وحدت نیوز(قم) مجلس وحدت مسلمین قم کے زیر انتظام مدرسہ امام خمینی ؒ میں ایک احتجاجی نشست منعقد ہوئی۔جس میں سیکرٹری جنرل ایم ڈبلیو ایم قم حجۃ الاسلام گلزار احمد جعفری نے مختلف ممالک کے طلاب کرام کو پاکستان میں تکفیری ٹولوں کی کاروائیوں سے آگاہ کیا ۔انہوں نے اس موقع پر  حکومت پاکستان کی مجرمانہ خاموشی کی بھرپور مذمت  بھی کی اور مختلف ممالک کے طلاب سے قائد ملت جعفریہ پاکستان علامہ ناصر عباس جعفری کی بھرپور اخلاقی مدد کرنے کی اپیل کی۔

وحدت نیوز(لاہور) پریس کلب لاہور پر جاری شیعہ کلنگ کیخلاف مجلس وحدت مسلمین کی بھوک ہڑتالی کیمپ کے آٹھویں روز  شہدائے پاکستان کی درجات کی بلندی کے لئے دعائے کمیل کا اہتمام شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی علامہ سید مبارک علی موسوی آف گجرات نے دعائے کمیل کی تلاوت کی اور انہوں نے اپنے خطاب میں کہا کہ ایک مرد مجاہد علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے پرامن بھوک ہڑتال کرکے ہماری مظلومیت  سے دنیا کو آگاہ کیا آج الحمداللہ اس احتجاج کا دائرہ وسیع تر ہوتا جارہا ہے امریکہ،برطانیہ،یورپی ممالک سمیت دیگر ملکوں میں رہنے والے پاکستانی بھی اس ظلم کیخلاف سراپا احتجاج ہے،حکمرانوں کی بے حسی کا جواب ان دینا ہوگا ،حکمرانوں کی خوش فہمی کہ یہ لوگ چند دن بعد خاموش ہو جائینگے نہیں ایسا ہرگس نہیں ہماری ماضی گواہ ہے کہ ہم نے بڑے سے بڑے آمروں کو جھکنے پر مجبور کیا ہے اور یہ حکمران بھی وہ دن بہت جلد دیکھ لیں گے،ہم اپنے مطالبات سے ایک انچ بھی پیچھے نہیں ہٹیں گے علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے تنہا اس ظلم کیخلاف احتجاج شروع کیا تھا آج قوم بیدار ہو رہی ہے اور انشااللہ آنے والے دنوں میں اس احتجاج میں شدت آئیگی،ہم اب ظلم خاموشی سے سہتے نہیں رہیں گے،شرکاء سے علامہ حسن ہمدانی،علامہ مبارک موسوی،علامہ ابوذر مہدوی،علامہ محمد اقبال کامرانی نے بھی خطاب کیا،علامہ حسن ہمدانی نے بروز جمعہ یوم احتجاج کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ ہم ان ظالم حکمرانوں کیخلاف اپنی جدوجہد جاری رکھیں گے اور اس راستے میں ہر قسم کی قربانی دینے کو تیار ہیں،ہمارے جائز مطالبات پر عملی عملدرآمد تک ہم گھروں کو نہیں لوٹیں گے چاہے ہمیں ایک سال ہی کیوں نہ لگے۔

وحدت نیوز (کراچی) ملک میں جاری شیعہ ٹارگٹ کلنگ کے خلاف مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سربراہ علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کے اعلان پر جمعہ کے روز ملک گیر’’یوم احتجاج‘‘ یوم شہداء منایا گیا۔اس سلسلے میں صوبائی دارلحکومت کراچی میں بعد نماز جمعہ احتجاجی مظاہرے وریلیاں نکالی گئیں۔مظاہرین دہشت گردی کے خلاف عملی اقدامات اورملت تشیع کو ملک بھر میں انتقام کو نشانہ بنانے پر ذمہ داران کے خلاف کاروائی کا مطالبہ کر رہے تھے۔جمعہ اجتماعات میں شہداء کے ایصال ثواب اور وطن عزیز کے استحکام اور خوشحالی کے لیے بھی خصوصی دعائیں مانگی گئیں۔مجلس وحدت مسلمین کراچی کی جانب سے بعدنماز جمعہ مرکزی احتجاجی مظاہرہ جامع مصطفی عباس ٹاون کے باہر ہوا اور ابولحسن اصفہانی روڈ تک احتجاجی ریلی نکالی گئی جس میں رہنما مولانا باقر زیدی ،علامہ مبشر حسن ،علی حسین نقوی ،اور مولاناعلی انورسمیت دیگر رہنماؤں اور کارکنان نے بڑی تعداد موجود تھی مظاہرین نے لبیک یا حسین ،شیعہ و سنی اتحاد سمیت ملک بھر میں جاری شیعہ نسل کشی ٹارگٹ کلنگ پر وفاقی اور خیبر پختون خواہ حکومت کے خلاف شدید نعرے بازی کی ۔ابولحسن اصفانی روڈپر مظاہرین سے خطاب میں مقررین کا کہنا تھا کہ دہشتگردی ،کرپشن ،لاقانونیت کے خلاف اسلام آباد میں سربراہ وحدت مسلمین سے اظہار یکجہتی کیلئے احتجاجی سلسلہ جاری رہے گا پاکستان کسی مخصوص مسلک کی جاگیر نہیں ملت جعفریہ کوگزشتہ تین دہائیوں سے ظلم و بربریت کا نشانہ بنایا کیا جارہا ہے۔اس ملک میں سب سے پہلے ہم نے ملک دشمن اسلام طالبان اور کالعدم جماعتوں کے خلاف آواز بلند کی اور آج ظلم کے خلاف آواز بلند کرنے والے طبقے کو دانستہ طور پر دہشت گردوں کے رحم و کرم پر چھوڑ دیا گیا تاکہ انہیں ملک کے مقتدر ظالم حکمرانوں کے خلاف آواز بلند کرنے کا موقعہ نہ مل سکے۔،مقررین کا کہنا تھا کہ نواز حکومت دہشت گردوں کی پشت پناہی چھوڑ دے رانا ثنا اللہ سمیت ریاستی اداروں میں موجود تکفیری سوچ رکھنے والے ہمار ے خلاف کاروائیاں کر رہے ہیں اور دوسری جانب ملک دشمن عناصر کیلئے بنائے جانے والا نیشنل ایکشن پلان کا میں غلط استعمال کیا جا رہا ہے بے گناہ افراد پرمقدمات قائم کئے جارہے ہیں ۔

 مقررین نے وفاقی حکومت چیف جسٹس آف پاکستان اور جنرل راحیل شریف سے مطالبہ کیا وہ ڈیرہ اسماعیل خان،پاراچنار،پشاور،کوئٹہ ،اور کراچی میں خرم ذکی کے قتل کا از خود نوٹس لیں عدلیہ اپنا کردار ادا کرے ،ڈیرہ اسماعیل خان دو وکلاء کے قتل کے خلاف فوری ایکشن لیا جائے قاتلوں کو جلد از جلد گرفتار کیا جائے۔لاؤڈ اسپیکر ایکٹ کے تحت جن علماء و ذاکرین پر پابندیاں لگائی جا رہی ہیں۔ اسلامی ریاست میں جو رویہ ہمارے ساتھ اپنایا جا رہا ہے یہ تو امریکہ ،برطانیہ جیسے غیر اسلامی ممالک میں بھی نہیں ہوتا۔پنجاب میں قائم تمام مقدمات کا خاتمہ ، تکفیری گروہوں کے خلاف ملک گیر آپریشن اور پارہ چنار میں پولٹیکل انتظامیہ کی بربریت کا شکار ہونے والے چار شہدا کی شفاف تحقیقات کے لیے تحقیقاتی کمیشن کا قائم ہیں۔ آٹھ روز گزرجانے کے بعد حکومت کی طرف سے کوئی مثبت پیش رفت سامنے نہ آئی اور یونہی بے حسی کا مظاہرہ کیا گیا تو پھر ہم اپنے اس خاموش احتجاج کو ملک گیر عوامی احتجاج کی شکل میں تبدیل کرنے پر مجبور ہو جائیں گے۔ واضح رہے کہ علامہ ناصر عباس جعفری کی بھوک ہرتال کے بعد ملک کے مختلف شہروں میں اظہار یکجہتی کے طور پر بھوک ہرتالی کیمپ لگائے جا چکے ہیں۔ اس حوالے سے خلاف علامتی بھوک ہرتالی کیمپ ساتھوے روز بھی جاری ہے۔

وحدت نیوز (اسلام آباد) پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان اپنے اعلی سطح وفد کے ہمراد مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری علامہ راجہ ناصر عباس جعفری سے اظہار یکجہتی کیلے ایم ڈبلیو ایم کے احتجاجی بھوک ھڑتالی کیمپ میں تشریف لائے۔جہاں دونوں جماعتوں کے مرکزی رہنماوں کے درمیان مجلس وحدت کے مطالبات اور ملکی صورتحال پہ بات چیت ہوئی۔مجلس وحدت مسلمین کے سربراہ علامہ راجہ ناصر عباس نے عمران خان کو بتایا کہ خیبر پختونخواہ میں پی ٹی آئی کی حکومت کے دوران ہمارے سینکڑوں افراد کو شہید کیا جا چکا ہے۔ مختلف شعبوں کے ماہرین کو ٹارگٹ کلنگ کا نشانہ بنایا جا رہا ہے اور آپ کی حکومت کی طرف سے شیعہ کلنگز میں ملوث دہشت گردوں کے خلاف کوئی مثبت کاروائی نہیں کی جا رہی۔تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے مجلس وحدت مسلمین کے سربراہ علامہ راجہ ناصر عباس ہمراہ پریس بریفنگ میں کہا کہ مذہب کے نام پر کسی مخصوص مسلک کو ٹارگٹ کرنا ظلم و نا انصافی کی انتہا ہے۔میں خیبر پختوانخواہ میں ہونے والے ان واقعات کی مذمت کرتاہوں اور آپ کے تحفظات دور کرنے کا یقین دلاتا ہوں۔ہم اس معاملے کو اپیکس کمیٹی میں بھی لے کر جائیں گے۔مجھے ان معاملات سے لاعلم رکھا گیا ہے۔

 

انہوں نے کہا ہماری جماعت کے وزیر شہدا کے گھروں میں جا کر تعزیت کریں گے اس کے ساتھ ساتھ ایم ڈبلیو ایم سے مستقل رابطہ رکھا جائے گا تاکہ دونوں جماعتوں کے درمیان بہترین تعلقات برقرار رہیں۔ انھوں نے گذشتہ 10 سالوں میں خیبر پختونخواہ میں ھونے والے شیعہ نسل کشی کے واقعات پہ افسوس کا اظہار کیا اور قاتلوں کی گرفتاری کے لیے اپنی جماعت کے مکمل تعاون کا یقین دلایا۔۔ اس موقعہ پر علامہ ناصر عباس جعفری نے کہا کہ جس طرح سورن سنگھ کے قتل میں ملوث دہشت گردوں کو گرفتار کر لیا گیا ہے اسی طرح ہمارا مطالبہ ہے کہ ڈیرہ اسماعیل خان اور سانحہ پارہ چنارملوث دہشت گردوں سمیت صوبے بھر میں ملت تشیع کے خلاف ہونے والے واقعات کے ذمہ داران کو فوری گرفتار کیا جائے۔ایک سوال کے جواب میں علامہ ناصر عباس نے کہا کہ ہم عمران خان کی یہاں آمد کا خیرمقدم کرتے ہیں لیکن میری بھوک ہرتال تب تک جاری رہے گی جب تک میرے مطالبات پر عمل درآمد شروع نہیں ہو جاتا۔ ملت تشیع کے خلاف وفاقی حکومت اور پنجاب حکومت کے مظالم کی بھی ایک طویل فہرست ہے۔جب تک یہ نون لیگ ہمارے مطالبات نہیں کرتی تب تک ہمارا احتجاج ختم نہیں ہو گا۔ ہمارا پاس واپسی کا واحد آپشن ہمارے مطالبات کی من و عن منظوری ہے۔ مزید مظالم برداشت نہیں کر سکتے۔ جب تک میری قوم کی سلامتی و تحفظ کے لیے عملی اقدامات نہیں ہوں گے تب تک میری بھوک ہرتال جاری رہے گی چاہے میری روح پرواز کر جائے۔ میرے بچے میرے ساتھی میرے مشن کوآگے بڑھائیں گے۔

وحدت نیوز (لاہور) لاہور پریس کلب کے سامنے مجلس وحدت مسلمین کا ٹارگٹ کلنگ کیخلاف بھوک ہڑتالی کیمپ پانچویں روز بھی جاری،علمائے کرام و مختلف مکاتب فکر کی شخصیات کی اظہار یکجہتی کے لئے شرکت،مطالبات کی مکمل حمایت کا اعلان،بھوک ہڑتالی کیمپ میں خواتین اور بچوں کی بھی بڑی تعداد نے شرکت کی ،مجلس وحدت مسلمین لاہور کے سیکرٹری جنرل علامہ حسن ہمدانی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں سال بھر بھی اپنے مطالبات کے حق میں بھوک ہڑتال اور احتجاجی تحریک کو جاری رکھنا پڑے تو رکھیں گے،لیکن اپنے موقف سے ایک اینچ بھی پیچھے نہیں ہٹیں گے،ہمارا یہ احتجاج ان تمام مظلوم شہداء کے لواحقین کو انصاف دلانے کے لئے ہیں جن کو حب الوطنی کے جرم میں موت کی نیند سلا دیا گیا،انہوں نے کہا ہمارے احتجاج کو دبانے کی حکومتی کوشش کبھی بھی کامیاب نہیں ہونگے ہم گھروں سے نکل چکے ہیں،آج یہ خواتین بزرگ  اور بچے یہاں اپنے پیاروں کو انصاف دلانے کے لئے جمع ہیں،دہشت گردی کیخلاف جنگ میں کامیابی کے نوید سنانے والے بتائیں،ہمارے شہداء کے قاتل کیوں نہیں پکڑے گئے،کیا ہم پاکستانی شہری نہیں،ہمارا جرم یہ ہے کہ ہم نے صبر کا دامن تھام کے رکھا اور ملکی سلامتی کے خاطر اپنی جانوں کی قربانیاں دی،ہمیں بتایا جائے ہمارے خلاف تکفیر کے نعرے بلند کرنے والوں کیخلاف حکومت نے کیا اقدامات کیے ہیں؟شدت پسندوں کو اب بھی مکمل حکومتی سرپرستی حاصل ہے،ہمارے خلاف آپریشن ضرب عضب کے دوران مکمل منصوبہ بندی کے ساتھ ٹارگٹ کلنگ شروع کردی ہے،ہم ان سازشوں سے بخوبی واقف ہیں،ہمارے قاتلوں کو مصلحت پسندی کے تحت تحفظ دیا جارہا ہے،بانیاں پاکستان کی اولادوں کو آخر کس جرم کی سزا دی جارہی ہے؟علامہ حسن ہمدانی نے بدھ کے روز بعد از نماز مغرب ٹارگٹ کلنگ میں شہید شہدا کی یاد میں شب شہداء پریس کلب لاہور کے باہر منانے کا اعلان کیا ہے جس میں لاہور بھر سے خانودہ شہداء کے لواحقین اور شہریوں کی بڑی تعداد شریک ہونگے۔

وحدت نیوز (ظفرآباد) مجلس وحدت مسلمین پاکستان آزاد کشمیر سنٹرل پریس کلب کے باہر علامتی بھوک ہڑتال کیمپ لگا لیا ، ملک بھر میں جاری منظم شیعہ نسل کشی ، پارہ چنار ، ڈیرہ اسماعیل خان میں، صحافی ، پروفیسرز اور پروفیشنلز کے قتل عام کے خلاف اور قائد وحدت علامہ راجہ ناصر عباس جعفری سے اظہار یکجہتی کے لیے بھوک ہڑتالی کیمپ لگایا گیا ، سینئر ممبر اسلامی نظریاتی کونسل آزاد کشمیر علامہ مفتی کفایت حسین نقوی ، سیکرٹری جنرل مجلس وحدت مسلمین آزاد کشمیر علامہ سید تصور نقوی الجوادی کی قیادت میں کیمپ کا انعقاد کیا گیا ، کیمپ میں بعد نماز مغرب شہداء کی یاد میں شمعیں روشن کی گئیں ،شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے علامہ مفتی سید کفایت حسین نقوی نے کہا کہ ہم علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کو سلام پیش کرتے ہیں ، ان کے مطالبات کی مکمل حمایت کرتے ہیں اور یہ یقین دلاتے ہیں کہ ہم ان کے ساتھ ہیں ، ملک بھر میں جاری شیعہ نسل کشی پر حکومتوں کی مجرمانہ خاموشی کا نتیجہ ہے ، ہم مارے جاتے رہیں اور کوئی پوچھتے والا نہ ہو ایسا اب نہیں ہو سکتا ، ہم بھرپور اور پرامن احتجاج جاری رکھیں گے اس وقت تک ہم یہ کیمپ جاری رکھیں گے جب تک علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نہیں اٹھتے۔

علامہ سید تصور حسین نقوی الجوادی نے کہا قائد وحدت سے اظہار یکجہتی کے لیے ہم یہاں موجود ہیں ، شیعہ اس ملک کے شہری ہیں انہیں تحفظ فراہم کرنا حکومت اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی ذمہ داری ہے ، انہوں نے کہا کہ مجلس وحدت مسلمین ظالموں کا پیچھا کرتی رہے گی ، جب تک کہ ظالم اپنے انجام کو نہیں پہنچ جاتا ، ظالموں کو پتا ہونا چاہیے کہ ہم حسینی ہیں ، اور حسینی اپنا سر تو کٹا سکتا ہے مگر جھکا نہیں سکتا ، ہم میدان میں موجود رہیں گے ، جب تک ہمارے مرکزی کیمپ کے مطالبات پورے نہیں ہوتے ہم بھی یہاں موجود رہیں گے ، شہداء کا خون رنگ لائے گا ، ظالم خون کے سیلاب میں بہہ جائے گا ، مجلس کے کارکنان و قائدین مقاومت جاری رکھیں گے۔کیمپ میں پیپلز پارٹی کے رہنما شوکت جاوید میر، سید شجاعت کاظمی،امیدوار اسمبلی سید فخر عباس پاکستان تحریک انصاف آزاد کشمیر کے رہنما پیر سید مہر بخاری ، عام آدمی پارٹی کے سینئر نائب صدر راجہ زاہد مصدق، معروف اہلسنت عالم دین مولانا لیاقت حسین ، مولانا بدر و دیگر تشریف لائے اور اظہار یکجہتی کرتے ہوئے مطالبات کی مکمل حمایت کا اعلان کیا۔

مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree