وحدت نیوز (ٹھٹہ )صوبائی  ڈپٹی سیکریٹری جنرل برادر عالم کربلائی اور سیکریٹری تنظیم سازی برادر یعقوب حسینی نے ضلع ٹھٹھہ کا تفصیلی دورہ کیا اور ضلعی شوریٰ کے اجلاس میں شرکت بھی کی۔

اجلاس میں ضلعی سیکریٹری جنرل برادر مختیار دایو اور ڈپٹی سیکریٹری جنرل سید شاہجھان شاہ امیرخانی سمیت تمام یونٹس کے عہدیداران بھی اجلاس میں  شرکت تھے اجلاس میں ضلع ٹھٹھہ میں تنظیمی درپیش مسائل اور اس کے حل کے لئے گفتگو کی گئی۔

اجلاس میں تہہ پایا کہ جیسے ہی پورے ضلع کے یونٹس کی تنظیم سازی کا عمل مکمل ہو جائے گااس کے بعد ضلعی سطح پر مرکزی قائدین کے دورے کا پروگرام ترتیب دیا جائیگا۔

صوبائی رہنمائوں نے ضلعی رہنمائوں سے گذارش کی کہ جلد ازجلد ضلع ٹھٹہ کا شماریاتی کام مکمل کر کے رپورٹ صوبے کو ارسال کی جائے تاکہ رفاحی کاموں کا آغاز کیا جاسکے۔

صوبائی  ڈپٹی سیکریٹری جنرل برادر عالم کربلائی نے کہا کہ قائد شہید علامہ عارف الحسینی کی برسی مرکزی پروگرام ٨ سپتمبر ٢٠١٣ کو اسلام آباد میں ہوگا برادر عالم کربلائی نے کہا کہ ہمیں شہید قائد کی سیرت پر عمل کرتے ہوئے اتحادو وحدت کا پرچار کرنا چاہیے اور آپس کے تمام داخلی اختلافات بھلاکر ملت اور استحکام پاکستان کے لیے کام کرنا چاہیے۔

وحدت نیوز (اسلام آباد)  مجلس وحدت مسلمین کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ ناصر عباس جعفری (حفظ اللہ ) نے علامہ مظہر حسین کاظمی اور علامہ احمد اقبال رضوی کو اپنی کابینہ میں شامل کرلیا ہے۔ ایم ڈبلیو ایم کی مرکزی کابینہ کا اجلاس رات گئے اسلام آباد میں جاری رہا، جس میں علامہ احمد اقبال رضوی شعبہ تربیت جبکہ علامہ مظہر حسین کاظمی شعبہ تعلیم کے مسئول بنا دیئے گئے۔

 اجلاس میں علامہ ناصر عباس جعفری، علامہ اعجاز حسین بہشتی، علامہ ابوذر مہدوی، ناصر عباس شیرازی، علی مہدی، علامہ مبارک موسوی، علامہ مظہر حسین کاظمی اور علامہ احمد اقبال رضوی ۔ ملک اقرار حسین سمیت دیگر کابینہ کے ممبران شریک تھے۔

مرکزی کابینہ کے اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ برسی قائد شہید علامہ عارف حسین الحسینی کا اسلام آباد میں منعقد ہونے والا ملک گیر اجتماع 25 اگست کے بجائے آٹھ ستمبر کو منعقد کیا جائے گا۔ اس حوالے سے کمیٹیاں بھی قائم کر دی گئیں، جو برسی کے امور کو دیکھیں گی۔ اجلاس میں گذشتہ ماہ کی کارکردگی کا جائزہ لیا گیا اور آئندہ کا لائحہ عمل ترتیب دیا گیا۔

multan electionوحدت نیوز (ملتان) مجلس وحدت مسلمین پاکستان ملتان کی ضلعی شوری کا اجلاس جامعہ شہید مطہری ملتان میں منعقد ہوا۔ اجلاس کی صدارت صوبائی سیکرٹری جنرل پنجاب علامہ عبدالخالق اسدی نے کی۔ اجلاس میں ملتان بھر کے تمام یو نٹس کے نمائندگان نے شرکت کی۔ اجلاس کے آخر میں اکثریت رائے سے علامہ سید اقتدار حسین نقوی دوسری بار مجلس وحدت مسلمین ملتان کے تین سال کے لیے سیکرٹری جنرل منتخب ہوگئے ۔

اس موقع پر مجلس وحدت مسلمین پنجاب کے سیکرٹری جنرل علامہ عبدالخالق اسدی نے نومنتخب سیکرٹری جنرل علامہ سید اقتدار حسین نقوی سے حلف لیا۔ حلف برادری کے بعد اپنے ابتدائی کلمات میں نومنتخب سیکرٹری جنرل علامہ سید اقتدار حسین نقوی نے کہا کہ میں نے گزشتہ تین سال میں اپنی بساط کے مطابق تنظیم کو چلانے کی کوشش کی لیکن میں پھر بھی سمجھتا ہوں کہ ابھی بہت کام باقی ہے۔

اُنہوں نے اپنے خطاب کے دوران سانحہ پشاور کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ خیبر پختونخواہ کے وزیر کا بیان افسوسناک ہے جس مین اُنہوں نے کہا ہے کہ ایک دھماکہ ہوا کوئی قیامت تو نہیں آئی ۔ اُنہوں نے کہا کہ مجلس وحدت مسلمین پورے پاکستان کی طرح ملتان میں بھی اُسی آب وتاب کے ساتھ اپنا سفر جاری رکھے گی۔ اس موقع پر ممتاز عالم دین علامہ قاضی شبیر حسین علوی، علامہ قاضی نادر حسین علوی، علامہ محمد حسین مہدوی، علامہ عمران ظفر، علامہ جعفرحسین قمی، علامہ عابد حسین جوادی، سید جاوید حسین حسینی، محمد عباس صدیقی، دلاورعباس زیدی، سخاوت علی، قاسم رضا ، ثقلین نقوی اور مرزا وجاہت علی سمیت دیگر موجود تھے۔

daduوحدت نیوز (دادو) مجلس وحدت مسلمین ضلع دادو کا اجلاس مدرسہ صاحب العصرعج دادو میں منعقد ہوا جس کی صدارت صوبائی سکریٹری جنرل مولانا مختار امامی نے کیا ۔

اجلاس میں تمام یونٹس کے عہدیداران اور ضلعی کابینہ کے اراکین نے شرکت کی ۔تمام یونٹس اور ضلع نے اپنی کارکردگی رپورٹس پیش کیں۔ تمام اراکین ضلعی شوریٰ کے اراکین نے کثرت رائے سے برادر گل محمد کلہوڑوکو سال ۲۰۱۳ تا ۲۰۱۶ کے لئے نیا ضلعی سیکریٹری جنرل منتخب کر لیا ۔

صوبائی سیکریٹری جنرل علامہ مختار امامی نے نومنتخب ضلعی سیکریٹری جنرل  گل محمد کلہوڑوسے ان کے عہدے کا حلف لیا ، جبکے کنونشن کا اختتام دعائے امام زمانہ عج سے کیا گیا ۔

imteyaz kazmiوحدت نیوز (لاہور)  مجلس وحدت مسلمین ضلع لاہور کی ضلعی شوریٰ کا اہم اجلاس پنجاب سیکرٹریٹ لاہور میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں علامہ امتیاز کاظمی کو اگلے 3 سال کیلئے ضلع لاہور کا جنرل سیکرٹری منتخب کر لیا گیا۔ اجلاس میں لاہور کے تمام یونٹوں نے شرکت کی۔ اجلاس سے مجلس وحدت مسلمین ضلع لاہور کے سبکدوش ہونے والے سیکرٹری جنرل علامہ اقبال کامرانی نے اپنا اختتامی خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مجلس وحدت مسلمین نے انتہائی نامساعد حالات کا مقابلہ کرکے انتہائی مختصر وقت میں ایک لمبا سفر طے کیا ہے، ہمارا امتحان ملت کا اندرونی محاذ اور بیرونی محاذ دونوں ہیں، ہمیں ابھی بہت سا سفر کرنا ہے، ہماری کامیابی وحدت میں ہے۔ انہوں نے اپنی کابینہ کے تمام اراکین کا شکریہ ادا کیا۔

انتخابی عمل کے مطابق یونٹس سے تجاویز لی گئیں اور ضلعی کابینہ نے بھی نام پیش کئے۔ صوبائی الیکشن کمیشن نے ان میں سے 3 ناموں پر الیکشن کرایا اور اکثریتی امیدوار کو کامیاب قرار دیا۔ صوبائی سیکرٹری جنرل علامہ عبدالخالق اسدی نے اپنے خطاب میں لاہور کابینہ کے اراکین کی کاوشوں کو سراہا اور کہا کہ لاہور کے سر پر یکم جولائی کی کامیابی کا سہرا اسی کابینہ کی کاوشوں سے سجا۔

علامہ عبدالخالق اسدی نے مزید کہا کہ مجلس وحدت مسلمین کے دستور کے مطابق مرکز، صوبہ اور اضلاع میں الیکشن کرائے جا رہے ہیں، تاکہ تنظیمی عمل کو شفاف بنایا جاسکے۔ اسی طرح یونٹس میں بھی انتخابات کے ذریعے نئی کابینہ تشکیل دی جائے گی۔ علامہ امتیاز کاظمی نے اپنے مختصر خطاب میں اس بات کی امید ظاہر کی کہ وہ تمام افراد کے ساتھ تنظیمی عمل کو مزید فعال بنائیں گے، امامِ زمانہ سے دعا ہے کہ ہمیں توفیق عطا کریں۔

Page 34 of 34

مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree