وحدت نیوز(لاہور) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے سربراہ علامہ راجہ ناصر عباس کی اپیل پر آج ملک گیر یوم یکجہتی کشمیر منایا گیا۔ اس حوالے سے پاکستان کے تمام چھوٹے بڑے شہروں میں احتجاجی مظاہرے اور ریلیاں نکالی گئیں۔ لاہور میں بھی مجلس وحدت مسلمین لاہور اور امامیہ سٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان لاہور ڈویژن کے زیراہتمام لاہور پریس کلب کے باہر احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔ مظاہرے کی قیادت ایم ڈبلیو ایم کے صوبائی رہنما علامہ سید حسن رضا ہمدانی اور سیدہ حنا تقوی نے کی۔ ریلی کے شرکاء نے بینرز اور پلے کارڈ اٹھا رکھے تھے جن پر بھارت کیخلاف اور کشمیریوں کی جدوجہد آزادی کے حق میں نعرے درج تھے۔ مظاہرین میں خواتین اور بچوں کی بھی کثیر تعداد موجود تھی۔ علامہ سید حسن رضا ہمدانی نے مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے کہا کشمیر کا ہندوستان میں غیر قانونی انضمام مودی سرکار کی اوچھی حرکت ہے جس کو ہرگز تسلیم نہیں کیا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ مسئلہ کشمیر کو اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق حل کیا جائے، اس کے علاوہ اس کا کوئی حل قبول نہیں کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ کشمیری اپنے حق کیلئے لڑتے رہیں ہیں اور کشمیر کی آزادی کی جدوجہد پاکستان کی تکمیل کی جدوجہد ہے جس میں پاکستان کا بچہ بچہ کشمیری بھائیوں کے شانہ بشانہ ہے۔ سید حسن رضا ہمدانی نے کہا مودی کو اپنا قبیح فیصلہ ہر صورت میں واپس لینا ہوگا۔ انہوں نے اقوام متحدہ اور او آئی سی سے بھی مطالبہ کیا ہے کہ کشمیریوں کی رائے کے مطابق حل کیا جائے۔ علامہ حسن رضا ہمدانی نے کہا کہ ہمارے کارکنوں نے کارگل میں بھارت کیخلاف مظاہرہ کیا مگر افسوس کی ریاستی پولیس نے ہمارے سیکڑوں کارکنوں کو گرفتار کرلیا، ہم ان گرفتاریوں کی مذمت کرتے ہیں اور مطالبہ کرتے ہیں کہ ہمارے تمام کارکنوں کو فی الفور رہا کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ ہم کشمیریوں کو تنہا نہیں چھوڑیں گے، کشمیری ہمارے بھائی ہیں ہر محاذ پر اپنے بھائیوں کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں۔

ریلی سے خطاب کرتے ہوئے مجلس وحدت مسلمین لاہور شعبہ خواتین کی سربراہ خانم حنا تقوی نے کہا کہ کشمیر کی آزادی کیلئے کشمیری عوام اور پاک افواج کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں، کشمیر کی ڈیموگرافی تبدیل کرنے کی سازش کسی صورت کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔ انہوں نے کہا کہ ہم پاکستان بنانے والوں میں سے ہیں ہم پاکستان بچانے والوں میں سے ہیں، اس کے باوجود ہمارے جوانوں کو جبری لاپتہ کرنا ہماری حب الوطنی کیساتھ ناانصافی ہے۔ انہوں نے کہا کہ گزشتہ روز اسلام آباد سے سابق صدر آئی ایس او یافث نوید ہاشمی کا جبری لاپتہ ہو جانا لمحہ فکریہ ہے، ہم حکومت سے مطالبہ کرتے ہیں کہ یافث نوید ہاشمی کو فی الفور رہا کیا جائے۔ ریلی میں مجلس وحدت مسلمین کے کارکنان نے بھرپور شرکت کی جبکہ سجاد نقوی، شیخ عمران، سید حسین زیدی، رائے ناصر علی و دیگر عہدیداران  بھی شریک تھے۔

وحدت نیوز(ملتان) سربراہ مجلس وحدت مسلمین پاکستان علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کی اپیل پر ملک بھر میں کشمیری مظلومین کی حمایت اور فاشسٹ ہندوستانی حکمران مودی کے خلاف احتجاجی مظاہرے کئے گئے، جنوبی پنجاب سمیت چاروں صوبوں، آزاد کشمیر، گلگت بلتستان کے ضلعی ہیڈکوارٹرز پر نماز جمعہ کے بعد بڑی تعداد میں لوگ سڑکوں پر نکل آئے، مظاہرین انڈیا اور مودی کے خلاف نعرے اور کشمیری مظلومین سے اظہار یکجہتی کے لئے شعار بلند کر رہے تھے، مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہا کہ کشمیر کی آزادی کے لئے ہم کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے، اگر پاکستان پر جنگ مسلط کی تو یہ آخری جنگ ہوگی اور ہندوستان جنوبی ایشیاء کے نقشے سے ہمیشہ ہمیشہ کے لیے مٹ جائے گا۔

ملک بھر کی طرح جنوبی پنجاب میں بھی نماز جمعہ کے بعد آٹھ اضلاع میں احتجاجی مظاہرے اور ریلیاں نکالی گئیں، ملتان میں مرکزی ریلی نماز جمعہ کے بعد امام بارگاہ ابوالفضل العباس سے نکالی گئی، جو چوک کمہاراں والا پر اختتام پذیر ہوئی، ریلی کی قیادت ایم ڈبلیو ایم جنوبی پنجاب کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل سلیم عباس صدیقی، علامہ قاضی نادر حسین علوی، مولانا وسیم عباس معصومی، مولانا غلام جعفر انصاری، مرزا وجاہت علی، آئی ایس او ملتان کے ڈویژنل صدر عاطف حسین اور مظہر عباس کات نے کی۔ ریلی کے شرکاء نے بھارت، اسرائیل اور امریکہ کے خلاف شدید نعرے بازی، احتجاجی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے سلیم عباس صدیقی نے کہا کہ وطن عزیز کا بچہ بچہ کشمیر کے لئے بے پناہ محبت رکھتا ہے، مودی سرکار کا حالیہ اقدام ہمارے زخموں پر نمک پاشی کے مترادف ہے، ہم کشمیر میں بھارت کے غاصبانہ قبضے اور اس کی خصوصی حیثیت ختم کرنے کے خلاف سراپا احتجاج ہیں۔

احتجاجی مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے دیگر رہنمائوں نے کہا کہ ہندوستان نے کشمیر کو جنوبی ایشیاء کا فلسطین بنا دیا ہے، ہم دنیا کے حریت پسندوں اور باضمیر لوگوں سے استدعا کرتے ہیں کہ کسی عظیم انسانی المیے سے پہلے کشمیر کے لئے دنیا پھر میں آواز اٹھائی جائے، کشمیر میں ظلم و بربریت پر اقوام متحدہ کی خاموشی مجرمانہ ہے، جہاں کشمیریوں سے ہمارا ایمانی رشتہ ہے، وہاں قائد اعظم محمد علی جناح کے فرمان کی روشنی میں کشمیر پاکستان کی شہ رگ حیات بھی ہے۔ ریلی میں انجینئر مہر سخاوت علی، سید ندیم عباس کاظمی، ڈاکٹر موسیٰ کاظم، فخر عباس اور دیگر نے بھی شرکت کی۔ ملتان کے علاوہ لیہ، بھکر، ڈیرہ غازیخان، میانوالی، اوچ شریف، بہاولپور اور رحیم یار خان میں بھی مجلس وحدت مسلمین کے زیراہتمام احتجاجی مظاہرے اور ریلیاں نکالی گئیں۔

وحدت نیوز(اسلام آباد) امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کے مرکزی صدر قاسم شمسی نےمجلس وحدت مسلمین کے تحت پریڈ گراؤنڈ اسلام آبادمیں منعقدہ ناصران ولایت کانفرنس سے خطاب میں کہا ہے کہ آج ہم اس ہستی کو خراج عقیدت پیش کرنے آئے ہیں، جس نے اس ملک میں مظلوموں کی آواز بلند کی اور امریکی ایجنڈے کو ناکام بنایا، دشمن سمجھتا تھا کہ وہ علامہ عارف حسین کو شہید کرکے اُن کے افکار ختم کر دے گا، مگر وہ اس میں ناکام ہوگیا، قائد کے وارثان زندہ ہیں، اسلامیان پاکستان نے آپ کا راستہ نہیں چھوڑا۔

انہوںنےکہاکہ آج پھر پاکستان کے خلاف سازشیں کی جا رہی ہیں، ڈیل آف دی سنچری لیکر آئے ہیں، یمن اور کشمیر میں ان کے مظالم کسی سے ڈھکے چھپے نہیں، دشمنان اسلام کو شام میں ناکامی ہوئی، فلسطین اور کشمیر میں بھی ان کو ناکامی کا منہ دیکھنا پڑے گا، جب تک ایک بھی حسینی پاکستان میں موجود ہے، امریکی اور استکباری طاقتوں کی سازشوں کو کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔ دشمن نے پے در پے ناکامیوں کے بعد اس ملک کو داخلی سطح پر الجھانے کی کوشش کی ہے، لیکن ہم بتا دینا چاہتے ہیں اس ملت کے علماء اور فرزندان اسلام ایک پیج پر ہیں اور طاغوتی سازشوں کو کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔ علامہ ناصر عباس اور ان کی ٹیم کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں، جنہوں نے راہ وفا کو زندہ رکھا ہوا ہے۔

وحدت نیوز(فیصل آباد) امامیہ سٹوڈنٹس آرگنائزیشن شعبہ طالبات فیصل آباد ڈویژن کی جانب سے منعقدہ دس روزہ تربیتی ورکشاپ میں محترمہ معصومہ نقوی مرکزی سیکرٹری تنظیم سازی مجلس وحدت مسلمین شعبہ خواتین نے شرکت کی اور شرکاء سے ظھور امام زمانہ عج کے موضوع پر خطاب کیا۔

 انھوں نے کہا کہ عام طور پر یہ تصور رائج ہے کہ ظھور ِ امام ع کے بعد مومنین آرام و آسائش کا دور دیکھین گے جبکہ امام مھدی عج فرماتے ہیں کہ میرا امر مشکل ہے اور اس زمانے کو وہ ہی درک کر سکتا ہے جسکا کردار مقرب فرشتے جیسا ہو یا نبیِ مرسل جیسا یا وہ مومن کے جسکے دل کو الله نے غیبت کے زمانے میں آزمائشوں کے ذریعی آزمایا ہو۔

قرآن کریم کی آیہ مبارکہ کا ترجمہ بیان کرتے ہوے انھوں نے کہا خدا سورہ انبیاء میں فرماتا ہے بے شک ھم نے زبور میں تورات کے بعد لکھ دیا ھے کہ زمین پر ھمارے صالح بندے وارث بن جاییں گیں , جب امام محمد باقر ع سے تفسیر پوچھی گیی تو فرمایا اپ نے ان صالح بندوں سے مراد اصحاب مھدی اخر الزمان ھیں جو اس کرہ ارض کے حقیقی وارث قرار پائیں گے۔

وحدت نیوز(اٹک) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے سربراہ علامہ راجا ناصر عباس جعفری حفظ الله نے ضلع اٹک میں مجلس وحدت مسلمین شعبہ خواتین اور امامیہ سٹوڈنٹس آرگنائزیشن کی مسئولین اور کارکنان سے ملاقات کی اور خطاب کیا اور کہایہ عزاداری سیدالشہداء ہے جس نے آئمہ علیھم السلام  اور ان کے پیغام کو زندہ رکھا ہوا ہے۔

انہوں نے کہا کہ استعماری قوتیں اہل تشیع کو توڑنا اور کمزور کرنا چاہتے ہیں دشمنان مکتب اھلیبیت ع نے اس ڈر سے کہ پاکستان میں کہیں دوسرا خمینیؒ بُت شکن نہ پیدا ہوجائے ہمارے عظیم و شجاع قائد علامہ عارف حسین الحسینی کو شہید کر دیا ۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ ہمارا فرض اور ذمہ داری ہے کہ شھید کی برسی  میں زیادہ سے زیادہ شرکت کریں تاکہ دشمن وقت کو معلوم ہو جائے کہ ایک حسینی شہید کیا ہے یہاں ہزاروں حسینی ہیں جو ان کے مشن کو لے کر گامزن ہیں۔

وحدت نیوز(لاہور) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے تحت منعقدہ 31ویں برسی شہید قائد علامہ عارف الحسینی کی مناسبت سے ناصران ولایت کانفرنس کی دعوت کے سلسلے میں چیئرمین کانفرنس نثار فیضی کی وفد کے ہمراہ امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کے مرکز المصطفی ہاؤس آمد۔ مرکزی صدر آ ئی ایس او برادر قاسمی شمسی کو پروگرام کی باضابطہ دعوت دی۔ وفد میں مرکزی سیکرٹری یوتھ علامہ شیخ اعجاز بہشتی، مرکزی سیکرٹری روابط برادر انصر مہدی اور وحدت یوتھ کے برادر سجاد نقوی و دیگر بھی شامل تھے۔

Page 3 of 20

مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree