عزاداری سید الشہداءؑ پریزیدیوں کے حملے اور موجودہ صورتحال پر علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کا عزاداروں کے نام خصوصی پیغام

04 نومبر 2016

وحدت نیوز(اسلام آباد) عزاداری سید الشہداءؑ پریزیدیوں کے حملے اور موجودہ صورتحال پر مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے سربراہ علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے عزاداروں کے نام خصوصی پیغام میں کہا ہے کہ امام حسین علیہ السلام نے فرمایا کہ مجھ جیسا (یعنی ہر حسینی ) یزید جیسے کی بیعت (کی ذلت اور رسوائی کو قبول ) نہیں کر سکتا.   شهید قائد علامہ عارف حسین الحسینی رہ کا ارشاد ہے کہ عزاداری سید الشہداء ہماری شہ رگ حیات ہے . میرا سلام ہو سید الشہداء  کے عزداروں پر جو پاکستان میں تمام تر خطرات کے باوجود ہر آنے والے سال اور مہینوں میں امام مظلومؑ کی عزاداری کو پہلے سے بهی زیادہ پرشکوہ انداز میں بر پا کرتے ہیں  جس کی مثال اس سال لوگوں کی مجالس اور ماتمی جلوسوں میں بهر پور شرکت ہے اور یہ حقیقت میں ان تکفیری اور یزیدی قوتوں کی شکست بهی ہے جو اپنی تمام تر سازشوں، قتل و غارت گری اور اپنے ملکی اور غیر ملکی آقاؤں کی سرپرستی کے باوجود مظلوم کربلا کی عزاداری کا راستہ نہیں روک سکے،  سنی شیعہ مسلمانوں بلکہ غیر مسلموں کی روز بروز بڑهتی هوئی شرکت  ،یہ سب اس بات پر گواہ ہیں اور ان شاءالله یہ مولا امام حسین علیہ السلام کے عاشقوں اور عزاداروں کا قافلہ تمام رکاوٹوں کو خاطر میں نہ لاتے بوئے  آگے بڑهتا ہی رہے گا ،موجودہ حالات کو مد نظر رکهتے ہوئے جہاں عزاداری سید الشہداء کے لئے امام بارگاہ،خطیب و ذاکر اور نوحہ خواں  کا اہتمام کیا جاتا ہے وہیں عزاداروں کی جان کی حفاظت کے لئے بندوبست کرنا بهی واجب ہے .میری تمام مومنین ،جوانوں اور سکاؤٹس  سے گزارش ہے کہ اپنے اپنے علاقوں میں ہونے والی مجالس کی سیکورٹی میں شریک ہوں اور اس عمل کو ایک ٹاسک کے طور پر لیں کہ ہم نے مجلس عزا پر آئندہ ہونے والے حملوں کو ناکام بنانا ہے .ہمارا  دشمن  اور اسکے سرپرست انتہائی کمینے اور پست ہیں ،اب وہ خواتین کی مجالس عزا پر حملے کر رہے ہیں یا انہیں شناخت کر کے شهید کر رہے ہیں . ہمیں خواتین  ( کنیزان ثانی زهرا سلام الله علیہا) کی مجالس کی سیکورٹی میں اب کسی قسم کی کوتاہی نہیں کرنی انکی جان کی حفاظت ہم پر واجب ہے .مجهے امید ہے کہ ہم سب مل کر دشمنوں کے منحوس عزائم کو خاک میں ملا دینگے ۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree