علامہ راجہ ناصرعباس کا علامہ عارف واحدی کو فون، قومی پالیسی کی تشکیل کیلئے علامہ ساجد نقوی سے ملاقات کی خواہش کا اظہار

05 مارچ 2015

وحدت نیوز (اسلام آباد) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے سربراہ علامہ ناصر عباس جعفری نے شیعہ علماءکونسل پاکستان کے سربراہ علامہ سید ساجد علی نقوی سےملاقات کی غرض سے ایس یو سی کے مرکزی جنرل سیکریٹری علامہ عارف حسین واحدی سے ٹیلی فونک رابطہ کیا، علامہ ناصر عبا س جعفری نے علامہ عارف حسین واحدی سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ سانحہ پشاور کے بعد ملک کی یکسر تبدیل ہونے والی قومی سیاسی پولیسی اور نیشنل ایکشن پلان کی تشکیل کے بعد ملت جعفریہ پاکستان کو درپیش چیلنجز سے نمٹنے کیلئے ایک مشترکہ قومی پولیسی کی تشکیل کیلئےمرکزی کابینہ کے فیصلے کی روشنی میں مجلس وحدت مسلمین نے ملک بھر کی تمام شیعہ  تنظیمات، علمائے کرام ، مدارس دینیہ اور ذاکرین عظام سے ملاقاتوں کا سلسلہ شروع کر دیا ہے، اس سلسلے میں  دیگر تنظیموں سے ملاقاتیں اور رابطے بھی جاری ہیں ، اسی تناظر میں ہماری خواہش ہے کہ شیعہ علماء کونسل کے سربراہ علامہ سید ساجد علی نقوی سے بھی جلد ملاقات کی جائے، تاکہ قومی سطح پر مکتب اہل بیت ؑ کو درپیش مشکلات کے حل کیلئے ہم کوئی ٹھوس ، جامع اور مشترکہ قومی پالیسی تشکیل دینے میں کامیاب ہو سکیں ، جس پر علامہ عارف حسین واحدی کا کہنا تھا کہ علامہ سید ساجد علی نقوی آج کل قومی امور میں بے انتہا مصروف ہیں ،اس لیئے فوری طور پر ملاقات ممکن نہیں ، میں آپ کا پیغام ان تک پہنچا دوں گا۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree