The Latest
وحدت نیوز (ہری پور) سیکرٹری جنرل مجلس وحدت مسلمین خیبر پختونخواہ کا وفد کے ہمراہ ہری پور کے مختلف علاقوں سرائے صالح، ہری پور شہر اور دور افتادہ پہاڑی علاقے کوہمل سیداں کا دورہ، وفد میں صوبائی سیکرٹری جنرل علامہ سبطین حسینی کے ہمراہ ڈپٹی سیکرٹری جنرل علامہ وحید عباس کاظمی اور سیکرٹری میڈیا شامل تھے۔ اس موقع پر کوہمل سیداں میں واقع مسجد علی (ع) کے توسیعی منصوبے کا جائزہ لیا گیا۔ ہری پور شہر میں منعقدہ ملاقات میں علامہ سبطین حسینی نے مختلف سیاسی شخصیات کو ایم ڈبلیو ایم کے نصب العین سے آگاہ کیا۔
وحدت نیوز (اسلام آباد) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکریٹری جنرل علامہ راجہ ناصرعباس جعفری نے نیشنل ایکشن پلان پر عملدرآمد کیلئے تشکیل کردہ اعلیٰ سطحی اپیکس کمیٹی کے اجلاس میں ہو نے والے اہم فیصلوں کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان کو دہشت گردی اور کرپشن کی لعنت سے نجات دلانے کیلئے اپیکس کمیٹی کی سفارشات قابل تحسین ہیں،فرقہ وارانہ دہشت گردی میں ملوث عناصرکے خلاف کاروائی کے اپیکس کمیٹی کے فیصلے کو خوش آئند قرار دیتے ہیں،ہم دہشت گردی کے خاتمے کیلئے سول اور ملٹری بیوروکریسی کے تمام اقدامات کی بھر پور حمایت کرتے ہیں، ملک کودرپیش دہشت گردی اور کرپشن کے چیلنجز کا مقابلہ کرنے کیلئے ٹھوس حکمت عملی کی تشکیل بے انتہا ضروری ہے، مکتب تشیع ان دہشت گردوں کی سازشوں کا گذشتہ چاردہائیوں سے مردانہ وار مقابلہ کررہی ہے،پاکستان میں انتہا پسندی اور مذہبی منافرت کی روک تھام کیلئے دہشت گردی میں ملوث مساجد ، مدارس ، تنظیمات اور شخصیات کے خلاف بھر پور اقدامات وقت کی اہم ضرورت ہیں ،اس کے ساتھ ہی ان عناصرکی اخلاقی اور زبانی حمایت کرنے والے سہولت کاروں ، ہمدردوں اور معاونین کے خلاف بھی فوری اقدامات ناگزیر ہیں تاکہ وطن عزیزکو انتہا پسندوں اور قومی بدنامی کا باعث بننے والے تکفیری دہشت گردوں کے چنگل سے نجات دلائی جا سکے۔
انہوں نے کہا کہ ، ملت جعفریہ اپیکس کمیٹی کے فیصلوں پر عملدرآمدکیلئے سول اور ملٹری قیادت کے ساتھ ہر ممکن تعاون کے لئے تیار ہے، ہمارا دیرینہ موقف ہے کہ پاکستان کو عدم استحکام سے دوچارکرنے والے مدارس،مساجد اور اداروں کے خلاف ٹھوس اور موثر کاروائی عمل میں لائی جائے۔ لیکن اس بات کو بھی مد نظر رکھا جائے کے نیشنل ایکشن پلان پر عملدرآمد کی آڑ میں بے گناہ نشانہ نہ بنائیں جائیں ،جبکہ دہشت گردی اور کرپشن کے مقدمات میں گرفتار سفاک ملزمان پر الزامات ثابت ہوجانے کے بعد فوری طور پر نشان عبرت بنایا جائے تاکہ دہشت گردی اور کرپشن کے ڈسے عوام سکھ کا سانس لے سکیں اورنیشنل ایکشن پلان کی صداقت کا یقین ممکن ہو،انہوں نے چیف آف آرمی اسٹاف جنرل راحیل شریف سے مطالبہ کیا کہ وہ پنجاب حکومت کی جانب سے نیشنل ایکشن پلان کوملت جعفریہ کے خلاف سیاسی ہتھیار بنانے سے روکیں ، ایم ڈبلیوایم محب وطن اور داعی وحدت جماعت ہے جس نے ہمیشہ شیعہ سنی یونٹی کیلئے اپنی کوششیں جاری رکھیں ہیں۔
وحدت نیوز (اسلام آباد) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکریٹریٹ سے جاری اعلامیے کے مطابق سابق سیکریٹری فلاح وبہود ایم ڈبلیوایم پنجاب مسرت کاظمی کو ایک ماہ کیلئے ایم ڈبلیوایم کے فلاحی شعبے خیرالعمل فائونڈیشن کا قائم مقام چیئرمین نامزد کردیا گیا ہے، اس فیصلے کی توثیق مرکزی سیکریٹری جنرل مجلس وحدت مسلمین پاکستان علامہ راجہ ناصرعباس جعفری نے کردی ہے، علامہ راجہ ناصرعباس جعفری نے کہا ہے کہ مسرت کاظمی ایک ماہ کیلئے خیر العمل فائونڈیشن کی ذمہ داریاں نبھائیں گے،اس عرصے میں وہ ادارے کی مضبوطی اور شعبہ جاتی امور کو منظم کرنے میں اپنا کردارادا کریں گے، جب کے اس عرصے میں خیر العمل فائونڈیشن پاکستان کے مستقل چیئرمین کے چنائوکا مرحلہ بھی طے کیا جائے گا۔
وحدت نیوز (اسلام آباد) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی جنرل سیکرٹری علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے جسٹس انور ظہیر جمالی کو چیف جسٹس آف پاکستان کے عہدے کا چارج سنبھالنے پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے اس توقع کا اظہار کیا ہے کہ سپریم کورٹ آف پاکستان کے نو منتخب چیف جسٹس ملک میں عدلیہ کے وقار اور ساکھ کو بلند رکھنے کے لیے اپنے پیشہ وارنہ کردار کو احسن طریقے سے سرانجام دیں گے۔ملک میں امن و سکون کے حقیقی قیام کے لیے قانون و انصاف کی بالادستی اور غریب و امیر کو بلاامتیاز انصاف کی فراہمی اولین شرط ہے۔جس کے لیے عدالتی نظام پر نظر ثانی کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کی عدالتی تاریخ ظلم و انصاف کے ملے جلے ابواب سے رقم ہے۔ ماضی میں مختلف حکومتیں اور دہشت گرد طاقتیں اپنی حفاظت کے لیے عدلیہ کی چھتری کے نیچے پناہ لیتی رہیں جس سے قانون و انصاف کا خون ہوتا رہا اور مذموم عناصر کے حوصلوں کو تقویت ملتی رہی۔انہوں نے کہاریٹائرڈ جسٹس جواد ایس خواجہ کا یہ بیان کہ جج ،وکیل اور حکومت نظام عدل کی تباہی کے ذمہ دار ہیں ایک تلخ سچائی ہے۔ چیف جسٹس جمالی کے لیے یہ بیان اہداف کے تعین اور چیلنجز کا مقابلہ کرنے کے لیے رہنما ثابت ہو سکتا ہے۔علامہ ناصر نے کہا کہ مجلس وحدت مسلمین ملک میں قانون و انصاف کی بالادستی پر یقین رکھتی ہے اور اس کے قیام کے لیے ہر قسم کے تعاون کا یقین دہانی کراتی ہے۔
وحدت نیوز (سجاول) مجلس وحدت مسلمین کے فلاحی شعبے خیر العمل فائونڈیشن اور خدیجتہ الکبریٰ فائونڈیشن کے اشترک سےضلع سجاول کے ولیج بیگ پالاری، مرید ملاح، کارو ملاح کے چالیس سیلاب سے متاثرہ خاندانوں میں راشن تقسیم کیا گیا، اس موقع پرایم ڈبلیوایم کے ضلعی سیکریٹری جنرل مختار دایو ، مولانازاہد علی زاہدی اور دیگر بھی موجود تھے۔
وحدت نیوز (لاڑکانہ) مجلس وﺣﺪﺕ مسلمین ضلع لاڑکانہ ﮐﮯ ﺿﻠﻌﯽ ﭘﻮﻟﯿﭩﯿﮑﻞ ﺳﯿﮑﺮﭨﺮﯼ ﻣﺸﺘﺎﻕ ﻋﻠﯽ ﻣﯿﻤﻦ ﺍﻭﺭ ﭘﺎﮐﺴﺘﺎﻥ ﻋﻮﺍﻣﯽ ﺗﺤﺮﯾﮏ ﮐﮯ ﺿﻠﻌﯽ ﺻﺪﺭ ﻋﺒﺪﺍﻟﻌﺰﯾﺰ ﻗﺎﺳﻤﯽ ﺻﺎﺣﺐ ﮐﮯ ﺳﺎﺗﮫ ﺁﺝ ﻋﻮﺍﻣﯽ ﺍﺗﺤﺎﺩ ﻻﮌﮐﺎﻧﮧ ﮐﮯ ﮐﻨﻮﯾﻨﺮ ﻭ ﺳﺎﺑﻖ ﺍﯾﻢ ﭘﯽ ﺍﮮ ﻣﺤﺘﺮﻡ ﺣﺎﺟﯽ ﻣﻨﻮﺭ ﻋﻠﯽ ﻋﺒﺎﺳﯽ ﺻﺎﺣﺐ ﺳﮯ ﻣﻼﻗﺎﺕ ﮨﻮﺋﯽ ، ﺟﺲ ﻣﯿﮟ ﻣﺠﻠﺲ ﻭﺣﺪت مسلمین ﺍﻭﺭ ﭘﺎﮐﺴﺘﺎﻥ ﻋﻮﺍﻣﯽ ﺗﺤﺮﯾﮏ ﻧﮯ ﺑﻠﺪﯾﺎﺗﯽ ﺍﻧﺘﺨﺎﺑﺎﺕ ﻣﯿﮟ ﻋﻮﺍﻣﯽ ﺍﺗﺤﺎﺩ ﻻﮌﮐﺎﻧﮧ ﮐﮯ ﺳﺎﺗﮫ ﺍﺗﺤﺎﺩ ﮐﺮﻟﯿﺎ ﺍﻭﺭ ﺍﺱ ﻣﻮﻗﻊ ﭘﺮ ﺑﺎﮨﻤﯽ ﻣﻌﺎﮨﺪﮦ ﭘﺮ ﻗﺎﺋﺪﯾﻦ ﻧﮯ ﺩﺳﺘﺨﻂ ﺑﮭﯽ ﮐﺌﮯ۔ ﺟﻤﺎﻋﺖ ﺍﺳﻼﻣﯽ ﻧﮯ ﺍﺱ ﻣﯿﮟ ﺛﺎﻟﺜﯽ ﮐﺎ ﮐﺮﺩﺍﺭ ﺍﺩﺍ ﮐﯿﺎ۔ﺍﺱ ﻣﻮﻗﻊ ﭘﺮ جماعت اسلامی لاڑکانه کے صدر کاشف سعید شیخ، ﻣﺠﻠﺲ ﻭﺣﺪﺕ مسلمین ﮐﮯﻋﺒﺪﺍﻟﺮﺯﺍﻕ ﺟﻤﺎﻟﯽ،ﺣﻖ ﻧﻮﺍﺯﺍﻋﻮﺍﻥ ﺍﻭﺭ ﭘﺎﮐﺴﺘﺎﻥ ﻋﻮﺍﻣﯽ ﺗﺤﺮﯾﮏ ﮐﮯﻋﺒﺪﺍﻟﻔﺘﺎﺡ ﻋﺒﺎﺳﯽ ﺑﮭﯽ ﻣﻮﺟﻮﺩ ﺗﮭﮯ۔
وحدت نیوز (کراچی) مجلسِ وحدت مسلمین شعبہ خواتین کراچی ڈویژن کی جانب سےیومِ دفاعِ وطن کی مناسبت سے، ''شہداء ملت'' کی قبور کی زیارت کے لیےوادیِ حسین (ع) قبرستان جانے کا پروگرام ترتیب دیا گیا، جسمیں ڈویژنل ممبران اور یونٹ ممبران کے علاوہ بھی خواتین اور بچوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی.نماز ظہرین کی ادائیگی کے بعد ایک قافلہ کی صورت میں روانہ ہوئے.جہاں پہنچ کر سب سے پہلے بعد از دورد وسلام کے ایک لیکچر خواہر سیما نے ''شھداء'' کے حوالے سے دیا،جسمیں انھوں نےکہاکہ کس طرح ہر مشکل وقت اور امتحان کی گھڑی پہ ''شھداء ملتِ جعفریہ'' نے مادرِ وطن ملکِ خداداد پاکستان کے لئے قدم قدم پہ قربانیاں دیں.جسکے بعد زیارت امامِ مظلوم، امام حسین(ع) کی تلاوت کی گئ.اسکے بعد خصوصیت کے ساتھ ''شھداء ملتِ جعفریہ'' اور دیگر مرحومین کے بلندیِ درجات کے لئے ''فاتحہ خوانی'' کی گئی اور انکے قبور کی زیارت کی گئی۔
وحدت نیوز (مانٹرنگ ڈیسک) رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے عوام کے مختلف طبقات سے خطاب کرتے ہوئے فرمایا: ایٹمی مذاکرات کے بعد اسرائیلی حکام نے یہ کہنا شروع کردیا کہ وہ ایران کے خدشے سے 25 سال تک آسودہ ہوگئے ہیں لیکن ا نشاء اللہ اسرائیل آئندہ 25 سال کو نہیں دیکھ پائے گا اور آئندہ 25 سال تک اسرائیل نام کی کوئی چیز باقی نہیں رہےگی اور اس مدت میں بھی اسرائیل آسودہ نہیں رہےگا۔
رہبر معظم نے فرمایا: امریکہ کی ایران کے ساتھ دشمنی آشکار ہے بعض امریکی حکام مسکراتے ہیں اور بعض ایران کے خلاف قرارداد منظور کرتے ہیں ، امریکہ مذاکرات کے ذریعہ ایران پر اپنی مرضی کو مسلط کرنے اور ایران کے اندر نفوذ پیدا کرنے کی تلاش و کوشش کررہا ہے لیکن امریکہ کی یہ کوشش بھی ماضی کی کوششوں کی طرح ناکام ہوجائے گی۔ رہبر معظم انقلاب اسلامی نے فرمایا: ایٹمی مذاکرات کے علاوہ امریکہ کے ساتھ کسی دوسرے موضوع پر مذاکرات نہیں کئے جائیں گے۔
وحدت نیو(چنیوٹ) نیشنل ایکشن پلان پوری قوم کی آواز اور ضرورت ہے مگر اسکو مفاد کیلئے ہر گز استعمال نہ کیاجائے جیسا کہ ن لیگ کی حکومت سے توقع ہے کہ اسکو سیاسی مخالفین کو زیر کرنے کیلئے یہ بطور ہتھیار استعمال کیاجائے ان خیالات کااظہار مجلس وحدت مسلمین ضلع چنیوٹ کے سیکرٹری جنرل سید انیس عباس زیدی نے کیا، انہوں نے مزید کہا کہ حکومت اس معاملے میں زبانی جمع خرچ سے کام نہ لے اگر یہ ایک مخلصانہ کوشش ہے تو سب سے پہلے ان تمام افراد کو پھانسی کے پھندے پر لٹکایا جائے جو دہشت گرد اور ان کے سہولت کار ہیں گزشتہ بڑے واقعات میں جتنے نقصان ہوئے ہیں ان کا ازالہ کیاجائے انہوں نے مزید کہا کہ فوج کی حمایت میں پوری قوم متحد ہے سوائے ان مفاد پرست عناصر کے جو کہ کسی اور کے اشارے پر کام کررہے ہوں لٰہذا اس مشکل گھڑی میں جب پاکستان سخت حالات کا سامنا کررہا ہے نیشنل ایکشن پلان پر عمل درآمد ناگزیر ہے، انہوں نے آخر میں کہا کہ اگر یہ قدم کامیاب ہوجائے تو وطن عزیز امن کا گہوارہ بن جائے ۔
وحدت نیوز(کوئٹہ) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کوئٹہ ڈویژن کے سیکریٹری جنرل عباس علی نے کہا ہے کہ وطن عزیز میں پولیو متاثرہ افراد کی شرح کو کم کرنے کیلئے اس وقت ہمیں پوری کوشش کرنی چاہئے، پولیو کے قطرے نہ دینے سے لاکھوں بچوں کی زندگیاں تباہ ہو سکتی ہے۔ ہم سب کیلئے ضروری ہے کہ اس کام میں منتظمین اور ان تمام لوگوں کا ساتھ دے جو پولیو مہم کا حصہ ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے مجلس وحدت مسلمین کے کوئٹہ کے مرکزی دفتر میں ایک اہم اجلا س سے کی،اجلاس میں ڈویژن سیکرٹریز ودیگر معززین نے شرکت کی۔
انہوں نے مزید کہا کہ چند دنوں بعد پولیو مہم کا آغا ہونے والا ہے جس میں بائیس لاکھ کے لگ بگ بچوں کو پولیوں کے قطرے پلائے جائیں گے اور انہیں اس بیماری کے خطرے سے بچا لیا جائے گا ہمیں ایسے مثبت اقدامات کی ضرورت ہے۔ ماہرین کے مطابق پولیو کے قطروں کے کوئی منفی اثر نہیں یعنی اس سے کوئی اضافی بیماری لاحق نہیں ہوتی اور اگر یہ زائد المیعاد بھی ہو جائے تو صرف پانی بن جاتا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ اس سال اب تک پولیو کے حوالے سے پاکستان پہلے نمبر پر ہے جسکی وجہ یہ ہے کہ عوام اپنے بچوں کو پولیو کے قطریں نہیں پلاتی اور خود پولیو پلانے والوں کے جانیں بھی خطرے میں ہے امید کرتے ہے کہ حکومت انکی حفاظت کے لئے سیکورٹی کی سخت انتظام کرینگے۔