درست سیاسی فیصلے کرنیوالی قومیں ترقی کر سکتی ہیں، علامہ مقصود ڈومکی

21 فروری 2024

وحدت نیوز(شکارپور)مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری تنظیم سازی علامہ مقصود علی ڈومکی کا کہنا ہے کہ وہی قومیں ترقی کر سکتی ہیں جو سیاسی حوالے سے درست فیصلے کریں۔ پارا چنار کے عوام نے قائد شہید علامہ عارف حسین الحسینی رحمۃ اللہ علیہ کے افکار کی پاسداری کرتے ہوئے اپنی قومی جماعت مجلس وحدت مسلمین پاکستان پر اعتماد کیا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ایم ڈبلیو ایم رہنماء اصغر علی سیٹھار کے ہمراہ گاھیجہ تحصیل لکھی غلام شاہ کے دورے کے موقع پر پارٹی کارکنوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر ایم ڈبلیو ایم کے ضلعی رہنماء نظام الدین انقلابی و دیگر ان کے ہمراہ تھے۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے علامہ مقصود علی ڈومکی نے کہا کہ پارا چنار کے عوام نے قائد شہید علامہ عارف حسین الحسینی رحمۃ اللہ علیہ کے افکار کی پاسداری کرتے ہوئے اپنی قومی جماعت مجلس وحدت مسلمین پاکستان پر اعتماد کیا۔

انہوں نے کہا کہ پارا چنار سے ایم ڈبلیو ایم کے رکن قومی اسمبلی کی کامیابی پوری قوم کے لئے باعث مسرت ہے۔ پارا چنار شہداء کی سر زمین ہے۔ جس نے قوم کو علامہ سید عارف حسین الحسینی رحمۃ اللہ علیہ کی صورت میں نابغہ روزگار رہنماء دیا۔ انہوں نے کہا کہ وہی قومیں ترقی کر سکتی ہیں جو سیاسی حوالے سے درست فیصلے کریں۔ غلط سیاسی فیصلوں کے منفی اثرات ہوتے ہیں۔ وطن عزیز پاکستان میں جس طرح انتخابات میں دھاندلی کرکے عوامی رائے کا مذاق اڑایا گیا، وہ انتہائی شرمناک عمل ہے۔ اس موقع پر ضلعی صدر اصغر علی سیٹھار نے کہا کہ مجلس وحدت مسلمین شکار پور ضلع کی سیاست میں اہم مقام رکھتی ہے اور آئندہ ضلع کی سیاست میں ہمارا مستقل کردار رہے گا۔ اس موقع پر موسم بہار کی شجرکاری مہم کے حوالے سے ایم ڈبلیو ایم رہنماؤں نے گاھیجہ عید گاہ میں درخت لگا کر شجرکاری مہم میں حصہ لیا۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree