وحدت نیوز (اسلام آباد) پاکستان کے مشیر امور خارجہ سرتاج عزیز نے کہا کہ ہے کہ یمن بارڈر پر پاک افواج کی تعیناتی کی خبروں میں صداقت نہیں ان خیالات کا اظہار وزیر اعظم نواز شریف کے مشیر امور خارجہ سرتاج عزیز نے مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی ڈپٹی سیکریٹری جنرل سید ناصر شیرازی سے ٹیلی فونک گفتگو کرتے ہوئے کیا، تفصیلات کے مطابق سرتاج عزیز نے کہاکہ گلگت بلتستان کوپاکستان کا پانچواں صوبہ بنانے کا اصولی فیصلہ کرلیا گیا ہے جس کی منظوری وزیر اعظم پاکستان  جلد دیں گےلیکن یمن بارڈر پر پاکستانی فوج کی تعیناتی کی خبر میں صداقت نہیں، ذرائع کے مطابق سید ناصر شیرزای نے سرتاج عزیز سے بات کرتے ہوئےپاکستان کی یمن جنگ میں شمولیت پر تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ یہ پاکستان کے قومی مفاد میں نہیں ہے، پاکستان امت مسلمہ کا واحد ایٹمی طاقت کا حامل ملک ہے جسے مسلم ممالک میں مصالحت کارکا کردار اداکرنا چاہئے ناکہ فریق کا۔

وحدت نیوز(کراچی/ سکھر) مجلس وحدت مسلمین کے مرکزی سیکریٹری امور سیاسیات سید اسدعباس نقوی نے قومی انتخابات 2018کی حکمت عملی کی ترتیب کے لئے صوبہ سندھ کے تین روزہ دورے کا آغاز کردیا، اپنے دورے کے پہلے مرحلے میں وہ کراچی پہنچے جہاں انہوں نے صوبائی سیکریٹری امور سیاسیات علی حسین نقوی سے ملاقات کی اور ممکنہ انتخابی  حلقہ جات کی فہرست پر تبادلہ خیا ل کیا اس موقع پر کوآرڈینیٹر مرکزی پولیٹیکل سیل محسن شہریاربھی ان کے ہمراہ ہیں، سید اسد عباس نقوی نے کراچی میں قیام کے دوران صوبائی اور ڈویژنل رہنما علی حسین نقوی ، میثم رضا عابدی ودیگر کے ہمراہ ایم ڈبلیوایم ضلع ملیر کا دورہ کیا ، ضلعی سیکریٹریٹ میں منعقدہ ضلعی پولیٹیکل کونسل کے اجلاس میں خصوصی شرکت اورگذشتہ انتخابی نتائج اور حکمت عملی سمیت آمدہ انتخابی پالیسی پر تفصیلی بحث ومباحثہ اور مشاورت کی گئی، بعد ازاں دورہ سندھ کے دوسرے مرحلے میں سید عباس نقوی ، محسن شہریار اور سید علی حسین نقوی کے ہمراہ سکھر پہنچے جہاں انہوں نے ایم ڈبلیوایم سکھر ڈویژن اور لاڑکانہ ڈویژن کی پولیٹیکل کونسل کے مشترکہ اجلاس میں شرکت کی اور سندھ میں ایم ڈبلیوایم کی حکمت عملی کے حوالے سے دیگر مرکزی ، صوبائی اور ضلعی رہنماوں سے مشاورت کی ، اس موقع پر مرکزی ترجمان علامہ مختار امامی سمیت  صوبائی سیکریٹری جنرل علامہ مقصودڈومکی ، سکھر اور لاڑکانہ ڈویژن کے تنظیمی عہدیدار بھی موجود تھے ۔

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے اسد عباس نقوی کا کہنا تھاکہ مجلس وحدت مسلمین نے آئندہ قومی انتخابات کے حوالے سے تفصیلی مشاورت اور حکمت عملی کے تعین کا آغاز کردیا ہے  ، ہمارا دورہ سندھ بھی اسی سلسلے کے ایک کڑی ہے ، پہلے مرحلےمیں ممکنہ انتخابی حلقوں کا تعین، بنیادی ضروریات اور تنظیمی ڈھانچے کی مضبوطی بنیادی اہداف ہیں انشاءاللہ جلد ایم ڈبلیوایم اپنے چنیدہ انتخابی حلقوں اور امیدواروں کا اعلان کرے گی۔ کسی بھی جماعت کے ساتھ الائنس یا سیٹ ایڈجسٹمنٹ کے بارے میں کچھ بھی کہنا قبل از وقت ہوگا ،مختلف سیاسی ومذہبی جماعتیں مجلس وحدت مسلمین کے ساتھ انتخابی اتحاد کی خواہاں ہیں ، البتہ کسی بھی ممکنہ انتخابی اتحاد میں شمولیت کا فیصلہ پارٹی کے پالیسی ساز ادارے کریں گے۔

وحدت نیوز(اسلام آباد) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے جدید ایل وائی 80 میزائل شکن نظام کو فوج میں شامل کرنے پر قوم کو مبارکباد دی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ملک کا دفاع مضبوط ہاتھوں میں ہے۔ چین اور روس کے اشتراک سے تیار شدہ یہ ائیر ڈیفنس سسٹم خطرات سے نمٹنے کی صلاحیت میں ایک غیر معمولی اضافہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہمارا وطن دنیا کے نقشے پر ایک ناقابل تسخیر قوت بن کر ابھر رہا ہے۔ کسی کو ارض پاک کی طرف میلی آنکھ سے دیکھنے کی جرات نہیں۔ اس وقت ہم دہشت گردی سمیت لاتعداد مشکلات سے نبرد آزما ہیں۔ ان داخلی و خارجی مشکلات کے باوجود افواج پاک وطن عزیز کے دفاع سے لمحہ بھر غافل نہیں اور جدید جنگی آلات کے نت نئے تجربات ہماری اعلٰی پیشہ وارانہ صلاحیتوں کا اعلان ہے۔ بھارت سمیت ملک دشمن عالمی قوتیں وطن عزیز کی سلامتی کی دشمن ہیں۔ ہمیں دوستی کے لبادے میں چھپے ہوئے دشمنوں سے خبردار رہنے کی ضرورت ہے۔ خطے میں طاقت کے توازن کو برقرار رکھنے کے لئے جدید ٹیکنالوجی سے ہم آہنگ رہنے کی ضرورت ہے۔ جنگی ہتھیاروں کی زیادہ سے زیادہ تیاری ہماری شرعی فریضہ بھی ہے اور ملکی سلامتی کے لئے ضروری بھی۔ ہمیں ہتھیاروں کی تیاری میں اسی رفتار کے ساتھ آگے بڑھتے رہنا ہوگا۔

وحدت نیوز(کراچی) مجلس وحدت مسلمین پاکستان سندھ کے پولٹیکل سیکرٹری علی حسن نقوی نے کہا ہے کہ آپریشن ضرب عضب ہو یا ردالفساد مطلوبہ نتائج حاصل کرنے کیلئے سیکیورٹی اداروں کو اپنی پالیسیاں تبدیل کرنے کی ضرورت ہے، ریاست کو آپریشن ردالفساد کے مطلوبہ نتائج کے حصول کیلئے افغان اور کشمیر پالیسی میں تبدیلی لانا ہوگی، ریاستی ادارے دہشتگرد گروہوں کو اثاثہ سمجھنا چھوڑ دیں، درپیش چیلنجز کا مقابلہ موجودہ حکمرانوں کے بس میں نہیں، ملک بچانے کیلئے پڑھے لکھے جوانوں پر مشتمل حکومت کا قیام ناگزیز ہے، کراچی میں عوام بنیادی ضروریات سے محروم ہیں، سندھ حکومت کراچی میں ترقیاتی کام مکمل کرے، روشنیوں کا شہر کراچی کھنڈرات کا منظر پیش کر رہا ہے، ان خیالات کا اظہار انہوں نے صوبائی پولٹیکل کونسل کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اجلاس میں کراچی ڈویژن کے پولٹیکل سیکرٹری تقی ظفر، ثمر عباس، حسن عباس و دیگر رہنما بھی موجود تھے۔

علی حسین نقوی نے کہا کہ ہمیں بلاخوف میدان میں حاضر رہنا ہے، ایک دوسرے سے مدد کریں، ملک کے تمام مکاتب فکر یک جان ہیں اور ملک کے دفاع کیلئے اپنی مزید لاکھوں جانوں کے نذرانے پیش کرنے کیلئے تیار ہیں۔ انہوں نے کہا کہ آپریشن ردالفساد کی بھرپور حمایت کا اعلان کرتے ہیں، افواج پاکستان سمیت تمام سکیورٹی اداروں کے شانہ بشانہ ہیں، حکومت نیشنل ایکشن پلان کے نام پر بے گناہ محب وطن شیعہ اور اہلسنت عوام کے بجائے مجرموں کے خلاف کارروائی کرے۔ انہوں نے مزید کہا کہ قائداعظم و علامہ اقبال کے پاکستان کی جدوجہد کرتے رہیں گے، سندھ بھر میں کالعدم جماعتوں کو حکمرانوں کی حمایت حاصل ہے، سانحہ درگاہ شہباز قلندرؒ میں ملوث دہشتگردوں کو فوری گرفتار کیا جائے، واقعہ میں ملوث سہولت کاروں کو منظر عام پر لایا جائے اور عبرت ناک سزا دی جائے۔

وحدت نیوز (پشاور) مجلس وحدت مسلمین صوبہ خیبر پختونخوا کے زیراہتمام دوروزہ تنظیمی وتربیتی ورکشاپ کا انعقادجامعہ شہید عارف حسین الحسینی ؒ میں کیا گیا جس میں صوبے کے مختلف اضلاع سے اراکین صوبائی وضلعی کابینہ نے شرکت کی، دو روزہ ورکشاپ کے مختلف سیشنز سے ایم ڈبلیوایم کے مرکزی ڈپٹی سیکریٹری جنرل علامہ سید احمد اقبال رضوی، مرکزی سیکریٹری امور سیاسیات سید اسد عبا س نقوی، مرکزی سیکریٹری روابط ملک اقرار حسین ، علامہ سید جواد ہادی، علامہ اصغر عسکری ، علامہ اقبال بہشتی ودیگر مقررین نے خطاب کیا،مقررین نے اپنی گفتگو میں شرکاءکو تقوی ٰ الہٰی کے حصول اور امور میں نظم کی پابندی کی تاکید کی اور کہا کہ ملت مظلوم پاکستان کو محرومیوں اور استحصال سے نجات دلانے کیلئے مجلس وحدت مسلمین کے کارکنان کی خودسازی بنیادی عنصرہے ، عوام سے مسلسل اور مضبوط رابطہ قومی مسائل کے حل اور تنظیمی ڈھانچے دونوں کی پائیداری کے لئے نا گزیر ہے ۔

وحدت نیوز (گلگت) سیکرٹری ہیلتھ کی من مانیوں کی وجہ سے آئی سی یو اپ گریڈیشن منصوبہ غیر ضروری تعطل کا شکار ہوچکا ہے۔یہ سلسلہ مزید جاری رہا تو اس منصوبے پر مختص بجٹ لیپس ہونے کا امکان ہے جس سے علاقے کے غریب عوام کو سخت مشکلات کا سامنا ہوگا جبکہ اس وقت سہولیات نہ ہونے کی وجہ کئی مریض بے اجل موت کے شکار ہورہے ہیں۔

مجلس وحدت مسلمین گلگت بلتستان کے ترجمان محمد الیاس صدیقی نے کہا ہے کہ وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان اس صورت حال کا نوٹس لیتے ہوئے فوری طور پر مذکورہ منصوبے پر بلاتاخیر عمل درآمد کروائیں۔عرصہ دراز سے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال کو نظر انداز کیا جارہا ہے،نہ تو جدید آلات کی تنصیب کی جارہی ہے اور نہ ہی ہسپتال کو اپ گریڈ کیا جارہا ہے جبکہ یہ ہسپتال گلگت کا قدیم ترین ہسپتال ہے اور تمام اضلاع کے مریض اسی ہسپتال کو ریفرہوتے ہیں۔آئی سی یو اور آپریشن تھیٹر کے ضروری آلات ناقابل استعمال ہوچکے ہیںباوجود اس کے ان ہی آلات سے گزارہ چلایا جارہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اس تمام تر صورت حال کے پیش نظر آئی سی یو کو اپ گریڈ کرنے کیلئے بجٹ مختص کیا گیا ہے لیکن سیکرٹری ہیلتھ کی من مانی سے یہ منصوبہ غیر ضروری تعطل کا شکار ہے اور اس بات کا قوی امکان ہے کہ من پسند ٹھیکیدار کے ذریعے غیر معیاری آلات کی خریداری ہوگی ۔تجربہ کار ڈاکٹرز کو کمیٹی سے فارغ کردیا گیا ہے جس سے شکوک و شبہات بڑھ گئے ہیں اور علاقے کے غریب عوام کو سخت تشویش لاحق ہوگئی ہے۔انہوں نے کہا کہ سیکرٹری ہیلتھ کو من مانیوں کی کھلی چھوٹ دینی ہی ہے تو اسsے کسی اور ادارے کا سیکرٹری تعینات کیا جائے تاکہ غریب عوام کی قیمتی جانوں کا ضیاع کم از کم نہ ہو۔

مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree