صاحبزادہ حامد رضا اس اتحاد کیلئے بہترین چوائس ہیں، ہم عمران خان کے بیانیہ کے ساتھ کھڑے ہیں اور ڈٹ کر کھڑے رہیں گے ، علامہ راجہ ناصرعباس

20 فروری 2024

وحدت نیوز(اسلام آباد) چیئرمین مجلس وحدت مسلمین پاکستان علامہ راجہ ناصرعباس جعفری نے پی ٹی آئی کے چیئرمین بیرسٹر گوہر علی خان، عمرایوب خان، چیئرمین سنی اتحاد کونسل صاحبزادہ حامد رضا کے ہمراہ مشترکہ پریس کانفرنس میں کہا کہ پاکستان تحریک انصاف، سنی اتحاد کونسل اور مجلس وحدت مسلمین کا سیاسی اشتراک پاکستان تحریک انصاف کے آزاد امیدواروں کی سنی اتحاد کونسل میں شمولیت کے فیصلے کو ملک کے  سیاسی استحکام، آئینی بالادستی اور حقیقی جمہوریت کے قیام کے لیے خوش آئند قرار دیتا ہوں۔

میری یہی رائے تھی کہ اتحاد کونسل کے صاحبزادہ حامد رضا اس اتحاد کے لیے بہترین چوائس ہیں، ہم پاکستان کو اکٹھا کرنا چاہتے ہیں، ہم عمران خان کے بیانیہ کے ساتھ کھڑے ہیں اور ڈٹ کر کھڑے رہیں گے ، ہم ایک ہیں ہمارے چہرے مختلف ہیں،میں نے سنی اتحاد کونسل کے ساتھ پی ٹی آئی کے اتحاد کا سوچ کر مشورہ دیا سب نے متفق فیصلہ دیا ، وه دن دور نہیں ظلم کا خاتمہ ہو گا اور مظلوم کو انصاف ملے گا ۔

علامہ راجہ ناصرعباس نے کہا کہ ہم اس وقت نیشن بلڈنگ کے مرحلے سے گذر رہے ہیں، سنی اتحاد کونسل اور پاکستان تحریک انصاف کے درمیان اتحاد میری خواہش تھی، ہم پاکستان کو مسلکی اور قومی تعصبات سے پاک دیکھنا چاہتے ہیں ، عمران خان وہ واحد لیڈر ہیں جو پوری قوم کو متحد کرسکتے ہیں، 80 فیصدسے زائد پاکستانی عمران خان پر اعتماد کرتے ہیں۔ ہم نے پہلے بھی کہا تھا آج بھی کہتے ہیں کہ ہم مشکل میں پھسنے اپنے دوستوں پر بوجھ نہیں بنتے بلکہ ان کا بوجھ اپنے کاندھوں پر اٹھاتے ہیں۔ ہم ایک خوبصورت پاکستان بنائیں گےپاکستان ایک خوبصورت گلدستہ بنے گا۔

انہو ں نے مزید کہا کہ محدث اعظم  کے چشم چراغ شہید صاحبزادہ فضل کریم کے بہادر فرزند صاحبزادہ حامد رضا کی مذہبی رواداری کے فروغ اور تکفیریت کے خاتمے کے لیے بے مثال خدمات ہیں۔صاحبزادہ حامد رضا ایک محب وطن پاکستانی ہیں اور ملک و قوم کی ترقی کے لیے قابل قدر جذبات رکھتے ہیں۔پاکستان تحریک انصاف، سنی اتحاد کونسل اور مجلس وحدت مسلمین کا سیاسی اشتراک ان شاءاللہ ملک میں ترقی و استحکام کی ایک نئی تاریخ رقم کرے گا۔

اس موقع پر پاکستان تحریک انصاف کے چیف آرگنائزعمرایوب خان نے کہا کہ مجلس وحدت مسلمین اور علامہ راجہ ناصرعباس نے جس طرح پاکستان تحریک انصاف اور عمران خان کا ساتھ دیا ہے اس کا شکریہ ادا کرنے کیلئے میرے پاس الفاظ نہیں ہیں۔ ہم آپ کے ممنون ومشکور ہیں۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree