The Latest
وحدت نیوز (سکردو) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ ناصر عباس جعفری، سیکرٹری سیاسیات سید ناصر عباس شیرازی، ڈویژنل سیکرٹری جنرل آغا علی رضوی اور دیگر رہنماؤں نے اسکردو میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ گلگت بلتستان کو مکمل طور پر آئینی صوبہ بناکر پارلیمنٹ میں نمائندگی دی جائے، جب تک خطے کو آئینی صوبہ نہیں بنایا جائے گا، ہم چین سے نہیں بیٹھیں گے، آئینی صوبے کے قیام کیلئے بھرپور سیاسی طاقت کا مظاہرہ کریں گے اور ہر فورم پر جائیں گے، وہ زمانہ اور تھا جب ہم صرف گلی کوچوں میں مظاہرے کرتے تھے اب ہماری آوازاسمبلیوں کے اندر تک پہنچ چکی ہے ۔ اسکردو میں ہنگامی پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ گلگت بلتستان کو آئینی صوبہ بنانے میں مسلم لیگ نون کی حکومت ہرگز سنجیدہ نہیں ہے، اگرسنجیدہ ہوتی تو کبھی کمیٹی قائم نہ کی جاتی، جو کام نہیں کرنا ہوتا، اس پر کمیٹیاں بٹھائی جاتی ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ہم نے الیکشن سے پہلے ہی کہا تھا کہ مسلم لیگ نون گلگت بلتستان کو پانچوں آئینی صوبہ بنائے ہم الیکشن سے دستبردار ہو جائیں گے، مگر آئینی حقوق نہیں دیئے گئے، اگر حقوق دینا ہوتے تو بہت پہلے دے دیئے جاتے۔ مسلم لیگ نون کی تین مرتبہ حکومت بنی ہے، آئینی حقوق کیوں نہیں دیئے گئے؟ گلگت بلتستان انتہائی حساس خطہ ہے اس کو آئینی حقوق نہ دیئے گئے تو معاملہ خراب ہو جائے گا۔ گلگت بلتستان کو آئینی حقوق سے محروم رکھنا ہرگز ملکی مفاد میں نہیں ہے، اس لئے ہم پرزور مطالبہ کرتے ہیں کہ خطے کو مکمل طور پر آئینی صوبہ قرار دیا جائے اور اس خطے کے عوام کو سینٹ اور قومی اسمبلی میں نمائندگی دی جائے، آئینی حقوق سے کم کوئی چیز قبول نہیں ہوگی۔ اب ہم آئینی حقوق کے حصول کیلئے آخری حد تک جائیں گے۔
انہوں نے کہا کہ ہم اس وقت تک چین سے نہیں بیٹھیں گے جب تک گلگت بلتستان کو آئینی صوبہ بنا کر این ایف سی ایوارڈ کا حصہ نہیں بنایا جاتا۔ خطے کے عوام کے ساتھ ماضی میں بہت ظلم کیا گیا، اکنامک کوریڈور گلگت بلتستان سے گزر رہا ہے اور فائدہ ملک کے دوسرے حصے کے لوگوں کو پہنچ رہا ہے، جو بڑا ظلم ہے، ہم چاہتے ہیں کہ اکنامک کوریڈور زون گلگت بلتستان میں قائم کیا جائے اور اقتصادی راہداری کا فائدہ جی بی کے عوام کو پہنچایا جائے۔ انہوں نے کہا کہ 8 جون 2015ء کے انتخابات آر اوز کے الیکشن تھے، پچھلی حکومت کرپٹ تھی اور موجودہ حکومت دھاندلی زدہ ہے، اس سے کسی قسم کی خیر کی توقع نہیں رکھی جاسکتی۔ انہوں نے کہا کہ گلگت اسکردو روڈ کی تعمیر کیلئے کوئی منصوبہ بندی نہیں کی گئی، روڈ کی خستہ حالی کے باعث تجارت تباہ و برباد ہوگئی ہے۔
انہوں نے کہا کہ گلگت بلتستان میں کرپشن کرنے والوں کو کھلی چھٹی دیدی گئی ہے، یہاں نیب غیر فعال ہے، نیب کو کارروائیوں سے خود مسلم لیگ نون کی حکومت روک رہی ہے، نیب کے احتساب کے بغیر خطے میں کوئی تبدیلی نہیں آئے گی، نیب کو کارروائیاں کرنے میں کوئی قانونی اور آئینی پیچیدگی نہیں ہے، اگر نیب کو کارروائی سے روکا گیا تو پھر یہاں اکنامک کوریڈور بھی نہیں بنایا جاسکتا، پھر بات بہت دور تک جائے گی۔ اس لئے نیب کی کارروائیوں میں خلل ڈالنے کی غلطی نہیں کی جانی چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ گلگت بلتستان الیکشن میں دھاندلی کے خلاف ہم نے پٹیشن دائر کر رکھی ہے، لیکن ان پٹیشنز کی ابھی تک سماعت شروع نہیں کی گئی، یہ کتنے شرم کی بات ہے۔ انہوں نے کہا کہ محرم الحرام میں سکیورٹی کے خصوصی انتظامات کئے جائیں اور عزاداروں کی جان و مال کے تحفظ یقینی بنایا جائے۔
وحدت نیوز (سکردو) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے سیکرٹری جنرل علامہ ناصر عباس جعفری نے کہا ہے گلگت بلتستان کا انتظامی ڈھانچہ انتہائی نامناسب اور ظلم پر مبنی ہے، صحیح طریقے سے انتظامی امور کو چلانے کے لئے انصاف کی بنیادوں پر انتظامی تبدیلیاں لانے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ گلگت بلتستان میں روندو بہت بڑا علاقہ ہے، جو جی بی میں موجود کئی اضلاع سے رقبے میں بڑا ہے، لیکن اسے ضلع کا دریا نہ دیا جانا ظلم ہے، اس کو فوری طور پر ضلع بنایا جائے اور برابری کی سیاست کی جائے۔ انہوں نے کہا کہ گلگت ریجن میں 6 اور بلتستان ریجن میں صرف 4 اضلاع ہیں، روندو کو ضلع بنایا گیا تو کسی حد تک انصاف ہوگا۔
انہوں نے کہا کہ شگر، کھرمنگ اضلاع کا قیام مستحسن اقدام ہے، ہم حکومت کے اچھے کاموں کی حمایت کرتے ہیں، کبھی بھی تنقید برائے تنقید کی سیاست نہیں کی۔ روندو کو بھی ضلع بنایا گیا تو ہم سمجھیں گے کہ حکومت نے واقعی انصاف سے کام لیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ گلگت بلتستان اور پنجاب میں ہمارے کارکنوں کو سیاسی انتقام کا نشانہ بنایا جا رہا ہے، ہم نے بار بار کہا کہ ایسا نہ کیا جائے، مگر لیگی حکومت انتقام کی سیاست کر رہی ہے۔ سندھ، بلوچستان اور خیبر پختونخوا میں ہمارے کارکنوں کو کوئی تنگ نہیں کیا جا رہا ہے، پنجاب اور گلگت بلتستان میں کارکنوں کو نشانہ بنایا جا رہا ہے اور ہمارے کئی کارکن اور رہنماء گرفتار کئے گئے ہیں، اگر گرفتار شدگان کو رہا نہ کیا گیا تو حالات خراب ہوسکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جی بی میں نیشنل ایکشن پلان کی خلاف ورزی ہو رہی ہے، جو ظلم ہے، نیشنل ایکشن پلان کی آڑ میں سیاسی انتقام لیا جا رہا ہے۔
وحدت نیوز (چنیوٹ) نیشنل ایکشن پلان کے تحت پاک فوج سیاستدانوں سمیت تمام کرپٹ عناصر کو کیفر کردار تک پہنچایاجائے ان خیالات کااظہار مجلس وحدت مسلمین کے مرکزی سیکرٹری سیاسیات سید ناصر عباس شیرازی نے چنیوٹ آمد پر مجلس وحدت مسلمین کی ضلعی کابینہ کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ،انہوں نے مزید کہا کہ پاک فوج کے ان تمام اقدامات کی حمایت کرتے ہیں جو دہشت گردی ، کرپشن اور ان کے سہولت کاروں کے قلع قمع کرنے کیلئے کیے جائیں، انہوں نے کہا کہ مجلس وحدت مسلمین بلدیاتی الیکشن میں بھرپور حصہ لے رہی ہے ،انہوں نے حکمرانوں پر الزام لگایا کہ وہ مجلس وحدت مسلمین کے کارکنوں کو ہراساں کرنے کیلئے اوچھے ہتھکنڈے استعمال کررہے ہیں جس کی بھرپور مذمت کرتے ہیں، انہوں نے کہا کہ یہ امر باعث تشویش ہے کہ ملک کی حکمران جماعت الیکشن پر اثر انداز ہو ہم ان تمام اقدامات پر گہری تشویش کا اظہار کررہے ہیں، انہوں نے آخر میں کہا کہ دہشت گردوں اور کرپشن مافیا کے سہولت کار وں کو فی الفور کیفر کردار تک پہنچایاجائے اور ان کو کسی بھی صورت میں دہشت گردی اور کرپشن کی حوصلہ نہ ملنے پائے ۔
وحدت نیوز(اسلام آباد) پشاور کے علاقے بڈھ بیرمیں پاکستان ایئرفورس کے کیمپ پر تکفیری طالبان دہشت گردوں کے حملے پر اظہار افسوس کرتے ہوئے مجلس وحدت مسلمین کے مرکزی سیکریٹری جنرل علامہ راجہ ناصرعباس جعفری نے کہا ہے کہ تکفیریت کا بھوت اب تک پاکستان کے جڑوں سے لپٹا ہواہے، پشاور میں شہید ہونے والے درجنوں اہل تشیع شہریوں کے قاتلوں کو سزاملتی تو آج پشاور میں دہشت گردی کا یہ سنگین واقعہ پیش نہ آتا، بڈھ بیرمیں فضائی بیس پر تکفیری دہشت گردوں کا حملہ قابل مذمت ہے، پاک فوج ایڑیاں رگڑتے ، بلبلاتے ان سفاک قاتلوں پر شکنجہ مزید کسے،کسی بھی قسم کی کوتھائی،بڑے نقصان کا باعث بن سکتی ہے،بے گناہ نمازیوں کو بے دردی سے نشانہ بنانے والےدہشت گرد اسلحہ سے لیس ہونے کے باوجود بزدل تھے جنہوں نے نہتے نمازیوں پر پیچھے سے وار کیا،مرکزی سیکریٹریٹ سے جاری اپنے بیان میں انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان تحریک انصاف کی صوبائی حکومت نیشنل ایکشن پلان پر عمل درآمدمیں پاک فوج کے ہم قدم نظرنہیں آتی،پاکستان بالخصوص خیبرپختونخواہ کو درپیش دہشت گردی جیسے سنگین چیلنجز کا مقابلہ کرنے کے لئے پاک فوج ، حکومت اور عوام کاایک پیج پر جمع ہونا ناگزیز ہے، پاک فوج جواں مردی کے ساتھ سرحدوں کے اندر اور باہرملک کے دفاع کو ناقابل تسخیر بنانے کیلئے دن رات کوشاں ہے، آج کے اس سانحے میں بھی پاک فوج کے کیپٹن اسفندیار بخاری نے مادر وطن کے دفاع کی خاطر فرنٹ لائن پر جام شہادت نوش کیا ہے،جسے ہم سلام پیش کرتے ہیں ،مجلس وحدت مسلمین حملے میں شہید ہونے والے فوجی وسول شہریوں کے اہل خانہ کے غم میں برابرکی شریک ہے ۔
وحدت نیوز (ملتان) مجلس وحدت مسلمین پنجاب کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل علامہ سید اقتدار حسین نقوی اور ملتان کے ضلعی سیکرٹری جنرل علامہ قاضی نادرحسین علوی نے کہا ہے کہ پاکستان میں فرقہ واریت کے نام پر دہشت گردی کو پروان چڑھانے کی کوشش کرنے والے مذموم عناصر اپنے عزائم میں بری طرح ناکام ہوچکے ہیں۔ دہشت گردی کے خلاف ملک کی سیاسی و عسکری قوتوں کی دانشمندانہ حکمت عملی حوصلہ افزا نتائج کی طرف تیزی سے بڑھ رہی ہے۔ ملک دشمن ایجنڈے پر عمل پیرا منفی طاقتوں کے قدم اکھڑ چکے ہیں۔ پاکستان کی جرات مند افواج نے ثابت کر دیا ہے کہ وطن عزیز کی سالمیت و بقا ہمیں ہر چیز سے زیادہ عزیز ہے۔ انہوں نے کہا ملک میں امن و امان کے حقیقی قیام کے لئے افواج پاک کی کوششوں کے ساتھ ساتھ حکومت اور عوام کو بھی ذمہ دارانہ کردار ادا کرنا ہوگا۔ ان خیالات کا اظہار اُنہوں نے پولیٹیکل کونسل کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اجلاس میں سیاسی کونسل کے اراکین انجینئر مہر سخاوت علی، سید دلاور عباس زیدی، سید قربان محسن نقوی، تنویر عباس اور دیگر بھی موجود تھے۔ علامہ اقتدار نقوی نے مزید کہا کہ حکومت نیشنل ایکشن پلان کے تمام نکات پر بلاتاخیر عمل کرے، لیکن اس قانون کو مخالفین کے خلاف ہتھیار کے طور پر استعمال کرنے سے گریز کیا جائے۔ انہوں نے کہا ہم ملک میں قانون و انصاف کی بالادستی کے خواہاں ہیں اور اس کے لئے ہماری طرف سے ہر طرح کا تعاون جاری رہے گا۔ لیکن قانون کی آڑ میں زیادتی ناقابل قبول ہے۔ اختیارات کا غیر منصفانہ استعمال معاشرے اور اداروں کو تصادم کی راہ کی طرف لے جاتا ہے۔ ہم اس نازک ترین دور میں کسی تصادم کے متحمل نہیں ہوسکتے۔ حکومت ملک دشمن اور محب وطن قوتوں میں امتیاز کرے۔
وحدت نیوز (پشاور) پشاور ایئر بیس حملے میں 16 نمازیوں سمیت 23 افراد شہید ہوگئے، سکیورٹی فورسز کے جوانوں نے دلیری سے لڑتے ہوئے 13 دہشت گردوں کو مار گرایا، واقعے میں کیپٹن اسفند یار بخاری نے بھی جام شہادت نوش کیا جبکہ افسران سمیت 25 سے زائد افراد زخمی ہوئے۔ آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ کانسٹیبلری کے یونیفارم میں ملبوس دہشت گرد دو مقامات سے پشاور ایئر بیس کیمپ میں داخل ہوئے، سب سے پہلے گارڈ روم پر حملہ کیا گیا، جس کے بعد تخریب کار مختلف گروپس میں تقسیم ہوگئے۔ میجر جنرل عاصم سلیم باجوہ کے مطابق ایک گروپ سخت مزاحمت کے بعد مسجد میں داخل ہوگیا، جس نے نماز فجر کے وقت اندھا دھند فائرنگ کر کے 16 نمازیوں کو شہید کر دیا۔ ترجمان پاک فوج نے اپنے ٹویٹر پیغام میں واقعے سے متعلق مزید بتایا کہ دوسرا گروپ کیمپ کے مختلف مقامات پر پھیل گیا، جوانوں نے فائرنگ کے تبادلے میں 13 دہشت گرد ہلاک کر دیئے، دلیری سے مقابلہ کرتے ہوئے جناح ونگ کے کمانڈر کیپٹن اسفند یار بخاری سمیت 7 افراد شہید ہوگئے، جن میں پاک فضائیہ کے 2 ٹیکنیشنز علی شان اور طارق بھی شامل ہیں، واقعے میں افسران سمیت 25 سے زائد اہلکار زخمی بھی ہوئے ہیں۔
پشاور ایئر بیس پر دہشت گردوں نے دھماکہ خیز مواد اور راکٹوں سمیت جدید ہتھیاروں سے لیس ہو کر حملہ کیا، بغیر نمبر پلیٹ سفید پک اپ میں سوار ہو کر آنے والے دہشت گرد علی الصبح فائرنگ کرتے ہوئے کیمپ میں داخل ہوئے، سکیورٹی اہلکار آہنی دیوار بن گئے، کوئيک رسپانس فورس بھی فوری حرکت میں آگئی، آرمی کمانڈوز نے دہشت گردوں کا ڈٹ کر مقابلہ کیا، علاقہ دیر تک دھماکوں اور فائرنگ سے گونجتا رہا۔ ترجمان پاک فوج اور پاک فضائیہ کا کہنا ہے کہ تمام قومی اثاثے محفوظ ہیں، کيمپ کے اطراف رہائشی علاقوں میں سرچ آپريشن کیا جا رہا ہے جبکہ کیمپ میں بھی کلیئرنس آپریشن آخری مراحل میں ہے۔ زخمیوں کو مختلف اسپتالوں میں منتقل کیا گیا ہے، لیڈی ریڈنگ اسپتال کے ترجمان کے مطابق 7 زخمی اور ایک لاش اسپتال لائی گئی ہے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل راحیل شریف اور سربراہ پاک فضائیہ سہیل امان پشاور پہنچ گئے، آرمی چیف متاثرہ مقامات کا دورہ اور آپریشن میں شریک جوانوں سے بھی ملاقات اور زخمی اہلکاروں کی عیادت کریں گے جبکہ کور ہیڈ کوارٹر پشاور کا دورہ بھی کریں گے۔
وحدت نیوز (اسلام آباد) شہید ناموس رسالت سید علی رضا تقوی کی تیسری برسی کے موقع پر اپنے تعزیتی پیغام میں مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے سربراہ علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نےکہا ہے کہ عشق رسالت مآب سے سرشار سید علی رضا تقوی (ر ہ) کا مقام و منزلت خدا کی نذدیک محفوظ ہے ، شہید نے پاکستان کی سرزمین پر ناموس رسالت (ص) پر اپنی جان کا نذرانہ پیش کر کے نہ صرف ملت تشیع بلکہ ملت پاکستان کا سر فخر سے بلند کیا ، ان کی یاد آج بھی ہمارے دلوں میں ایک روشن چراغ کی مانند موجود ہے ۔
ان کا کہنا تھا کہ ، شہید علی رضا (ر ہ) نے دیگر مکاتب اور مذاہب کے سامنے ہمارے سروں کو فخر سے بلند کیا ، پاکستان کی سرزمین پرپہلی بار ناموس رسالت (ص) پر اپنی جان نچھاور کر نے کا اعزاز شہید علی رضا (ص) کو حاصل ہوا ۔
ان کا کہنا تھا کہ شہید علی رضا تقوی (ر ہ) کی شہادت کے بعد عالم اسلام کی بڑی شخصیات نے بین الاقوامی سطح پر مجلس وحدت مسلمین کو تہنیتی پیغامات ارسال کیئے جو کہ شہید کی اعلیٰ مقصد شہادت کا ثبوت تھے ، ایران ، عراق ، لبنان اور شام سمیت دنیا بھر سے علمائے کرام نے شہید رضا تقوی (رہ ) کی قربانی کو خراج تحسین پیش کیا ۔
انہوں نے مذید کہا کہ شہید کی یاد ، شہید کا مقصد ، شہید آرزوآج بھی ہمارے لئے مشعل راہ ہے ، شہید رضا تقوی (ر ہ)کی روح کوخدا کے سامنے گواہ بناکر عہد کر تے ہیں کہ انشاء اللہ جب کبھی ناموس رسالت (ص) کے تحفظ کے لئے ہمارے لہو کی ضرورت پڑے گی ہم اپنے خون کا آخری قطرہ تک اس راہ میں قربان کر نے سے گریز نہیں کریں گے ۔
وحدت نیوز (کراچی) مجلس وحدمسلمین صوبہ سندھ کے سیکرٹری جنرل علامہ مختار امامی نے وحدت ہاوس کراچی میں جاری بیان میں کہاکہ گذشتہ چند روز سے قبلہ اول پر صیہونی افواج اور غاصب صیہونی انتہا پسندوں کی جانب سے کئے جانے والے حملے کی شدید الفاظ میں مذت کرتے ہوئے مسجد اقصیٰ پر صیہونیوں کے حملے کو شعائر اللہ پر حملہ قرار دیا اور اس واقعہ کی شدید الفاظ میں مذمت کی۔
مجلس وحدت مسلین پاکستان صوبہ سندھ کے سیکرٹری جنرل علامہ مختارامامی نے کہا کہ ایک وقت ایسا بھی تھا کہ جب صیہونی انتہا پسندوں نے مسلم امہ کے قبلہ اول پر یلغار کی تھی تو اس کے نتیجے میں پورا عالم اسلام متحد ہو کر اٹھ کھڑا ہوا تھا اور اس کے نتیجے میں اسلامی سربراہی کانفرنس کا قیام بھی عمل میں الایا گیا تھا لیکن آج پوری مسلم امہ خواب غفلت میں پڑی ہے اور اسلام و انسانیت کے دشمن غاصب صیہونی نہ فلسطینیوں کا قتل عام کر رہے ہیں بلکہ آئے روز شعائر اللہ کی توہین کرنا ان کا وطیرہ بن چکا ہے علامہ مختارامامی نے پاکستان کی سیاسی و مذہبی جماعتوں کے رہنماؤں سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کے تمام سیاسی و مذہبی رہنما مسجد اقصیٰ پر ہونے والے اس سفاکانہ حملے کے خلاف متحد ہو جائیں اور پوری اسلامی دنیا کے لئے ایک واضح پیغام کے ساتھ ساتھ مثال قائم کریں، انہوں نے حکومت پاکستان سے مطالبہ کیا کہ فی الفور مسجد اقصیٰ جو کہ نہ صرف مسلم امہ کا قبلہ اول ہے بلکہ عالم اسلام کا تیسرا اہم ترین اور مقدس ترین مقام بھی ہے انہوں نے مسلم اقوام سے اپیل کی ہے کہ وہ غاصب صیہونی ریاست اسرائیل کے جارحانہ اقدامات اور بالخصوص آئے روز مسجد اقصیٰ کی بے حرمتی کیخلاف پوری دنیا میں سراپا احتجاج بن جائیں۔
وحدت نیوز (سکردو) مجلس وحدت مسلمین کے سربراہ علامہ راجہ ناصرعباس جعفری نے گذشتہ روزسکردو میں ایم ڈبلیوایم کیجانب سے قائم کردہ دارالشفاءمولاعباس ؑ اسپتال کا دورہ کیا، اس موقع پر چیئرمین المصطفیٰ فائونڈیشن اور ولایت ٹی وی علامہ سید ظہیر الحسن نقوی کربلائی ، ایم ڈبلیوایم کے مرکزی سیکریٹری امور سیاسیات سیدناصرشیرازی ،ڈویژنل سیکریٹری جنرل علامہ سید علی رضوی اور دیگر رہنمابھی موجود تھے، علامہ راجہ ناصرعباس نے اسپتال کے مختلف شعبہ جات کا معائنہ کیااور اسپتال کے توسیعی منصوبےپر جاری کام کا جائزہ بھی لیا۔
وحدت نیوز (لاڑکانہ) مجلس وحدت مسلمین ضلع لاڑکانہ کے سیکریٹری امور سیاسیات مشتاق علی میمن نے وحدت ہاوس سے جاری اپنے ایک بیان میں کہاہے کہ ﻭﻭﭦ ﺷﮩﺎﺩﺕ ﺑﮭﯽ ﮨﮯ ﺍﻭﺭ ﺍﻣﺎﻧﺖ ﺑﮭﯽ،ﺍﻟﻠﮧ ﺗﻌﺎﻟﯽٰ ﮐﺎ ﺣﮑﻢ ﮨﮯ ﮐﮧ ﺟﮭﻮﭨﯽ ﮔﻮﺍﮨﯽ ﻣﺖ ﺩﻭ ﺍﻭﺭ ﺍﻣﺎﻧﺖ ﻣﯿﮟ ﺧﯿﺎﻧﺖ ﻧﮧ ﮐﺮﻭ ﺍﻭﺭ ﺍﺱ ﮐﻮ ﺍﮨﻞ ﻟﻮﮔﻮﮞ ﮐﮯ ﺣﻮﺍﻟﮯ ﮐﺮﻭ،سندھ کے 10 اضلاع میں ہونے والی بلدیاتی انتخابات میں اپنے ﻭﻭﭦ کا ﺻﺤﯿﺢ ﺍﺳﺘﻌﻤﺎﻝ ﮐﺮﺗﮯ ﮨﻮﺋﮯ ﺍﯾﻤﺎﻧﺪﺍﺭ اور ﺩﯾﺎﻧﺖ ﺩﺍﺭ ﻟﻮﮔﻮﮞ ﮐﻮ ﺁﮔﮯ ﻻﮐﺮ ﮐﺮﭘﭧ ﻟﻮﮔﻮﮞ ﮐﺎ ﺭﺍﺳﺘﮧ ﺑﻨﺪ ﮐﺮﯾﮟ ﮐﯿﻮﻧﮑﮧ ﺗﻤﺎ ﻡ ﻋﻠﻤﺎﺋﮯ ﺣﻖ ﮐﺎ ﺍﺱ ﭘﺮ ﺍﺗﻔﺎﻕ ﮨﮯ ﮐﮧ ﮐﺴﯽ ﻏﻠﻂ ﻓﺮﺩ ﯾﺎ ﺍﺩﺍﺭﮮ ﮐﯽ ﻃﺮﻑ ﺩﺍﺭﯼ ﮐﺮﻧﺎ ﺍﻥ ﮐﯽ ﺑﺮﺍﺋﯽ ﻭﮔﻨﺎﮨﻮﮞ ﻣﯿﮟ ﺑﺮﺍﺑﺮ ﺷﺮﯾﮏ ﮨﻮﻧﮯ ﮐﮯ ﻣﺘﺮﺍﺩﻑ ﮨﮯ ﺟﻮ ﺷﺨﺺ ﭼﻮﺭ ﮈﺍﮐﻮ ﮐﻮﻭﻭﭦ ﺩﯾﺘﺎﮨﮯ ﺗﻮ ﻭﮦ ﺍﺱ ﮐﯽ ﺗﺎﺋﯿﺪ ﻭﻃﺮﻑ ﺩﺍﺭﯼ ﮐﺮﺗﺎ ﮨﮯ ﺍﻭﺭﭼﻮﺭ ﺧﯿﺎﻧﺖ ﺩﺍﺭ ﮐﯽ ﺗﺎﺋﯿﺪ ﮐﺮﻧﺎ ﺑﮩﺖ ﺑﮍا ﮔﻨﺎﮦ ﮨﮯ. ﻧﯿﮏ ﻟﻮﮔﻮﮞ ﮐﺎﺳﺎﺗﮫ ﺩﯾﮑﺮ ﺍﺟﺮ ﻋﻈﯿﻢ ﮐﯽ ﺗﻤﻨﺎ ﮐﺮﻧﺎ چاہیے.
لاڑکانه کے باشعور عوام سے خصوصی التماس ہے که خدارا اپنے ووٹ کی اھمیت کو پهچانو. ڈھول کے ناچ اور پیسے کی چمک کو دیکھ ضمیر فروش نه بنیں. ہم ﭘﺮ ﻻﺯﻡ ﮨﮯ که ﻧﯿﮏ ﻟﻮﮔﻮﮞ ﮐﺎ ﺳﺎﺗﮫ ﺩﯾﮑﺮ ﻧﯿﮑﯽ ﻭﺑﮭﻼﺋﯽ ﮐﮯ ﺳﻔﺮ ﮐﻮﺟﺎﺭﯼ ﺭﮐﮭﺎ ﺟﺎئے، ﻇﻠﻢ ﻭﺟﺒﺮ ﮐﮯ ﻧﻈﺎﻡ ﺳﮯ ﻧﮑﻠﻨﮯ ﮐﯿﻠﺌﮯ ﻣﺨﻠﺺ ﺩﯾﺎﻧﺖ ﺩﺍﺭ ﺍﻭﺭﺍﭼﮭﮯ ﻟﻮﮔﻮﮞ ﮐﻮ ﺁﮔﮯ لانا ہوگا. ماضی کی غلطیوں کو پھر سے نه دہرائیں. ایسے لوگ جو صرف اپنی جیبیں بھرنے آتے ہیں اور اقربا پروری کی خاطر کرپشن کی انتھا کردیتے ہیں ایسی پارٹیز اور افراد بار بار آزمائے جا چکے ہیں ان کو پیچھے دھکیلنا ہوگا. اور ان سب کا احتساب کیا جائے،اس کے لئے ضروری ہے که اپنے اپنے حلقوں میں اہل لوگوں کو ووٹ دے کر اپنے ملک کو بدکردار اور لٹیروں سے بچاکر اپنے سچے محب وطن اور باشعور ہونے کا ثبوت دیں.