مقامی اہل افسروں پر غیر مقامی افسروں کو ترجیح دینے سے خطے کے عوام میں تعصب پروان چڑھ رہا ہے، الیاس صدیقی

02 اکتوبر 2014

وحدت نیوز (گلگت) مقامی آفیسروں کو کھڈے لائن کرنے روش علاقے کیلئے نیک شگون نہیں ہے۔ تمام اہم محکموں میں سے مقامی آفیسروں کو دور رکھا جارہا ہے اور غیر مقامی آفیسروں کے ذریعے علاقے کے عوام کا استحصال کیا جارہا ہے جس سے عوام میں انتہائی مایوسی پھیلتی جارہی ہے۔مقامی اہل آفیسروں کو اپنے جوہر دکھانے کا موقع فراہم کیا جانا چاہئے تاکہ وہ اپنی صلاحیتوں کو علاقے کی تعمیر و ترقی کیلئے بروئے کار لاسکیں۔ وفاق سے آفیسروں کو درآمد کرنے سے مقامی آفیسر ترقی سے محروم ہوچکے ہیں اور اس ناانصافی سے علاقے میں عصبیت فروغ پارہی ہے۔چیف سیکرٹری ذاتی دلچسپی لیکر مسئلے کا کوئی حل تلاش کریں۔

 

ان خیالات کا اظہار مجلس وحدت مسلمین گلگت بلتستان کے ترجمان محمد الیاس صدیقی نے اپنے ایک بیان میں کیا ہے ۔ انہوں نے کہاکہ یہ ایک حساس مسئلہ ہے جس کا فوری حل تلاش کیا جانا چاہئے۔ گلگت بلتستان بزنس رولز 2009 میں وفاق کا کوٹہ زیادہ رکھا گیا ہے حالانکہ گلگت بلتستان میں بیروزگاری اپنی انتہا کو پہنچ چکی ہے اور یہاں پرائیویٹ ملازمتوں کے مواقع بھی میسر نہیں۔ انہوں نے کہا کہ اہل اور دیانت دار مقامی آفیسروں کو کھڈے لائن لگادیا جاتا ہے اور گلگت بلتستان کے اہم اداروں میں اپنے من پسند وفاقی آفیسروں کی تعیناتی کی جاتی ہے جس سے عوام کی مشکلات میں اضافہ ہونے کے ساتھ ساتھ مقامی آفیسر نالاں نظر آتے ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہا کہ غیر مقامی آفیسروں کا مقامی لوگوں کے ساتھ غیر منصفانہ رویوں نے بھی عوام میں تشویش کی لہر دوڑادی ہے اور علاقے میں غیر مقامی آفیسروں کے خلاف نفرت کی فضا قائم ہوتی جارہی ہے۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree