The Latest

وحدت نیوز (انٹرویو) مجلس وحدت مسلمین پاکستان شعبہ خواتین کی مرکزی سیکریٹری جنرل محترمہ سیدہ زہرا نقوی پاکستان تحریک انصاف کیساتھ مجلس وحدت مسلمین کی الیکشن 2018ء میں ہونیوالی سیٹ ایڈجسٹمنٹ کے نتیجے میں خواتین کی مخصوص نشست پر رکن پنجاب اسمبلی نامزدہوئی ہیں۔ آپ دردمند پاکستانی اور فعال خاتون رہنما ہیں،بانی آئی ایس او محسن ملت مظلوم پاکستان ڈاکٹر محمد علی نقوی شہید کی صاحبزادی کیساتھ بین الاقوامی خبررساں ادارے کی جانب سے لیا گیا انٹرویو قارئین کی خدمت میں پیش ہے۔

اسلام ٹائمز: بطور رکن اسمبلی کیسا لگ رہا ہے، کیا ہم سمجھ سکتے ہیں مجلس کی سیاسی حیثیت کو تسلیم کیا گیا ہے؟۔
محترمہ زہرا نقوی: جی میں بہت بھاری ذمہ داری محسوس کر رہی ہوں، آپ سب سے دعا کی اپیل کرتی ہوں کہ آپ میرے حق میں دعا کریں، تاکہ میں اس ذمہ داری کو بطریق احسن نبھا سکوں۔ مجھ پر قیادت کی جانب سے اعتماد کیا گیا ہے اور میری بھی کوشش ہوگی کہ اعتماد پر پورا اتر سکوں۔
 
اسلام ٹائمز: بطور رکن اسمبلی زہن میں کیا ہے، ملی اور قومی حقوق کے دفاع کے لئے اب مکتب کی آواز ایوان میں سنائی دے گی؟۔
محترمہ زہرا نقوی: جی انشاءاللہ ملی اور قومی حوالے سے اپنے حقوق کے دفاع کیلئے جہاں تک ممکن ہوگا، اپنی آواز بلند کروں گی، ہمارا مقصد ہی قوم و ملت کی خدمت اور اُن کے حقوق کی بازیابی ہے، ایوان میں جانے کا اور کوئی مقصد نہیں ہے، سوائے اپنی ملت کے حقوق کے تحفظ کے۔ یہی مشن لیکر ایوان میں جاؤں گی۔
 
اسلام ٹائمز: کوئی زہن میں ترجیحات بھی طے کی ہیں۔ ایوان میں کن امور پر فوکس رکھیں گی؟۔
محترمہ زہرا نقوی: جی جیسا کہ آپ کے علم میں ہے کہ میں خواتین کی مخصوص نشست پر جا رہی ہوں اور بطور خاتون میرے پیش نظر خواتین کے حقوق بھی ہیں، تین اہم پوائنٹس ہیں جن پر سوچا ہے اور انشاءاللہ اس حوالے سے کام کروں گی۔ نمبر ایک صحت، نمبر دو تعلیم اور نمبر تین خواتین کو بااختیار بنانا ہے، آپ جانتے ہیں کہ اس ملک میں 51 فیصد آبادی خواتین کی ہے، جن کی عملی شرکت کے بنا یہ ملک ترقی نہیں کر سکتا، میری کوشش ہوگی کہ خواتین کو قومی دھارے میں لانے کے لئے کام کر سکوں، اگر خواتین بھی مردوں کے شانہ بشانہ کام کریں تو ملک دن دگنی اور رات چگنی ترقی کرسکتا ہے۔ قائد و اقبال کے پاکستان کے لئے دونوں شخصیات کی سوچ اور فکر کے مطابق کام کرنا ہے، پاکستان کو اپنی اصل کی جانب لے کر جانا ہے، اور یہ سب سے زیادہ مہم ہے۔
 
 میری کوشش ہوگی کہ میں خواتین کی تعلیم اور فنی تعلیم کے حوالے سے کام کر سکوں، خواتین کے شعبے میں جہاں تعلیم عام کرنے کی ضرورت ہے وہیں فنی تعلیم (ٹیکنیکل ایجوکیشن) کی بھی اشد ضرورت ہے، خواتین کو اگر سکلڈ کر دیا جائے تو وہ گھر بیٹھے باعزت روزگار کما سکتی ہیں۔ خواتین کی تعلیم و تربیت مہم مسئلہ ہے جس پر آج تک فوکس نہیں کیا گیا، خواتین کا اسلام میں اہم مقام ہے، خود پاکستان کے قیام میں خواتین کا اہم کردار موجود ہے، خواب سے تحریک، تحریک سے تعبیر اور تعبیر سے آزادی تک آپ کو ہر جگہ خواتین کا کردار ملتا ہے، خواتین کے بغیر ترقی ناممکن ہے۔ باشعور خواتین ہی باشعور خاندان کی بنیاد ہیں۔ بچوں کی تربیت خواتین کرتی ہیں، اگر خواتین کو اس معاملے میں فوکس کیا جائے تو آپ کا معاشرہ تعلیم یافتہ بن جائے گا۔
 
اسلام ٹائمز: خواتین کے حقوق کے تحفظ کے لئے آواز بلند کرنا ایک اہم مسئلہ ہے۔ اس پر آپ کی کیا نظر ہے، خاص کر قانون سازی کے اعتبار سے دیکھا جائے تو؟۔
محترمہ زہرا نقوی: دیکھیں خواتین کے معاملے پر طول تاریخ کا مطالعہ کریں تو آپ کو نظر آئے گا کہ خواتین کے حقوق کے معاملے پر امریکہ میں، یونان میں اور دیگر یورپی ممالک میں بہت بات ہوئی اور آواز اٹھائی گئی، لیکن اس کا استحصال بھی کیا گیا، لیکن اسلام نے چودہ سو سال پہلے ہی بتا دیا تھاکہ خواتین کے حقوق کیا ہیں؟، جس مکتب سے ہمارا تعلق ہے اس میں عورتوں کے حقوق واضح ہیں، اسلام ہمیں عورت کے ساتھ برابری کا سلوک کرنے کا درس دیتا ہے، ہمارے سامنے حضرت خدیجہ علیھم السلام کا کردار موجود ہے کہ انہوں نے کس طرح معاشرے میں اپنا کردار ادا کیا۔ ہم دیکھتے ہیں کہ حضرت خاتم ﷺ اپنی دختر کے لئے اٹھ کھڑے ہوا کرتے تھے، ایک عورت کو باپ کے لئے رحمت قرار دینا، شوہر کے لئے نصف ایمان، اور بچوں کے لئے جنت اس کے قدموں تلے ہے، اس سے بڑھ کر کوئی دین عورت کو اتنی عزت دیتا ہے؟۔

ہم دیکھتے ہیں کہ پاکستان میں قانون سازی کے اعتبار سے ہم بہت پیچھے ہیں، خواتین کے لئے اگر کوئی کام ہوا بھی ہے تو وہ این جی اوز جو اپنا ایجنڈا رکھتی ہیں اس کو مدنظر رکھ کر کیا گیا ہے، جس پر اعتراضات بھی اٹھے، ایسی قانون سازی نہیں ہوئی جس میں اسلام میں دیئے گئے حقوق کو مدنظر رکھ کر کی گئی ہو۔ چنانچہ خواتین کو اپنے حقوق ملنے چاہیئے، اس پر قانون سازی کی اشد ضرورت ہے۔ بےپناہ مسائل موجود ہیں، خواتین کے ساتھ جو سلوک روا رکھا جاتا ہے وہ درست نہیں ہے، خاص کر آپ جنوبی پنجاب اور دیگر علاقوں کا جائزہ لیں تو آپ کو غیرت کے نام پر قتل، خواتین کے چہروں پر تیزاب پھینکنے اور تشدد جیسے واقعات ہوتے ہیں، جن کو عالمی سطح پر کیش کرایا جاتا ہے، کیوںکہ ملکی سطح پر ایسے قوانین اور ان پر عمل درآمد نہیں ہے جن سے ان مسائل کا تدارک کیا جا سکے۔ ایسے اقدامات اٹھائے جائیں جن سے ملک کی نیک نامی میں اضافہ ہو اور خواتین کے حقوق کا تحفظ کیا جا سکے۔
 
اسلام ٹائمز: قائد شہید کہا کرتے تھے کہ ہم سیاسی امور میں وارد ہوں گے، ہم چاہیں گے کہ ملک کے داخلی اور خارجہ فیصلہ ہماری تائید کے بغیر نہ ہوں، تو کیا ہم سمجھ سکتے ہیں اس فیز میں داخل ہو گئے ہیں؟
محترمہ زہرا نقوی: آج قائد شہید کو ہم سے بچھڑے ہوئے تیس برس بیت گئے ہیں، قائد شہید بصیرت کا منبع تھے، جن کی حکمت اور دانائی کے مخالف بھی قائل تھے، جنہوں نے مختصر عرصے میں اپنا لوہا منوایا، جنہوں نے چار سال کی مختصر قیادت میں پوری ملت کو ایک تسبیح کے دانوں کی طرح پرویا، یہ قائد ہی کی سوچ تھی کہ تشیع کو اتنا طاقتور کردیا جائے کہ اس ملک میں ہماری مرضی و منشا یا ہمیں اگنور کرکے فیصلے نہ کئے جا سکیں، انہوں نے ہی اس ملت کو راہ دکھائی کہ اپنے سیاسی سفر کا آغاز کرو، لیکن دشمنوں نے ہم سے ہمارا عظیم قائد چھین لیا۔ یقیناً مجلس اس سفر پر گامزن ہے، قائد وحدت کی قیادت میں ہم نے شہید قائد کا علَم بلند کیا ہوا ہے، قائد شہید کے ویژن کو لیکر آگے چل رہے ہیں، یہ سفر طولانی اور مشکلات سے بھرا ہو ہے، اس کے لئے جہد مسلسل کی ضرورت ہے۔ ہم سب کو ملکر چلنا ہوگا، اگر ہم سیاسی لحاظ سے قائد شہید کی سوچ کے مطابق مضبوط ہو جائیں تو یقیناً اس ملک میں بہت کچھ کرسکتے ہیں اور کوئی فیصلہ ہمیں اگنور کرکے نہیں کیا جا سکتا۔ بس ضرورت اس امر کی ہے کہ ہم اپنی منزل کی جانب تسلسل کے ساتھ چلیں۔
 
اسلام ٹائمز: خواتین کو کیا پیغام دینا چاہتی ہیں، اگر ملی حوالے سے  جو آگے آنا چاہتی ہوں؟
محترمہ زہرا نقوی: میں بس یھی کہنا چاہوں گی کہ خواتین کے میدان عمل میں آئے بغیر کوئی بھی معاشرہ، کوئی بھی قوم، کوئی بھی ملت ترقی نہیں کرسکتی، اس لئے ہماری خواتین کو شعور و آگاہی کے ساتھ آگے بڑھنے کی اشد ضرورت ہے، خواتین کو معلوم ہونا چاہیئے کہ ان کے بغیر کچھ بھی ممکن نہیں۔علامہ ڈاکٹر محمد اقبال رحمتہ اللہ نے اسی لئے کہا تھا کہ

وجود زن سے ہے تصویر کائنات میں رنگ
اسی کے ساز سے ہے زندگی کا سوز دروں

خواتین کو اپنی اہمیت، افادیت کو سمجھنے کی ضرورت ہے، بھیڑ چال تو ہمارے معاشرے میں بہت زیادہ ہے لیکن سمجھ کر آگے بڑھنا وقت کا تقاضا ہے، خواتین کو یہی پیغام دینا چاہتی ہوں کہ آپکے بغیر پاکستان ترقی نہیں کر سکتا ہے۔ خواتین کو طاقتور بنانا مجلس کا خواب ہے، ایک باوقار خاتون کا کردار اس ملک کی ترقی کے لئے نہایت ضروری ہے۔ ہر شعبہ ہائے زندگی میں خواتین کو اپنا لوہا منوانا ہوگا، ایسا پاکستان جس میں اسلام کا نفاذ ہو، جہاں اسلامی قوانین عملی طور پر نافذ ہوں۔ جہاں مظلوموں کا استحصال نہ کیا جائے، جہاں امیر اور غریب قانون کی نگاہ میں برابر ہوں، جہاں قومی وسائل سب کے لئے یکساں صرف ہوں۔ اس سب کے لئے خواتین کا کردار ناگزیر ہے۔
 
اسلام ٹائمز آپ شعبہ خواتین کی بھی مسئول ہیں، اس حوالے سے ملک بھر میں کیا پیشرفت ہے، خاص کر اسٹرکچر کی بات کریں تو۔؟
محترمہ زہرا نقوی: جی مجلس وحت مسلمین کی مسئول کی حیثیت سے میرے تین سال مکمل ہوگئے ہیں اور یہ چوتھا سال ہے، اسٹرکچر کو بہتر کرنے کے لئے اپنے تئیں کافی کوششیں کی ہیں، آج الحمدللہ ملک کے مختلف اضلاع میں خواتین کا اسٹرکچر موجود ہے۔ یونٹس کام کر رہے ہیں۔ بہتری کی گنجائش یقیناً موجود ہے اور اس کے لئے ہماری کوششیں جاری ہیں۔ ہم نے پورے پاکستان میں الیکشن میں اپنا رول ادا کیا، پی ٹی آئی کو تمام صوبوں میں سپورٹ کیا ہے، اس عمل میں خواتین نے ہی کردار ادا کیا ہے۔

وحدت نیوز(اسلام آباد) امن دشمن عناصر بیرونی اشاروں پر پاکستان و افغانستان میں بد امنی پھیلا رہے ہیں،سربراہ مجلس وحدت مسلمین علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کا دکھ کی اس گھڑی میں افغان سفیر کو  خصوصی تعزیتی پیغام بھی پہنچایا گیاگذشہ روز کابل میں تعلیمی ادارے میں ہونے والے دھماکے کی شدید الفاظ میں مذمت اور بےگناہ شہادتوں پر دلی تعزیت کرتے ہیں ان خیالات کا اظہار مجلس وحدت مسلمین کے مرکزی پولیٹیکل سیکرٹری سید اسد عباس نقوی نے اسلام آباد میں ایم ڈبلیو ایم  وفد کے ہمراہ قائم مقام افغان سفیر زرتشت شمس سے ملاقات میں کیا۔

 انہوں نے کہا کہ پاکستان اور افغانستان کی عوام نے دہشتگردی کے خلاف جنگ میں بے پناہ قربانیاں دی ہیں جس کی مثال دنیا میں کہں نہیں ملتی ۔کئی دہائیوں سے جاری جنگ میں ہزاروں شہری جانبحق ہوئے  کابل کے تعلیمی مرکز پر ہونے والے دہشگردانہ حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں بیرونی قوتیں خطے کو ناامن اور ترقی سے دور رکھنا چاہتی ہیں کابل حملے میں شہید ہونے والوں کے لواحقین سے اظہار تعزیت کرتے ہیں دکھ کی اس گھڑی میں پاکستانی عوام اپنے ہمسایہ برادر ملک کی عوام کے ساتھ کھڑی ہے ۔ اس موقع پر کابل تعلیمی مرکز پر حملے میں شہید ہونے والوں کے لئے فاتحہ خوانی کی گی ۔ افغان قائم مقام سفیر نے دکھ کی اس گھڑی میں ایم ڈبلیو ایم کے وفد کی آمد پر شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان اور افغانستان کی عوام میں اخوت و بھائی چارے کا گہرا رشتہ ہے پاکستان نے افغان مہاجرین کے لئے بے مثال خدمات انجام دی ہیں اور ایم ڈبلیو ایم جیسی مثبت قوتوں کا اس خطے میں قیام امن میں کلیدی کردار ہے مجلس وحدت مسلمین کے وفد میں مرکزی رہنما ایم ڈبلیو ایم علامہ اقبال بہشتی ،علامہ عبدالخالق اسدی ،نثار فیضی ،سیدمحسن شہریاراور حسن کاظمی موجود تھے  ۔

وحدت نیوز(لاہور) قومی انتخابات 2018کے بعد پنجاب اسمبلی کا پہلا باظابطہ اجلاس منعقد ہواگیا جس میں پنجاب اسمبلی کے نومنتخب اراکین نے حلف اٹھا لیاہے، مجلس وحدت مسلمین شعبہ خواتین کی مرکزی رہنما ، شہید ڈاکٹر محمد علی نقوی ؒکی دختر محترمہ سیدہ زہرا نقوی نے بھی پاکستان تحریک انصاف کی خواتین کی مخصوص نشست پر حلف اٹھالیاہے، تفصیلات کے مطابق ایم ڈبلیوایم اور پی ٹی آئی کے درمیان حالیہ قومی انتخابات میں سیٹ ایڈجسٹمنٹ کے نتیجے میں ایم ڈبلیوایم شعبہ خواتین کی مرکزی سیکریٹری جنرل محترمہ سیدہ زہرانقوی پاکستان تحریک انصاف کے ٹکٹ پر خواتین کی مخصوص نشست پر رکن پنجاب اسمبلی منتخب ہوگئی ہیں، پنجاب اسمبلی کے پہلے اجلاس میں محترمہ سیدہ زہرانقوی نے بھی اسمبلی رکنیت کا حلف اٹھا لیا ہے، واضح رہے کہ پنجاب اسمبلی میں خواتین کی کل 66مخصوص نشستیں ہیں جس میں نے 33پاکستان تحریک انصاف نے حاصل کی ہیں ۔

اس موقع پرمحترمہ سیدہ زہرانقوی نے میڈیا سے گفتگو کرتےہوئے کہاکہ میراہدف خواتین کے حقوق کے لئے ایوان میں آواز بلند کرنا ہے،پاکستان کو قائد واقبال کے خوابوں کے مطابق اسلامی فلاحی ریاست بنانے کیلئے قانون سازی میں اپنا کرادر اداکرنا ہے، ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہاکہ خواتین تیاری بہترین ملبوسات زیب تن کرنا اور میچنگ کو قراردیتی ہیں لیکن میں نے تیاری آئین پاکستان اور خواتین کے حقوق کے لئے تاریخی جدوجہد کے مطالعے کو قرار دیا، انشاءاللہ خواتین کے حقوق کیلئے آئین پاکستان کے مطابق قوانین کے نفاذ کیلئے اپنا کراداکروں گی۔

وحدت نیوز (کراچی) 71ویں جشن آزادی پاکستان کے موقع پر مجلس وحدت مسلمینکےوفد نے مزار بانی پاکستان حضرت قائد اعظم محمد علی جناح ؒ پر حاضری  دی، اس موقع پر مجلس وحدت مسلمین صوبہ سندھ کے پولیٹیکل سیکریٹری سید علی حسین نقوی، کراچی ڈویژن کے سیکریٹری جنر ل مولانا صادق جعفری، مولانا نشان حیدرمولانا اظہر حسین نقوی، مولانا اسحاق قرائتی،مولانا عباس کمیلی،مولانابشیر انصاری،ناصرحسینی، میر تقی ظفر، حسن رضا سمیت بڑی تعدادمیں علمائے کرام، تنظیمی عہدیداران و کارکنان موجود تھے، ایم ڈبلیوایم کے وفد نے مزار قائد پر فاتحہ خوانی اور پھول چڑھائے،جبکہ وطن کی ترقی، خوشحالی اور استحکام کیلئے خصوصی دعا بھی کی۔

وحدت نیوز (سکردو) مجلس وحدت مسلمین پاکستان گلگت بلتستان کے سیکریٹری جنرل آغا علی رضوی نے یوم آزادی کی مناسبت سے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ یوم آزادی کے پرمسرت موقع پر تمام محب وطن پاکستانیوں کو ہدیہ تبریک پیش کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مفکر اسلام علامہ محمد اقبال کے تصور پاکستان کو برصغیر کی بے لوث مسلم قیادت قائد اعظم محمد علی جناح نے اپنی ولولہ انگیز قیادت سے عملی جامہ پہنایا اوردنیا کے نقشے پر ایک اسلامی نظریاتی ریاست کے طور پر ابھراتا کہ قرآنی اصولوں کے مطابق ایک اسلامی فلاحی ریاست کا قیام ہو، جہاں تمام مکاتب فکر اپنی تعلیمات کے مطابق زندگی کر سکیں۔ وطن عزیز کو وجود میں آنے سے روکنے کے لیے اس وقت کی تمام عالمی طاقتوں نے کوشش کی لیکن اللہ کی مدد سے جناح کی قیادت اور برصغیر کے عوام کے عزم و کوشش کے سبب پاکستان آزاد ہوا۔

انہوں نے مزید کہاکہ آج ہم اگر آزادی کی فضاء میں سانس لے رہے ہیں تو یہ پاکستان کے سبب ہے۔ پاکستان دنیا میں ابھرتا ہوا ایک اسلامی ملک بنا تو دشمنوں نے اس سے روح نکالنے کی کوشش کی۔ اسلام کے نام پر بننے والے ملک کو لیبرلزم کی طرف لے جانے کی کوشش کی جو کہ اب بھی جاری ہے۔ دوسری طرف اس ملک کو شدت پسندی کی طرف دھکیلا گیا تا کہ اسلام کا چہرہ مسخ کیا جائے۔ اقبال و جناح کے پاکستان میں اس وطن کے حقیقی بیٹوں کے زمین تنگ کر دی گئی۔ اس وطن کے وفاداروں کو سزا دی گئی جو کہ اب بھی جاری ہے جبکہ روز اول سے پاکستان کی مخالفت کرنے والوں کو زمام اقتدار دیا گیا تا کہ مقصد حصول پاکستان فوت ہو جائے۔ لیکن اقبا ل و جناح کے پیروکاروں نے سبز ہلالی پرچم کو سربلند رکھنے کے لیے جانوں کے نذرنے پیش کیے۔ آج پاکستان کے ہر شہری کو اقبال و جناح کے پاکستان کی تعمیر و ترقی کے لیے اپنا کردار ادا کرنے کی ضرورت ہے۔ اقبال و جناح کا پاکستان حقیقی اسلام کی ریاست ہے نہ کہ شدت پسند ریاست اور نہ لیبرل ریاست۔ وطن عزیز میں پاکستان مخالفین طاقتیں دم توڑ رہیں ہیں اور حقیقی اسلامی ریاست بنانے کے لیے مزید قربانیاں درکار ہے۔

وحدت نیوز (اسلام آباد) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے سربراہ علامہ راجہ ناصر عباس جعفری سے71ویں یوم آزادی کے دن پاکستان تحریک انصاف کےمرکزی رہنمااور نامزوفاقی د وزیر خزانہ اسدعمر
نے ایم ڈبلیوایم کے مرکزی سیکرٹریٹ میںخصوصی ملاقات کی،اس موقع ایم ڈبلیوایم کےپر مرکزی سیکرٹری سیاسیات سید اسد عباس نقوی،ڈپٹی پولیٹیکل سیکریٹری سید محسن شہریار،مرکزی رہنما نثار فیضی،صوبائی سیکرٹری سیاسیات سید حسن کاظمی بھی موجود تھے،اسدعمر نے علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کو یوم آزادی کی مبارکباد دی،سربراہ مجلس وحدت مسلمین علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے پاکستان تحریک انصاف کے اسد عمر کا وحدت ہائوس آمد پر شکریہ ادا کیا اور امید ظاہر کی کہ پاکستان تحریک انصاف کے منتخب اراکین اسمبلی ملکی تعمیر ترقی و استحکام کے لئے اپنا کلیدی کردار ادا کریں گے۔

انہوں نے نامزد وزیر خزانہ اسدعمر سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں امید ہے کہ پاکستان میں پی ٹی آئی کی حکومت ایک مثال قائم کریگی،ملک کو درپیش معاشی مشکلات کے حل میں تمام پاکستانیوں کا اپنا کردار اد کر نے کا وقت آگیا ہے،حکمران عوام کے لئے مثال بنیں اور کفایت شعاری اپناتے ہوئے ملکی وسائل کو ضیاع سے بچائیں،انشااللہ پاکستان تحریک انصاف کی حکومت کیساتھ ایم ڈبلیوایم کھڑی رہے گی،ملکی ترقی و استحکام کے لئے ہم عمران خان کا بھرپور ساتھ دینگے۔

نامزد وزیر خزانہ اسد عمر نے علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا انشااللہ پاکستان کی تعمیر و ترقی اور سیاسی امور میں مجلس وحدت مسلمین سے مشاورت جاری رکھیں گے،ایم ڈبلیوایم کی تعمیری سوچ دیگر مذہبی سیاسی جماعتوں کے لئے ایک مثال ہے،علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کےان مفید مشوروں پر عمل کرنے کی بھر پور کوشش کرینگے،بعد ازا ں نامزد وزیر خزانہ و دیگر اراکین قومی اسمبلی نے ایم ڈبلیو ایم کے زیراہتمام سرسبز پاکستان مہم کے تحت مرکزی سیکرٹریٹ ایم ڈبلیو ایم میں شجرکاری مہم میں حصہ لیا اور پودا لگایا۔

وحدت نیوز(اسلام آباد) پاکستان تحریک انصاف کی جھنگ سے ممبر قومی اسمبلی محترمہ غلام بی بی بھروانہ کی ایم ڈبلیو ایم کے مرکزی سیکرٹریٹ آمد، سربراہ مجلس وحدت مسلمین پاکستان علامہ راجہ ناصر عباس جعفری اور مرکزی سیکرٹری سیاسیات سید اسدعباس نقوی سے ملاقات ،یوم آزادی کی مبارکباد ی،علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے ایم ڈبلیو ایم کی جانب سے جھنگ کی سرزمین پر شدت پسند تکفیری گروہ کو عبرت ناک شکست دینے پر محترمہ غلام بی بی بھروانہ کو مبارکباد پیش کی،رکن قومی اسمبلی غلام بی بی بھروانہ نے علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کا شکریہ ادا کرتے ہوئے ملک سے شدت پسندگروہ کو سیاسی محاذ پر شکست دینے اور پرامن پاکستان کی جدوجہد میں ایم ڈبلیو ایم سے تعاون کی اپیل کرتے ہوئے شدت پسندی اور تکفیریت کیخلاف مل کر جدوجہد کرنے کے عزم کا اظہار کیا،ملاقات میں ایم ڈبلیو ایم مرکزی ڈپٹی پولیٹیکل سیکریٹری سید محسن شہریار،مرکزی سیکرٹری تعلیم نثار فیضی،صوبائی سیکرٹری سیاسیات سید حسن کاظمی بھی شریک تھے،بعد ازآں ممبر قومی اسمبلی غلام بی بی بھروانہ نے ایم ڈبلیوایم کے زیراہتمام سرسبز پاکستان مہم کے تحت مرکزی سیکرٹریٹ میں شجر کاری مہم میں حصہ لیا۔

وحدت نیوز(اسلام آباد) پاکستان تحریک انصاف کےگجرات سےنومنتخب رکن قومی اسمبلی سید فیاض الحسن شاہ کی ایم ڈبلیو ایم کے مرکزی سیکرٹریٹ آمد، سربراہ مجلس وحدت مسلمین پاکستان علامہ راجہ ناصر عباس جعفری اور مرکزی سیکرٹری سیاسیات سید اسدعباس نقوی سے ملاقات ،یوم آزادی کی مبارکباد ی،ملکی وسیاسی صورت حال پرگفتگو،تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی کے گجرات سے نومنتخب رکن قومی اسمبلی سید فیاض الحسن شاہ نے ایم ڈبلیوایم کے مرکزی سیکریٹریٹ میں سربراہ ایم ڈبلیوایم علامہ راجہ ناصرعباس جعفری سے خصوصی ملاقات کی اور دو طرفہ دلچسپی کے امور سمیت ملکی سیاسی صورت حال پر تبادلہ خیال کیا ،اس موقع پر ڈپٹی پولیٹیکل سیکریٹری سید محسن شہریار،مرکزی رہنما نثار فیضی،صوبائی سیکرٹری سیاسیات سید حسن کاظمی بھی موجود تھے۔

سربراہ مجلس وحدت مسلمین علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے پاکستان تحریک انصاف کے مہمان رکن قومی اسمبلی فیاض الحسن شاہ کاوحدت ہائوس آمد پرشکریہ ادا کیا اور امید ظاہر کی کہ پاکستان تحریک انصاف کے منتخب اراکین اسمبلی ملکی تعمیر ترقی و استحکام کے لئے اپنا کلیدی کردار ادا کریں گے، انہوں نے مزید کہاکہ پاکستان میں پی ٹی آئی کی حکومت ایک مثال قائم کریگی،ملک کو درپیش معاشی مشکلات کے حل میں تمام پاکستانیوں کا اپنا کردار ادا کر نے کا وقت آگیا ہے،حکمران عوام کے لئے مثال بنیں اور کفایت شعاری اپناتے ہوئے ملکی وسائل کو ضیاع سے بچائیں،انشااللہ پاکستان تحریک انصاف کی حکومت کیساتھ ایم ڈبلیوایم کھڑی رہے گی،ملکی ترقی و استحکام کے لئے ہم عمران خان کا بھرپور ساتھ دینگے۔

وحدت نیوز (اسلام آباد) یوم آزادی پاکستان کو یوم شکرانہ کے طورپر منائیں گے۔ ان خیالات کااظہار مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے سربراہ علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے 71وں یوم آزادی پاکستان کے موقع پراہلیان وطن کے نام میڈیا سیل سے جاری بیان میں کیا۔ انہو ں نے کہا کہ چودہ اگست وہ دن ہے جس دن اللہ تعالی نے قائداعظم محمد علی جناح کی قیادت میں برصغیر کے مسلمانوں کو ایک ایسا ملک عطا کیا جس میں وہ اپنے دین اور مذہب کے مطابق اپنی عبادات کرسکتے تھے جس میں خود وہ اپنے فیصلے کر سکتے تھے یہ وہ دن ہے جس سے مسلمانوں کو متعصب ہنددوں سے اس کے تسلط سے نجات ملی برصغیر کے مسلمانوں نے اپنی عوامی جہدوجہد کے زریعے اور ایک عظیم قیادت کے پرچم تلے اس ملک کو حاصل کیا تاکہ ہم اپنے دین اور تعلیمات کے مطابق زندگی گزار سکیں پاکستان کا پرچم اس بات کا گواہ ہے کہ پاکستان میں مسلمان بھی ہیں اور غیر مسلم بھی پاکستان کا دستور سب کو حقوق دیتا ہے ،ضیا ءالحق کے دور میں قائد اعظم اور علامہ اقبال کا پاکستان ہم سے چھین گیا اور پھر یہاں پر نفرتوں اورتعصب کو فروغ دیا گیا ہمارے ملک کے قومی مفادات پر سودے بازی ہوئی ہم پر ایسے لوگ مسلط کر دئے گے جن کی تجارت باہر کے ملکوں میں ہے جو کرپٹ لوگ تھے جن کا پیسہ ملک کے باہر بینکوں میں تھا اس طرح کے لوگ ہم پر مسلط ہو گئے جو پاکستان کو بربادی کے طرف لے گئے۔

انہوں نے کہاکہ آج جب ہم چودہ اگست ہم منا رہے ہیں یہ پاکستان میں ایک بہت بڑی تبدیلی آنے کو جا رہی ہے اْمید ہے اب پاکستان کے فیصلے پاکستان میں ہوں گے باہر کے ملکوں میں نہیں ہونگے پاکستان میں امن اور ترقی آئے گئی محبت ہو گئی نفرتیں نہیں ہونگی پاکستان دنیاکے باوقار ممالک میں شامل ہوگا، حالیہ انتخابات میں سیاسی فرعونوں اور مذہبی بلعم باعوروں کی بدترین شکست کے بعد ہم نے چودہ اگست کویوم شکرانہ کے طور پر مناناہے اور یہ وعدہ بھی کرنا ہے ہم نے اس ملک کوبہترین وطن بنانا ہے ترقی یافتہ اور پیش رفت بنانا ہے ایک باوقار قوم بنانا ہے ہم چودہ اگست کو بھر پور طریقے سے جشن آزادی منائے گے اور وہ لوگ جو جشن آزادی منانے کے خلاف ہیں اور جشن آزادی کے خلاف بیان دے رہے ہیں اور قوم کو غلط راستے پر چلنا چاہتے ہیں قوم کو چاہیے ان کو پہچانیں ہم اپنے وطن پاکستان کے ساتھ ہیں ہم ان مفاد پرست لوگوں کیساتھ نہیں ہیں اس الیکشن میں جو ووٹ ڈالا گیا جس سے تکفیریوں اور لٹیروں کو شکست ہوئی یہ اس بات کی دلیل ہے پاکستان میں بہت بڑی تبدیلی آنے کو ہے۔

ان کا مذید کہنا تھا کہ اس وقت ملک معاشی طورپر کمزرو ہے مجھے امید ہے جو پاکستان سے باہر لوگ موجود ہیں کل جب نئی حکومت اعلان کیا جائے گا اور حکومت عوام کی طر ف آئے گی عوام کے آگے ہاتھ پھیلے گی تو پاکستان کے اند ر سے اور باہر بھی محب وطن افراد پاکستان کی مدد کے لئے دوڑیں گئے اور انشاء اللہ پاکستان کو سیاسی اور معاشی دہشتگردوں کے چنگل سے نجات دلانے میں پاکستان کی حکومت کی مدد کریں گے۔

وحدت نیوز (لاہور)  پاکستان میں پندرہویں قومی اسمبلی کے پہلے اجلاس کے موقع پر نو منتخب ارکان کو حلف اٹھانے کے حوالے سے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے مجلس وحدت مسلمین کے صوبائی سیکرٹری جنرل پنجاب علامہ سید مبارک علی موسوی کا کہنا تھا کہ پاکستان میں جمہوریت کا تسلسل خوش آئند ہے۔ انہوں نے پاکستان کی قومی اسمبلی کے نو منتخب اراکین کو دل کی اتھاہ گہرائیوں سے مبارک باد پیشںکرتے ہوئے کہا کہ نئے منتخب اراکین کی حلف برداری سے پاکستان میں حکمرانی کانیا دور شروع ہوگا۔ علامہ مبارک علی موسوی نے کہا کہ امید کرتے ہیں کہ نو منتخب اراکین اسمبلی اور حکومت سازی میں شامل اراکین پاکستان کو مزید خوشحال، ترقی یافتہ اور درست سمت کی جانب لے جانے میں قوم کی رہنمائی کریں گے۔

مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree