ایم ڈبلیوایم ضلع سرگودھاکی کابینہ کا اعلان

30 دسمبر 2013

وحدت نیوز(سرگودھا) مجلس وحدت مسلمین ضلع سرگودہا کی کابینہ برائے سال 2013, 2014 کا اعلان ضلعی سیکرٹری جنرل سید ظفر عباس بخاری نے ایم ڈبلیو ایم دفتر میں کیا۔ مختلف شعبوں سے متعلق بیس رکنی کابینہ میں تیں ڈپٹی سیکرٹری جنرلز ہیں جن میں سید تصور حسین شیرازی، سید حسن مرتضیٰ شیرازی اور سید عابد حسین شیرازی شامل ہیں۔ سیکرٹری تنظیم سازی کی ذمہ داری مولانا عمران کریمی، مالیات کی ملک فضل عباس علوی، سیاسیات کی امیر عباس بلوچ، اطلاعات کی محمد نواز خان، روابط کے لیے علمدار حسین نقوی، فلاح و بہبود کی احمد حسن، دفتر کے امور کی ذمہ داری سید آفتاب کاظمی، سیکرٹری امام سجادؑ فاونڈیشن سید تلمیذ حسین، انچارج وحدت اسکاوٹس اعجاز حسین، میڈیا سیل ظہیر عباس، یوتھ ونگ عامر شیرازی، تعلیم پروفیسر فقیر حسین جعفری، شعبہ تربیت عمران نواز واہلہ، تبلیغات سید نسیم عباس، سیکرٹری شماریات مولانا ملازم حسین اور سیکرٹری امور شہدا کی ذمہ داری ثقلین ترابی کو تفویض کی گئی ہے۔ اجلاس کے دوران نئی ذمہ داریوں کے حوالے سے تفصیلی گفتگو ہوئی اور ضلع میں تنظیم کو فعال بنا کر قومی خدمت کے عزم کا اظہار کیا گیا۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree