The Latest

وحدت نیوز (گلگت) قدرتی آفت کے نتیجے میں داعی اجل کو لبیک کہنے والوں کے غم میں برابر کے شریک ہیں ،ناگہانی آفات کے ذریعے قدرت قدرت ہم سے امتحان لینا چاہتی ہے پوری قوم ایثار و قربانی کے جذبے سے سرشار ہے اور اس مشکل گھڑی میں انشاء اللہ سرخرو ہوگی،ان خیالات کا اظہار مجلس وحدت مسلمین گلگت کی رکن صوبائی اسمبلی بی بی سلیمہ نے اپنے ایک بیان میں کیا ہے۔

انہوں نے گلگت بلتستان سمیت پورے پاکستان میں غمزدہ خاندانوں سے اظہار ہمدردی کرتے ہوئے کہا کہ غمزدہ خاندانوں کے غم میں برابر کے شریک ہیں اس ۔انہوں نے اس قدرتی آفت کے نتیجے میں قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع کو قومی نقصان سے تعبیر کرتے ہوئے حکومت سے مطالبہ کیا کہ زلزلہ زدگان کے ساتھ ترجیحی بنیادوں پر ہمدردی کی ضرورت ہے اور ہنگامی بنیادوں پر تمام ممکنہ وسائل کو بروئے کار لایا جائے۔

انہوں نے کہا کہ ریاست کی ذمہ داری ہے کہ ان کے پاس ایسے آفات سے نمٹنے کی صلاحیت موجود ہوں اور بروقت امدادی کاروائیاں ریاست کی اولین ذمہ داریوں میں سے ہے۔حالیہ زلزلے کی وجہ سے پورے گلگت بلتستان کا آپس میں اور دیگر علاقوں سے رابطہ بالکل ختم ہوگیا ہے جسے فوری بحال کرنے کی ضرورت ہے تاکہ دورافتادہ علاقوں تک رسائی ممکن ہو۔انہوں نے پورے پاکستان خاص طور پر گلگت بلتستان میں قدرتی آفت کے نتیجے میں قیمتی جانیں گنوابیٹھنے والے خاندانوں سے دلی ہمدردی اور گہرے دکھ کا اظہار کیا ہے۔

وحدت نیوز (اسلام آباد) وحدت سکاوٹ اوپن گروپ پاکستان کی جانب سے ملک بھر کے طول و عرض میں پانچ ہزار مقامات سے زائد پر سیکورٹی کے فرا ض سرانجام دئیے جس میں میڈیکل کیمپ، فرسٹ ایڈ، رسیکیو ، تلاشی، پانی کی سبلیں اور نما ز کا اہتما م کیا گیا،دوران عشرہ محرم الحرام میں وحدت اسکاوٹ مرکز کی جانب سے المستعد کے نام سے ایک کتابچہ شائع کیا گیا جس کے اند ر رہبر معظم سید علی خا منہ ای ، آ قا انصاریان ، آ قا ئے علامہ شہید قائد الحسینی ، علامہ راجہ ناصر عباس کی طرف سے نوجوانوں کے لئے پیغا م دیا گیا، وحدت اسکاوٹ کی جانب سے عشرہ معافت عاشورہ کے نام سے منایا گیا، وحدت اسکاؤٹ پاکستان کے مرکزی کابینہ کے پورے محرم دورہ جات جاری رہے اور تنظیم سازی کا عمل بھی جاری رہا۔

مرکزی سیکرٹری وحدت اسکاؤٹ کی جانب سے اس محرم تما م ا سکاوٹس کو سخت ہدایت دی گئی تھیں کہ محرم میں کسی بھی جگہ دوسر ی اسکاوٹ تنظیموں کے ساتھ کسی قسم کا تصادم نہ کیا جائے بلکہ جہان تک ممکن ہو تما م ا سکاؤٹ آرگنائزیشن سے تعاون کیا جائے جس کا وحدت اسکاؤٹ نے عملی ثبوت دیتے ہوئے ثابت کیا کہ وحدت اسکاوٹ ہرا سکاؤٹ کو گلے لگائے گی اور وحدت حسینی کا درس دے گی اور مستقبل قریب میں وحدت سکاوٹ تما م سکاوٹس کو اکٹھا کرکے شیعہ سکاؤ ٹس فیڈریشن کا قیام عمل میں لانا چاہتی ہے جس کا مقصد تما م شیعہ سکاؤٹس کو ایک پلیٹ فارم دینا ہے اور ان کی استعداد میں اضافہ کیا جا سکے اور قوم کے نوجوانون مثبت سرگرمیوں کی ترویج اور روحانی ، جسمانی ، اخلاقی ، جذباتی تر بیت کی جاسکے۔

مرکزی سیکریٹر ی کا کہنا تھا کہ یہ نہ سمجھا جائے کے ہم کسی اسکاؤٹ آرگنائزیشن کو توڑ یا ختم کرکے کوئی نئی آرگنائزیشن بنا رہے ہیں بلکہ سب آرگنائزیشنزاپنے تشخص کے ساتھ ہمارے ہمراہ رہے گی اور بلا تفریق ہر شیعہ گروپ کا ساتھ دے گی۔

وحدت نیوز (میانوالی) مجلس وحدت مسلمین کے فلاحی شعبے خیرالعمل فائونڈیشن نے ضلع میانوالی میں یتیم بچوں میں وضائف کی تقسیم کا باقائدہ آغا کردیا ہے ، پہلے مرحلے میں تیرا لاکھ آٹھ ہزارپانچ سوسولہ روپے دوسوترپن یتم بچوں میں تقسیم کیئے گئے،اس سلسلے میں ایک سادہ مگر پروقار تقریب تحصیل پپلاں ضلع میانوالی کی مرکزی امام بارگاہ میں منعقد ہوئی،جس میں مہمان خصوصی خیر العمل فائونڈیشن کی مرکزی رہنما سید حسین نقوی تھے،اس موقع پر حسین نقوی نے شرکاءسے خطاب کیا اور ایتام پروجیکٹ پر تفصیلی روشنی ڈالی،تقریب کے اختتام پر 253یتیم بچوں میں Rs.13,0,8,516کی خطیر رقم وضائف کے طور پرتقسیم کی گئی، سید حسین نقوی نے اس موقع پر اعلان کیا کہ ان بچوں میں یہ وضائف سہہ ماہی بنیادوں پر تقسیم کیئے جائیں گے۔

وحدت نیوز (اسلام آباد) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے فلاحی شعبے خیرالعمل فاونڈیشن پاکستان کے زیر اہتمام اس سال عید قربان پر 80 جانوروں کی قربانی کی گئی. جس کا گوشت غرباء . مساکین اور سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں تقسیم کیا گیا،جب کہ ملک بھر میں فلاحی منصوبوں کی تکمیل کیلئے ایم ڈبلیوایم کے کارکنان نے قربانی کے جانوروں کی کھالیں بھی جمع کیں ،ہیت امام حسین ؑکویت کے تعاون سےخیر العمل فائونڈیشن کی جانب سے اندرون سندھ حیدرآباد، ٹنڈومحمد خان،ماتلی، دولت پور، نوابشاہ، پنجاب کے شہروں چنیوٹ، لیہ، شیخوپورہ،سرگودھا، گلگت اور سکردو سمیت ملک بھر کے متعدد اضلاع میں قربانی برائے مستحقین کا اہتمام کیا گیا، کراچی کے ضلع شرقی، ضلع ملیر، ضلع جنوبی اور ضلع وسطی نے بھی اجتماعی قربانی کا اہتمام کیا جبکہ کئی سو کلو گوشت خانوادہ شہداءاور مستحق مومنین میں تقسیم کیا گیا،جبکہ مختلف اضلاع نے اپنی مدد آپ کے تحت کئی ٹن قربانی کا گوشت غرباء ، مساکین اورسیلاب متاثرین میں تقسیم کیا گیا، خیرالعمل فائونڈیشن کے قائم مقام چیئرمین مسرت کاظمی نے ہیڈ آفس سے جاری ایک بیان میں ہیت امام حسین ؑ، قربانی کی کھالیں دینے والے مخیرحضرات اور خیرالعمل فائونڈیشن کے رضاکاروں کا شکریہ ادا کیا ہے ، ان کی نیک خواہشات کی تکمیل کی دعا اور آئندہ بھی اسی طرح تعاون جاری رکھنے کی اپیل کی ہے۔

وحدت نیوز(گلگت) مجلس وحدت مسلمین کی رکن صوبائی اسمبلی گلگت بلتستان بی بی سلیمہ نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ سانحہ بڈھ بیر میں شہید ہونے والے پاک فوج کے جوانوں کو سلام پیش کرتے ہیں جنہوں نے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کر کے حساس مقامات تک دہشت گردوں کی رسائی کو ناممکن بنا دیا اور دہشت گردوں کے عزائم کو خاک میں ملا دیا۔ انہوں نے کہا کہ دہشت گردی ایک مائنڈ سیٹ ہے جس کے پیچھے تکفیری سوچ کار فرما ہے جس کی جڑیں عوام میں موجود ہیں اس سوچ کے خاتمے کے بغیر دہشت گردی پر قابو پانا مشکل ہے۔ ایک عرصے سے حکمرانوں نے اپنے مقاصد کے کیلئے اس سوچ کو پروان چڑھایا اور آج سویلین سمیت ہماری سرحدوں کے محافظ ان کا نشانہ بن رہے ہیں۔ آپریشن ضرب عضب کے ساتھ ساتھ شہری علاقوں میں اسلام کے نام پر دہشت گردی کی تعلیم دینے والوں کے خلاف آپریشن کی ضرورت ہے تاکہ دہشت گردی کو پروان چڑھانے والی فیکٹری ہی ختم ہو۔ انہوں نے کہا کہ ملک سے دہشت گردی کی اس لعنت سے تبھی چھٹکارا ممکن ہے کہ فوجی آپریشن کے ساتھ ساتھ حکومتی وانتظامی معاملات کو بھی درست کیا جائے۔ کرپشن، اقربا پروری، رشوت، لوٹ کھسوٹ جہاں دہشت گردی کو پروان چڑھانے کا باعث بنتے ہیں وہاں عدالتوں سے انصاف کا نہ ملنا اور پولیس گردی بھی ایک موثر وسیلہ ہے، حکومتیں انتظامیہ اور عدلیہ کے اعلٰی عہدوں پر خداشناس افراد کی تعیناتی عمل میں نہیں لائی جائیگی تب تک بحران پیدا ہوتے رہینگے، لہٰذا قوم و ملک کا مستقبل سنوارنے کیلئے حکومتوں کو ذاتی اور سیاسی مفادات سے بالاتر ہو کر فیصلے کرنا پڑینگے۔

 

وحدت نیوز (کراچی ) مجلسِ وحدت مسلمین شعبہ خواتین کراچی ڈویژن کی جانب سےبانئِ پاکستان، قائدِ اعظم محمد علی جناحؒ  کی برسی کی مناسبت سےمزارِ قائدؒ پہ ایک وفد کی صورت میں حاضری دی گئی،جسمیں ڈویژنل ممبران، ضلعی انچارج اور یونٹ ممبر خواہران کے ساتھ بچوں نے بھی شرکت کی،بانئ پاکستان قائدِ اعظم محمد علی جناحؒ کو خراجِ تحسین و خراجِ عقیدت پیش کیا گیا اور  فاتحہ خوانی کی. جسکے بعد دیگر مزارت، جن میں مادرِ ملت و ہمشیرہِ قائدِ اعظم محترمہ فاطمہ جناحؒ ، شہید ملت لیاقت علی خان و محترمہ رعنا لیاقت علی خان،محترم سردار عبدالرب نشترؒ اورمحترم منورالزماں کے مزار پہ بھی حاضری دی گئی اور تمام شہدائےملت ، بلخصوص بانئِ پاکستان قائدِ اعظم محمد علی جناحؒ کے درجات کی بلندی کے لئے فاتحہ خوانی کی گئی۔

وحدت نیوز(سکردو) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے فلاحی شعبے خیر العمل فاؤنڈیشن نے سکردو کی تحصیل شگرخورد میں فراہمی آب کے منصوبے کا افتتاح کردیا ہے، منصوبے کا افتتاح ایم ڈبلیوایم کے ڈویژنل سیکریٹری جنرل علامہ سید علی رضوی اوررکن گلگت بلتستان اسمبلی کاچو امتیاز حیدر خان نے اپنے دست مبارک سے کیا،اس ،موقع پر ایم ڈبلیوایم کے دیگر رہنماؤں سمیت علمائے کرام ، معززین علاقہ اور عوام کی بڑی تعداد موجود تھی، افتتاح کی خوشی میں عوام میں مٹھائی بھی تقسیم کی گئی، اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے آغا علی رضوی کاکہنا تھا کہ ایم ڈبلیوایم پاکستان کے ستم رسیدہ اور محروم طبقے کی نمائندہ جماعت ہے، عوام کی خدمت ہمارا فرض اولین ہے، فراہمی آب کا یہ منصوبہ اہلیان شگرخوردکی دیرینہ ضرورت تھی، جسے الحمد اللہ ایم ڈبلیوایم نے پورا کردکھایا، عوامی خدمت کا یہ سفر انشاء اللہ جاری رہے گا، حکومتی رویئے پر گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وزیراعلی گلگت بلتستان نے کشمیر کے متعلق بیان دے کر گلگت بلتستان سے اپنی قلبی وابستگی اور گلگت بلتستان کیساتھ کس حد تک مخلص ہے واضح کر دیا ۔ انہیں گلگت بلتستان سے زیادہ کشمیر کی فکر ہے اور وزیر موصوف یہ بھی معلوم نہیں کہ پاکستان میں کشمیر کا سٹیٹس گلگت بلتستان سے زیادہ بہتر ہے انہیں کشمیر کے حقوق کا ٹھیکیدار بننے کی بجائے گلگت بلتستان کی فکر کرنی چاہیے تھی۔آغا علی رضوی نے کہا کہ موجودہ صوبائی حکومت مجلس وحدت مسلمین سے سیاسی انتقام پر اتر آئی ہوئی ہے اور اس حکومت کی موجودگی میں مجلس وحدت مسلمین اور انکی دیگر مخالف جماعتوں کی قیادتیں غیر محفوظ ہیں اس سلسلے میں سیکیورٹی ادارے آگاہ رہیں ۔ صوبائی حکومت گلگت بلتستان میں کشمیر کے حقوق کی جنگ لڑنے اور قومی ایکشن پلان کی آڑ میں سیاسی مخالفین سے انتقام لینے میں مصروف ہیں۔ انہوں نے کہا کہ گلگت بلتستان میں دہشتگردوں کے خلاف تاحال کسی قسم کی کوئی موثر کاروائی نہیں ہوئی اگر کسی قسم کا ناخوشگوار واقعہ پیش آئے تو ذمہ داری صوبائی حکومت پر عائد ہوگی۔ صوبائی حکومت کے اقدامات دہشتگردوں کی بجائے محب وطن جماعتوں کے خلاف اٹھ رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ غذر واقعہ ٹیسٹ کیس تھا لیکن صوبائی حکومت اس سلسلے خاموش نظر آتی ہے۔

وحدت نیوز (اسلام آباد) خیرالعمل فائونڈیشن پاکستان (شعبہ ویلفیئر) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے چیئرمین مسرت کاظمی نے کہا کہ خیرالعمل فائونڈیشن گذشتہ پانچ برس سے پاکستان کے ستم رسیدہ اور مفلوق الحال عوام کی بلاتفریق خدمت میں دن رات کوشاں ہے،کراچی تا خیبراور کوئٹہ کا گلگت ادارے کے سینکڑوں انسانی فلاح کے منصوبے مکمل ہو چکے ہیں اور سینکڑوں زیر تکمیل ہیں، عوام قربانی کے جانوروں کی کھالیں خیر العمل فائونڈیشن کو دیکراس کارخیر میں اپنا حصہ ضرور ڈالیں، ہیڈ آفس سے جاری اپنے بیان میں مسرت کاظمی نے کہا کہ عوام سنت ابراہیمی کی ادائیگی کیلئے پورا سال پیسہ جمع کرکے جانور خرید کرلاتی ہے، قرب خدا کے حصول کیلئے اسے کچھ عرصہ پال کر راہ خدا میں قربان کرتی ہے اور اس قربانی کا گوشت مستحقین میں تقسیم کرتی ہے، لیکن اس پورے عمل میں ایک ایسا کام غیر دانستہ طور پر انجام دے جاتی جو قربانی جیسی عظیم عبادت کو مشکوک بنادیتا ہےاور وہ ہے قربانی کے جانور کی کھال کسی غیر اخلاقی، اسلامی اور شرعی ادارے کے سپرد کرنا، لہذٰا قربانی کرنے والے مسلمان بھائی پر فرض ہے کہ وہ چرم قربانی دیتے وقت تسلی کرے کے میری عبادت کہیں ضائع تو نہیں ہو رہی میں جس ادارے کو چرم قربانی سپرد کررہا ہوں وہ اس کا استعمال درست مصرف میں کرکے گا یا نہیں ، انہوں نے کہا کہ خیر العمل فائونڈشن نے گذشتہ پانچ سال میں ملک بھر میں مساجد، مدارس، امام بارگاہ، ہیلتھ سینٹرز،وکیشنل ٹرینگ سینٹرز،واٹرسپلائی پروجیکٹس، فلٹریشن پلانٹس،اسکولز، ہائوسنگ پروجیکٹس کا جال بچھادیا ہے یہ تمام امور آپ مخیر حضرات کے تعاون سے ہی ممکن ہو سکے ہیں ، ان امور کی مذید بہتر انداز میں انجام دہی اور پروجیکٹس کی تکمیل کیلئے ادارہ آپ مخیر حضرات سے چرم قربانی کے حصول کا خواہش مند ہے ۔

وحدت نیوز (اسلام آباد) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکریٹریٹ سے جاری اعلامیے کے مطابق سابق سیکریٹری فلاح وبہود ایم ڈبلیوایم پنجاب مسرت کاظمی کو ایک ماہ کیلئے ایم ڈبلیوایم کے فلاحی شعبے خیرالعمل فائونڈیشن کا قائم مقام چیئرمین نامزد کردیا گیا ہے، اس فیصلے کی توثیق مرکزی سیکریٹری جنرل مجلس وحدت مسلمین پاکستان علامہ راجہ ناصرعباس جعفری نے کردی ہے، علامہ راجہ ناصرعباس جعفری نے کہا ہے کہ مسرت کاظمی ایک ماہ کیلئے خیر العمل فائونڈیشن کی ذمہ داریاں نبھائیں گے،اس عرصے میں وہ ادارے کی مضبوطی اور شعبہ جاتی امور کو منظم کرنے میں اپنا کردارادا کریں گے، جب کے اس عرصے میں خیر العمل فائونڈیشن پاکستان کے مستقل چیئرمین کے چنائوکا مرحلہ بھی طے کیا جائے گا۔

وحدت نیوز (سجاول) مجلس وحدت مسلمین کے فلاحی شعبے خیر العمل فائونڈیشن اور خدیجتہ الکبریٰ فائونڈیشن کے اشترک سےضلع سجاول کے ولیج بیگ پالاری، مرید ملاح، کارو ملاح کے چالیس سیلاب سے متاثرہ خاندانوں میں راشن تقسیم کیا گیا، اس موقع پرایم ڈبلیوایم کے ضلعی سیکریٹری جنرل مختار دایو ، مولانازاہد علی زاہدی اور دیگر بھی موجود تھے۔

مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree