لیکن اصل ذمہ داری حکمران جماعت کی ہے لیکن حکومت ایک طرف دہشتگردوں کو جیل سے فرار کراتی ہے تو دوسری جانب دہشتگردوں کے خلاف آپریشن کا شوشہ چھوڑتی ہے حکومت پہلے مفرور دہشت گردوں کو گرفتارکرے ۔
انہوں نے صحافیوں کے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ دیکھیں اگر آپریشن کرنا ہے تو پھر اس آپریشن کو انتہائی غیر جانب دارانہ اور موثر ہونا چاہیے
مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے سربراہ نے وادی مہران میں اپنے دورے کے دوسرے ہفتے میں حیدر آباد میں ایک بڑے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اسلام کی بنیاد نمازروزہ ؛حج ، زکواۃ اور ولایت ہے اور ان میں سب سے زیادہ زور ولایت پر دیا گیا ہے اگر انسان فلسفہ ولائت سے آگاہ ہو جائے تو اسے پورے اسلام سے شناسائی ہو جائے گی، انہوں نے کہا کہ مقصد حسینی کو سمجھنے کے لے ولایت کو سمجھنا ہوگا ، انہوں نے ملکی موجودہ صورتحال پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ملت تشیع کے اکابرین اور جوانوں کو خون میں نہلایا جا رہا ہے اور حکومت و حکومتی ادارے قاتلوں کو پکڑنے کی بجائے ان کی سرپرستی کر رہے ہیں ، کانفرنس سے علامہ حیدر علی جوادی اور علامہ مختار امامی نے بھی خطاب کیا ۔
مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے الہدیٰ مرکز تبلیغات کے زیراہتمام دو روزہ پیام کربلا کانفرنس کا انعقاد مسجد و امام بارگاہ حسینی قندہاری علمدار روڈ کوئٹہ میں کیا گیا۔ کانفرنس میں کوئٹہ کے اہل تشیع نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ اس موقع پر مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل علامہ محمد امین شہیدی، علامہ سید ہاشم موسوی، علامہ اعجاز بہشتی، علامہ ثمر نقوی سمیت دیگر علماء نے خطاب کیا۔ علامہ محمد امین شہیدی نے اپنے خطاب میں کہا کہ اہل تشیع نے خون دے کر تلوار پر فتح حاصل کریں۔ کوئٹہ کے اہل تشیع کو راہ حق پر چلنے کیلئے استقامت علوی سے کام لینا چاہیئے۔ انہوں نے کہا کہ میدان عمل میں ڈٹے رہنے کی نسبت فقط اپنے آپ کو شیعہ کہنا آسان ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ مکتب تشیع کے دشمن کو اسلام کے نام پر ہر قسم کی آزادی حاصل ہے۔ ہر قسم کی افواہیں، پروپیگنڈے، شیطانی دھوکہ بازی، قتل و غارت، شب خون، وحشی گری وغیرہ۔