شہدائے شکارپور کے چہلم کے اجتماع کا آغاز، قائدین وحدت ،وارثان شہداءاور شیعہ سنی عوام کی ہزاروں کی تعداد شریک

06 مارچ 2015

وحدت نیوز (شکارپور) امام بارگاہ کربلائے معلیٰ شکارپورمیں گذشتہ ماہ ہونے والے خودکش حملے میں شہید ہونے والے شہداءکا اجتماعی چہلم کا جلسہ عام لکھیدرچوک گھنٹہ گھر پر شروع ہو چکا ہے، جلسہ گاہ میں مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی ڈپٹی سیکریٹری جنرل علامہ امین شہیدی ، مرکزی ترجمان علامہ سید حسن ظفرنقوی ،علامہ حیدرعلی جوادی ،صوبائی سیکریٹری جنرل علامہ مختار امامی ، چیئرمین شہداء کمیٹی علامہ مقصودڈومکی ،مرکزی صدر آئی ایس او پاکستان بردارتہورعباس حیدری،سینئر نائب صدر شیعہ علماءکونسل علامہ ارشاد حسین نقوی ،چیئرمین  سندھ قومی محاذریاض چانڈیو سمیت دیگر سیاسی و مذہبی جماعتوں کے رہنما ، وارثان شہداء اور شہر کی شیعہ سنی عوام کا ٹھاٹھے مارتا سمندر شریک ہے، اجتماع کا باقائدہ آغاز شہداء کے ایصال ثواب کیلئے اجتماعی قرآن خوانی سے کیا گیا، جبکہ نماز جمعہ کا فقید المثال اجتماع بھی اسی مقام پر منعقد ہوا، نماز جمعہ شیعہ علماء کونسل کے رہنماعلامہ ارشاد حسین نقوی کی زیر اقتدا ادا کی گئی، چہلم کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے چیئر مین شہداء کمیٹی علامہ مقصودڈومکی نے کہا کہ چھبیس مارچ تک شہداء کمیٹی کےتمام بائیس مطالبات پر مکمل عملدارآمد نہ ہوا تو ایک نئی تحریک کا آغاز کیا جائے گا،سندھ حکومت کی جانب سے سانحہ شکارپور کی تحقیقات انتہائی سست روی کا شکارہیں ، شہداء کمیٹی قانون نافذ کرنے والے اداروں کی کارکردگی سے مطمئن نہیں ۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree