مجلس وحدت مسلمین، اسلام کے انقلابی پیغام کی حامل جماعت ہے، علامہ مقصود ڈومکی

17 فروری 2016

وحدت نیوز (کوئٹہ) مجلس وحدت مسلمین بلوچستان کے سیکرٹری جنرل علامہ مقصود علی ڈومکی  نے صوبائی سیکریٹری تنظیم سازی مولانا برکت علی مطہری، سیکریٹری امور جوان عبدالوہاب لغاری اور ڈپٹی سیکرٹری جنرل مولانا سید ظفر عباس شمسی  کے ہمراہ ضلع جعفر آباد کا تنظیمی دورہ کیا۔ اس موقع پر ضلعی سیکریٹری سید غلام شبیر شاہ، سید منظور شاہ و دیگر بھی ساتھ تھے۔

شاہی چوکی اور نہال کوٹ میں تنظیمی کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے علامہ مقصود علی ڈومکی نے کہا ہے کہ مجلس وحدت مسلمین، اسلام کے انقلابی پیغام کی حامل، خمینی بت شکن کے پیروکاروں کی جماعت ہے جو وطن عزیز میں نظام ولایت کے سرگرم عمل ہے۔ انہوں نے کہا کہ مجلس وحدت مسلمین بلوچستان کی صوبائی شوریٰ کا اہم اجلاس ٢١ فروری شام پانچ بجے ڈیرہ مراد جمالی میں منعقد ہوگا۔ اجلاس میں  اضلاع کے نمائندے اور اراکین صوبائی شوریٰ شریک ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ بلوچستان کے طول و عرض میں واقع دہشت گردوں کے ٹریننگ کیمپس اور محفوظ ٹھکانے ناقابل برداشت ہیں۔ جبکہ مستونگ دہشت گردوں کاگڑہ بن چکا ہے۔  چار مہینے گذر جانے کے  باوجود سانحہ چھلگری میں ملوث قاتل گرفتار نہیں کئے گئے، جو کہ انتہائی افسوس ناک عمل ہے۔ جدوجہد کے ہر مرحلے پر مجلس وحدت مسلمین، وارثان شہداء کے شانہ بشانہ ہوگی۔ ٢٠ فروری کو مزار شہداء پر حاضری دے کر شہدائے ملت جعفریہ سے اظہار عقیدت اور تجدید عہد وفا کیا جائے گا۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree