وحدت نیوز(اسلام آباد) خیرالعمل فاﺅنڈیشن پاکستان کے چیئرمین نثار فیضی کی زیر صدارت ایگزیکٹو کونسل کا اجلاس مرکزی دفتر میں منعقد ہوا۔ جس میں ممبر بورڈ آف گورنرزعلامہ اعجاز بہشتی نے خصوصی شرکت کی جبکہ دیگر ارکان میں مختلف شعبہ جات و کور کمیٹی کے عہدیداران و صوبائی سیکرٹریز فلاح و بہبود سندھ، بلوچستان، پنجاب، خیبر پختونخواہ، گلگت بلتستان شریک تھے اجلاس میں خیرالعمل فاﺅنڈیشن پاکستان کے زیر اہتمام ملک بھر میں جاری فلاح و بہبود کے منصوبوں کا تفصیلی جائزہ لیا گیا تمام صوبائی سیکرٹریز نے اپنے اپنے صوبوں کی رپورٹس پیش کی۔

 

چیئرمین خیرالعمل فاﺅنڈیشن نثار فیضی نے اجلاس کے شرکاء کا شکریہ ادا کیا اور صوبائی سیکرٹریز کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ خیرالعمل فاﺅنڈیشن کی فعالیت ہم سب کی مشترکہ جدوجہد کا نتیجہ ہے تین سال کے مختصر عرصے میں خیرالعمل فاﺅنڈیشن نے اب تک ملک کے مختلف علاقوں میں مساجد، واٹر پراجیکٹ، سکولز کے 34 منصوبے مکمل کیے اور 2010 کے سیلاب زدگان کے لیئے تعمیر وطن پروگرام کے تحت 300 کمرے تعمیر کیے گئے، 4 ڈسپنسریاں اور ہزاروں یتیموں کو ماہانہ وظیفہ بھی دیا جا رہا ہے جبکہ اس کے علاوہ اسوقت ملک کے مختلف علاقوں میں مساجد، امام بارگاہوں، ڈسپنسری اور سکولز کے 42 منصوبوں پر کام جاری ہے۔

 

انہوں نے خیرالعمل فاﺅنڈیشن کے لیے ماہ رمضان کو تنظیمی مہینہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ ہمیں اس ماہ کی فضیلتوں اور برکتوں سے فیض یاب ہونا چاہیے اور اس ماہ مقدس میں خدمت خلق کو اپنا اولین مقصد بنا کر خصوصی طور پر یتیموں، غربا، مساکین کی خدمت و مدد کرنی چاہیے انہوں نے صوبائی سیکرٹریز کو ہدایت کی کہ وہ اپنے صوبوں میں فعالیت کا مظاہرہ کرتے ہوئے ماہ رمضان کے پروگرامات کو کامیاب بنائیں اجلا س کے آخر میں  علامہ اصغر عسکری نے دعا کرائی۔

وحدت نیوز(اسلام آباد) ایم ڈبلیوایم کے ذیلی شعبے خیرالعمل فاونڈیشن پاکستان کی ریجنل ایگزیکٹو باڈی پنجاب کا اجلاس اسلام آبادمیں منعقد ہوا۔ اجلاس میں پنجاب میں جاری تعمیراتی کاموں کا جائزہ لیا گیا ،چیئرمین خیرالعمل فاونڈیشن جناب نثار فیضی نے اراکین ریجنل ایگزیکٹو باڈی پنجاب کی کاوشوں کو سرا ہا، برادر سرور کھوسہ نے اس وقت نئے شروع ہونے والے منصو بوں کے حوالے سے چیئرمین خیرالعمل فاونڈیشن کو بریفنگ دی اس وقت جھنگ ، سرگودھا، خوشاب ، ڈی جی خان ، لاھور ،لیہ ، پنڈدادن خان اور  اسلام آباد میں نئی مساجد ،اسکول ، اور کلینک کی تعمیر کا کام شروع کیا جارہا ہے، نثار علی فیضی نے پنجاب میں کاموں میں تیزی لانے کے حوالے سے زور دیا اور ٹیم کے کاموں میں مزید ہم آہنگی اور پختگی لانے کی تاکید کی اور کہاکہ ہمیں رنگ ، مذہب ، نسل اورجغرافیائی قیدوبند سے بالاتر ہوکر دکھی انسانیت کی خدمت کرنا چاہیے ،اجلاس میں پروفیسر نجم الحسن نقوی ، استاد ذوالفقار اسدی، غلام سرور کھوسہ انجینئر باقر حسین اور خیرالعمل فاونڈیشن کے پروجیکٹ کوارڈنیٹر رضا جعفری نے شرکت کی ۔

وحدت نیوز(خوشاب) مجلس وحدت مسلمین پاکستان ضلع خوشاب کی ضلعی کابینہ کا اجلاس جمعہ 25 اپریل 2014ء کو امام بارگاہ قصر زینب سلام اللہ علیہا خوشاب میں منعقد ہوا۔ اجلاس کی صدارت ضلعی سیکرٹری جنرل مولانا ظہور الحسن نے کی، جبکہ ڈپٹی سیکرٹری جنرل راجہ غلام شبیر جنجوعہ نے ایجنڈے پر گفتگو کی۔ اس اہم اجلاس میں مرکز اور صوبے سے سید مسرت حسین کاظمی اور استاد ذوالفقار علی اسدی نے خصوصی شرکت کی۔ اجلاس کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے مرکزی مالیات ممبر سید مسرت حسین کاظمی اور استاد ذوالفقار علی اسدی نے کہا کہ مرکز کی طرف سے دیا گیا مالیاتی پروگرام انشاءاللہ کامیابی سے چلایا جائے گا۔ اس پروگرام سے ملت کی اقتصادی صورتحال بہتر ہوگی۔

 

سید مسرت حسین کاظمی نے مالیاتی نظام کے خدوخال اور مجلس وحدت مسلمین کے تمام ذیلی شعبہ جات کو مالیاتی حوالے سے مضبوط تر کرنے کے لیے مالیاتی لائحہ عمل پر خصوصی روشنی ڈالی۔ استاد ذوالفقار اسدی نے کابینہ کے تمام افراد کو اس پروگرام پر بھرپور کام کرنے کی تاکید کی۔ اجلاس کے شرکاء کی کافی تعداد نے ڈونر فارم  پر کئے۔ آخر میں ضلعی سیکرٹری جنرل نے پروگرام کی کامیابی اور دیگر موضوعات پر تفصیلی روشنی ڈالی۔ جس میں شعبہ روابط کو مضبوط تر کرنے اور اپنے دیگر پروگراموں کو عملی جامہ پہنانے کے لیے کابینہ کو کام کی رفتار بڑھانے کی تاکید کی۔ علاوہ ازیں کابینہ کے اراکین نے اپنے اپنے شعبہ جات کی کارکردگی رپورٹ پیش کی۔

وحدت نیوز(چکوال) مجلس وحدت مسلمین چکوال کی ضلعی کابینہ کا اجلاس ضلعی سیکرٹری جنرل حجتہ الاسلام مولانا سید اعجاز نقوی کی صدارت میں منعقد ہوا جس میں ضلعی کابینہ کے علاوہ صوبہ پنجاب کے امور نوجوانان کے سیکرٹری حجتہ الاسلام آغا حسن رضاہمدانی نے خصوصی شرکت کی-اجلاس میں تنظیم سازی کے امور کے علاوہ ایم ڈبلیو ایم کے مرکزی ""ناصران ولایت تنظیمی و تربیتی کنونشن"" منعقدہ ۱۱،۱۲،۱۳ اپریل جامعہ امام الصادق اسلام آباد میں شرکت یقینی بنانے پر اتفاق ہوا-صوبہ پنجاب کے امور نوجوانان کے سیکرٹری حجتہ الاسلام آغا حسن ہمدانی نے اپنے شعبہ کی کاکردگی رپورٹ کے علاوہ تربیتی امور پر گفتگو فرمائی اور ملی جماعتوں کے درمیان اتحادو وحدت کو برقرار رکھنے پر زور دیا اور اجلاس کا اختتام دعاء ظہور امام زمانہ ع پر کیاگیا۔

وحدت نیوز(بلتستان) مجلس وحدت مسلمین پاکستان بلتستان ڈویژن نے ہفتے کے روز بلتستان میں موجود تمام مکاتب فکر کا ایک اہم اجلاس طلب کیا ہے۔ ذرائع کے مطابق اجلاس میں مکتبِ اہلسنت والجماعت کے علماء و عمائدین، مکتبِ اہلحدیث کے علماء و عمائدین، مکتبِ صوفیہ نوربخشیہ کے علماء وعمائدین، مکتب امامیہ نوربخشیہ کے علماء و عمائدین، مکتبِ شیعہ شش امامیہ اسماعیلیہ کے علماء و عمائدین کے علاوہ شیعہ علماء کونسل بلتستان کے صدر، امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان بلتستان ڈویژن کے صدر، تحریک بیداری امت مصطفٰی کے مسئولین اور امامیہ آرگنائزیشن کے چئیرمین شرکت کریں گے۔ مجلس وحدت کی جانب سے بلائی جانے والی اس اہم نشست میں تمام مکاتبِ فکر باہمی گفت و شنید اور مشاورت سے ہفتہ وحدت کے حوالے سے پروگرام تشکیل دیں گے۔ تمام مکاتب فکر کا اس طرح کا پروگرام دین مبین اسلام کی سربلندی اور مملکت خداداد اسلامی جمہوریہ پاکستان کے استحکام اور بلتستان میں امن و امان، مذہبی رواداری اور بھائی چارگی کے لیے سنگ میل ثابت ہوگا۔

وحدت نیوز(قمبرشہدادکوٹ) مجلس وحدت مسلمین ضلع قمبر شہداد  کوٹ کی ضلعی شوریٰ کا اہم اجلاس صوبائی سیکریٹری تبلغات مولانا نشان حیدر ساجدی کی زیر صدارت منعقد ہوا جس میں صوبائی سیکریٹری سیاسیات عبداللہ مطہری مہمان خصوصی کی حیثیت سے شریک ہو ئے ، اجلاس میں ضلعی کابینہ کے اراکین کے ناموں کا اعلان کیا گیا اور مولانا نشان حیدر ساجدی نے نومنتخب اراکین کابینہ سے حلف لیا ۔

اجلاس سے خطاب کر تے ہو ئے صوبائی سیکریٹری سیاسیات عبداللہ مطہری نے کہا کہ سندھ کے مختلف اضلاع میں بلدیاتی انتخابات کی تیاریاں زور شور سے جاری ہیں، ساتھ ساتھ بلدیاتی پینلز کی تشکیل کا کام بھی تیزی سے جاری ہے ، مجلس وحدت مسلمین سندھ بھر میں بلدیاتی الیکشن میں بھر کردار ادا کرے گی ، جب کے ایڈجسٹمٹ کے حوالے سے مختلف سیاسی مذہبی جماعتوں سے بات چیت جاری ہے ، قبر شہداد کوٹ سے بھی کاغذات نامزدگی کی وصولی شروع ہو گی ہے ۔

مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree