The Latest

وحدت نیوز(کراچی) خیر العمل ویلفیئر اینڈ ڈیولپمنٹ ٹرسٹ شعبہ فلاح وبہبود مجلس وحدت مسلمین کراچی ڈویژن سالہائے گذشتہ کی طرح اس سال بھی شہر بھر میں ہزاروں مستحقین میں قربانی کا گوشت تقسیم کرے گی، متوسط طبقے سے تعلق رکھنے والے ایسے خاندانوں کو عید کی خوشیوں میں شامل کیا جائے گا جو قربانی کرنے کی استطاعت نہیں رکھتے، ان خیالات کا اظہار سیکریٹری خیر العمل ویلفیئر اینڈ ڈیولپمنٹ ٹرسٹ کراچی زین رضا رضوی نے وحدت نیوزسے گفتگو کرتے ہوئے کیا ، ان کا کہناتھا کہ کراچی کے مختلف اضلاع میں ادارے کی جانب سے قربانی برائے مستحقین کا اہتمام کیا گیا اس سلسلے میں اونٹ ، گائے اور بکرے بڑی تعداد میں خریدے جارہے ہیں ، مخیر حضرات اس کارخیر میں زیادہ سے زیادہ حصہ لیں اور خوشنودی خدا کا باعث بنیں ۔

وحدت نیوز(اسلام آباد) خیرالعمل ویلفیئراینڈ ڈویلپمنٹ ٹرسٹ پاکستان کے چیئر مین علامہ سید باقر عباس زیدی نے کہا کہ خیرالعمل ویلفیئر  اینڈ ڈویلپمنٹ ٹرسٹ دکھی انسانیت کی خدمت اور یتیم بچوں کی تعلیم کا بیڑا اٹھا کر میدان عمل میں ہے جسکا مقصد ملک بھر میں ضرورت مند افراد اور یتیم بچوں کی حوصلہ افزائی کرنا ہے تاکہ وہ احساس محرومی کا شکار نہ ہوں ۔ خیرالعمل ویلفیئر اینڈ ڈویلپمنٹ ٹرسٹ اسوقت ملک بھر میں 800 سے زائدیتیم بچوں کی کفالت کر رہا ہے جنکو ماہانہ بنیادوں پر وظیفہ دیا جا رہا ہے ۔ مزیدہر ضلع میں مستحق یتیم بچوں کا ریکارڈ مرتب کیا جا رہا ہے تاکہ جس حد تک ہوسکے اُ ن کی معاونت کی جاسکے اور معاشرے میں یتیم پروری کا کلچر فروغ پاسکے۔ اس موقع پر  خیرالعمل ویلفیئراینڈ ڈویلپمنٹ ٹرسٹ پاکستان کے چیئر مین سید باقر زیدی نے تمام درد دل رکھنے والے افراد سے اپیل کی کہ وہ آئیں اور معاشرے میں یتیم بچوں کی خواہشات اور بنیادی ضرورتوں کا احساس کرتے ہوئے  اورخیرالعمل ویلفیئر اینڈ ڈویلپمنٹ ٹرسٹ کا اس کار خیر میں ساتھ دیتے ہوئے عیدالاضحی پر اپنی قربانی کی کھالیں خیرالعمل ویلفیئر اینڈ ڈویلپمنٹ ٹرسٹ کو ہدیہ فرمائیں تاکہ یہ ادارہ مزید بہتر انداز میں دکھی  انسانیت کی خدمت اور یتیم بچوں کی حوصلہ افزائی کر سکے ۔   
    

 

وحدت نیوز(گلگت) کراچی میں آئی ایس او کی امریکہ مخالف ریلی پر لاٹھی چارج اور شیلنگ شرمناک عمل ہے ۔احتجاجی مظاہرین پر لاٹھی چارج اور تشدد غلامانہ ذہنیت کا عکاس ہے۔حکومت کی جانب سے امریکہ کو جواب دینے کی بجائے امریکی طرز عمل پر احتجاج کرنے والوں کے خلاف تشدد کی پرزور مذمت کرتے ہیں۔

مجلس وحدت مسلمین گلگت بلتستان شعبہ خواتین کی رہنما و رکن قانون ساز اسمبلی بی بی سلیمہ نے کہا ہے کہ یہ ہماری بد قسمتی ہے کہ ملک پر ایسے حکمران مسلط ہیں جو امریکہ کے غلام ہیں۔جب تک ہمار ے حکمران انگریزکی غلامی سے خود کو آزاد نہیں کرینگے ملک کو ترقی کی راہ پر گامزن نہیں کرسکتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ وطن عزیز آج جن مشکلات سے دوچار ہے اس کی بنیادی وجہ امریکہ کی غلامی ہے اور روئے زمین پر امریکہ ہی وہ شیطان ریاست ہے جس کے شر سے پوری دنیا پناہ مانگتی ہے لیکن ہمارے حکمران امریکہ کی غلامی کو اپنے لئے باعث فخر سمجھتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ روس، چین اور ایران کی جانب سے پاکستان کی حمایت اور امریکہ صدر کے بیان کی مذمت قابل تحسین اقدام ہے ۔

انہوں نے 34 نام نہاد اسلامی اتحاد کی سخت مذمت کرتے ہوئے کہا کہ اس نام نہاد اسلامی اتحاد میں شامل کسی ملک کو پاکستان کی حمایت اور امریکی صدر کی مخالفت کی توفیق نہیں ہوئی۔انہوں نے کہا کہ امریکہ صرف پاکستان کا دشمن نہیں بلکہ عالم اسلام کا دشمن ہے لیکن آل سعود امریکہ کے قریبی اتحادی ہیں ا ور موجودہ حالات میں اسلامی اتحاد کے چمپئین سعودیہ کی خاموشی سے ظاہر ہوتا ہے کہ وہ پاکستان سے زیادہ امریکہ کے وفادار ہیں۔پاکستان قوم اپنے دوستوں اور دشمنوں کو پہچان چکی ہے اور امریکی صدر کے بیانات کے جواب میں حکومت کی خاموشی ذلت و رسوائی کا سبب ہے۔ہم افواج پاکستان کے سپہ سالار کے دلیرانہ اور جرات مندانہ جواب کی مکمل حمایت کرتے ہیں۔انہوں نے کراچی میں مظاہرین پر پولیس تشدد کی سخت مذمت کرتے ہوئے گرفتار طلباء کی رہائی کا مطالبہ کیا ہے۔

وحدت نیوز(راولپنڈی) مجلس وحدت مسلمین راولپنڈی شعبہ خواتین کی سیکرٹری جنرل قندیل زہرا کاظمی نے سانحہ عاشور راولپنڈی کی سازش بے نقاب کرنے پر پاک فوج کا شکریہ ادا کرتے ہوئے اسے قومی سلامتی کے لیے ایک اہم پیش رفت قرار دیا ہے۔انہوں نے کہا ہے کہ ڈی جی آئی ایس پی آر کی بریفنگ کے بعد وہ نام نہاد علما و دانشور منہ چھپاتے پھر رہے ہیں جو سانحہ کے دوران ملت تشیع کو اس واقعہ کا ذمہ دار ثابت کرنے کے لیے ایڑی چوٹی کا زور لگا رہے تھے۔ اول روز سے ایم ڈبلیو ایم کا یہ موقف رہا ہے کہ پاکستان کے کسی بھی حصے میں شیعہ سنی اختلافات قطعی طور پر نہیں ہیں۔ہم نے اخوت و وحدت کا ہمیشہ عملی مظاہرہ کیا ہے۔راجہ بازار مسجد کو آگ لگانے کی سازش کا مقصد راولپندی کی پرامن فضا کو آلودہ کر کے فرقہ واریت کی آگ کو پورے ملک میں پھیلانا تھا۔اس موقعہ پر شیعہ سنی اکابرین نے جس دانشمندی اور بصیرت کا ثبوت دیا وہ لائق تحسین ہے۔سانحہ کے پس پردہ تمام کرداروں کو بے نقاب کیا جانا چاہیے۔انہوں نے کہا کہ سانحہ عاشور کی سازش آشکار ہونیکے بعد ہمارے نوجوانوں پر مقدمات کا کوئی جواز نہیں رہتا ہمارامطالبہ ہے کہ اس ایف آئی آر کو من گھڑت قرار دیتے ہوئے فی الفور خارج کیا جائے۔۔

وحدت نیوز(کراچی) خیرالعمل ویلفیئر اینڈ ڈیولپمنٹ ٹرسٹ کراچی ڈویژن کے زیرِ اہتمام سرجانی ٹاؤن ضلع وسطی کراچی میں جشن آزادی کی مناسبت سے بازار مہربانی کا اہتمام کیا گیاجہاں ضرورت مند خواتین و مرد حضرات نے مفت کپڑے و دیگر اشیاء حاصل کیں ، اس موقع پر ڈویژنل سیکریٹری خیرالعمل ویلفیئر اینڈ ڈیولپمنٹ ٹرسٹ زین رضوی نے سرجانی ٹاون یونٹ اور تعاون کرنے والے مومنین کا شکریہ ادا کیا اور کراچی کے دیگر علاقوں میں بازار مہربانی لگانے کا اعلان کیا، زین رضوی کے مطابق متوسط طبقے سے تعلق رکھنے والے عوام نے ایم ڈبلیوایم کے فلاحی شعبے کی جانب سے بازار مہربانی کے اہتمام کو خوب سراہااور آئندہ بھی یہ سلسلہ جاری رکھنے کی اپیل کی۔

وحدت نیوز(رحیم یارخان) مجلس وحدت مسلمین شعبہ خواتین ضلع رحیم یار خان کی سیکرٹری جنرل بیگم سید حسنین نقوی نے یونٹ محمدپور لمہ کا دورہ کیا اور خواہران سے ملاقات کی۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ کسی بھی معاشرے کی کامیابی میں جہاں مرد کا کردار ہوتا ہے اسکے پیچھے ایک عورت کا ہاتھ ہوتا ہے کیونکہ اسکی تربیت کرنے والی عورت ہے، اس لئیے ہم تعلیم یافتہ اور منظم ہوکر اپنے بچوں کی تربیت کریں تاکہ ایک پڑھا لکھا اور مہزب معاشرہ بنانے میں اہم کرداراداکرکے بی بی سیدۃ النساًءالعالمین سلام اللٰہ کے سامنے سرخرو ہوسکیں۔

وحدت نیوز(لاہور) مجلس وحدت مسلمین شعبہ خواتین کی مرکزی سیکرٹری امور تربیت نرگس سجاد جعفری نے کہا ہے کہ سانحہ ماڈل ٹاون کے نامزد ملزمان کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے، مجلس وحدت مسلمین انصاف ملنے تک پر موقع پر مظلومین سانحہ ماڈل ٹاون کیساتھ کھڑے رہی گی۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے لاہور میں پاکستان عوامی تحریک کے احتجاجی دھرنے میں وفد کے ہمراہ شرکت کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے کیا، ان کا کہنا تھا کہ جسٹس باقر کی رپورٹ کو منظر عام پر لایا جائے، سانحہ ماڈل ٹاون کے نامزد ملزمان جن کے خلاف ایف آئی آر کاٹی گئی تھی اس ایف آئی آر پر عمل درآمد ابھی تک کیوں نہیں ہوا۔ دن دیہاڑے چودہ افراد کا قتل ہوتا ہے اور ایک آدمی گرفتار نہیں ہوتا بلکہ الٹا مقتولین کے ساتھیوں کے خلاف جھوٹے مقدمات بنائے جاتے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ مجلس وحدت مسلمین پاکستان کل بھی سانحہ ماڈل ٹاون کے مظلوموں کے ساتھ کھڑی تھی اور آج بھی سانحہ ماڈل ٹاون کے بے گناہوں کو جب تک انصاف نہیں  ملتا ساتھ کھڑی ہے۔ ہم سب کربلا کے ماننے والے ہیں مولا امیرالمومنین علیہ السلام کا فرمان ہے کونا لظالم خصما و للمظلوم عونا ہر ظالم سے بیزاری اور ہر مظلوم کے مدد گار بن کر رہنا۔ انہوں نے کہا کہ ہم آج سانحہ ماڈل ٹاون کے مظلوموں کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لئے آئے ہیں
 ازشریف نے عوام سے جھوٹ بولا اور 20 کروڑ عوام کے ساتھ دھوکا کیا جس کی وجہ سے نااہل ہوا، جوسانحہ ماڈل ٹاون کے مظلوموں کو انصاف تو دلا نہ سکا وہ کس منہ سے 90 دن انصاف دلانے کی بات کر رہا ہے۔

وحدت نیوز(سکھر) وحدت یوتھ صوبہ سندھ کے زیر اہتمام پاکستان کے 70ویں جشن آزادی کے موقع پر آزادی مارچ اندرون سندھ کے چار شہروں کا گشت کرتے ہوئے سکھرمیں اختتام پزیر ہوا، تفصیلات کے مطابق وحدت یوتھ کی جانب سےمادر وطن کے یوم آزادی کے موقع پر آزادی ٹرک خیر پور سے نکالا گیا جسے خوبصورت انداز میں سجایا گیا تھا،  آزادی مارچ کا آغاز رانی پور ضلع خیر پور سے صبح ساڑھے گیارہ بجے ہوا جو کہ بارہ گھنٹے کی طویک سفر طے کرکے رات ساڑھےگیارہ بجے سکھر پہنچ کر اپنے اختتام کو پہنچا ، خیر پور اور سکھر کے درمیان رتوڈیروضلع لاڑکانہ ، ڈکھن سٹی گڑھی یٰسین،لکھی غلام شاہ شکار پور میں شہریوں کی جانب سے آزادی مارچ کا شاندار استقبال کیا گیا جہاں شہریوں کی بڑی تعداد آزادی مارچ میں شامل ہوتی رہی، اس موقع پر ایم ڈبلیوایم صوبہ سندھ کے سیکریٹری جنرل علامہ مقصودڈومکی، صوبائی رہنماآغا منور علی جعفری، علامہ نقی حیدری، طارق بدوی ، صوبائی سیکریٹری وحدت یوتھ فدا حسین ، ضلع لاڑکانہ کے سیکریٹری جنرل مولانا محمد علی   سیکریٹری  یوتھ برادر عارف علی ،سیکریٹری جنرل ضلع  شکارپور  فدا عباس، سیکریٹری یوتھ عبدالعلی ، ضلع سکھر کے ڈپٹی سیکریٹری جنرل احسان علی اور سیکریٹری یوتھ برادر محسن سجاد نے شرکائے آزادی مارچ سے خطاب کیا، آزادی مارچ کے شرکاءنے درازاشریف میں حضرت سچل سرمست ؒ کے مزار پر حاضری بھی دی اور وطن عزیز کے استحکام اور سلامتی کیلئے خصوصی دعا مانگی گئی۔

وحدت نیوز(لاہور) پاکستان کی 70ویں سالگرہ کے موقع پر وحدت یوتھ لاہور کی جانب سے بائیک ریلی کا اہتمام کیا گیا، ریلی کا آغاز صبح 12 بجے مجلس وحدت مسلمین کے صوبائی سیکریٹریٹ سے ہوا،جس میں سینکڑوں جوانوں نے شرکت کی،ریلی کی قیادت سیکرٹری یوتھ ضلع لاہور سید سجاد نقوی نے کی،اس موقع پر سید سجاد نقوی کا کہنا تھا کہ یہ آزادی ہمارے بزرگوں کی بے دریغ قربانیوں کا نتیجہ ہےاور آزادی ہماری رگوں میں خون بن کر دوڑ رہی ہے، سیکرٹری یوتھ نے کہا کہ وطن سے محبت کا جذبہ ہمیں ہماری ماؤں کے دودھ سے وراثت میں ملا ہے اور ہم مرتے دم تک پاکستان کی آزادی کا جشن اسی جوش و جذبے سے مناتے رہیں گے،تاکہ دشمن کو یہ پیغام دے سکیں کہ پاکستانی قوم اپنے پاک افواج کے شانہ بشانہ اس پاک دھرتی کا دفاع ہر ممکن یقینی بنانا جانتی ہے. انہوں نے کہا کہ جشن آزادی کے موقع پر بائیک ریلی کے انعقاد کا مقصد پاکستان سے اظہار یکجہتی اور جوانوں میں ملی جذبے کو زندہ و ترو تازہ رکھنا ہے،وحدت یوتھ کی جانب سے شہریوں میں قومی پرچم بھی تقسیم کیے گئے تاکہ اسی قومی دن کے موقع پر آزادی اور امن و محبت کا پیغام گھر گھر پہنچ سکے،یاد رہے کہ ریلی کے شرکاء ملی ترانے گا کر پاکستان زندہ باد کے نعرے لگاتے ہوئے لاہور کے مختلف روٹس( شادمان، مال روڈ،اسلام پورہ،ساندہ روڈ،ایم اے او کالج،لوئر مال، داتا دربار،آزادی چوک) سےہوتے ہوئے شام 5 مینار پاکستان پہنچے جہاں دعائے امام زمانہ سے ریلی کا اختتام کیا گیا۔

وحدت نیوز(اسلام آباد) وحدت یوتھ پاکستان کے مرکزی سیکریٹری جنرل ڈاکٹر محمد یونس حیدری نے جشن آزادی پاکستان کے موقع پر اپنے تہنتی پیغام میں کہا ہے کہ ملک کو باوقار،  مستحکم اور پرامن بنانے کا عزم لئے مادر وطن کے ہر جوان سے 14 اگست کا دن تجدید عہد کا تقاضا کرتا ہے۔ وطن عزیز کا فرد فرد جب تک قائد اعظم اور علامہ اقبال کے فرمودات پر عمل پیرا ہونے کا عہد نہیں کرے گا پاکستان ہمیشہ بحرانوں کا شکار رہے گا اور وطن میں امن،  اتحاد، اخوت اور بھائی چارے کی فضا قائم نہیں ہو سکے گی۔ 14 اگست بانیان پاکستان کی عظیم قربانیوں اور جدوجہد کو یاد کرنے اور شہدائے پاکستان کو خراج تحسین پیش کرنے کا دن ہے۔

انہوں نے کہاکہ  وطن کے دشمنوں اور ان کی سازشوں کو بے نقاب کرتے ہوئے کربلائی عزم و ارادہ رکھنے والے جوان مادر وطن کی جغرافیائی اور نظریاتی سرحدوں کی حفاظت کو ایمان کا حصہ سمجھتے ہیں۔ محب وطن پاکستانی جوان ملک کی تعمیر ترقی اور وطن عزیز کو استعماری غلامی سے نجات دلانے کے لئے ہر ممکنہ قربانی سے دریغ نہیں کریں گے۔ وطن عزیز پاکستان لاکھوں مسلمانوں کی قربانیوں اور عظیم جدوجہد کا ثمر ہے مکتب اھل البیت کے پروردہ جوان اسے چوروں، لٹیروں اور نامحرموں کے ہاتھوں نیلام ہونے نہیں دیں گے۔

Page 90 of 118

مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree