The Latest

mwmpolitical011اسلام آباد( )مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹر ی پولیٹیکل سید ناصر عباس شیرازی نے کہا کہ مجلس وحدت مسلمین آئندہ عام انتخابات میں ستر 70سے زائد قومی وصوبائی نشستوں سے اپنے حمایت یافتہ اُمیدواروں کی سپورٹ کرے گی۔ ہمارا بنایدی مقصد پارلیمنٹ کو آزاد اور مستحکم بنانا ہے جو کہ اُس وقت تک نہیں بن سکتا جب تک پارلیمنٹ کو تکفیریوں او ر دہشت گردوں سے پاک نہیں کرلیا جاتا۔ مجلس وحدت مسلمین اس وقت ملت تشیع کی نمائندہ جماعت کے طور پر اُبھر کر سامنے آرہی ہے جس کی واضح مثال گزشتہ دنوں کوئٹہ میں ہونے والے سانحے کے بعد مجلس وحدت مسلمین کی کال پورا پاکستان سڑکوں پر تھا اُنہوں نے کہا کہ یہ لیڈر شپ کی کامیابی ہے

shuhda.isteqbalوارثین شہدائے کربلائے کوئٹہ تمام ہم وطنوں اور خاص کر ملت جعفریہ سے اظہار تشکر کرتے ہوئے فیصل آباد میں شہدا کانفرنس میں شرکت کے پہنچے تو ہزاروں لوگوں اور مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے عہدہ داران نے شہر سے باہر آکر شاندار استقبال کیا دہشگردی مردہ کے نعروں سے فضاء گونج اٹھی
استقبالیہ ریلی میں موٹرسائیکل سواروں کی ایک بڑی تعداد موجود تھی جو لمحے لمحے سے فضا میں لبیک یا حسین کے نعرے بلند کررہی تھی 
یوں لگتا تھا کہ گویا پورا شہر امٹ آیا ہے استقبال کرنے والوں میں مختلف سماجی سیاسی اور مسالک کے افراد بھی شامل تھے (تفصیلی رپورٹ عنقریب )

tawaworjawadiمجلس وحدت مسلمین آزاد کشمیر کے صوبائی سیکرٹری جنرل علامہ سید تصور جوادی نے کہا ہے کہ مجلس وحدت مسلمین ملت اسلامیہ کے لیے ایک روشنی کی کرن بن کرسامنے آئی ہے جس سے آزاد کشمیر سمیت پورا پاکستان مستفید ہوگا۔ ان خیالات کا اظہار اُنہوں نے مظفرآباد (آزاد کشمیر) میں مجلس وحدت مسلمین (شعبہ سیاسیات) کے زیراہتمام منعقد ہونے والے '' ملکی سلامتی کو درپیش خطرات اور اُن کا راہ حل ''سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ علامہ تصور جوادی کا مزید کہنا تھا کہ مجلس وحدت مسلمین نے سوئی ہوئی ملت کو بیدار کیا ہے۔ آج سے پہلے ملت کا کوئی پُرسان حال نہیں تھا لیکن اب ملت اپنے حقوق کا فیصلہ خود کرے گی۔ اُنہوں نے کہا کہ ہمارے علاقے میں اگر کوئی عام شخص بھی مرجائے تو علاقے کے سیاست دان تعزیت کے لیے آتے لیکن ہمارے سینکڑوں جوان شہید ہوتے رہے ان لوگوں کو توفیق نہ ہوئی۔ اُنہوں نے کہا کہ اب اس ملت کی تقدیر کا فیصلہ کوئی اور نہیں کرے گا بلکہ یہ عظیم قوم خود اپنی تقدیر لکھے گی۔

mwm.azadkasmirمجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری سیاسیات سید ناصر عباس شیرازی نے کہا ہے کہ بلوچستان کی ترقی بعض ممالک کو ہضم نہیں ہو رہی۔ گوادر پورٹ کے ذریعے سے پاکستان کو بہت فائدہ ہو رہا ہے جو کہ یقینا عرب ممالک کو گوارا نہیں کیوںکہ گوادر پورٹ کے کام کرنے سے عرب ممالک کی معیشیت کو شدید دھچکہ لگا ہے اور امریکہ وہاں سے ہمارے ایٹمی اثاثوں کو غیر محفوظ کرنا چاہتا ہے۔ ان خیالات کا اظہار اُنہوں نے مظفرآباد (آزاد کشمیر) میں مجلس وحدت مسلمین (شعبہ سیاسیات) کے زیراہتمام منعقد ہونے والے ''ملکی سلامتی کو درپیش خطرات اور اُن کا راہ حل'' سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر صوبائی سیکرٹری جنرل آزاد کشمیر علامہ سید تصور جوادی اور دیگر نے بھی خطاب کیا۔ سید ناصر عباس شیرازی کا مزید کہنا تھا کہ ملک دشمن قوتوں کی نظریں ہمارے ایٹمی اثاثے پر ہیں کہ کسی طرح پاکستان کی طاقت کو ختم کیا جاسکے۔ چستان کے لوگ ہر روز جنازے بھی اُٹھاتے ہیں اور قومی پرچم بھی لہراتے ہیں، لیکن بعض قوتیں اُسے کمزور کرنا چاہتی ہیں۔ اُنہوں نے کہا کہ پاکستان اس وقت چند افرادکے ہاتھوں میں ہے جو یقینا اس ملک کو چلانے کی سوجھ بوجھ نہیں رکھتے۔

hasan.zafar.indiaمجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی ترجمان علامہ سید حسن ظفر نقوی صاحب نے ایم ڈبلیو ایم میڈیا سیل گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حکومت کو چاہیے کہ وہ وارثین شہدا کے ساتھ طے شدہ تمام مطالبات پر عمل درآمد میں مزید تیزی دیکھائے اور اپنی پہلی ترجیحات میں رکھے ۔
علامہ سید حسن ظفر نقوی جو ان دنوں تبلیغات دینی کے سلسلے میں انڈیا میں ہیں نے ہمارے نمایندے کے ساتھ ٹیلی فونک گفتگو کرتے ہوئے کہا ہر چیز کی ایک حد ہواکرتی ہے اور جب وہ چیز اپنی حد سے گذرجاتی تو پھر کسی کے کنٹرول میں نہیں رہتی اس لئے اس سے قبل کہ کوئٹہ کے مظلوم اہل تشیع ہزارہ کی برداشت اپنی حد سے آگے بڑھے ،وارثین شہدا کے ساتھ طے شدہ تمام مطالبات پر من  وعن عمل درآمد کیا جائے اور حکومت عمل درآمد میں تیز رفتاری دیکھائے ۔

mwmlhr shuhdaconf01قرار دادیں 
آج کربلا کوئٹہ و لاہو ر کی شہداء کانفرنس کی قرار دادیں درج ذیل ہیں
۱۔ملت جعفریہ کے جان ومال و حقوق کی ذمہ داری حکومت پاکستان اور صوبائی حکومتوں پر ہے۔لہذا ان عظیم سانحات کے باوجود اگر کہیں بھی کوئی واقعہ پیش آیا تو اس کی ذمہ داری براہ راست مرکز ی اور صوبائی حکموتوں پر ہو گی ۔
۲۔کوئٹہ کے سانحہ کے بعد خانوادہ شہداء ،علماء اور حکومت کے درمیان جو ۲۳ نکاتی معاہدہ طے پایاء ہے اس کے تمام نکات پر فوری عمل کروانا حکومت کی ذمہ داری ہے اور اگر ان عظیم قربانیوں کے بعد مرکزی اور صوبائی حکومت بلوچستان نے کوتاہی کی تو ملت جعفریہ اپنی پوری قوت کے ساتھ عمل کروانا جانتی 
۳۔الطاف حسین اور دیگر بھولے لوگوں نے جو علماء کی کردار کشی کی ہے تفرقہ پھیلانے کی کوشش کی ہے اس کی مذمت کرتے ہیں ۔اور اگر ان قاتلوں اور ان لٹیروں نے ہوش نہ سنبھالا تو ملت جعفریہ اس کا جواب حیدری تھپڑ سے دے گی ۔
۴۔پنجاب اور لاہور کے اندر متعدد واقعات ہوئے ہیں اور ملت جعفریہ کی آخری قربانی شہید ڈاکٹر علی حیدر نقوی اور ان کے بیٹے مرتضی حیدر کی قربانی ہے ۔ملت جعفریہ کا مطالبہ ہے کہ پنجاب کے اندر دہشت گردی کو نہ روکا گیا ۔دہشت گردوں کو لگام نہ دی گئی ،ان کے نیٹ ورک کو نہ توڑا گیا اور ان کی حکومتی پشت پناہی نہ روکی گئی تو ملت جعفریہ کے گزشتہ دھرنوں کے بعد تیسرا دھرنا تاریخی ہوگا اور اس کا مرکز لاہور ہو گا۔اور پورا ملک اس کی حمایت میں دھرنا دے گا ۔
۵۔ہمارا مطالبہ ہے کہ کوئٹہ کے اندر ٹارگیٹڈ آپریشن کے عمل میں تیزی لائی جائے ۔اور دہشت گردوں کی مکمل صفائی کی جائے۔
۶۔مشتاق سکھیرا کی بلوچستان میں تعیناتی اور وارثان شہداء اور ملت جعفریہ کو قبول نہیں ہے ۔کیونکہ پنجاب کے اندر فرقہ ورانہ سرگرمیوں میں ملوث رہا ہے ۔اور دہشت گردی کی حمایت کرتا رہا ہے۔

mwmlhr shuhdaconf01مجلس وحدت مسلمین شعبہ خواتین کی جانب سے شہداء کربلا کوئٹہ و لاہور کانفرنس منعقد کی گئی جس میں علامہ ابوذر مہدوی ،علامہ سید حیدر علی موسوی ،علامہ محمد اقبال کامرانی ،علامہ حسنین عارف کوارڈنیٹر مذہبی امور وزیر اعلیٰ پنجاب الحاج حید ر علی ،لاہور سے شہید ڈاکٹر حیدر علی کی والدہ ،اہلیہ بیٹی، کوئٹہ سے شہدا کے وارثان اور پا کستان بھر سے خواتین، بچے اور مردو ں کی کثیر تعداد میں شرکت کی ۔
کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے علامہ امین شہیدی نے کہا کے خون کوہٹہ میں اتنی گرمی ہے کہ مگر مچھوں کے درمیان ہم نے دوستوں اور علماء اکرم کی مدد سے محنت کی اور سازشوں کو ناکام بنایا خود بلو چستان کے حکومت نے کہا ہے کہ آرمی خود نہیں آنا چاہیے ۔کب تک مظلموں کا خون کوٹہ میں بہایا جاے کا ، اب ہمیں جواب چاہے کہ کون جھوٹا ہے ،حکومت یا کوئی اور ہمیں اس کی وضا حت کر دیں پھر ہم جانے اور ہمارا دشمن۔ ایم کیو ایم اور ایچ ڈی پی کی ڈوریاں کہں اور سے ہلائی جاتی تھی ۔ہم اپنے شہداکے حون پر سیاست کبھی نہیں چمکانے دیں گے ۔شہدا کا پاکزہ خون ہماری حیات کا با عث ہں ۔ایسے شہدا موجود ہوں ہماری قوم کو کوہی نیں جھکا سکتا ۔

mwmpakistanالیکشن کمیشن آف پاکستان نے مجلس وحدت مسلمین کو بطور سیاسی جماعت رجسٹرڈ کر لیا ہے۔ اور مجلس وحدت مسلمین پاکستان سے انتخابی نشان مانگ لیا ہے واضح رہے کہ مجلس وحدت مسلمین پاکستان بھر پورسیاسی عمل میں حصہ لے گی اور جہاں ممکن ہو امیدوار بھی کھڑے کریگی۔
ایم ڈبلیو ایم کے شعبہ سیاسیاست کے ترجمان باقر حسین ایڈووکیٹ کے مطابق مجلس وحدت مسلمین الیکشن کمیشن آف پاکستان سے بطور سیاسی جماعت رجسٹرڈ ہوچکی ہے، البتہ آئندہ انتخابات میں اپنے انتخابی نشان سے الیکشن لڑنے یا کسی دوسرے انداز سے سیاسی عمل میں بھرپور کردار ادا کرنے کا حتمی فیصلہ شوریٰ عالی کے اجلاس میں کیا جائیگا، جو آئندہ چند ہفتوں میں متوقع ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ مجلس وحدت مسلمین پاکستان صوبے سندھ کے دوسرے بڑے شہر حیدر آباد میں 24 مارچ کو عظیم الشان کانفرنس کا انعقاد بھی کر رہی ہے، جس میں سندھ کی سطح پر لاکھوں افراد کی موجودگی میں اہم اعلانات کئے جاسکتے ہیں

شہدائے کربلائے کوئٹہ کانفرنس لاہور

mwm.womanlhr11مجلسِ وحدت مسلمین پاکستان لاہور شعبہ خواتین و شعبہ تربیت کے زیرِ اہتمام شہدائے کوئٹہ و لاہور کانفرنس اس وقت محمدی مسجد حالی روڈ میں جاری ہے ، جس میں کثیر تعداد میں مومنین و مومنات شریک ہیں ، شہداء کے ورثاء خاص طور پر مائیں اس پروگرام میں شرکت کے لئے کوئٹہ سے تشریف لائی ہیں تاکہ ملت کو شہادت کے عظیم درس سے آگاہ کیا جا سکے
یہ قوم کربلائی ہے ، یہ قوم عاشورائی ہے ، یہ قوم علی والی ہے ، یہ قوم ڈرتی نہیں ، یہ قوم شہادتیں دینے سے گھبراتی نہیں ، ہمارے جوان اپنی ماؤں کو بتا کر جاتے ہیں کہ میں شہید ہونے جا رہا ہوں ، اور مائیں جوانوں کو گھر سے حُسین پر قربان کر کے نکالتی ہیں ،

Quetta.MWMکوئٹہ کی ایک نام نہاد قوم پرست جماعت نے اپنی کھوئی ہوئی حثیت کو بچانے کے لئے علمائے کرام اورمجلس وحدت مسلمین پاکستان جیسی ملک گیر جماعت کیخلاف ہرزہ سرائی شروع کردی اور تہمتوں اور الزام تراشیوں کی بارش کرنے کی کوشش کی گذشتہ دنوں کوئٹہ کی ایک انتہائی محدود قوم پرست اور مذہب مخالف جماعت نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے اپنی سیاسی قد کو انچاکرنے کا یہ طریقہ اختیار کیا کہ ملک گیر جماعت مجلس وحدت مسلمین پاکستان کیخلاف ہرزہ سرائی کی تاکہ بدنام ہونگے تو کیا نام نہ ہوگا پر عمل پیرا ہوسکے یہ وہی جماعت ہے جو ہمیشہ سے خود کو قومیت کے بت کے سامنے جھکانے اور اہل کوئٹہ کو ایک محدود دائرے میں ڈال کر ملک بھر کے پانچ کروڑ اہل تشیع اور پچانوے فیصد مسلمانوں سے الگ کرنا چاہتی ہے اس نام نہاد قوم پرست جماعت نے شہدا ئے کوئٹہ کی تدفین کے وقت بھی علمائے کرام اور کوئٹہ کے مومن مسلمانوں کو بدنام کرنے کی کوشش کی اور ڈرامہ راچایا ۔
ہم مجلس وحدت مسلمین پاکستان خاص کر اہل کوئٹہ سے گذارش کرتے ہیں کہ اس جماعت کی ہرزہ سرائی پر دھیان نہ دیں اور مظلوم شہدا کے وارثین کی دادرسی کرتے رہیں 
یاد رکھیں کہ اہل کوئٹہ امت مسلمہ اور کروڑوں پیروان مکتب اہل بیت ؑ کے حصہ ہیں صرف ایک چھوتا قبیلہ نہیں بلکہ انکا تعلق اس عظیم مکتب سے جسے مکتب عاشورہ و مکتب کربلا کہا جاتا ہے جو دنیا کے کونے کونے میں پھیلا ہوا ہے

مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree