The Latest
وحدت نیوز(جھنگ)مجلس وحدت مسلمین کے مرکزی سیکریٹری امور سیاسیات سید اسد عباس نقوی کی سربراہی میں ایم ڈبلیوایم کی مرکزی پولیٹیکل کونسل کے اراکین پر مشتمل وفد نے سابق رکن قومی اسمبلی شیخ وقاص اکرم سے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی، جس میں دوطرفہ دلچسپی کے امور سمیت حلقہ PP-78جھنگ میں ہونے والے حالیہ ضمنی انتخاب کے حوالے سے تفصیلی بات چیت ہوئی ،اس موقع پر ایم ڈبلیوایم کی پولیٹیکل کونسل کے رکن آصف رضا ایڈووکیٹ ، سید شہریار اور حسن رضا کاظمی سمیت دیگر بھی موجود تھے۔
وحدت نیوز (جھنگ) مجلس وحدت مسلمین کے مرکزی وصوبائی قائدین نے ضلع جھنگ میں تنظیمی ڈھانچے کی اسرنو تشکیل کے لئے جنرل باڈی اجلاس طلب کیا، اجلا س میں مرکزی سیکریٹری امور سیاسیات سید اسد عباس نقوی ، صوبائی سیکریٹری جنرل علامہ مبارک موسوی، ڈپٹی سیکریٹری جنرل آغا ملازم حسین شاہ ، ڈاکٹرافتخار حسین نقوی ، صوبائی سیکریٹری امور سیاسیات سید حسن کاظمی اور سید شہریارنے خصوصی شرکت کی ، علامہ مبارک موسوی نے علامہ اظہرحسین کاظمی کی طبیعت کی ناسازی کے باعث ان کا استعفیٰ قبول کرتے ہوئے سردار انتخاب خان بلوچ کی سربراہی میں بانچ رکنی ضلعی آرگنائزنگ کمیٹی کا اعلان کردیا جس میں عمائدین اور سابقہ ضلعی کابینہ کے اراکین شامل ہیں ، قائدین نے ضلعی آرگنائزنگ کمیٹی کے اراکین اور صوبے کی جانب سے آغازملازم شاہ ، سید حسن کاظمی اور مظاہر شگری پر مشتمل آٹھ رکنی کمیٹی کا بھی اعلان کیا جوکہ جھنگ PP-78میں ہونے والے حالیہ ضمنی انتخاب کے حوالے سے تنظیمی حکمت عملی مرتب کرے گی جس کا جلد اعلان کیا جائے گا۔
وحدت نیوز (نجف اشرف) اسلامی جمہوریہ ایران کے ممتاز شیعہ عالم دین نے کہا ہے کہ اربعین کا پیدل مارچ اسلام کی سیاسی طاقت کی نمائش ہے۔ نیوز نورکی رپورٹ کے مطابق اسلامی تمدن ریسرچ انسٹی ٹیوٹ کے انچارج ’’حجت الاسلام سید محمد حسین متولی امامی‘‘ نے اربعین کے پیدل مارچ کےعظیم اجتماع کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ ہم اگراربعین کے پیدل مارچ کوزیارت کے بجائے ایک اہم ثقافتی اورتمدنی واقعہ کے عنوان سے دیکھیں تو ہم بخوبی سمجھ جائیں گے کہ یہ حسینی اجتماع فقط زیارت کے لیے نہیں ہے بلکہ اس کے مختلف پہلو ہیں۔
انہوں نے کہا کہ روایات میں زیارت اربعین کے بارے میں آیا ہےکہ یہ مومن کی علامات میں سے ایک علامت ہے بنابریں زیارت اربعین کا یہ مقام بین الاقوامی سطح پرانسانیت کے لیے ایک عظیم پیغام رکھتا ہے۔ حجت الاسلام متولی امامی نےبین الاقوامی سطح پراسلامی انقلاب کے تسلسل کو اربعین کےاس عظیم الشان اجتماع کا ایک سیاسی پہلو قراردیتے ہوئے کہا کہ اسلامی انقلاب امام معصوم کی مرکزیت میں عالم اسلام کے مختلف فرقوں کو ایک مقام پرجمع کرنے میں کامیاب ہوگیا ہے، اس اجتماع کا سیاسی پیغام عالم اسلام کی وحدت اورمادی ،سیکولراور لیبرل تفکر کے مقابلے میں مختلف ملتوں کےمحاذ کا قیام ہے۔
انہوں نے اس عظیم الشان اجتماع کو داعش جیسے تکفیری گروہوں کہ جنہوں نے اسلام کے نام پر قتل و غارت گری کا بازار گرم کررکھا ہے اور استعماری طاقتوں بالخصوص امریکہ کی خطے میں موجودگی کے مقابلے میں ایک سیاسی اورعسکری پیغام قراقر دیا ہے۔ انہوں نےقرآن کریم کی آیت ’’عَدُوَّ اللَّهِ وَعَدُوَّكُم‘‘ کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ اربعین کا یہ عظیم الشان اجتماع مغربی معاشروں اورتکفیری گروہوں کےمقابلے میں اسلامی معاشرے کی حمایت کی علامت ہے۔
موصوف عالم دین نے اربعین کے پیدل مارچ کے معاشی پہلو کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ اسلامی معاشرہ بغیرکسی لالچ کےاس عظیم الشان اجتماع میں اپنی پوری زندگی کو امام حسین علیہ السلام کے زائرین کے لیے وقف کردیتا ہےکہ جو اشتراکیت سسٹم کےمخالف ہے۔ انہوں نےاربعین کے پیدل مارچ کے بعض روحانی پہلووں کی طرف اشارہ کرتے ہوئےکہا کہ اس راستے میں زائرقدم بقدم حرم مطہر سید الشہداء علیہ السلام کی جانب حرکت کرتا ہے اورہرلمحہ اپنے آپ کو بلند مرتبے پردیکھتا ہے۔
واضح رہے کہ اربعین کی مناسبت سےلاکھوں افراد کا پیدل مارچ عالم اسلام کےامام معصوم علیہ السلام کےساتھ اتصال کے لیے بین الاقوامی سطح پراسلامی انقلاب کی طاقت کا ایسا غماز ہے کہ جسے سیاسی اسلام مختلف اقوام ، تہذیبوں اورگروہوں کو ایک روحانی نقطے پرجمع کرنے میں کامیاب ہوگیا ہے۔
وحدت نیوز(گلگت) کالعدم جماعتوں کی حمایت سے برسر اقتدار آنے والے رکن اسمبلی کو حق نہیں پہنچتا کہ وہ دوسروں پر بے بنیاد الزامات لگائیں۔حکومت کی تعصب پر مبنی فیصلوں سے عوام سڑکوں پر آئے ہیں اور کسی مذہبی جماعت نے انہیں سڑکوں پر نہیں لایا ہے۔
اراکین گلگت بلتستان قانون اسمبلی حاجی رضوان علی اور کیپٹن محمد شفیع نے کہا ہے کہ اسلامی جمہوریہ پاکستان میں مذہبی پروگرامات پر پابندی اس ملک کے آئین کے منافی اور اسلام دشمن اقدامات ہیں،صوبائی حکومت تعلیمی اداروں میں مذہبی پروگرامات پر پابندی لگاکر دنیا کو کیا پیغام دینا چاہتی ہے جبکہ یہ مملکت اسلام کے نام پر معرض وجود میں آئی ہے۔سو فیصد مسلم آبادی والے خطے میں نوجوان نسل کو اسلام سے دور کرکے نہ تو امن قائم ہوسکتا ہے اور نہ ہی دہشت گردی پر قابو پایا جاسکتا ہے۔
دونوں رہنمائوں نے ڈپٹی سپیکر کے بیان کو مضحکہ خیز قرار دیتے ہوئے کہا کہ مظاہرین کے پرامن دھرنا اس بات کا ثبوت ہے کہ ہم نے کوئی اشتعال انگیز تقریر نہیں کی اور نہ ہی ہم اشتعال انگیزی اور بدامنی کے خواہاں ہیں۔یوم حسین پر پابندی سے نواز لیگ بے نقاب ہوچکی ہے اس کی سوچ کالعدم جماعتوں کی سوچ ہے اور ان کی فکر تکفیری ہے۔انہوں نے کہا کہ نواز لیگ عوام کی نمائندہ جماعت نہیںاور نہ ہی انہیں عوام کی تکالیف و مشکلات کا کوئی خیال ہے۔ہم حقیقی معنوں میں عوام کے حقوق کی ترجمانی کرتے ہیں جہاں عوام ہوگی وہاں ہم ہونگے ،ذاتی مفادات کیلئے ہم عوام سے الگ نہیں رہ سکتے ہمارا مرنا جینا انہی عوام کے ساتھ ہے۔انہوں نے کہا کہ نواز لیگ کے کسی نمائندے کوابھی تک یہ توفیق نصیب نہیں ہوئی کہ اس سردی کے موسم میں دھرنے میں بیٹھے عوام کا سامنا کرسکے۔
انہوں نے کہا کہ حکومت مسئلے کے حل میں قطعاً سنجیدہ نہیں اور اگر حکومت سنجیدہ ہوتی تو حکومتی اراکین پارلیمانی کمیٹی کے اجلاس میںشریک ہوتے اور مسئلے کا کوئی حل تلاش کرلیتے۔حکومت کے رویے سے ایسا لگ رہا ہے کہ علاقے کے امن میں خلل ڈال دیا جائے اور الزام مذہبی جماعتوں پر ڈال دیا جائے۔یاد رکھیں کہ ہم ایسا ہرگز نہیں ہونے دینگے مسئلے کے حل میں حکومت جتنی دیر کرے گی اسی حساب سے اس کی مقبولیت کا گراف گرتا جائیگا۔
وحدت نیوز(نجف اشرف) سربراہ مجلس وحدت مسلمین پاکستان قائد وحدت حضرت علامہ راجہ ناصر عباس جعفری حفظ اللہ کارکنان وحدت اور دیگر مومنین کےقافلے کے ہمراہ ۱۵ صفرالمظفر بعد از ظہرین حرم امام علی (ع) نجف اشرف سےکربلا ئے معلیٰ کی جانب چہلم شہدائے کربلا میں شرکت کیلئے پیدل سفر کا آغاز کرینگےاور روز اربعین حرم مطہر سید الشہداءامام حسینؑ میں پاکستانی وفد کے ہمراہ حاضری دیں گےاورپرسہ داری کریں گے، مجلس وحدت مسلمین کے مرکزی سیکریٹری امور خارجہ علامہ ڈاکٹر سید شفقت حسین شیرازی نے وحدت نیوزسے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ الحمد اللہ اس برس مجلس وحدت مسلمین شعبہ امور خارجہ کی جانب سے اربعین حسینی ؑ میں شرکت کیلئے نجف تا کربلا پاپیادہ عازم سفر ہونے والے زائرین کرام کی سہولت کے لئےنجف سے کربلا کے راستے میں پول نمبر1120پر موکب شہدائے پاکستان قائم کیا گیا ہے ، جو کہ 14تا19صفر المظفر تک قائم رہےگا،جس میں زائرین شہدائے کربلا ؑکیلئے تصویری نمائش گاہ،قیام وطعام،علمائے کرام سے ملاقات، علمائے کرام سے سوال وجواب،ثقافتی اشیاءکی تقسیم اور دیگر سہولیات فراہم کی جائیں گی۔جب کہ مجلس وحدت مسلمین کے مرکزی سیکریٹری جنرل علامہ راجہ ناصرعباس جعفری بھی اس موکب کا خصوصی دورہ کریں گے اور زائرین گرامی قدرسے خطاب کریں گے۔
وحدت نیوز (اسلام آباد) مجلس وحدت مسلمین کے مرکزی سیکریٹریٹ اسلام آباد کے انچارج علامہ عبدالخالق اسدی کا اسلام آبا دکے مقامی اسپتال میں کامیاب بائی پاس آپریشن ہو ا ہے ، علامہ عبدالخالق اسدی کو گذشتہ دنوں عارضہ قلب کے باعث اسپتال منتقل کیا گیا تھا، جہاں ڈاکٹروں نے انہیں بائی پاس آپریشن کی ہدایت کی تھی ، مجسل وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکریٹری جنرل علامہ راجہ ناصرعباس جعفری سمیت دیگر مرکزی ، صوبائی اور ضلعی قائدین نے علامہ عبدالخالق اسدی کی جلد مکمل صحت یابی کے لئے دعا کی اور نیک خواہشات کا اظہار کیا جبکہ مجلس وحدت مسلمین کے مرکزی ڈپٹی سیکریٹری جنرل علامہ سید احمد اقبال رضوی ، ایم ڈبلیوایم پنجاب کے سیکریٹری جنرل علامہ سید مبارک موسوی سمیت دیگر نے اسپتال میں علا مہ عبدالخالق اسدی کی عیادت کی اور ان کی جلد شفاءیابی کے لئے دعا کی۔
وحدت نیوز (کراچی) صوبائی سیکریٹریٹ مجلس وحدت مسلمین صوبہ سندھ کے زیراہتمام سیاسی ومذہبی رہنمائوں، صحافیوں،ملی تنظیموں،ماتمی انجمنوں اور اسکائوٹس گروپس کے اعزاز میں نیاز حلیم کا اہتمام اس موقع پر مجلس وحدت مسلمین کے مرکزی ترجمان علامہ مختار امامی ،صوبائی رہنما ناصر حسینی،میثم عابدی ،مولانا صادق جعفری اور مولانا نشان حیدر ساجدی نے شرکاء سے خطاب کیا۔
وحدت نیوز (اسلام آباد) مجلس وحدت مسلمین کے مرکزی رہنماوں علامہ راجہ ناصر عباس جعفری،علامہ حسن ظفر نقوی،علامہ احمداقبال رضوی اور ناصر شیرازی نے پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما جہانگیر بدر کی وفات پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ مرحوم ایک مدبر اور ذہین سیاست دان تھے۔آپ کی ساری زندگی جمہوریت کی پاسداری میں گزری۔ضیائی آمریت کے خلاف ان کی بے خوف جدوجہد کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔انہوں نے مرحوم کی بلندی درجات اور پسماندگان کے لیے صبر کی دعا کی ہے۔
وحدت نیوز(کراچی) پیام کربلا وبیداری امت مہم کے سلسلے میں سالانہ مجلس عزا بسلسلہ شہادت حضرت سکینہ بنت الحسین ؑ مجلس وحدت مسلمین ضلع ملیر اور خانوادہ عارف رضا زیدی کے زیر اہتمام مسجد وامام بارگاہ امامیہ ایف سائوتھ جعفرطیارسوسائٹی میں منعقد ہوئی جس میں حرم مطہرامام حسین ؑ،امام رضا ؑ اور بی بی معصومہ قمؑ کے گنبد کے پرچموں کی زیارت کروائی گئی،مجلس عزا میں نظامت کے فرائض سید احسن عباس رضوی نے انجام دیئے جبکہ تلاوت حدیث کساءقاری ساجدنے کی ، سوزخوانی نسیم زیدی وبرادران نے کی ، سلام احسن مہدی، محمد عارف نے پیش کیاجبکہ مجلس عزا سے خطاب ایم ڈبلیوایم کے مرکزی ترجمان علامہ مختاراحمد امامی نے کیااور سکیورٹی کے فرائض وحدت اسکائوٹس نے انجام دیئے۔
وحدت نیوز(سکردو) مجلس وحدت مسلمین پاکستان گلگت بلتستان اور امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن بلتستان ڈویژن کا اہم اور مشترکہ اجلاس گلگت بلتستان کی موجودہ مخدوش صورتحال پر ہوا۔ اجلاس میں یوم حسین ؑپر عائدناجائز اور غیرقانونی پابندی،یوم حسینؑ کے جرم میں طلباء کی گرفتاری، سینکڑوں طلباء پر دہشتگردی کی دفعات کے تحت قائم دفعات،گلگت بلتستان کے تعلیمی اداروں میں مذہبی اجتماعات پر پابندی اور ملک بھر میں جاری دہشتگردی پر گفتگو ہوئی۔ اجلاس میں مجلس وحدت مسلمین گلگت بلتستان کے سربراہ آغا علی رضوی اور امامیہ سٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان بلتستان ڈویژن کے صدر سید اطہر موسوی کی صدارت میں ہواجبکہ آئی ایس او پاکستان کے مرکزی سیکرٹری تعلیم یاور عباس نے خصوصی شرکت کی۔اجلاس میں صوبائی حکومت کی جانب سے مذہبی آزادی کو جبر کے ذریعے چھیننے کی کوششوں پر شدید تحفظات کا اظہار کیا گیا اور اسے آئین پاکستان کی سراسر خلاف ورزی قرار دی گئی۔ اجلاس میں کہا گیا کہ صوبائی حکومت خطے میں فرقہ واریت پھیلانے کی کوشش کر رہی ہے جسے عوام کو ملکرناکام بنانا ہوگا۔امام حسین ؑ کی ذات صرف اسلامی مکاتب فکر کے لیے ہی قابل احترام نہیں بلکہ ادیان عالم کے لیے قابل احترام ہیںمگر گلگت بلتستان کی حکومت امام حسین ؑ کو ایک فرقے کا پیشوابنا کر پیش کررہا ہے جو کہ اسکی ذہنیت کی عکاسی کرتا ہے۔حکومت یوم حسین ؑ کے مسئلے کو متنازعہ بناکے پیش کرنے کی کوشش ہورہی ہے جسے عوام کامیاب ہونے نہ دیں۔ پاکستان بھر کے برخلاف گلگت بلتستان کے تعلیمی اداروں میں مذہبی تقریبات پر پابندی کو یکسر مسترد کیا گیا۔ اجلاس میں آئی ایس او پاکستان کے مرکزی رہنماء نے کہا کہ گلگت بلتستان میں یوم حسینؑ پرپابندی عائد کرناپاکستان کے آئین کے برخلاف ہے اور اس سلسلے میں جی بی کے عوام کیساتھ آئی ایس او پاکستان کھڑی ہے اور آئی ایس او پاکستان پورے ملک میں صوبائی حکومت کے اس اقدام پر احتجاج کرنے کے لیے تیار ہے۔اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے ایم ڈبلیو ایم گلگت بلتستان کے سربراہ آغا علی رضوی نے کہا کہ بلتستان بھر میں حکومتی ظالمانہ اقدامات پر احتجاجات کا سلسلہ شروع کیا جائے گا۔ اسکردو کھرمنگ،شگر ،روندو اور گانچھے میں بھی احتجاج کیا جائے گا۔ حکومت لوگوں کی مذہبی آزادی کو بحال نہیں کرے گی اور دیگر مطالبات تسلیم نہیں کرے گی خاموش نہیں رہیں گے۔آغا علی رضوی نے کہا کہ یوم حسین ؑ پر پابندی صوبائی حکومت کا عقیدے پر حملہ ہے جس کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے۔ یوم حسین ؑ کے جرم میں طلباء کی گرفتاری اور انسداد دہشتگردی کی دفعات کے تحت مقدمات صوبائی حکومت کی سنگین غلطی اور غیرقانونی عمل ہے۔