The Latest

وحدت نیوز (کراچی) خیرالعمل ویلفیئراینڈ ڈیولپمنٹ ٹرسٹ کراچی ڈویژن شعبہ فلاح وبہبود مجلس وحدت مسلمین پاکستان کی جانب سے کراچی کے مختلف علاقوں میں مستحقین میں ماہانہ تقسیم راشن پروجیکٹ کی مد میں  راشن پیکج تقسیم کیئے گئے، خیر العمل ویلفیئراینڈ ڈیولپمنٹ ٹرسٹ کراچی ڈویژن کے سیکریٹری زین رضوی کے مطابق کراچی کے علاقے ملیر بلدیہ ٹاون، نارتھ کراچی اور سرجانی ٹاؤن کے مستحق سادات گھرانوں میں ماہانہ راشن بیگز تقسیم کیئے گئے ہیں، انہوں نے کہا کہ یہ کارخیر مخیر مومنین کے تعاون سے انجام پاتا ہے لہذٰا مخیر مومنین زیادہ سے زیادہ اس کار خیر میں حصہ لیکر دکھی انسانیت کی خدمت میں خیر العمل ویلفیئراینڈ ڈیولپمنٹ ٹرسٹ کراچی ڈویژن کا ساتھ دیں ۔

وحدت نیوز (کراچی) خیرالعمل ویلفیئراینڈ ڈیولپمنٹ ٹرسٹ کراچی ڈویژن شعبہ فلاح وبہبود مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے زیر اہتمام ضلع کورنگی کراچی میں بازار مہربانی لگایا گیا، جہاں سینکڑوں  ضرورت مند خواتین نے کپڑوں سمیت دیگر اشیائے ضروریہ مفت حاصل کیں ، اس موقع خیرالعمل ویلفیئر ٹرسٹ کراچی کے سیکریٹری زین رضوی سمیت ایم ڈبلیوایم ضلع کورنگی کے آرگنائزر عنایت علی ودیگر رہنمابھی موجود تھے، بازا رمہربانی سے استفادہ کرنے والی خواتین نے ایم ڈبلیوایم کے فلاحی شعبے خیرالعمل ویلفیئراینڈ ڈیولپمنٹ ٹرسٹ کا شاندار بازار مہربانی کے انعقاد اور ضرورت مند خواتین کیلئے مفت اشیاءکی فراہمی پرتہہ دل سے شکریہ ادا کیا۔

وحدت نیوز (کراچی) ایم ڈبلیوایم کے مرکزی ترجمان علامہ مختارامامی کا دورہ اسٹیل ٹاون ، مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے فلاحی شعبے خیرالعمل ویلفیئر اینڈ ڈیولپمنٹ ٹرسٹ کی جانب سے  گلشن حدید  میں زیر تعمیر سرد وغسل خانہ برائے میت کے منصوبے پر جاری تعمیراتی کام کا جائزہ  لیا، تفصیلات کے مطابق مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی ترجمان علامہ مختاراحمد امامی نے ضلع ملیر کے تنظیمی دورے کے موقع پر گلشن حدید میں مرکزی جامع مسجد  جعفریہ اسٹیل ٹاون کمپلیکس میں  خیرالعمل ویلفیئر اینڈ ڈیولپمنٹ ٹرسٹ شعبہ فلاح وبہبود مجلس وحدت مسلمین پاکستان کی جانب سے زیر تعمیر  سرد وغسل خانہ برائے میت کے منصوبے پر جاری تعمیراتی کام معائنہ کیا، اس موقع پر ایم ڈبلیوایم ضلع ملیر کے رہنما ثمر عباس زیدی، یونٹ کے ذمہ داران سمیت ٹرسٹ کے عہدیداران بھی بڑی تعداد میں موجود تھے ، علامہ مختارامامی نے منصوبے کی جلد تکمیل کیلئے خصوصی دعا بھی کی۔

وحدت نیوز (لاہور) وحدت یوتھ پاکستان کے مرکزی سیکریٹری جنرل علامہ شیخ اعجاز حسین بہشتی  کاکہنا تھا کہ جوان کسی بھی معاشرے کی ترقی میں بنیادی کردار ادا کرتے ہیں اور پاکستان کی ترقی اور بیرون ملک امیج بلڈنگ میں جوانوں کا بہت بڑا کردار ہے ۔،زینب قتل کیس پر بات کرتے ہوئے علامہ اعجازبہشتی کا کہنا تھا کہ جوانوں کو ایسے واقعات سے سبق سیکھنا چاہیے اور مستقبل میں اپنے آس پاس کے ماحول سے با خبر رہیں تا کہ ایسے مزید واقعات پیش نہ آ سکیں ۔

 انہوں نے کہا جوانوں کو زمانے کی تازہ ترین صورتحال سے آگاہ رہناچاہیے۔جامعہ پنجاب میں گزشتہ دنوں ہونے والے واقعات سے متعلق بات کرتے ہوئے علامہ اعجازبہشتی نے کہا کہ جامعات میں مثبت سیاسی سرگرمیوں کی جگہ شر پسندی نے لے لی ہے اور چند شر پسند عناصر جامعات کے ماحول کو خراب کر رہے ہیں جن کے خلاف قانونی کاروائی کر کے پنجاب یونیورسٹی سمیت تمام تعلیمی اداروں میں سے اس شر پسند مافیا کا خاتمہ کیا جائے۔

 ان کا مزید کہنا تھا کہ رہبر انقلاب کے فرمان کے مطابق یونیورسٹیز میں زیرتعلیم تمام طلاب پر لازم اور فرض ہے کہ دنیا میں رونما ہونے والے واقعات سے باخبر رہیں اور اپنے آپ کو زمانے کے مطابق تیار کریں۔علامہ اعجاز بہشتی نے کہاکہ جوان طالب علموں کو چاہیے کہ اسلامی تنظیموں اور انجمنوں کے ساتھ تعلقات قائم کریں اور نوجوان جو بھی کام کریں وہ اللہ تعالی کی رضا کے لئے اپنا وظیفہ سجمھ کر کریں۔

وحدت نیوز (کراچی) مجلس وحدت مسلمین شعبہ خواتین کراچی ڈویژن کے زیراہتمام حالات حاضرہ اور موجودہ ملکی سیاسی صورت حال پر فکری نشست کا انعقاد کیاگیاجس سے  مرکزی سیکریٹری جنرل  علامہ راجہ ناصرعباس جعفری  نے خصوصی خطاب کیاجبکہ دیگر مقررین میں مرکزی سیکریٹری جنرل شعبہ خواتین محترمہ زہرانقوی اور محترمہ ندیم زہرا بھی شامل تھیں،علامہ راجہ ناصرعباس جعفری کا کہنا تھا کہ مجلس وحدت مسلمین پاکستان نے ہمیشہ مظلوم کی حمایت اور ظالم کی مخالفت کی ہے۔یہ ہماری جماعت کا، بنیادی منشور ہے ہم نے پہلے دن سے چاہے وہ ماڈل ٹاؤن کا واقعہ ہو یا سانحہ آرمی پبلک اسکول یا ٹارگٹ کلنگ کا مسئلہ ہم نے بلا تفریق مظلوموں کی حمایت کی ہے،مظلوم کی حمایت اور وقت کے طاغوت کے خلاف عملی اقدام کادرس ہمیں کربلا سے ملا ہے، لہذا ہم مظلوموں کی حمایت کرتے ہیں اور کرتے رہے گے قصور میں جو معصوم بچوں کے ساتھ ظلم ڈھایا گیا اور حکومت کی جانب سے جسطرح بے حسی کا مظاہرہ کیا گیا جس کی وجہ سے قوم میں اس مردہ بے حس ظالم حکومت سے نفرت میں شدید اضافہ ہوا ۔

انہوں نے کہاکہ ان ظالموں کی وجہ سے عوام کو آج انصاف کی فراہمی ناممکن ہوچکی ہے یہ حکومت صرف اپنے مفادات اور اپنے سیاسی مخالفین کو انتقام کا نشانہ بنانےکے لیے قومی اداروں کا استعمال کرتی ہے،اختیارات کے اس ناجائر استعمال پر پنجا ب حکومت کو جوابدہ ہونا ہو گا اور اب وہ وقت آپہنچا ہے، ملک کی بڑی سیاسی و مذہبی جماعتیں شہباز شریف اور رانا ثنا اللہ کا استعفی چاہتی ہیں۔ کالعدم مذہبی جماعتوں سے رابطوں کے انکشافات کے بعد پنجاب کابینہ کے بیشتر وزراء کی حقیقت کھل کر سامنے آ گئی ہے،نواز شریف بھارت کے لیے درد دل رکھتے ہیں جب کہ شہباز شریف اور ان کی کابینہ کے وزرا ملک کے امن و سلامتی کے خلاف مصروف کالعدم جماعتوں سے فکری و جذباتی لگاؤ رکھتے ہیں جو ملک دشمنی کی دلیل ہے۔

انہوں نے کہا کہ قوم ایسے ظالم حکمرانوں کا احتساب چاہتی ہے ۔جو قوم کو پرتعیش سفری سہولیات کے جھانسے میں رکھ کر پورے ملک کو لوٹنے میں مصروف ہیں۔موجودہ حکومت نے سوائے لوٹ مار اور مخالفین کو انتقام کا نشانہ بنانے کے اور کوئی کام نہیں کیا۔ ملک میں صحت، تعلیم اور بے روزگاری جیسے بنیادی مسائل حکومت کی عدم توجہی کے باعث سنگین صورتحال اختیار کرتے جا رہے ہیں،انہوں نے کہا کہ اب حکمرانوں کے دن گنے جا چکے ہیں۔نااہل حکمرانوں کے خلاف جس احتجاج کا آغاز ہونے جا رہا ہے وہ انہیں ایوان اقتدار سے نکالے بغیر ختم نہیں ہو گا۔

نشست سے  محترمہ  ندیم زہراء  عابدی نے "مومن اور اسلامی معاشرہ" کے عنوان پرخطاب کرتے ہوئے کہا کہ ایک صالح اسلامی معاشرہ کے ذریعہ ہی معاشرہ کی ساری ضرورتیں پوری ہوسکتی ہیں، جس کے لیے معاشرہ کے ہر فرد میں مدینہ منورۃ کے انصار کے نیک اور سچے جذبات پیدا کرنا از حد ضروری ہے۔ انصار نے مہاجربھائیوں کو اپنا بھائی بناکر ان کی ضرورتوں کا پورا خیال رکھا، مہاجربھائیوں کی اجنبیت کو دور کردیا، آپس میں شیروشکر ہوگئے، ان کا معاشرہ ایک اسلامی اور مثالی معاشرہ بن گیا، جس کی تصویر کشی سورۃ الحجرات میں کی گئی ہے۔ الغرض اخوت ایمانی صحیح معنی میں پیدا ہوجائے تو امت کے بہت سارے مسائل خود بخود حل ہوتے چلے جائیں گے، لہذااگر معاشرے میں بسنے والے اپنی سوچ و فکر قرآن اور سنت نبوی (ص)کے طابق ڈھال لیں تو  بس وہی مومن کا اسلامی معاشرہ کہلائے گا لہذا ضرورت اس بات کی ہےاگر ہم واقعاً اپنے معاشرے کو اسلامی معاشرہ بنانا، چاہتے ہیں تو خود اپنے اندر مومن کی صفاعات شامل کر یں جب ہی ممکن ہے ایک اسلامی معاشرے قائم ہوسکے،نشست کے آخر میں خواتین کی جانب سے سوالات  کیے گئے جس کےعلامہ راجہ ناصرعباس جعفری نے تفصیلی جوابات دیئے،نشست میں دعائے مشلول کی اجتماعی تلاوت بھی کی گئی،جسمیں ملک و ملت کی سالمیت کے لیے خصوصی دعائیں  کی گئی ،نشست کا آختتام دعائے فرج سے کیاگیا۔

وحدت نیوز (کراچی/اسلام آباد/فیصل آباد/راولپنڈی/ہری پور/ حیدر آباد/ کوئٹہ) قصور میں سات سالہ معصوم بچی زینب کے عصمت دری کے بعد بہیمانہ قتل کے خلاف مجلس وحدت مسلمین پاکستان شعبہ خواتین کے زیر اہتمام مرکزی سیکریٹری جنرل محترمہ سیدہ زہرا نقوی کی ہدایت پر 12تا 18جنوری ملک بھر میں ’’ہفتہ ناموس زینب ‘‘منایاگیا، اس حوالے سے کراچی، راولپنڈی، ہری پور ، فیصل آباد، حیدر آباد، کوئٹہ اور دیگر شہروں میں  پریس کلب  پر احتجاجی مظاہرے کیئے گئے اورشرکاء اور مقررین کی جانب سے   زینب کے قاتل کی گرفتاری اور سخت سزاکا مطالبہ کیا گیا،کراچی پریس کلب پر احتجاجی مظاہرے سے ایم ڈبلیوایم شعبہ خواتین کی مرکزی سیکریٹری جنرل محترمہ سیدہ زہرانقوی اور ایم ڈبلیوایم کراچی ڈویژن کے سیکریٹری جنرل علامہ محمد صادق جعفری نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ننھی زینب کا سفاکانہ قتل بربریت اور انسانی وحشی پن کی بد ترین مثال ہے، اس سنگین ظلم پر مذمت، افسوس جیسے الفاظ بہت بے وقعت ہیں،اس المناک واقعہ نے جہاں پاکستان کے ہر فرد کو اضطراب اور دکھ میں مبتلا کیا ہے وہاں عالمی سطح پر وطن عزیز کے وقار کو بھی نقصان پہنچایا ہے، اسی قصور شہر میں کمسن بچیوں کے ساتھ زیادتی کے13واقعات رونما ہوئے لیکن ایک بھی مجرم گرفتار نہیں، ایک ہفتہ ہونے کو ہے اب تک زینب کے قاتل کا قانون کی گرفت میں نا آنا پنجاب حکومت کی رٹ پر سوالیہ نشان ہے، وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف اپنی نااہلی تسلیم کرتے ہوئے فوری مستعفیٰ ہوجائیں، ریاست معصوم بچوں کے ساتھ عظمت دری اور قتل جیسے سنگین جرم میں ملوث مجرموں کے خلاف سخت قانون سازی کرے۔

ایم ڈبلیوایم شعبہ خواتین ضلع راولپنڈی کے تحت پریس کلب کے باہر قصور میں ننھی زینب کے بہیمانہ قتل کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا گیا، خواتین و معصوم بچوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی ، ایم ڈبلیوایم شعبہ خواتین ضلع راولپنڈی کی سیکریٹری جنرل محترمہ قندیل کاظمی نے خطاب کرتے ہوئے زیب کے قاتل کی فوری گرفتاری اور اسے نشان عبرت بنانے کامطالبہ کیا، آخر میں زینب سے اظہار یکجہتی کیلئے شمع روشن کی گئیں۔

 ایم ڈبلیوایم شعبہ خواتین ضلع فیصل آباد کے تحت چوک دھوبی گھاٹ پر قصور میں ننھی زینب کے بہیمانہ قتل کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا گیا، خواتین و معصوم بچوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی ، ایم ڈبلیوایم شعبہ خواتین کی مرکزی رہنما محترمہ فرحانہ گلزیب نے خطاب کرتے ہوئے زیب کے قاتل کی فوری گرفتاری اور اسے نشان عبرت بنانے کامطالبہ کیا، آخر میں زینب سے اظہار یکجہتی کیلئے شمع روشن کی گئیں۔

قصور میں زینب کے بہیمانہ قتل کے خلاف مجلس وحدت مسلمین شعبہ خواتین ضلع ہری پور صوبہ خیبرپختونخوا کے تحت پریس کلب پر احتجاجی مظاہرہ منعقد کیا گیا، ایم ڈبلیوایم شعبہ خواتین کی رہنما محترمہ راضیہ جعفری ایڈوکیٹ اور محترمہ بینہ شاہ نے شرکاء سے خطاب کیا، بڑی تعداد میں خواتین کارکنان نے شرکت کی ، مقررین نے  زینب کے قاتلوں کو نشان عبرت بنانے اور سفاک درندوں کے خلاف سخت قانون سازی کا مطالبہ کیا۔

مجلس وحدت مسلمین شعبہ خواتین کوئٹہ ڈویژن  ننھی زینب کی عصمت دری اور قتل کے لرزہ خیر سانحے کے خلاف احتجاج اور دعائیہ تقریب کا انعقاد کیا گیا  جس میں مقررین نے  زینب کے قاتلوں کو اب تک سزانا دینے کی پرزور مذمت  کی  اور واقعہ کو حکمرانوں کی مجرمانہ غفلت قرار دیا، اس موقع پر خواتین سمیت چھوٹے بچوں کی بھی بڑی تعداد موجود تھی، جنہوں نے ہاتھوں میں پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے جن پر زینب کے قاتل کو قرار واقعی سزادینے کا مطالبہ درج تھا۔

 مجلس وحدت مسلمین  شعبہ خواتین ضلع حیدرآبادکے زیر اہتمام ننھی زینب کی عصمت دری اور بہیمانہ قتل کے خلاف سادات کالونی  میں دفتر جانثاران حسین علیہ السلام کے سامنے احتجاجی مظاہرہ  کیا گیا اور زینب کی یاد میں شمع روشن کی گئیں ، اس موقع پر ایم ڈبلیوایم کے رہنما مولانا گل حسن مرتضوی اور سیکریٹری جنرل ایم ڈبلیوایم شعبہ خواتین ضلع حیدر آباد محترمہ عظمیٰ تقوی نےشرکاء سے  خطاب کیا ، مقررین نے کہا کہ ملک میں بڑھتی ہوتی بچوں کے اغواء، زیادتی اور قتل کی وارداتیں عالمی سطح پر وطن عزیز کی بدنامی کا باعث ہیں ، افسوس کا مقام ہے کہ دو ہفتے گذرجانے کے باجود اب تک زینب اور اس سے قبل قتل کی گئی بچیوں کے قاتلوں کو اب تک سزانہیں دی گئی، اس موقع پر خواتین اورمرد کارکنان سمیت بچوں کی بڑی تعداد شریک تھی۔

وحدت نیوز (حیدرآباد) مجلس وحدت مسلمین  شعبہ خواتین ضلع حیدرآبادکے زیر اہتمام مرکزی سیکریٹری جنرل شعبہ خواتین محترمہ زہرا نقوی کی ہدایت پر قصورمیں ننھی زینب کی عصمت دری اور بہیمانہ قتل کے خلاف سادات کالونی  میں دفتر جانثاران حسین علیہ السلام کے سامنے احتجاجی مظاہرہ  کیا گیا اور زینب کی یاد میں شمع روشن کی گئیں ، اس موقع پر ایم ڈبلیوایم کے رہنما مولانا گل حسن مرتضوی اور سیکریٹری جنرل ایم ڈبلیوایم شعبہ خواتین ضلع حیدر آباد محترمہ عظمیٰ تقوی نےشرکاء سے  خطاب کیا ، مقررین نے کہا کہ ملک میں بڑھتی ہوتی بچوں کے اغواء، زیادتی اور قتل کی وارداتیں عالمی سطح پر وطن عزیز کی بدنامی کا باعث ہیں ، افسوس کا مقام ہے کہ دو ہفتے گذرجانے کے باجود اب تک زینب اور اس سے قبل قتل کی گئی بچیوں کے قاتلوں کو اب تک سزانہیں دی گئی، اس موقع پر خواتین اورمرد کارکنان سمیت بچوں کی بڑی تعداد شریک تھی۔

وحدت نیوز (کوئٹہ)  مجلس وحدت مسلمین شعبہ خواتین کوئٹہ ڈویژن کے زیر اہتمام مرکزی سیکریٹری جنرل شعبہ خواتین محترمہ زہرا نقوی کی ہدایت پرقصورمیں ننھی زینب کی عصمت دری اور قتل کے لرزہ خیر سانحے کے خلاف احتجاج اور دعائیہ تقریب کا انعقاد کیا گیا  جس میں مقررین نے  زینب کے قاتلوں کو اب تک سزانا دینے کی پرزور مذمت  کی  اور واقعہ کو حکمرانوں کی مجرمانہ غفلت قرار دیا، اس موقع پر خواتین سمیت چھوٹے بچوں کی بھی بڑی تعداد موجود تھی، جنہوں نے ہاتھوں میں پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے جن پر زینب کے قاتل کو قرار واقعی سزادینے کا مطالبہ درج تھا۔

وحدت نیوز(ہری پور) قصور میں ظلم کا شکار بننے والی معصوم بچی زینب کے قاتلوں کی عدم گرفتاری باعث تشویش ہے اگر ملزمان جلد گرفتار نہ ہوئے تو یہ پنجاب حکومت اور پولیس کی بہت بڑی ناکامی ہوگی ا ن خیالات کا اظہار مجلس وحدت مسلمین خیبر پختون خواہ کی صوبائی سیکرٹری جنرل راضیہ جعفری صوبا ئی ڈپٹی سیکرٹری جنرل روبینہ واجد اور ضلعی جنر ل سیکرٹری تصور نقوی نے ایم ڈبلیوایم کے زیر اہتمام احتجاجی مظاہرہ سے خطاب کرتے ہوئے کیا جس مجلس وحدت کی عہدیداروں اور کارکنوں نے شرکت کی احتجاجی مظاہرین نے ہاتھوں میں پلے کارڈ اٹھا رکھے تھے جن پر زینب کو انصاف دو ہم زینب کے ساتھ کھڑے ہیں سمیت دیگر نعرے درج تھے ۔

راضیہ جعفری نے کہا کہ اسلام امن وآشتی کا مذہب ہے جس میں کسی شخص چاہے اس کا مذہب و مسلک کوئی بھی ہو اس کے خلاف ظلم کی اجازت نہیں دی جاتی لیکن مقام افسوس ہے کہ اسلام کے نام پرحاصل ملک میں نہ صرف مرد و خواتین بلکہ معصوم بچے بھی اس ظلم سے محفوظ نہیں جس سے اسلام اور وطن عزیز کی بھی بدنامی ہورہی ہے اور دوسری طرف معصوم جانوں پر ظلم و بربریت کے پہاڑ توڑے جارہے ہیں اگر اب بھی ہم نے ہوش کے ناخن نہ لیے تو آنے والے وقت میں یہ ظلم مزید بڑھے گا انھوںنے والدین سے بھی مطالبہ کیا کہ وہ اپنے بچوں کی حفاظت کریں اور قریبی رشتہ داروں سمیت کسی پر بھی اعتماد نہ کریں انھوںنے مطالبہ کیاکہ معصوم زینب کے قاتلوں کو فی الفور گرفتار کرکے عبرت ناک سزا دی جائے تاکہ آئندہ کو ئی ایسے فعل کا سوچ بھی نہ سکے ان کا کہناتھاکہ اتنے دن گزرنے کے باوجود ملزم کی عدم گرفتاری حکومت اور حکومتی اداروں کی ناکامی ہے ۔

وحدت نیوز (گلگت)  گلگت بلتستا ن میں علم کے متلاشیوں کیلئے اعلیٰ تعلیم کے مراکز قائم کئے جائیں۔کب تک جی کے طلباء دوسرے صوبوں میں دھکے کھاتے رہیںگے جب تک متبادل بندوبست نہیں ہوسکتا تب تلک جی بی کے طلباء کی دوسرے صوبوں میں تحفظ کو یقینی بنائے جائے۔

مجلس وحدت مسلمین کی رکن گلگت بلتستان قانون ساز اسمبلی بی بی سلیمہ نے کہا ہے کہ لاہور میں دلاور عباس کے قتل سے جی بی کے طلباء عدم تحفظ کا شکار ہوگئے ہیں ۔ایک مسلم معاشرے میں علاقائی تعصب پر قتل تک کی نوبت کا آنا سمجھ سے بالاتر ہے اور پنجاب حکومت کا اس واقعے پر کوئی نوٹس نہ لینا اور قاتلوں کی گرفتار ی سے پس و پیش کرنا انتہائی مضحکہ خیز ہے۔ویسے تو پنجاب پولیس پھرتیاں دکھانے میں بڑی ماہر ہے لیکن سرعام ایک طالب علم کو تشدد کرکے ہلاک کرنے والوں کے خلاف تاحال کوئی ایکشن نہ لیکر پنجاب حکومت یہ مسیج دے رہی ہے کہ گلگت بلتستان کے لوگوں کو تحفظ فراہم کرنا پنجاب حکومت ک شاید ذمہ داری نہیں۔انہوں نے پنجاب حکومت کی اس بے حسی پر سخت خفگی کا اظہار کرتے ہوئے قاتلوں کی فوری گرفتاری کا مطالبہ کیا ہے ۔

Page 86 of 117

مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree