وحدت نیوز(لاہور) علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے لاہور میں امامیہ سٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کے مرکزی دفتر کا دورہ کیا، جہاں مرکزی صدر آئی ایس او انصر مہدی اور دیگر عہدیداروں نے ان کا استقبال کیا۔ سربراہ مجلس وحدت مسلمین اور مرکزی صدر آئی ایس او نے باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا۔ ایم ڈبلیو ایم کے سیکرٹری سیاسیات سید اسد عباس نقوی، علی مہدی اور مظاہر شگری بھی اس موقع پر موجود تھے۔ آئی ایس او پاکستان کے مرکزی صدر نے مجلس وحدت مسلمین کے رہنمائوں کو مرکزی سیکرٹریٹ آمد پر خوش آمدید کہتے ہوئے کہا کہ اس طرح کی ملاقاتوں کا سلسلہ جاری رہنا چاہیئے، تاکہ ملت کے اجتماعی معاملات بطریق احسن آگے بڑھ سکیں۔ انہوں نے کہا کہ ملت کو درپیش مسائل کا حل باہمی وحدت میں ہے۔

انصر مہدی نے مزید کہا کہ دشمن انقلابی حلقوں کیخلاف سازشیں کرکے نظریاتی و انقلابی لوگوں کے مابین دوریاں پیدا کرکے اپنے مذموم ایجنڈے کو آگے بڑھانا چاہتا ہے، پاکستان میں موجود انقلابی قوتوں کو ایک دوسرے کی تقویت کا سبب بن کر دشمن کی سازش کو ناکام بنانا ہوگا، تاکہ پاکستان میں رہبریت کی آرزو (وحدت) پوری ہوسکے۔ ایم ڈبلیو ایم پاکستان کے سربراہ علامہ راجہ ناصر عباس نے آئی ایس او کی تعلیمی میدان میں خدمات کو سراہا اور کہا کہ آئی ایس او نوجوانوں کو دین سے روشناس کرانے کا اہم ترین فریضہ نبھا رہی ہے اور آئی ایس او سے مربوط نوجوان استعمار کی سازشوں کا ادراک رکھتے ہیں، اسی وجہ سے آئی ایس او پاکستان استعمار کی آنکھ میں کھٹکتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ نوجوان ہماری ملت کا قیمتی سرمایہ ہیں اور علماء نوجوانوں کیساتھ اپنا تمسک برقرار رکھیں گے۔

وحدت نیوز (ملتان)  رمضان المبارک کے آخری جمعتہ الوداع کو ملک بھر میں یوم القدس کے طور پر منایا گیا، ملک بھر میں تحریک آزادی القدس پاکستان کے زیراہتمام بیت المقدس کی آزادی اور اسرائیل کے خلاف احتجاجی مظاہرے اور ریلیاں نکالی گئیں۔ ملک کے دیگر شہروں کی طرح ملتان میں بھی تحریک آزادی القدس پاکستان ملتان کے زیراہتمام امام بارگاہ شاہ یوسف گردیز سے چوک گھنٹہ گھر تک ریلی نکالی گئی۔ ریلی نماز جمعہ کے بعد شروع ہوئی اور مختلف راستوں سے ہوتے ہوئے چوک گھنٹہ گھر اختتام پذیر ہوئی۔ ریلی کی قیادت امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کے مرکزی چیف اسکائوٹ زاہد مہدی، سیکرٹری جنرل مجلس وحدت مسلمین صوبہ جنوبی پنجاب علامہ سید اقتدار حسین نقوی نے کی۔ علاوہ ازیں ریلی میں آئی ایس او پاکستان کے سابقہ مرکزی صدر یافث نوید ہاشمی، ڈویژنل صدر ڈاکٹر موسی کاظم، مسیحی بشپ اشعر کامران، انجمن طلبا اسلام کے صوبائی جوائنٹ سیکرٹری نور مصطفی اور اسلامی جمعیت طلبا ملتان کے ناظم ہنزلہ سلیم نے خصوصی شرکت کی۔

مجلس وحدت مسلمین جنوبی پنجاب کے سیکریٹری جنرل علامہ اقتدار نقوی کا کہنا تھاکہ یوم القدس صرف یوم فلسطین نہیں بلکہ امت اسلامی کا دن ہے اور مسلمانوں کا قابض صہیونیوں کے خلاف احتجاج کا دن ہے، یوم القدس کے موقع پر امت مسلمہ کی اسرائیلی مظالم پر خاموشی لمحہ فکریہ ہے، وہ وقت دور نہیں جب فلسطین ان صہیونی طاقتوں کے چنگل سے آزاد ہوگا، ریلی میں نشتر میڈیکل یونیورسٹی کے طلبا و طالبات نے شرکت کرکے شہیدہ رزان النجر سے اظہار یکجہتی کیا۔ ڈویژنل صدر ڈاکٹر موسی کاظم کا کہنا تھا رزان النجر کا کیا قصور تھا کہ اسکا بہیمانہ قتل کر دیا گیا، ہم انسانی حقوق کی تنظیموں سے مطالبہ کرتے ہیں کہ فلسطین میں مسلمانوں کے ناحق قتل کے خلاف عالمی آواز اٹھائیں۔ ریلی میں کثیر تعداد میں لوگوں نے شرکت کی اور امریکہ اسرائیل مردہ باد کے نعرے لگائے گئے، ریلی کے اختتام میں امریکہ اور اسرائیل کے پرچم نذر آتش کیے گئے۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور اسرائیلی وزیراعظم کے پتلے بھی نذر آتش کیے گئے۔

آئی ایس او پاکستان کے مرکزی چیف اسکاوٹ زاہد مہدی نے کہا  دنیا میں جہاں بھی مستضعفین ہیں ہم ان کے حامی اور ظالمین کے خلاف بر سرپیکار رہیں گے اور ہم یروشلم میں امریکی سفارت خانہ کھلنے کی پرزور مذمت کرتے ہیں۔ قبلہ اول کی آزادی ناگزیر ہے، آئی ایس او پاکستان ساری پاکستانی قوم کی طرف سے فلسطینی بھائیوں کی جرات اور استقامت کو سلام پیش کرتی ہے۔

وحدت نیوز(اسلام آباد)  مجلس وحدت مسلمین اور آئی ایس او پاکستان کے زیر اہتمام عالمی یوم القدس انتہائی جوش وجذبے کے ساتھ منایا گیا، اس سلسلے میں اسلام آباد، لاہور ، کراچی، پشاور، کوئٹہ، ملتان، مظفر آباد اورگلگت بلتستان سمیت ملک کے تمام چھوٹے بڑے شہروں میں احتجاجی ریلیاں نکالی گئیں۔ریلیوں کی قیادت ایم ڈبلیو ایم اور آئی ایس او کے مرکزی ،صوبائی اور ضلعی قائدین نے کی۔اسلام آباد کی مرکزی القد س ریلی سے خطاب کر تے ہوئے سربراہ مجلس وحدت مسلمین پاکستان علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کا کہنا تھا کہ ہم فلسطین کی اسلامی شناخت کو ختم نہیں ہونے دیں گے یہ اسلامی رہے گا ۔عالمی استعمار اور صہیونی قوتیں بیت المقدس کو یہودی بنا نا چاہتی ہیں ہم ایسا نہیں ہونے دیں گئے ہم مظلوم فلسطینی عوام کے ساتھ ہیں ان کے حقوق کی بازیابی کے لئے ساتھ ہیں القدس ریلیاں درحقیقت مقاومت کی علامت ہیں اس سے دنیا بھر میں شعور پیدا ہو رہا ہے اور ہر سال اس میں اضافہ ہور ہارہے۔

 ان کا مذید کہنا تھا کہ اسلامی جمہوری ایرا ن واحد ملک ہے جس نے مسئلہ فلسطین کو زند ہ رکھا ہے اور ہر ممکن مدد کر رہا ہے ۔نیل فرات تک کا خواب دیکھنے والا اسرئیل آج اپنے گرد دیواریں بنانے پر مجبور ہے امام خمینی نے بتایا تھا کہ بیت المقدس کی آزادی مقاومت اور مزحمت کے بغیر نا ممکن ہے اسرائیل کسی صورت مزاکرات سے فلسطین اور بیت المقدس سے دست برادار نہیں ہو گا ،اسرائیل کی مایوسی اور امریکہ کو عزائم میں ناکامی درحقیقت ان استعماری قوتوں کی شکست ہے جو امت مسلمہ کو سرنگوں دیکھنے کے لیے بے چین تھے۔ظلم کے خلاف ٹکراؤ کا جواعلان عظیم قائد امام خمینی نے کیا تھا آج ان کے انقلابی بیٹے ان کے پرچم کو اٹھائے میدان میں ڈٹے ہوئے ہیں اور کفر و باطل کے خلاف ہمیشہ میدان میں حاضر رہیں گے۔

 انہوں نے کہا کہ اس وقت فلسطین، کشمیر، برما سمیت دنیا کے مختلف حصوں میں مسلمانوں کوبدترین ظلم و بربریت کا سامنا ہے دیگر مقررین نے اپنے خطابات میں مظلوم فلسطینیوں پر صیہونی مظالم کی مذمت کرتے ہوئے دنیا بھر کے مظلومین کی حمایت کا اعادہ کیا۔شرکاء نے احتجاجی بینرز اور پلے کارڈ اٹھا رکھے تھے جن پر اسرائیل،امریکہ اور بھارت مخالف نعرے درج تھے۔مظاہرین نے طاغوتی طاقتوں کی جارحیت اور اسلامی ممالک میں مداخلت کو غیرمنصفانہ قرار دیتے ہوئے شدید نعرہ بازی کی احتجاجی مظاہرے کے اختتام پر امریکہ و اسرائیل کے پرچم اور صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے پتلے بھی نذر آتش کیے گئے۔

وحدت نیوز (اسلام آباد)  مجلس وحدت مسلمین ضلع راولپنڈی،اسلام آباد اور امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن راولپنڈی ڈویثرن کی یوم القدس کے حوالے سے مشترکہ میٹنگ آج ایم ڈبلیوایم کے مرکزی سیکرٹریٹ میںمنعقد کی گئی ۔جس میں القدس کمیٹی کا قیام عمل میں لایاگیا اور وفا عباس نقوی کو کوارڈینیٹر منتخب کیا گیا ۔اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ ریلی اپنے پرانے روٹ امام بارگاہ جی سکس ٹو سے نکالی جائے گی ۔میٹنگ میں ایم ڈبلیو ایم ضلع راولپنڈی کے سیکرٹری جنرل علامہ اکبر کاظمی اور اسلام آباد ضلع کے سیکرٹری جنرل علامہ حسین شیرازی نے شرکت کی ۔آئی ایس او کے ڈوثرنل صدر برادر طاہر بھی اس موقع پہ موجود تھے۔

وحدت نیوز(لاہور)  دنیا بھر کی طرح لاہور میں بھی یوم مردہ باد امریکہ منایا گیا جس میں امامیہ سٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان اور مجلس وحدت مسلمین کےمرکزی رہنماؤں اور کارکنوں نے بھرپورشرکت کی۔ ریلی کی قیادت ایم ڈبلیوایم کے مرکزی رہنمااور ممتاز عالم دین علامہ امین شہیدی، ایم ڈبلیو ایم پاکستان کے سیکرٹری سیاسیات اسد عباس نقوی، ایم ڈبلیوایم پنجاب کے سیکریٹری جنرل علامہ مبارک موسوی،ایم ڈبلیوایم لاہور کے سیکریٹری جنرل علامہ حسن ہمدانی  سینئر رہنما افسر رضا خان، سمیت دیگر رہنماؤں نے شرکت کی۔ احتجاجی ریلی لاہور پریس کلب سے شروع ہوئی اور امریکی قونصلیٹ کے سامنے پہنچ کر جلسے کی شکل اختیار کر گئی جہاں مقررین نے خطاب کرتے ہوئے امریکہ کے اپنا سفارتخانہ بیت المقدس منتقل کرنے کے اقدام کی پرزور مذمت کی۔ انہوں نے کہا کہ فلسطینی مسلمانوں کا لہو ضرور رنگ لائے گا اسرائیل بہت جلد نابود ہو جائے گا۔

وحدت نیوز (ملتان) مجلس وحدت مسلمین پاکستان اور امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن کے زیراہتمام فلسطینی مسلمانوں سے اظہار یکجہتی کے لیے ملتان پریس کلب کے سامنے شمعیں روشن کی گئیں، اس موقع پر مجلس وحدت مسلمین جنوبی پنجاب کے سیکرٹری جنرل علامہ اقتدار حسین نقوی، ایم ڈبلیو ایم ملتان کے سیکرٹری جنرل مرزا وجاہت علی، عزاداری کونسل پاکستان کے رہنما سید مجاہد عباس گردیزی ،آئی ایس او ملتان کے ڈویژنل صدر ڈاکٹر موسیٰ کاظم اور دیگر موجود تھے۔ اس موقع پر شرکاء نے اسرائیلی مظالم سے زخمی اور شہید ہونے والے افراد کے لواحقین سے اظہار یکجہتی کے طور پر شمعیں روشن کیں اور امریکی و اسرائیلی جارحیت کے خلاف شدید نعرے بازی، شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے ایم ڈبلیو ایم کے صوبائی سیکرٹری جنرل علامہ اقتدار حسین نقوی نے کہا کہ فلسطین میں جاری تشدد اور قتل عام جس میں اب تک ساٹھ سے زائد فلسطینی شہید اور سینکڑوں زخمی ہوچکے ہیں جس کی بھرپور مذمت کرتے ہیں ۔

 اُنہوں نے کہا کہ امریکہ کی جانب سے سفارتخانہ منتقلی پر اُمت مسلمہ کی خاموشی قابل مذمت ہے، فلسطینیوں پر ہونے والے مظالم انسانیت سوز ہیں، انسانی حقوق کے عالمی اداروں کی خاموشی لمحہ فکریہ ہے، آئی ایس او کے ڈویژنل ڈاکٹر موسیٰ کاظم نے کہا کہ امریکہ اس وقت عالم اسلام کی تمام مشکلات کا موجب ہے، امریکہ اسرائیل کے ذریعے پورے خطے میں صیہونیت کا فروغ چاہتا ہے، بدقسمتی سے بعض اسلامی ممالک بھی امریکی ایماء اسلام کے خلاف سازشوں میں مصروف ہیں، اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں قرارداد کو ویٹو کرنا عالمی انسانی حقوق کی دھجیاں اُڑانے کے مترادف ہے،علامہ مجاہد عباس گردیزی نے کہا کہ اقوام متحدہ اس وقت امریکی خوشامد اور غلام کا کردار ادا کررہا ہے۔

 اُنہوں نے کہا کہ فلسطین میں جاری مظالم پر او آئی سی اور عرب لیگ کی مجرمانہ خاموشی عالم اسلام کے لیے تشویشناک ہے، اُنہوں نے کہا کہ اسلامک ملٹری الائنس اس وقت مسلمانوں کے بہتے ہوئے خون کا تماشائی کے طور پر دیکھ رہا ہے،مرزا وجاہت علی نے کہا کہ اسرائیل ایک ناسور کی صورت اختیار کرچکا ہے۔ ہر روز قابض اسرائیلی فوجی مظلوم فلسطینیوں پر ظلم کے پہاڑ توڑتے نظر آتے ہیں۔ خواتین کی بے حرمتی، نوجوانوں کا قتلِ عام ، گرفتاریاں اور ان کے گھروں کی مسماری روز کا معمول بن چکا ہے، اس تمام تر صورتحال کا ذمہ دار امریکہ ہے، کیونکہ اسرائیل یہ سب کچھ اس کے ایما پر کر رہا ہے۔ جبکہ اقوامِ عالم اور بالخصوص مسلم امہ اور عرب ممالک کا کردار بھی افسوس ناک ہے۔ مقررین کا یہ بھی کہنا تھا کہ امتِ مسلمہ جب تک یکجا نہیں ہوگی، اس وقت تک مسلمانوں کی حالتِ بد سے بدتر ہی رہے گی۔ لہذا ضرورت اس امر کی ہے کہ امتِ مسلمہ یک جاں ہوکر اپنے حقوق کی جنگ لڑے۔ مقررین نے مزید کہا کہ گریٹر اسرائیل کا امریکی خواب کبھی شرمندہ تعبیر نہیں ہوگا اور نہ ہی بیت المقدس کو اسرائیل کا دارالخلافہ تسلیم کیا جائے گا۔ اس موقع پر حسنین کربلائی ، ڈاکٹر عاصم ، آصف حسین اور دیگر نے خطاب کیا ۔8

Page 5 of 20

مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree