وحدت نیوز (کوئٹہ) کوئٹہ کے علاقے ہزارہ ٹاوٴن میں خودکش حملہ آور علاقہ مکینوں کی فائرنگ سے واصل جہنم ہوگیا، پولیس کا کہنا ہے کہ حملہ آور کے جسم سے بم نصب تھا جو پھٹ نہیں سکا۔ کوئٹہ کے علاقہ ہزارہ ٹاوٴن میں علاقہ مکینوں کی فائرنگ سے خودکش حملہ آور واصل جہنم ہوگیا۔ ڈی آئی جی فیاض سنبل کا کہنا ہے کہ ہزارہ ٹاوٴن میں فائرنگ سے ہلاک ہونے والا سعودی ایجنٹ وہابی خودکش حملہ آور تھا، مشتبہ شخص کے قبضے سے دستی بم بھی برآمد ہوا ہے۔ انہوں نے مزید بتایا کہ حملہ آور کے سر میں گولی لگنے سے اس کی ہلاکت ہوئی، جبکہ اس کے جسم سے بندھا دھماکہ خیز مواد پھٹ نہیں سکا، جسے بم ڈسپوزل اسکواڈ نے ناکارہ بنا دیا۔
دیگر ذرائع کے مطابق کوئٹہ کے علاقے ہزارہ ٹاؤن میں مکینوں نے دہشت گردی ناکام بنا دی۔ فائرنگ سے خودکش حملہ آور واصل جہنم ہوگیا۔
ہزارہ ٹاؤن میں افطاری سے کچھ دیر پہلے ایک مشکوک شخص داخل ہوا تو علاقہ مکینوں نے اسے روکنے کی کوشش کی۔ اس کے بھاگنے پر لوگوں نے فائرنگ کر دی۔ سر میں گولی لگنے سے حملہ آور موقع پر واصل جہنم ہوگیا۔ بم ڈسپوزل اسکواڈ نے اس کی خودکش جیکٹ ناکارہ بنا دی جبکہ ایک دستی بم بھی برآمد کر لیا گیا۔ خودکش جیکٹ میں آٹھ سے دس کلو گرام دھماکہ خیز مواد تھا۔ حملہ آور کی لاش سی ایم ایچ منتقل کر دی گئی۔ پولیس نے واقعے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں۔