The Latest

Qadafi Deathلیبیا کے اقتدار پر بیالیس سال قابض رہنے والے معمر قذافی کے ہلاکت اور گرفتاری کے بارے میں متضاد خبریں سامنے آئی ہیں، لیبیا ٹی وی نے نیم مردہ حالت میں ان کی گرفتاری کی اطلاع دی ہے جبکہ ایک عرب ٹی وی نے انکی ہلاکت کا دعوی کیا ہے،آزاد ذرائع نے معمرقذافی کی ایک تصویر جاری کی ہے جس میں انہیں مردہ دکھایا گیا ہے۔ کارروائی میں قذافی کا بیٹا معتصم بھی ہلاک ہوگیا۔کرنل معمر قذافی کو بالآخر نیٹو فوج اور انکے اتحادیوں نے نشانہ بنا ہی لیا ۔عینی شاہدین نےزخمی حالت میں ان کی گرفتاریاور اسی حالت میں موت کی اطلاع دی

Helry Clinten Kabalامریکی وزیر خارجہ ہیلری کلنٹن نے پاکستان پر حقانی نیٹ ورک کے خلاف کارروائی کیلئے دبا بڑھانے کا عندیہ دے دیا۔امریکی وزیر خارجہ نے کابل میں افغان صدر حامد کرزئی سے ملاقات کے بعد افغان صدر کے ہمراہ نیوز کانفرنس سے خطاب میں کہا کہ افغانستان میں حقانی نیٹ ورک کے خلاف بڑا فوجی آپریشن جاری ہے۔ دیکھنا ہے کہ پاکستان اس نیٹ ورک کے خلاف کارروائی میں کتنا تعاون کرتا ہے؟ ۔ انہوں نے مزید کہا کہ امریکی حکومت کا حقانی نیٹ ورک کے خلاف کارروائی کے لیے پاکستان پر دباو بڑھانے کا ارادہ ہے۔

Maqboza Kashmirانسانی حقوق کے سرکاری کمیشن نے مقبوضہ کشمیر کے ایک ہی گائوں میں درجنوں خواتین کے ساتھ درندہ صفت بھارتی فوجیوں کی جنسی زیادتیوں کے معاملہ کی دوبارہ تفتیش کا حکم دیا ہے۔ حقوق انسانی کے سرکاری کمیشن نے حکومت کو یہ معاملہ خارج کرنے کا مشورہ دینے والے شعبہ قانون کے اسوقت کے سربراہ کے خلاف قانونی کاروائی کی سفارش کی ہے، ۔ کمیشن نے حکومت سے کہا ہے کہ جنسی زیادتیوں کی متاثرہ خواتین کو دو لاکھ روپے معاوضہ بھی دیا جائے۔ریاستی کمیشن برائے انسانی حقوق کے ممبر جسٹس(ر) جاوید کاووسہ نے

Wallstreet Protest31ft Dayامریکا میں سرمایہ دارانہ نظام کے خلاف احتجاج اکتیسویں دن بھی جار ہے۔ آسٹریلیا سے کینیڈا تک پندرہ سو شہروں کے لاکھوں افراد سرمایہ درانہ نظام اور سماجی نا انصافی کے خلاف سڑکوں پر موجود ہیں۔ اکوپائی لندن اسٹاک ایکسچینج تحریک میں مظاہرین کی تعداد تین ہزار سے تجاوز کر گئی۔ کینیڈا میں چھ سو اور آسٹریلیا میں آٹھ سو افراد نے تحریک کا آغاز کردیا۔ امریکا کے بزنس جرنل نے امریکا کی امیر ترین شخصیات سے متعلق ایک رپورٹ جاری کی ہے۔ جس کے مطابق امریکا کی ایک فیصد سے بھی کم آبادی کھربوں ڈالرزکی مالک ہے۔

Rita Borsellinoیورپی پارلیمنٹ کی ممبر ریٹا بورسلینو نے کہا ہے کہ پاکستان میں اہل تشیع کے قتل عام پر اقوام عالم کی خاموشی افسوسناک ہے ، شیعہ ہزارہ قوم کی نسل کشی پر حکومتوں نے ہمیشہ خاموش تماشائی کا کردار ادا کیا اور اسی وجہ سے قتل عام کی وارداتیں ایک تسلسل کے ساتھ جاری ہیں ان کے تدارک کے لیے ضروری ہے کہ یورپی یونین اور اقوام متحدہ فوری مداخلت کرے ،انہوں نے کہا کہ اس وقت صا ف نظر آ رہا ہے کہ ایک دہشت گرد گروہ ، شیعہ مسلک سے تعلق رکھنے والے ہزارہ قبیلہ کو کافر قرار دے کر قتل عام کا سلسلہ جاری رکھے ہوئے ہے

Un Muzahiraکوئٹہ( وحدت نیوز)کوئٹہ میں فرقہ وارانہ دہشت گردی اور شیعہ قوم کی ٹارگٹ کلنگ کے انسانیت سوز واقعات کیخلاف جنیوا میں اقوام متحدہ کے دفتر کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا گیا جس میں مرد و خواتین ، بچوں اور بوڈھوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی ، مظاہرین نے پاکستان بالخصوص کوئٹہ میں عوام کو تحفظ فراہم کرنے میںناکامی پر حکومت پاکستان اور حکومت بلوچستان کو زبردست تنقید کا ناشانہ بنایا ۔مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے حسین عباسی، علی عظیمی ، حسن خدایاری ، علی حسن ،داود حلیمی اور دیگر مقررین نے کہا کہ کوئٹہ میں انسانیت سوز

Sayed Qazi Askri Indiaحوزہ علمیہ اہل بیت دہلی کے سربراہ حجت الاسلام سید قاضی عسکری نے کہا ہے کہ امریکا کی طرف سے ایران پر سعودی عرب کے سفیر کے قتل کی سازش کا الزام احمقانہ عمل ہے انہوں نے وضاحت کی اپنے ہی ملک میں مقیم کسی بھی شخص کو گرفتار کے اس سے کسی بھی جر کا اعتراف اعتراف کراناکوئی نئی بات نہیں اس طرح کا اعتراف اور دعویٰ کوئی بھی عاقل انسان قبول نہیں کر سکتا ۔انہوں نے کہا کہ امریکا کی طرف سے ایران پر اس طرح کے الزامات عائد کرنے کے پس پردہ امریکا کے خاص مقاصدہیں، عرب ممالک میںاسلامی بیداری کی

Ameracan Troopsامریکا نے افغانستان میں شمالی وزیرستان سے جڑے سرحدی علاقوں میں جنگی سامان پہنچا کر سینکڑوں فوجی تعینات کر دئیے ہیں۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکہ کی جانب سے بڑے پیمانے پر اسلحہ بارود، ہیلی کاپٹروں کی نقل و حرکت کے ساتھ ساتھ فورسز نے پاک افغان سرحد کو مکمل طور پر سیل کر دیا ہے۔ اسی سلسلے کے پیش نظر افغان صوبہ خوست کے علاقے گرباز میں کرفیو نافذ کر دیا گیا ہے جبکہ گھر گھر تلاشی لی جا رہی ہے۔ خوست کی مرکزی شاہراہ کو بھی بند کر دیا گیا ہے جس کی وجہ سے کئی علاقوں میں ٹریفک کا نظام.

Irani Wazire Khaejaایران نے امریکا میں سعودی سفیر کے قتل کے منصوبے میں گرفتار شخص تک رسائی کا مطالبہ کردیا۔غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق تہران میں ایرانی وزارت خارجہ نے سوئٹرزلینڈ کے سفیرکوطلب کیا۔اور ان سے مطالبہ کیا کہامریکا میں گرفتار ایرانی نژاد امریکی شہری منصور ارباب سیار سے متعلق معلومات فراہم کی جائیں۔ایرانی وزارت خارجہ کاکہناتھا کہ منصورارباب سیار پرسعودی سفیر کے قتل کے منصوبے کے امریکی الزامات بے بنیاد ہیں۔اس تک ایران کورسائی دینا امریکا کی ذمے داری ہے،اس معاملے میں تاخیر ہوئی تو عالمی قوانین کی خلاف وزری

Yaman Protestersیمن میں صدر صالح عبداللہ کے خلاف ہونے والے مظاہروں میں سکیورٹی فورسز نے کم از کم 12 لوگوں کو گولی مار کر شہیداور 80 کو زخمی کر دیا ہے۔سٹی سینٹر تک مارچ کرنے والے ہزاروں مظاہرین پرگولیاں چلائی گئیں اور اشک آور گیس کا استعمال کیا گیا۔درایں اثنامیں عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ مظاہرین صدر صالح کے خلاف نعرے لگاتے ہوئے اس علاقے کی سمت جا رہے تھے جو صدر صالح کی حامی فوج کے کنٹرول میں ہے۔فائرنگ میں زخمی ہونے والوں کو ہسپتال پہنچا دیا گیا ہے۔ایسا لگتا ہے کہ یمنی صدر جب سے سعودی عرب سے علاج کے بعد لوٹا ہے

مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree