عزاداری کو بزور طاقت روکنے کا خواب کبھی شرمندہ تعبیر نہیں ہو گا،علی رضا طوری

28 دسمبر 2013

وحدت نیوز ( مظفرگڑھ) مجلس وحدت مسلمین پنجاب کے صوبائی سیکرٹری روابط نے مظفرگڑھ میں مختلف علاقوں جن میں مونڈکا، شاہجمال، روہیلانوالی، خانگڑھ سمیت متعدد علاقوں کا دورہ کیا جہاں پر مومنین نے گفتگو کرتے ہوئے علی رضا طوری نے کہا کہ ملت جعفریہ ایک غیرت مند اور بیدار قوم ہے جو کہ مر سکتی ہے، کٹ سکتی ہے لیکن عزاداری پر ایک لمحہ کے لئے سمجھوتا نہیں کرسکتی۔دس محرم الحرام کو دشمن نے راولپنڈی میں سازش کھیلی اور ملت کو خوف زدہ کرنے کی ناکام کوشش کی کہ یہ اب سڑکوں پر نہیں نکلیں گے لیکن ہمارا سلام ہو ملت جعفریہ کی غیرت مند قوم پر اور علماء حقاء پر جنھوں نے اربعین کے موقع پر بیداری کا ثبوت دے کر عزاداری کے جلوسوں میں بھرپور شرکت کی یاد رہے دشمن نے دھمکیا دی تھیں کہ ہم جلوس کو بازور طاقت روکیں گے لیکن یہ ملت اپنے مقاصد سے پیچھے نہیں ہٹی اور لاکھوں کی تعداد میں جلوسوں میں شریک ہوئے اور یہ بھی ثابت کر دیا کہ تم اس عزاداری کو جتنا دباو گے یہ اتنے ہی پھلی پولی گی۔ اب چہلم کے جلوس اکثر علاقوں میں اختتام کو پہنچ چکے ہین اور بلدیاتی الیکشن کا دور دورہ ہے لہٰذا ہمیں اس الیکشن میں بھی بھر پور حصہ لینا ہے اور اپنا تشخص منواناہے اور اپنے آپ کو سیاسی طور پر مضبوط کرنا ہے اپنے حقوق کے لئے جدوجہد کرنی لہٰذا مظفر گڑھ کے مومنین ایک دفعہ پھر اٹھیں اپنے تشخص کا اظہار کریں اور الیکشن میں بھر پور حصہ لیں۔


اس دورہ میں ضلع مظفرگڑھ کے ضلعی کابینہ کے ارکان جن میں سید عباس گیلانی،مولانا مرید عباس، ملک ریاض جعفری، اسد عباس جعفری بھی ان کے ہمراہ تھے۔ اپنے دوراہ کہ دوران علاقہ کے معززین جن غلام عباس قریشی، ڈاکٹر وکیل اور دیگر مومنین سے بھی خصوصی ملاقاتیں کی گئیں۔روہیلانوالی میں سنی اتحاد کونسل کے مرکز انوار مدینہ کا دورہ کیا جہاں پر سنی اتحاد کونسل کے ضلعی رہنما سعیدظفر کھچی سے ملاقات کی گئی اور ان کا شکریہ ادا کیا کہ تکفری اعناصر راولپنڈی میں سازش کھیل کرشیعہ سنی کو ایک دوسرے سے جدا کرنے کی کوشش کی لیکن شیعہ سنی ملکر اس سازش کو ناکام بنا گئے۔اور ان کو یقین دلایا کہ جس طرح چہلم کے جلوس کو مل کر اور اتحاد وحدت کے ذریعے سے گزارا گیا اسی طرح اسی جذبے سے میلاد کے جلوسوں کو بھی اسی جوش و جذبے کے ساتھ گزاریں گے۔


مظفر گڑھ میں تحریک منہاج القرآن کے ضلعی صدرایڈوکیٹ افتخار قریشی سے بھی ملاقات کی گئی اور مجلس وحدت کی اتحاد بین المسلمین کی کوششوں کو سراہا گیا اس موقع پر اٖفتخار قریشی صاحب نے علامہ ناصر عباس شہید کے حوالے سے تعزیت بھی کی اور اس کو فرقہ ورانہ تقسیم کی طرف ایک سازش قرار دیا۔ملکی صورتحال اور امت مسلمہ کے حوالے سے تفصیلا گفتگو کی گئی۔ اس دوران مجلس وحدت مسلمین ضلع مظفرگڑھ کے کابینہ کے رکن سید علی شاہ کاظمی صاحب بھی موجود تھے۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree