The Latest
وحدت نیوز (لاہور )سربراہ مجلس وحدت مسلمین پاکستان علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کےاپیل پر لاہور میں سمن آباد شباب چوک پر نماز ِ جمعہ کے بعد شام پر ممکنہ امریکی حملے اور پاکستان میں طالبان سے مزاکرات کے خلاف احتجاج کیا گیا۔احتجاجی مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی رہنماء علامہ احمد اقبال رضوی ، لاہور کے سیکرٹری جنرل علامہ امتیاز کاظمی ، لاہور کے سیکرٹری تبلیغات علامہ جعفر موسوی نے شرکت کی ، شرکاء ریلی سے خطاب کرتے ہوئے علامہ احمد اقبال رضوی نے کہا کہ شام پر امریکی حملہ دراصل لاکھوں فلسطینیوں کے حق پر حملہ ہے ، اسرائیل کو نابود ہوتا دیکھ کر امریکہ نے یہ چال چلی ہے ، اسلام کے نام پر جمع ہو کر فساد پھیلانے والے باغیوں کی شرمناک حرکات اسلام کو بدنام کرنے کی سازش ہے ، سعودیہ عرب کے حکمران امریکہ کو پیسہ دے کر شام کے خلاف جنگ میں اپنا کردار ادا کر کے امریکہ و اسرائیل سے اپنی وفاداری کا اعلان کر رہے ہیں، ہم ہر مظلوم کے ساتھ ہیں چاہے وہ مصر ہو ، بحرین ہو ، یمن ہو یا کہ شام ، عرب لیگ کا شرمناک کردار اس بات کی دلیل ہے کہ عرب حکمران کبھی بھی امریکہ کی غلامی سے آذاد نہیں ہوں گے ،
حکومت یاد رکھے کہ ہزاروں معصوموں کے قاتل طالبان جو پاکستان سے لے کر عراق اور شام تک مسلمانوں کا قتلِ عام کر رہے ہیں ان سے مزاکرات کی بات کر کے حکومت نے اپنا اصل چہرہ واضح کر دیا ہے ، ، ، دہشت گردوں سے مزاکرات نہیں ان کے خلاف مکمل اور موثر آپریشن ہونا چاہیے، ملک اسحآق جیسے بدمعاش قاتل کو آذاد کرنے کی بات کے پنجاب حکومت لشکر جھنگوی کو قبول کر رہی ہے اور اس کی سرپرست بن گئی ہے ، یاد رکھو !! کہ ملت تشیع اپنا ح لینا جانتی ہے ، ہم امن پسند لوگ ہیں اور ہم پر امن رہ کر بھی اپنا ہر مطالبہ منوا سکتے ہیں ،حکومت رئیسانی حکومت کا انجام یاد رکھے۔
وحدت نیوز (ہری پور)امریکہ اسرائیل اور آل سعود کی شیطانی مثلث کے ناپاک عزائم کو کامیاب نہیں ہونے دینگے شام میں مسلمانوں کا قتل عام اور مقدس مقامات و مزارات کی بے حرمتی برداشت نہیں کرینگے ان خیالات کا اظہارمعروف خطیب و صوبائی رکن مجلس وحدت مسلمین علامہ وحید عباس نے شام و مصر میں جاری جارحیت کے خلاف منعقدہ ریلی سے دوران خطاب کر تے ہو ئے کیا، ان کا کہنا تھا کہ اس وقت دنیائے اسلام پر امریکہ اسرائیل اور آل سعود اپنے ناپاک عزائم لے کر میدان میں اترے ہوئے ہیں جن کا منشور اسلام اور مسلمان کو کمزور کر کے آل یہود کی بالا دستی قائم کرنا ہے انہوں نے کہا انتہائی افسوس امر یہ ہے کہ آل سعود اور تکفیری گروہ اسلام کا لبادہ اوڑھ کرمسلمانوں کو تاراج کر رہے ہیں اور شام اور مصر کے اندر بے گناہ مسلمانوں کا کیمیائی ہتھیاروں سے قتل عام انکی اسلام دشمنی اور درندگی کا واضح ثبوت ہے جس پر ہم خاموش نہیں بیٹھیں گے اور ضرورت پڑنے شام میں مقدس مزارات کی حفاظت کیلئے میدان عمل میں نکل کھڑے ہونگے۔
انہوں نے کہا جہاد النکاح کے نام پر مرد و زن کو ورغلا کر لے جایا جا رہا ہے اور اسلامی اقدار کو دیدہ دلیری سے پامال کیا جارہا ہے امریکہ اسرائیل اور آل سعود کی شیطانی مثلث کے عزائم کو خاک میں ملا دینا تما م اہل اسلام کا فریضہ بنتا ہے کہ آل یہود کے شیطانی عزائم کو ناکام بناتے ہوئے اسلام کے قیام کی حفاظت و حمایت کریں ۔شرکاء ریلی میں سید قاسم شاہ ، صدر انجمن حسینیہ ٹی آئی پی عابد حسین شاہ ، سالار ماتمی دستہ ہزارہ ڈویژن باوا طاہر عباس، سیکرٹی جنرل مجلس وحدت مسلمین اسرار حسین سید اور ہری پور شہر و گردونواح کے افراد احتجاجی ریلی میں شریک تھے شام و مصر کی حمایت میں نکالی جانے والی ریلی کا آغاز امامیہ مسجد سیدناامیر حمزہ سے ہوا جو مین بازار سے ہوتی ہوئی جی ٹی روڈ مرکزی بتی چوک پر اختتام پذیر ہوئی۔
وحدت نیوز (مظفرآباد) مجلس وحدت مسلمین آزاد جموں و کشمیر ضلع مظفرآباد کے زیر اہتمام شام اور مصر کی عوام سے اظہار یکجہتی ، عرب ممالک کے گھناؤنے کردار اور ممکنہ امریکی حملے کے خلاف علمدارچوک مظفرآبادمیں احتجاجی جلسہ منعقد ہوا جلسہ سے ضلعی سیکرٹری جنرل مولاناسید طالب حسین ہمدانی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ امریکہ اور اسکے حواریوں کو ایک آزاد خود مختار ریاست کے داخلی معاملات میں مداخلت کا کوئی حق نہیں ، شام میں شکست فاش کا سامنا کرنا پڑا، اسی بنا پر امریکی صدر محبوط الحواس ہو چکا ہے، کبھی حملہ کی دھمکی دیتا ہے اور کبھی کیمیائی اسلحہ تلف کرنے کی باتیں کرتاہے ، امریکہ کو شام یا شام کی عوام سے کوئی محبت ہے نہ جمہوریت سے ہمدردی ، اصل ہمدردی اسرائیل سے اور اس کے تحفظ کے لیئے شام میں صہیونی مفادات کی محافظ حکومت کا قیام چاہتا ہے مولانا طالب ہمدانی نے کہا کہ پاکستان اور کشمیری غیور مسلمان شام پر ممکنہ حملہ کی صورت میں حملہ آور طاقتوں کے لیئے سرزمین وطن تنگ کر دیں گے، انہوں نے امریکہ اور ترکی کے عوام کی طرف سے حملوں کی مخالفت کو سراہتے ہوئے کہا ہے کہ امریکہ اور ترکی کے عوام نے حکمرانوں کے خلاف احتجاج کر کے یہ ثابت کر دیا ہے کہ وہ زندہ ضمیر لوگ ہیں اور حکمرانوں کی بے حسی اور سوار خبط کومحسوس کرتے ہوئے سڑکوں پر نکلے ہیں ، مولاناسید طالب حسین ہمدانی نے کہا کہ اگر شام میں جنگ ہوئی تو یہ فیصلہ کن جنگ ہو گی اور نتیجہ کے طور پر امریکہ اور اس کے حواری منہ چھپاتے پھریں گے۔آج جو ریاست بھر میں احتجاج ہو رہا ہے کہ اس بات کی غمازی کرتا ہے کہ ریاست کے عوام سالار وحدت کی ہر کال پر لبیک کہنے کو ہمہ وقت آمادہ ہیں ، انہوں نے کہا کہ عرب ممالک نے مصر میں جو جمہوری حکومت کو گرانے اور مظلوم مصری عوام کو کچلنے کا جو کردار ادا کیا ہے، وہ انتہائی شرمناک ہے، مزید بر آں کہ ہماری حکومت بھی طالبان سے مذاکرات کر کے شہداء کے خون سے غداری کی مرتکب ہو رہی ہے،طالبان سے مذاکرات کا فیصلہ گویا انہیں منظم ہونے کا موقع فراہم کرنا ہے، تا کہ وہ وقت آنے پر پھر سے پاکستان کی سرزمین پر بے گناہ انسانوں کا خون بہا سکیں۔
علامہ سید طالب ہمدانی نے کہا کہ ہم امریکہ اور اس کے حواریوں کی بھرپور مذمت کرتے ہیں ، امریکہ اور عرب ممالک نے شام میں جو گھناؤنی سازشوں کا جال بچھایا ہے وہ صرف و صرف اس لیئے کہ وہاں کی حکومت امریکہ نواز نہیں، وہ حکومت امریکہ اور اسرائیل اظہار بیزاری کرتی ہے، امریکہ نے چاہا کہ وہاں ہمارے موافق حکومت بیٹھے جو ہماری پالیسیوں کو وہاں نافذ کریں، لیکن وہاں کی حکومت نے نہ تو اسرائیل کے سامنے گھٹنے ٹیکے اور نہ ہی امریکہ کے سامنے سر تسلیم خم کیا، وہاں کی حکومت نے کرار کی سنت پر عمل پیرا ہو راہ فرار بھی اختیارنہیں کی، وہاں کی حکومت میدان میں حاضر رہی اور بالآخر امریکہ کو وہاں شکست تسلیم کرنی پڑی، عرب ممالک جو سارا خرچ اُٹھانے کی بات کرتے تھے اور امریکہ سے کہتے تھے کہ حملہ تم کرو اور سارا خرچ ہم برداشت کریں گے ، انہیں وہاں نہ ان کا درہم کام آیا نہ وہاں ان کا پیسہ مؤثر ہوا، وہاں عرب ممالک کو شرمندگی کا سامنا کرنا پڑا۔اور فیض ہے جناب سید زینب سلام اللہ علیھا کا کہ عرب ممالک کا اصلی چہرہ عوام کے سامنے آ گیا اور مسلم دنیا نے نے بھی دیکھ لیا کہ بظاہر خادم حرمین شریفین کہلانے والے حرمین شریفین کی خدمت نہیں بلکہ امریکہ و اسرائیل کی خدمت کر رہے ہیں، جلسہ سے سیکرٹری سیاسیات سید تصور عباس موسوی ، مولانا سید حمید حسین نقوی ،خالدمحمود عباسی ڈپٹی سیکرٹری جنرل مظفرآباد، سید سجاد حسین سبزواری ، سید وقار حسین کاظمی ، و دیگر مقررین نے بھی خطاب کیا۔
وحدت نیوز (لاہور ) پاکستان کی دینی جماعتیں امریکہ اور اس کی جارحیت کے خلاف متحد ہیں ،امریکہ اور اس کے اتحادی ایک کے بعد دوسرے مسلمان ملک پر فوجی یلغار اور جارحیت کا سلسلہ جاری رکھے ہوئے ہیں۔قبل ازیں انھوں نے عراق ، افغانستان اور لیبیا پر مختلف بہانوں سے تباہی مسلط کی۔ وہاں کے عوام کا قتل عام کیا، وسائل کو لوٹا اور تباہ کیا ۔ حال ہی میں مصر میں جمہوری اصولوں کے مطابق منتخب حکومت کا تختہ وہاں کی فوج نے امریکی اور صہیونی اشارے پر الٹ دیا ۔ہم دیکھ رہے ہیں کہ ایک عرصے سے امریکہ شام میں بھی فوجی مداخلت کے بہانے تلاش کر رہا ہے۔ عالمی استعماری قوتیں گذشتہ دو برس سے شام میں موجود کیمیائی ہتھیاروں کے ممکنہ استعمال پر واویلا کر رہی ہیں ۔ اب یہ حقائق دنیا کے سامنے واضح ہو چکے ہیں کہ یہ ہتھیار انہی قوتوں او ر ان کے گماشتوں نے حکومت اور مخالفین کو فراہم کیے ہیں۔ ان کے استعمال کا پراپیگنڈہ شام کے خلاف جارحانہ عزائم کی تکمیل کے لیے ہی کیا جارہا ہے۔ان خیالات کا اظہار مختلف دینی مذہبی جماعتوں کے رہنمائو ں نے لاہور پریس کلب میں جمیعت علماء اسلام (سواد اعظم) کے زیر اہتمام مشترکہ پریس کانفرنس میں کیا۔
اس اہم پریس کانفرنس میں پیر سید محفوظ مشہدی اور ثاقب اکبر چیئرمین البصیرہ کے علاوہ علامہ ابو ذر مہدوی مرکزی رہنما ایم ڈبلیو ایم، علامہ امتیاز عباس کاظمی سیکریٹری جنرل ایم ڈبلیو ایم لاہور،پیر سید ہارون علی گیلانی سیکرٹری جنرل تحریک فیضان اولیاء ،نذیر جنجوعہ سیکرٹری جنرل جماعت اسلامی پنجاب ،سید محمد معصوم نقوی صدر جمعیت علمائے پاکستان نیازی، ، مولانا محمد خان لغاری سیکرٹری جنرل جمعیت علمائے پاکستان سواد اعظم ،پیر سید محمد عثمان نوری صدر ملی یکجہتی کونسل پنجاب، ڈاکٹر امجد حسین جنرل سیکرٹری، جمعیت علمائے پاکستان نیازی، ، صاحبزادہ خادم حسین شرقپوری سیکرٹری مشائخ اہلسنت، مولانا محمد افضل باجوہ نائب امری تحریک فدایان امت، سید واجد گیلانی صدر تحریک فدایان امت، محمد غیاث الدین ایم پی اے پاکستان مسلم لیگ (ن) سید نثار علی ترمذی ڈائریکٹر البصیرہ لاہور، ، پیر اختر رسول قادری، صدر جمعیت علمائے پاکستان پنجاب اور دیگر اہم مذہبی و دینی جماعتوں کے قائدین نے شرکت کی۔
وحدت نیوز (کراچی) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کراچی ڈویژن کے رہنماعلی حسین نقوی کا کہنا تھا کہ شام و مصر کے مسلمانوں سے اظہار یکجہتی اورحکومت پاکستان کی جانب سے طالبان دہشت گردوں سے مذاکرات کے خلاف علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کی اپیل پر کل شہر بھر کی جامع مساجد کے باہربعد نماز جمعہ احتجاجی مظاہرے منعقد کیئے جائیں گے ، مرکزی احتجاجی مظاہرہ خوجہ جامع مسجد کھارادر کے باہر منعقد کیا جائے گا ، جس میں مرکزی ترجمان علامہ حسن ظفر نقوی خطاب کریں گے ، اس کے علاوہ حسینی جامع مسجد برف خانہ ملیر ، جامع مسجد مصطفیٰ عباس ٹائون ، جامع مسجد حسینی ایوب گوٹھ اور جامع مسجد خدیجتہ الکبریٰ اورنگی ٹائون میں بھی احتجاجی مظاہرے منعقد کیئے جائیں گے ۔
وحدت نیوز (لاہور) مجلس وحدت مسلمین کے زیر اہتمام جمعہ المبارک کو ملک بھر میں شام اور مصر میں امریکی و اسرائیلی جارحیت کیخلاف مظاہرے ہونگے۔ مظاہروں میں تمام مکاتب فکر کے علما اور افراد شریک ہونگے۔ مجلس وحدت مسلمین کے ترجمان مظاہر شگری کا کہنا ہے کہ مظاہروں کا مقصد شام اور مصر کے آئینی و قانونی حکومت کیخلاف ہونے والی سازشوں اور بالخصوص شام پر ممکنہ امریکی جارحیت کے خلاف آواز بلند کرنا ہے۔ لاہور، شیخوپورہ، قصور، ننکانہ صاحب، فیصل آباد، سرگودہا، خوشاب، چینوٹ، جھنگ، حیدر آباد تھل، منکیرہ، بھکر، رحیم یارخان، مظفر گڑھ، ملتان، بہاولنگر، بہاولپور، وہاڑی، ساہیوال، اوکاڑہ، جہلم، گوجرانوالہ، گجرات، راوالپنڈی، اٹک، سمیت مختلف اضلاع اور تحصیلوں میں مظاہرے ہونگے۔
وحدت نیوز (پشاور) مجلس وحدت مسلمین خیبر پختونخوا کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل علامہ سید عبدالحسین الحسینی نے حکومت کی جانب سے بلائی گئی آل پارٹیز کانفرنس میں طالبان دہشتگردوں کیساتھ مذاکرات کے اعلان کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ دہشت گردوں سے بات چیت کے سبب ہی ملک آج آگ و بارود میں جل رہا ہے۔ طالبان ظالم اور قاتل ہیں۔ اپنے ایک بیان میں ان کا کہنا تھا کہ ہزاروں پاکستانیوں کے قاتلوں کو معاف نہیں کیا جاسکتا اور نہ ہی ان سنگ دل دہشت گردوں کیساتھ کسی بھی قسم کے مذاکرات کرنے چاہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ قاتلوں کو معاف کرنا ہزاروں پاکستانی شہدا کے خون کیساتھ غداری ہوگی۔ شہدا کے لواحقین کی اجازت کے بغیر مذاکرات کی باتیں کرنا قوم کے ساتھ بہت بڑا مذاق ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کے اس اقدم سے یہ صاف ظاہر ہو رہا ہے کہ حکمران، فوج اور ملکی سکیورٹی ادارے بزدل اور بے بس ہیں۔ انہوں نے کہا کہ دہشت گردوں سے مذاکرات پہلے بھی ناکام ہوئے تھے اور اب بھی ایسا ہی ہوگا۔ علامہ سید عبدالحسین الحسینی نے مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے سربراہ علامہ ناصر عباس جعفری کی اپیل پر صوبہ خیبر پختونخوا میں بھی شام اور مصر کے مظلوم عوام کی حمایت اور امریکی و اسرائیلی نواز قوتوں کیخلاف احتجاج کا اعلان کیا۔
ایم ڈبلیو ایم جموں کشمیر میں شام و مصر میں امریکی مداخلت کے خلاف یو م احتجاج منائے گی ، سجاد سبزواری
وحدت نیوز (مظفرآباد )مجلس وحدت مسلمین آزاد جموں و کشمیر کل 13ستمبر جمعۃ المبارک کو پوری ریاست میں امریکی سازشوں اور دھمکیوں کے خلاف احتجاج کرے گی ،مجلس وحدت مسلمین آزاد کشمیر کے مرکزی رہنماسید سجاد حسین سبزواری نے کہا ہے کہ شام بحران پر عرب ممالک کا کردار انتہائی شرمناک ہے،امریکہ، شام کے عوام کو اپنے مقاصد کے لیئے استعمال کرنے میں ناکام رہا، اس لیئے کوئی بغاوت نہیں پیدا کر سکا،اور باہر سے شر پسند شام میں گھناؤنی کاروائیوں کے لیئے سرگرم کیئے گئے، جبکہ امریکہ اور اسرائیل کے مفاد کی خاطر عرب حکمرانوں کی آشیرباد سے شر انگیزی کر رہے ہیں ، کیمیائی ہتھیاروں کے استعمال کا الزام بھی بشار الاسد حکومت پر بے بنیاد ہے، امریکہ،شام پر حملہ کرنے کی جرات نہیں کر سکتا کیونکہ وہ اب با اثر اور اہم ممالک اور اپنے عوام کو دھوکہ نہیں دے سکتا جسطرح افغانستان ، عراق کے حوالے سے فریب کاری کا مظاہر کیا گیا تھا ،انہوں نے کہا کہ ایک طرف جمہوری حکومت کی بات کرتا ہے تو مصر میں قائم حکومت کے خاتمہ میں امریکہ اور سعودی عرب نے جو کردار ادا کیا وہ کسی سے پوشیدہ نہیں ہے۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے ریاستی سیکرٹریٹ مظفرآباد سے جاری بیان میں کیا، انہوں نے کہا کہ کہ عرب ممالک شام میں قائم حکومت کو ختم کر کے صہیونی مفادات کے حصول کے لیئے کوشاں ہیں جس سے ایک طرف ان حکمرانوں کے چہرے سے نقاب اتر گئی ہے اور نتیجہ کے طور پر انہیں شکست فاش کا سامنا کرنا پڑے گا ، خاص طور اپر دمشق میں سیدہ زینب بنت علی ؑ کے مزار پرحملے کی صورت میں پوری دنیا سے جوشدید ردعمل آئے گا اس کا ناعاقبت اندیشوں کے لیئے اندازہ لگانا ناممکن ہے، سید سجاد حسین سبزواری نے کہا کہ پاکستان اور کشمیری غیور مسلمان شام پر ممکنہ حملہ کی صورت میں حملہ آور طاقتوں کے لیئے سرزمین وطن تنگ کر دیں گے، انہوں نے امریکہ اور ترکی کے عوام کی طرف سے حملوں کی مخالفت کو سراہتے ہوئے کہا ہے کہ امریکہ اور ترکی کے عوام نے حکمرانوں کے خلاف احتجاج کر کے یہ ثابت کر دیا ہے کہ وہ زندہ ضمیر لوگ ہیں اور حکمرانوں کی بے حسی اور سوار خبط کو درک کرتے ہوئے سڑکوں پر نکلے ہیں ، سید سجاد حسین سبزواری نے اپنے بیان میں مذید کہا کہ اگر شام میں جنگ ہوئی تو یہ فیصلہ کن جنگ ہو گی اور نتیجہ کے طور پر امریکہ اور اس کے حواری منہ چھپاتے پھریں گے۔کیوں کہ دنیا بھر کے مسلمانوں کو طاغوتی سازشوں کا ادراک ہو رہا ہے۔
وحدت نیوز ( بلتستان ) مجلس وحدت مسلمین پاکستان بلتستان ڈویژن کے سیکرٹری جنرل علامہ آغا علی رضوی نے بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح کے یوم وفات کی مناسبت سے پیغام دیتے ہوئے کہا کہ قائد اعظم محمد علی جناح کے پاکستان میں پاکستان کے دشمن دندناتے پھر رہے ہیں جبکہ حقیقی محبان وطن پر پاکستان کی سرزمین تنگ کر دی گئی ہے۔ قائد اعظم کی روح آج یقینا کرب میں مبتلا ہوگی اور وطن عزیز کے سربازوں سے ایثار و قربانی کے متقاضی ہوگی۔ اس وقت پاکستان کے محبوں کو قائد اعظم کے دور کی قربانی دینی پڑے گی۔
انہوں نے کہا کہ ان دنوں وطن عزیز اس کے ازلی دشمنوں کے ہاتھوں یرغمال ہے اور موجودہ حکومت کی جانب سے وطن عزیز کے دشمنوں یعنی دہشت گردوں کے ساتھ مذاکرات بانی پاکستان کی روح کو اذیت میں مبتلا کرنے کے مترادف ہے۔ آج پاکستان میں وہی لوگ دہشت گردی پھیلا رہے ہیں اور وطن کو کمزور کرنے کے درپے ہیں جو قیام پاکستان کے دنوں پاکستان اور قائداعظم کی مخالفت کرنے میں سرفہرست تھے۔ اسی نظریاتی طبقہ نے تحریک پاکستان کو ناکام کرنے میں ایڑی چوٹی کا زور لگایا اور آج یہی ٹولہ ملک میں دہشت گردی پھیلا رہا ہے۔ پاکستان میں سرگرم عمل دہشت گرد ٹولہ را، امریکہ اور اسرائیل کا ایجنٹ ہے۔
وحدت نیوز( بلتستان ) مجلس وحدت مسلمین پاکستان بلتستان ڈویژن کے سیکرٹری تعلیم انجینئر اسلم نے ڈگری کالج کے اساتذہ کرام کی معطلی کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ لگتا ہے کہ ن لیگ گذشتہ حکومت کے تمام ریکارڈز کو توڑنے کا ارادہ کرچکی ہے۔ سابقہ حکومتوں میں اقرباء پروری، رشوت ستانی اور بدعنوانیوں سے بلتستان میں معیار تعلیم نامی کوئی چیز نہیں رہی، اس سلسلے میں جو کسر باقی ہے قرائن سے ایسا لگ رہا ہے کہ ن لیگی حکومت پورا کرے گی اور ان کی تعلیم کش پالیسوں سے علاقہ میدان تعلیم میں مزید پیچھے چلا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ نئی حکومت کے تمام دعوے کھوکھلے ثابت ہو رہے ہیں ایک طرف سابقہ بدعنوانیوں کا سلسلہ جاری ہے تو دوسری طرف نئی حکومت کی پالیسیز تشویشناک ہیں۔ انہوں نے کہا کہ حکومت میں اتنی جان ہے تو چور دروازوں سے بھرتی ہونے والے ان پڑھ اساتذہ کو نکال باہر کرے اور سرکاری عمارتوں پر قابض سیکرٹری لیول کی شخصیات سے ناجائز قبضے چھڑائیں۔
سیکرٹری تعلیم نے کہا کہ حکومتی قانون نافذ کرنے والوں کی جانب سے لائق اور محنتی اساتذہ کے گھروں پر رات کے اندھیرے میں غیر قانونی اور غیر اخلاقی دھاوا دراصل تعلیم پر حملہ ہے۔ ایسے معاشرہ میں جہاں پر اساتذہ کی سیٹیں کوڑوں کے دام بکتی ہوں اور قومی مجرم دندناتے پھرتے ہوں وہاں مخلص، دیانت دار اور لائق اساتذہ کی معطلی اور ذہنی کوفت کوئی حیران کن بات نہیں کیونکہ اس حکومت میں مجرموں کو نوازا جاتا ہے، قاتلوں کو چھڑایا جاتا ہے اور دہشت گردوں کو بھائی سمجھا جاتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس خطہ میں ایڈمنسٹریشن ہمیشہ ایسی پالیسیاں مرتب کرتی ہیں جس کے نتیجے میں یہاں کا تعلیمی ماحول مسلسل متاثر ہو رہا ہے۔ ہم ان تمام طاقتوں کے چہرہ سے نقاب الٹ کر رکھ دیں گے جو اس خطہ کیخلاف سازشوں میں سرگرم ہیں۔